مزید پیروڈی

اس نے میری طرف دیکھا۔ سر جھکایا، ناک میں انگلی گھمائی اورپھر اسے اپنے کندھے پر رکھے ہوئے صافے سے صاف کیا۔ کھنکھار کر ایک طرف تھوکا۔ میں‌ سمجھ گیا کہ اب یہ ضرور کوئی چول مارے گا۔ چول مارنے سے پہلے یہ اس کا سٹینڈرڈ پروسیجر ہے۔ میں‌ نے فورا اپنے دونوں کانوں کے دروازے کھول دئیے تاکہ ایک سے سن کر دوسرے سے نکال سکوں۔ اس نے سگریٹ سلگایا اور مجھ سے مخاطب ہوا۔ ”باؤ! یار ایک بات تو بتا۔ یہ مون لائٹ والا آخری شو کی ٹکٹ کیوں‌ بلیک کرتاہے؟۔“ اس نے سگریٹ کا دھواں میری طرف پھینکتے ہوئے سوال کیا۔ میں‌ نے خشمگیں نظروں سے اسے گھورا اور جواب دیا۔ ”مجھے کیا پتہ“۔ اس پر اس نے میرے کندھے پر ہاتھ مار کر قہقہہ لگایا اور کہنے لگا۔ ”میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اب تو گھر گھر کیبل کی صورت میں مون لائٹ کھل گیا ہے تو پھر کیوں ٹکٹ بلیک ہوتاہے؟ کوئی پاگل کا پتر ہی ہوگا جو بلیک ٹکٹ لے کر گرمی میں‌ بیٹھ کر ”گرماگرم پروگرام“ دیکھے جبکہ یہی سہولت اسے اپنے گھر میں 200 روپے ماہوار پر دستیاب ہو؟ کیوں باؤ! کیا خیال ہے تمہارا؟“
Comments
16 Comments

16 تبصرے:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یار ہماری پاکستانی کیبل پر تو یہ سہولت میسر نہیں، ہاں یہاں سب شانتی ہی شانتی ہے :grin: لیکن اتنی زیادہ بھی نہیں :wink:
200 میں تو نہیں ملتی مون لائیٹ لیکن ہزار روپے میں ایک ایم بی کا کنکشن تھوڑا مہنگا نہیں پڑتا؟

شعیب صفدر نے فرمایا ہے۔۔۔

معاملہ یہ ہے کہ دو سو کی کیبل ہو یا دو ہزار کا ایک ایم بی کا نیٹ وہ ایک طرف اور اس خوف سے آزادی کے طرف کہ کہیں کمرے کے دروازے سے ابا اندر نہ دیکھ لے اور پھر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مون لائیٹ میں یہ خوف تو نہیں ہے ناں!!!! :(

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

صاحب یہ مون لائٹ‌ کیا ہے جو 200 میں بھی دستیاب ہے اور 2000 میں بھی ۔۔ 2000 والا تو ایچ ڈی ہوگا پھر :smile:

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

ہا ہا مون لائٹ، واہ صاحب، سیالکوٹ کا بھی ایک 'مون لائٹ' اس وجہ سے بند ہو چکا ہے، دو چل رہے ہیں :lol:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ چول چوہدری کی حیثیت سے روزنامہ تیزگام میں چولیں مارنا شروع کردیں، برادر۔

خوب مزہ آئے گا۔ :mrgreen:

kami نے فرمایا ہے۔۔۔

سرکار ٹھیک ٹھیک بتائیں اس نے سگریٹ کا دھواں‌آپ کی طرف پھینکا اور کیا کیا پھینکا اس میں وہ بھی شامل کریں سچ سچ ۔۔۔۔
اور سرکار کیبل اتنی گندی نہیں‌جتنی آپ نے فیکس نکالی ہے لگتا ہے آپ 30 ہزرا کا ڈیکاڈر لگوا سکتے ہیں میچ دیکھنے کے لیے جو کیبل پر دو سو میں مہیا ہے ۔

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

وارث صاحب گلی باتی کہ رہے ہیں یا چیک کر کے۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید :wink:

ترجمہ کردوں کیا :lol:

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

کر دیں تو اچھا ہے :roll:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:؛ڈفر::‌ گندا بچہ ۔۔۔۔ :mrgreen:
::شعیب:: لیکن چھاپہ پڑنے کی صورت میں‌اخبار میں فوٹو چھپنےکا چانس بھی ہے مون لائٹ میں۔۔۔ :wink:
::راشد:: مون لائٹ لاہور کے مشہور زمانہ یا بدنام زمانہ سینما کا نام ہے۔۔۔ پنجاب میں تو مون لائٹ کو اب ضرب المثل کی حیثیت حاصل ہے۔۔۔۔ :mrgreen:
::منیر عباسی:: خوش آمدید ۔۔۔ ڈاکٹر صاحب۔۔۔ میرا خیال ہے کہ آپ نے تعریف ہی کی ہے۔۔۔ اس لئے شکریہ ۔۔۔ :lol:
::وارث:: :lol: :lol:
تکا لگاتا ہوں ۔۔۔ ترجمے کا ۔۔۔ قلندر جو بھی بیان کرتا ہے دیکھا ہوا بیان کرتا ہے۔۔۔ اگر درست ہو تو شاباش دیجئے نہ ہو تو معاف کردیجئے۔۔۔ :smile:
::کامی:: فیر اوہی گل کیتی نا۔۔۔۔ :mrgreen:

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

شاباش بھئی :lol:

غفران نے فرمایا ہے۔۔۔

اس بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا :oops:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

مون لائٹ ہاہاہاہاہاہا :mrgreen:
لالے، کسی دن تیرے اوپر حد لگ جانی ہے۔ اتنی بے باکی :oops:
حل نہیں بتایا کسی نے بھی کہ کیوں بلیک ہوتی ہے ٹکٹ :?:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::غفران:: کہئے نا سرکار۔۔۔ :wink:
:؛عمر:: ہاں جی۔۔۔ مون لائٹ پر تو لگ نہیں سکی آج تک
مجھ غریب پر ہی لگے گی حد۔۔۔ بلکہ بے حد لگے گی
کالم نگار حل نہیں بتاتے۔۔۔ صرف سوال اٹھاتے ہیں ۔۔۔
:mrgreen:

uncletom نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ مجھے یہاں‌ سے پتا چلا کہ مون لایٹ‌ کیا ہے ویسے میں‌ لاہور میں پیدا ہوا تھا لیکن میں نے پہلی دفعہ اسکا نام سنا ہے

ساجداقبال نے فرمایا ہے۔۔۔

یہاں منیر عباسی نے جواب دے دیا۔

تبصرہ کیجیے