مرتی ہوئی زمیں کو۔۔۔۔۔

مرتی ہوئی زمیں کو بچانا پڑا مجھے
بادل کی طرح دشت میں آنا پڑا مجھے
وہ کر نہیں رہا تھا مری بات کا یقیں
پھر یوں ہوا کہ مرکے دکھانا پڑا مجھے
بھولے سے میری سمت کوئی دیکھتا نہ تھا
چہرے پہ ایک زخم لگانا پڑا مجھے
اس اجنبی سے ہاتھ ملانے کے واسطے
محفل میں سب سے ہاتھ ملانا پڑا مجھے
یادیں تھیں دفن ایسی کہ بعد از فروخت بھی
اس گھر کی دیکھ بھال کو جانا پڑا مجھے
اس بے وفا کی یاد دلاتا تھا بار بار
کل آئنے پہ ہاتھ اٹھانا پڑا مجھے
ایسے بچھڑ کے اس نے تو مرجانا تھا حسن
اس کی نظر میں خود کو گرانا پڑا مجھے
(حسن عباسی)

Comments
18 Comments

18 تبصرے:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوبصورت جناب

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا خوبصورت غزل ہے، ایک ایک شعر لاجواب ہے، واہ واہ واہ

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اعلٰی، یار یہ کن شاعروں‌کو تو ڈھونڈ ڈھونڈ‌کر لا رہا ہے۔ مجال ہے کہ میں‌نے ان کا نام بھی سنا ہو پہلے کبھی :oops:
اب ان کے بارے میں‌ذرا بتا بھی تو دو کہ کون صاحب ہیں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: آداب عرض ہے قبلہ۔۔ :smile:
::وارث::‌ شکریہ ۔۔ نوازش۔۔۔
::عمر:: میرا کمال نہیں ہے۔۔۔ :cool: ظفر اقبال جس شاعر کی تعریف کرتے ہیں تو پھر میں ان کو ضرور پڑھتا ہوں اور آج تک مایوسی نہیں ہوئی اور وہ بھی نئے اور غیر معروف شاعروں کا اکثر اپنے کالموں میں ذکر کرتے ہیں۔ یقین مانو پرانے اور ”منجھے“ ہوئے شاعروں سے اب کبھی کبھار ہی اچھا شعر ”سرزد“ ہوتاہے ورنہ وہی روٹین کے شعر اور آمد کی بجائے آورد کی کیفیت!!
اس غزل میں جو تازگی ہے بات پہنچانے کا جو انداز ہے تو بس دل مٹھی میں آجاتا ہے!!

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک دواشعار کے بعد ہی میں حیران ہو رہی تھی کہ جعفر نے کیسے بحرو بر کو ایک کردیا جلدی سے آخری لائِن پہلے دیکھ ڈالی اور
بہت خُوبصُورت غزل شیئر کی آپ نے ہر شعر دِل پر اثر انداز ہوتا ہے شُکریہ

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

پلیز جعفر

سی آخری
کو سی کی جگہ سے کردو کیا کرُوں غلطی برداشت نہیں ہوتی نااپنی نا ہی کِسی اور کی

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:؛شاہدہ اکرم:: یہ شاعری ۔۔ اور میری۔۔۔ :grin:
آپ بھی کمال کرتی ہیں۔۔
شکریہ۔۔۔ پسند کرنے کے لئے
اور درست کہا آپ نے ۔۔۔ برداشت تو ہم سے واقعی کچھ نہیں ہوتا۔۔۔ :mrgreen:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

اس ڈر سے کہیں آپ پھول کر کُپا نہ ہو جائیں اور پھر ایک غُبارے کی طرح پھٹ نہ جائیں، میں آپ کی تعریف ہر گز نہیں کر رہا۔۔۔

ایک احسان جِتا رہا ہوں !!!

:mrgreen:

مسٹر کنفیوز نے فرمایا ہے۔۔۔

جیو استاد جی خوش رہا کرو ۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی::‌ شکریہ۔۔۔ اتنی پیچیدہ تعریف کرنے کا۔۔۔ :mrgreen:
::کنفیوز::‌ :smile:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

دو شعر آپ سب کی نظر۔


آج بڑی مدت کے بعد تیری گلی سے میرا گزر ہوا

کچھ بھولے وعدے کچھ پرانی باتیں یاد آگئيں



جو بند ہونٹوں اور بولتی آنکھوں سے تم نے کیں

پھر سے تمھاری ان کہی وہ حکائتیں یاد آگئيں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: اور یہ شعر آپ کی نذر
:mrgreen: :mrgreen:
پنگھٹ پر پانی بھرتی ساری زنانیاں یاد آگئیں
تیرے اکھ مٹکّوں کی ساری کہانیاں یاد آگئیں

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ
سبحان اللہ۔
ارشاد، مقرر

spotlesssoul نے فرمایا ہے۔۔۔

One word: AWESOME

It has been among my favourites from a long time and reading between these lines makes me aware of MANY realities

Thank you for sharing

Adding you to my blogroll.

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: آداب عرض ہے ۔۔۔ :mrgreen:
::بے نشاں روح:: پہلی بات۔۔
آپ کے نِک کا آزاد ترجمہ کر دیا ہے۔۔۔ امید ہے برا نہیں مانیں گی۔۔۔
پسند کرنے اور ایڈنے کا شکریہ۔۔۔ :smile:

spotlesssoul نے فرمایا ہے۔۔۔

Nahin bura manane ki tow koi baat nahin iss me
Azaad 'tarjuma' tow bila shak-o-shuba yehi nikalta hai iss nick ka

Bless thee always and everafter

مسعود قاضی ڈلس ٹیکساس امریکہ نے فرمایا ہے۔۔۔

یا تو خود جلوہ نما بن جا یئے
یا کسی کا آینہ بن جا یئے
اپنی باتوں میں لیا قت لایئے
یا کسی کے ھمنوا بن جا یئے
جعفر صا حب آپ کی سخن فھمی کا قایئل ھونا پڑتا ھے
لگے رھئے اس طرح ھم کو اچھا کلام مل رھا ھے :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

محترم قاضی صاحب
آپ کی محبت کا شکریہ :smile:

تبصرہ کیجیے