ڈائیلاگ بازی

پچھلے کچھ برسوں میں جو چند اچھی فلمیں بنی ہیں ”اومکارہ“ ان میں‌ سے ایک ہے۔ یہ فلم شیکسپئر کے ڈرامے ”اوتھیلو“ سے ماخوذ ہے۔ اور اس کو دیہی اتر پردیش کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے۔ فلم میں‌ استعمال کی گئی زبان بہت ہی عوامی ہے لہذا کمزور دل حضرات دیکھنے سے پرہیز کریں۔ فلم کے اوپننگ کریڈٹس کے فوراً بعد یہ ڈایلاگ ہے ، جو بہت سی وجوہات کی بناء پر میرا پسندیدہ ہے۔

(سیف علی خان بطور لنگڑا تیاگی)
”بے وقوف اور ۔۔۔۔ میں‌ دھاگے بھر کا پھرک ہوتا ہیگا بھیّا
دھاگے کے ہینگے بے وقوف اور ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔
اور جو دھاگہ ہینچ لو تو کون ہے بےوقوف اور کون ہے ۔۔۔۔۔، کروڑ روپے کا پَرَسَن ہے بھیا
!

خالی جگہ میں استعمال ہونے والا لفظ لکھنے کی ہمت نہیں‌ ہوئی۔ جنہوں نے فلم دیکھی ہے ان کو پتہ چل گیا ہوگا کہ کونسا لفظ ہے!

برسبیل تذکرہ ایک بات یاد آئی ہے وہ بھی سن لیجئے۔ ایک انڈین دوست سے میری کرکٹ پر بحث ہورہی تھی کہ وہ اچانک بولا۔ ”یار، تم پاکستانی انڈیا کے اتنے مخالف ہو لیکن فلمیں اور گانے ہمارے ہی دیکھتے اور سنتے ہو۔ یہ کیا منافقت ہے؟“
میں نے جواب دیا کہ جب کوئی بندہ تماشبینی کے لئے بازار میں جاتا ہے تو وہ طوائف سے اس کی قومیت نہیں‌ پوچھتا۔ پیسے خرچ کرتا ہے اور تماشبینی کرتا ہے۔ اس میں منافقت کہاں‌ سے آگئی۔
وہ اٹھا، میرے گھٹنوں‌ کو ہاتھ لگایا اور ہاتھ جوڑ کر بولا۔ ”تو مہان ہے میرے باپ، معاف کر مجھے“۔

آخر میں تبرک کے طور پر الحاج سلطان راہی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ایک ڈائلاگ سن لیجئے:
سلطان راہی:‌ ”اوئے چاچا! میرے پیو نوں کنے کنے رل کے ماریا اے“۔
چاچا: ”او پترا، اونہوں ساریاں رل کے ماریا سی“۔
سلطان راہی: ”اوئے میں سارے ماردیاں گا“۔

تبصروں میں اپنے پسندیدہ ڈایلاگ لکھنے کی کھلی آزادی ہے!
Comments
12 Comments

12 تبصرے:

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

نواؓ آیا ایں سوہنیا :wink:

تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے تو سمجھ ہی نہیں آئی ۔ کیا کہوں

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

بچپن میں ایک پنجابی فلم دیکھی تھی۔۔ اس کا ایک مکالمہ تھا
" مولے نوں مولا نہیں مارے تو مولا نہیں مردا"

اور بھارتی فلم شعلے کا ایک ڈائیلاگ جو بظاہر بہت عام ہے لیکن شاید ہی کسی اردو جاننے والے کی اس ڈائیلاگ سے واقفیت نہ ہو۔۔

"کتنے آدمی تھے؟"

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ناچ بسنتی ناچ
نہیں بسنتی اس کتے کے سامنے مت ناچنا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

؛؛وارث::‌ :grin:
::تانیہ:: اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپکو سمجھ نہیں‌ آئی!!!
::راشد:: مولا جٹ دیکھی ہوئی ہے آپ نے ۔۔ :shock:
::ڈفر::‌ ایک اور تھا نا۔۔۔
کتے میں تیرا خون پی جاؤں گا
:grin: :grin:

کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

یار یہ بھی لکھنا تھا خواتین :cry: کا تبصرہ کرنا منع ہے صرف بالغوں کے لیے ۔ :lol:

انکل ٹام نے فرمایا ہے۔۔۔

ویسے آپ نے اس انڈین آدمی کو جو بات کہی وہ بڑی کمال کی ہے میں‌اس کو زندگی بھر کے لیے یاد رکھنے کی کوشش کروں‌گا ( :twisted: )

انکل ٹام نے فرمایا ہے۔۔۔

میں نے یہ فلم دیکھی تھی جب ہم پچھلے سیمیسٹر انگلش کی کلاس میں‌اوتھیلو پڑھ رہے تھے ۔۔ ( :mrgreen: ) امی کو نہ بتانا ورنہ جوتے پڑیں گے ( :mrgreen: ) اور تب ہی اوتھیلو بھی دیکھی تھی ۔۔۔۔ لیکن چونکہ کلاس کے کام کے لیے دیکھی تھی اسی لیے کچھ یاد نہیں‌( :mrgreen: )

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::کامی:: تو کیا خواتین بالغ نہیں ہوتیں؟؟؟؟ :?:
؛؛انکل ٹام::‌ بھتیجوں کو جوتے پڑتے دیکھے ہیں، آپ پہلے انکل ہیں جن کو جوتے پڑے ہیں
:mrgreen:
اگر یہ بات آپ کو اتنی پسند ہے تو آپ لے لیں۔۔۔
:wink:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

اور وہ جو تھا کہ گو بینمگو خوش ہوا :mrgreen:
اب پتہ نہیں‌موبینگو ہے کہ گومیبنگو :sad:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر:: موگمبو :mrgreen:
یار تمہاری یادداشت تو مجھ سے بھی اچھی ہے۔۔۔
:wink:

ریحان مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔

بڑا کوئی ایک‌ڈائیلاگ یاد آگیا ہے ایک

یہ اموشنز بھی نا کتنے بے وقوف ہوتے ہیں ۔۔ لاجک نہیں سمجھتے

تبصرہ کیجیے