ٹوتھ پیسٹ ملی بریانی

انتباہ: کمزور دل خواتین و حضرات کھانے سے تو کیا پڑھنے سے بھی گریز کریں !!!



قارئین کے پرزور اصرار پر (اور مختلف بلاگز پر کھانوں کی ترکیبیں‌دیکھ دیکھ کر) میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ‌اپنا ترکیبوں کا لچ تلوں گا۔ تو اس سلسلے کی پہلی ترکیب حاضر ہے ۔ اجزاء درج ذیل ہیں
1- خوش ذائقہ ٹوتھ پیسٹ کی بڑی ٹیوب
2- چاٹ مصالحے کے 5 ڈبے
3- بھنڈیاں
4- دو دانے چاول (اچھی طرح صاف کئے ہوئے!)
5- کاسٹک سوڈا (حسب ذائقہ)
6- نمک (15 بڑے چمچ)
7- مرچیں (جتنی آسانی سے لگ جائیں)
8- کریلوں کا جوس (دو چائے کے چمچ)
ٹوتھ پیسٹ کو ایک بڑے پتیلے میں نکال لیں اور اس پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر اچھی طرح ملا لیں، خیال رکھیں کہ پیسٹ کا پانی نہ نکلے۔ پھر بھنڈیاں بغیر دھوئے اور بغیر کاٹے ایک جگ میں ڈالیں‌اور اس میں‌ پونے دو گلاس پانی ڈال دیں ۔ کاسٹک سوڈا حسب ذائقہ شامل کریں اور پلیٹ سے ڈھانپ کر دھوپ میں رکھ دیں‌۔ چاول اچھی طرح بھگو کر ابال لیں اور نمک مرچ ابالنے کے دوران ہی ڈال دیں۔ کریلوں‌ کا جوس شامل کرکے چاولوں‌ کودم دے دیں۔ چاولوں کو دم آنے کے بعد، دھوپ میں رکھی ہوئی کاسٹک سوڈا ملی بھنڈیاں بھی شامل کردیں۔ اور ان سب کو اچھی طرح ہلا لیں۔ آخر میں چاٹ مصالحے والا ٹوتھ پیسٹ چاولوں‌ کے اوپر برابر پھیلا کر 40 منٹ کے لئے تیز آنچ پر دم دے دیں۔
بس مزیدار ٹوتھ پیسٹ ملی بریانی تیار ہے۔
Comments
21 Comments

21 تبصرے:

فائزہ نے فرمایا ہے۔۔۔

بریانی میں صرف ایک چیز کی کمی رہ گئی ہے ۔ کاپر سلفیٹ :idea: :

ریحان مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔

نہیں مزا نہیں آیا ۔۔ یار اس کو ذرا کچھ چٹ پٹا سا بناو کوئی مسالے وغیرہ اور بناو ۔۔ ڈیجیٹل سی بریانی شرینانی ہونی چاہیے

طارق راحیل نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا عجیب بات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

اور اگر نیلے تھوتھے کے مزیدار شوربے کے ساتھ کھائی جائے تو امید ہے کہ دوبارہ کچھ کھانے کی حاجت نہیں رہے گی۔۔ ترکیب مزیدار ہے آپ تو باقاعدہ ریسٹورنٹ کھول سکتے ہیں۔۔

خورشیدآزاد نے فرمایا ہے۔۔۔

واقعی مزا نہیں آیا لیکن کوشش جاری رکھیں۔ ویسے ایسا لگتا ہے یہ ترکیب کہیں اور بھی پڑھی ہے ۔ :?:

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

پا جی تیزابی چٹنی کی ترکیب بھی لکھیں جو آپ کی بہت پسندیدہ ہے ۔ :shock:

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

اس کی ویڈیو کب دیکھا رہے ہیں انتباہ اس پر چلائیں ۔

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

اس کو کھانے کے بعد اور کچھ ہو نہ ہو دانت ضرور چٹے ۔۔ چٹے سفید ۔۔ ہو جائیں گے :grin:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::فائزہ:: فکر ناٹ۔۔۔ آپ جب بھی یہ بریانی بنائیں تو اس میں کاپر سلفیٹ بھی شامل کرلیں۔۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔۔۔ :grin:
::ریحان مرزا::‌ کھلی اجازت ہے۔۔۔ جو مرضی مسالے ڈالیں۔۔۔ خود ہی بھگتیں گے۔۔۔ :lol:
::طارق راحیل:: خوش آمدید۔۔۔ :shock: کہیں آپ نے یہ بریانی بنا کر کھا تو نہیں‌لی۔۔۔
::راشد کامران::‌ :mrgreen: بالکل بالکل۔۔۔ میں نے بھی یہ ترکیب غربت کے خاتمے کے لئے ایجاد کی ہے۔۔۔
::خورشید آزاد:: جناب مزا نہیں‌ آیا تو کوئی بات نہیں۔۔۔ لیکن آپ نے کہیں اور نہیں پڑھی ہوگی۔۔۔یہ سب میرے اوپر کے خانے میں‌ تیار ہوا تھا۔۔۔
::کامی:: وہ بھی لکھوں گا اور چرسیلے گلاب جامن کی بھی لکھوں گا جو آپ کے پسندیدہ ہیں۔۔۔ :mrgreen:
ویڈیو۔۔ بلاک کر دی ہے اس کی یو ٹیوب نے :grin: :grin:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے بریانی سے چِڑ ہے اسلئے چکھنے کی بھی نوبت نہیں آئی
:lol:

خورشیدآزاد نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے چرسیلے گلاب جامن تو پسند نہیں لیکن شدت سے انتظار رہے گا اس کی ترکیب پڑھنے کا۔ :lol: :lol:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یار میں تو میڈی کیم استعمال کرتا ہوں اس لئے خوش ذائقہ ٹوتھ پیسٹوں کا تو مجھے پتا نہیں۔ ہاں ڈینٹونک کا تھوڑا تھوڑا ذائقہ یاد ہے اسکا استعمال بھی بتا دو۔ تارکول کی چٹنی اور قلمی شورے میں ڈلے اچار کی بھی ترکیب بتا دینا تو مہربانی ہو گی۔ ورنہ چرسیلے گلاب جامنوں سے ہی کام چلا لوں گا

انا نے فرمایا ہے۔۔۔

پوسٹ کا ٹائٹل ہونا چائیے تھا دو چاولوں والی بریانی۔۔۔۔۔۔
اگر چاول کچھ کم کریں تو گنیذ بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی نام آسکتا ہے :smile:

تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر نے جو کچھ بتانا ہے اس کو تیار کر کے رکھ لیں صبح شام دانتوں پر ملنے سے دانتوں میں کیڑا نہیں لھگے کا مصالحہ ہونے کی وجہ سے دانت مضبوط ہوں گے باقی اجزا کی وجہ سے جعفر نے پہلے سے ہی اپنےبڑھاپے کا بندوبست کر لیا ۔ اس بریانی سے تو لگتا ہے جعفر کی منجن کی دوکان ہت بریانی منجن ۔ ایک بار لگاو ، بے فکر ہو جاو ۔ دانت سیفد جیسے جیسے موتیا کی بیل

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

مائی دی جھگی کا نوحہ خوان
چڑیل بریانی
خواتین کھانے سے پرہیز کریں ۔۔۔۔۔۔ بن سکتی ہیں ۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک بات کی وضاحت رہ گئی ہے۔ یہ بریانی دانت صاف کرنے کے کام آئے گی یا پیٹ بھرنے کے کام آئی گی۔؟

اگر اس بریانی سے پیٹ بھرنا مقصود ہے تو پھر تو یہ بریانی تناول فرمانے کے بعد قارئین کو غالباً دانت صاف کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ غالباً۔؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::افتخار بھوپال:: جیسی یہ بریانی ہوگی ایک دفعہ کھانے بلکہ دیکھنے کے بعد سب کو ہی چڑ ہوجائے گی بریانی سے۔۔۔ :mrgreen:
::خورشید:: قبلہ کھا کر تو دیکھیے گا یہ گلاب جامن۔۔۔ بلا ٹکٹ خلا کی سیر ہو جائے گی ۔۔۔۔ :wink:
:؛ڈفر:: میڈی کیم بھی چل جائے گا۔۔۔ چرسیلے گلاب جامنوں سے کام چلے گا نہیں‌ رک جائے گا۔۔۔ :grin:
::انا:: آپ کی تجاویز قابل غور ہیں۔۔۔ :grin:
::تانیہ رحمان:؛ آپ کو میرے بڑھاپے کی اتنی فکر کیوں‌ ہے؟؟‌ :lol: :lol:
::کامی:: ڈرمّاں والا چوک زندہ باد۔۔۔۔ :mrgreen:
::جاوید گوندل::‌ اسے کھانے کے بعد کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں‌ رہےگی۔۔۔ سوائے گورکن کے ۔۔۔ :lol: :lol:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر، جعفر جعفر، تم کب سیکھو گے :???: ، یار یہ جمال گھوٹے کے بغیر تو ترکیب ہی پوری نہیں‌ہوتی :mrgreen:
اور یہ کہ "خبردار: چرسیلے گلاب جامن اور افہیمی برفی سے پرہیز کریں، البتہ زیادہ ضرورت پر کپی والی گلی پر رابطہ کریں۔ نیز یہ بریانی کھانے سے پہلے اپنے ادھار چکتا کردیں، اور ساتھ پیاز رگڑے میں‌ڈبو ڈبو کر ضرور کھائیں" :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر::‌ تہماری جاندار (مارنےوالی) تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کے لئے ایک اعلی اختیاراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی بنانے پر غور شروع کردیاگیا ہے!!! :shock:
:mrgreen:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر ایمان سے یہ ترکیب پڑھ کر میری کھوپڑی ہِل گئ اورشدید قِسم کا درد شُروع ہو گیا سوچو صِرف پڑھنے سے یہ حال ہو گیا اگر کہیں،،،،،
توبہ توبہ سوچ کے بھی پر جلتے ہیں بہر حال دُعاگو ہُوں پھر بھی

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

انتباہ: کمزور دل خواتین و حضرات کھانے سے تو کیا پڑھنے سے بھی گریز کریں !!!
یہ لکھا تھا اوپر سرخ رنگ میں۔۔۔
غلطی تو آپ کی ہے۔۔۔۔ :mrgreen:
کیوں‌ پڑھا اور پھر کھانے کے بارے میں بھی سوچا
اس کے اثرات سے نجات کے لئے
خمیرہ گاؤزبان حکیم ارشد والا استعمال کریں
انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔۔۔
:lol:

تبصرہ کیجیے