بہت بے آبرو ہو کر ۔۔۔۔

دو دن پہلے ایک خبر پڑھی ” بھکر میں‌ ہیجڑوں نے گورنر راج اور سلمان تاثیر کی حمایت میں ایک جلوس نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں ایک ایسی حکومت آئی ہے جو ان کی اپنی حکومت ہے اور سلمان تاثیر جیسے حکمران ان کے مسائل حل کرسکتے ہیں“
زرداری اور ان کی پالیسیوں ( اگر ان کو پالیسی کہا جا سکتاہے تو) اس سے اچھا خراج تحسین پیش نہیں‌کیا جا سکتا۔ پورے پاکستان میں‌ان کو سوائے ہیجڑوں اور الطاف حسین کے، کسی کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔ حتی کہ جمعیت علمائے حضرت مولانا کے تا حیات امیر جو ضرورت پڑنے پر شیطان کے حق میں بھی دلیل گھڑ سکتے ہیں وہ بھی چپ ہیں۔
پی پی سے چاہے جتنا بھی اختلاف کرلیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس کی جڑیں عوام میں ہیں اور پچھلے کم و بیش 40 سال سے اسٹیبلشمنٹ اس میں نقب لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ کیونکہ ان قوتوں کو کوئی ایسی جماعت یا لیڈر سوٹ نہیں‌کرتا جو عوام کی بات کرتا ہو اور مقبول ہو۔ بھٹو کو پھانسی لگی لیکن پی پی زندہ رہی، بے نظیر کو بے بسی کی موت مار دیا گیا لیکن پی پی زندہ رہی۔ لیکن اس مرتبہ پی پی کا اسٹیبلشمنٹ کے وار سے بچنا بظاہر ممکن نہیں‌لگتا۔ جو کام ایوب، یحیی، ضیاء اور مشرف پوری حکومتی مشینری کی حمایت کے باوجود نہیں کر سکے وہ زرداری، تاثیر، نائیک، کھوسہ اور بابر اعوان جیسے باریک کام کے فنکار کر گزریں‌گے۔
پی پی کے وہ رہنما جو بی بی کے معتمد تھے مثلا ناہید خان، اعتزلز احسن، جہانگیر بدر، امین فہیم وغیرہ ان کو چن چن کر کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔ وہ جماعت جس کو جناب صدر نے قاتل لیگ قرار دیا تھا اور بی بی نے اس کے ایک لیڈر کو اپنے قتل کی سازش میں‌ ملوث قرار دیا تھا ، زرداری صاحب ان کے ساتھ ایوان صدر میں لنچ اور ڈنر اڑا رہے ہیں۔ اگر یہ مفاہمت کی سیاست ہے تو منافقت کی سیاست کیسی ہوتی ہوگی؟؟؟ اور مفاہمت بھی ساری کی ساری دوسروں کے لئے ہے۔ شریف برادران کا مکو ٹھپنے کے لئے سارے حربے جائز ہیں۔ چاہے ڈوگر کورٹ کا استعمال ہو یا ہیجڑوں کے پسندیدہ گورنر پنجاب، جن کی زبان پنجابی کے ایک محاورے کے مطابق نیفے تک لٹکتی ہے، کی فنکاریوں کی کاریگری۔۔
گردش ایام دیکھیے وہ جماعت جس کا بانی بھٹو تھا اب کہاں‌ آ پہنچی ہے کہ اس کو حمایت کے لئے ہیجڑوں کا مرہون منت ہونا پڑا ہے ۔۔۔
نکلنا سنتے آئے تھے آدم کا خلد سے لیکن
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
Comments
16 Comments

16 تبصرے:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جعفر صاحب اچھی تحریر ہے،
اور لنک ایڈ کرنے کا شکریہ

کیپٹن طہیر نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جعفر بھای!
لگتا ہے آج کل آپ بالکل Relax ہیں یا پھر آپ نے ایک دو کش لگائے ہوئے ہیں۔ By the way، آج مزا آگیا I really enjoy it.

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

:: بلو:: شکریہ ۔۔۔ چکر لگاتے رہا کریں۔۔۔ :smile:
::کیپٹن:: میں‌ نے چرس پینی چھوڑ دی ہے۔۔۔ :mrgreen:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

منیجر بولے تو ”گرو“

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

تاثیر پہ تو تھوڑا اثر ہے
ٹیم تیار ہو رہی ہے
تاثیر اس ٹیم کا کپتان تو نہیں پر منیجر ضرور بن سکتا ہے
دو کھسرے اور بھی ہیں
ایک شیری اور دوسری فرزانہ راجہ
فرزانہ راجہ تو تقریباً ساری مردانہ راجہ بن چکی ہے بس لباس بدلنے کی دیر ہے
دوسری بقول بدتمیز ابھی اس مرحلے میں ہے اس کے لئے صبر کرنا پڑے گا
|||||||||||||||||| 65% |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
Please wait

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

ہا ہا ہا ۔۔۔۔ خوب کہی ۔۔۔ لیکن یار فرزانہ راجہ تو اچھی خاصی تھی :wink: اس کو کیا ہو گیا۔۔۔
واہ ڈفر جی۔۔۔ آگئے او تے چھا گئے او ٹھاہ کرکے۔۔۔۔
:mrgreen:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر صاحب میرا بلاگ کا نام ڈفر سے ڈفرستان کر دو
اور دوسرا کام یہ کرو کہ اپنے ای میل کے ساتھ بھی ایک تصویر پکی کر لو
www.gravatar.com پر جا کر

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا جی سر جی۔۔۔ ابھی کرتا ہوں ۔۔۔۔

تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بہت اچھا لکھا ۔ لیکن یہ کسی طرح سلمان تک پہنچا دو تو اس تحریر کو 10 چاند لگ جاہیں گے

محمد کامران اصغر کامی سیالکوٹی نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جناب کیا بھڑھاس نکالی ہے پی پی پر مگر یاد رکھیں کہ کل جب میاں صاحب کی حکومت ہو تو ایسی ہی بھڑھاس نکالنا اس کا فائدہ کس کو ۔۔۔ ۔ وہ تو مال بنا کے نکل جائیں گے اور ہم مال کے چکر میں کوھلو کا بیل بنے ر ہیں گے ہمارا کام تو ان کو پالنا ہے۔۔۔۔۔جعفر صاحب ہم سانپوں کو دودھ پلا رہے ہیں زرہ سوچیں کہ کون ۔۔۔۔۔۔۔ہےوہ یا ہم

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

::تانیہ :: یہ سلمان تاثیر کا ذکر کیا ہے آپ نے یا کوئی اور سلمان ہے۔۔۔ وضاحت کریں جو 100 الفاظ سے کم اور 50 سے زیادہ نہ ہو۔۔۔ :shock:
::محمد کامران اصغر کامی سیالکوٹی:: آپ کا تو نام لکھنے میں‌ 5 دن لگ جاتے ہیں۔۔ یہ سارا نام آپ ہی کا ہے یا کسی سے ادہار لیا ہوا ہے۔۔۔ :grin:
آپ کے تجزئیے سے متفق نہیں ۔۔ کل کہیں ڈفر نے بھی لکھا تھا کہ مایوسی اور غصے میں فرق ہوتا ہے۔ مایوسی دیمک ہوتی ہے۔۔ ذرا خیال رکھیں کہیں یہ آپ کو کھا نہ جائے۔۔۔

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ نام درست چُنے ہیں
تاثیر، نائیک، کھوسہ اور بابر اعوان

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ سر۔۔۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈاکٹر رحمان ملک کا زکر نہیں کیا آپ نے، ساری پوسٹ میں اس کا نام ڈھونڈتا رہا :cry:
خیر زکر نہ بھی کریں، آپ کے جذبات پہنچ گئے ہیں :mrgreen:

شعیب صفدر نے فرمایا ہے۔۔۔

:shock:
اوئے!! یہ تو بڑا راز تھا!!!

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

:: عمر:: رحمان ملک ڈاکٹر نہیں بلکہ نرس ہے۔۔۔ :mrgreen:
کبھی اس کا میک اپ تو چیک کریں۔۔۔ ریما سے زیادہ میک اپ کرتا ہے۔۔۔
::شعیب:: کونسا راز جناب۔۔۔ :shock: :shock:

تبصرہ کیجیے