ابن صفی - نمک پارے

”آپ کا مذہب کیا ہے۔۔۔۔!“
”بکواس۔۔۔۔!“
”کیا مطلب۔۔۔۔!“
”مذہب کے سلسلے میں عموما بکواس کرتاہوں ۔۔۔۔ عمل نہیں کرتا۔!“
(پتھروں کے پیچھے)
-----------------------------------------------------------------------------------------
”تم مجھے بہت اچھے لگتے ہو۔!“
”ہماری ممی بھی یہی کہتی ہیں۔!“ عمران نے بڑی سادگی سے جواب دیا۔
(شفق کے پجاری)
-----------------------------------------------------------------------------------------
”۔۔۔ان کے قریب ہی ایک تین سالہ صاحب زادے والدہ محترمہ کی گود میں بیٹھے ان کی ٹھوڑی کو ہاتھ لگا لگا کر گارہے تھے
جان من اتنا بتادو ۔۔۔ محبت ۔۔۔ محبت ۔۔۔۔ محبت ہے کیا
”ٹیپو۔۔۔ چپ بیٹھو۔۔۔ !“ وہ اسے جھڑک کر بولیں ۔۔۔۔ اور پھر اپنے ساتھ والی خاتون سے گفتگو کرنے لگیں۔
”باس میں کیا کروں۔۔۔! جوزف کراہا۔
”اب کیا بتاؤں ۔۔۔۔۔ تو آنکھیں نہیں کھول سکتا ورنہ میں تجھے آنے والی نسل کا ٹیپو دکھاتا۔!“
(تصویر کی اڑان)
-----------------------------------------------------------------------------------------
”ارے بند کرو ۔۔۔ ورنہ میں تمہارا گلا گھونٹ دوں گی۔“ وہ دونوں کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر چیخی۔
عمران نے بوکھلائے ہوئے انداز میں ستار رکھ دیا اور دروازے کی طرف چھلانگ لگائی۔ دروازہ اتنی بدحواسی کے ساتھ بند کیا جیسے مویشیوں کے اندر گھس آنے کا خدشہ رہا ہو۔
”ٹھیک ہے۔“ اس نے خوفزدہ انداز میں روشی سے پوچھا۔
”کیا ٹھیک ہے“۔
”بند کردیا۔“
”میں نے ستار بند کرنے کو کہاتھا“۔
”اس میں دروازے نہیں ہیں۔“ بہت سادگی سے جواب دیا گیا۔
(قاصد کی تلاش)
-----------------------------------------------------------------------------------------
”عورت اور گاؤدی۔“ عمران آنکھیں نکال کر بولا۔ ”دنیا کی ہر عورت گاؤدی ہونے کے علاوہ اور سب کچھ ہو سکتی ہے۔ عورت سے زیادہ چالاک جانور روئے زمین پر دوسرا نہیں ملے گا۔ ارے یہی کیا کم ہے کہ اس نے بڑے بڑے افلاطونوں کو اپنے گاؤدی ہونے کا یقین دلا دیا۔۔۔ محض اس لئے کہ ذمہ داریوں کے بوجھ سے سبکدوش ہوجائے۔ عورت تو اس وقت بھی ذہین تھی جب آدمی درختوں کی جڑیں کھود کر اپنا پیٹ بھرتا تھا۔ سو مردوں میں کم از کم دس مرد بے وقوف ہوتے ہیں لیکن اگر تم پانچ سو عورتوں میں سے آدھی بے وقوف عورت بھی پیدا کرسکو تو علی عمران ایم۔ایس۔سی۔ پی۔ایچ۔ڈی گورداسپوری اس سے شادی کرلے گا۔۔۔ آدھی ہی سہی ۔۔۔ اور کیا؟“
(قاصد کی تلاش)
-----------------------------------------------------------------------------------------
Comments
16 Comments

16 تبصرے:

تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک تو عمران کو سکون نہیں ہے ۔ جعفر کی طرح

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

بڑی محنت کی۔ سوچ رہی ہوں اپنی لاءیبراری کو چھان پھٹک کر پھر سے ابن صفی کے ناول نکال کر پڑھوں۔

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

انیقہ ناز صاحبہ درستگی فرمالیں " لاءیبراری " نہیں " لائبریری " ہاں جی۔۔۔۔۔
ٹھیک کہا تانیہ پتہ نہیں عمران جعفر میں سرائیت کر گیا ہے یا جعفر عمران میں۔۔۔
میری اپنی بات MPC ۔۔سرکار آپ کو دورے تو نہیں پڑتے۔۔۔۔۔۔میرے ایک جاننے والے ہیں بہت اعلیٰ جن لکالتے ہیں ۔ :evil: :twisted:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

کہیں چرسیلے گلاب (جامن) تو نہیں لگائے۔ لگتا ہے عمران سیریز اور چرسیلے گلاب ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

اور ہاں ایک اور بات،

آپ لگے رہو، میں ہو گز آپ کے ساتھ نہیں ہوں!!!!۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

لگتا ہے ٹائم پاس ہو رہا ہے۔۔

لگے رہو جعفر استاد۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::تانیہ:: :grin:
::انیقہ ناز:: خوش آمدید۔۔۔ محنت تو بالکل نہیں کرنی پڑی۔۔۔ کوئی بھی ناول کھولیں کہیں سے بھی۔۔۔ اس میں سے آپ کوئی نہ کوئی چوندا چوندا اقتباس مل ہی جائے گا ۔۔۔ یہی ابن صفی کا کمال اور عظمت ہے۔۔۔ ورنہ ایسے بھی بزعم خود ادیب ہیں کہ چار چار سو صفحات میں سے ایک سطر بھی ایسی نہیں ملتی جو بندے کو یاد رہ جائے۔۔۔۔
امید ہے آپ آتی جاتی رہیں گی۔۔۔ :smile:
::جاوید گوندل::‌ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز ”سمجھے“ :mrgreen:
::منیر عباسی::‌ پوری قوم ہی ٹائم پاس کررہی ہے ۔۔ ۔میں نے سوچا ۔۔۔ میں اکیلا کام کرکے کیا کرلوں گا۔۔۔ لہذا۔۔۔۔ :mrgreen:
ہاں جی۔۔۔ پتہ ہے مجھے۔۔۔ ڈاکٹر آپریشن تھیٹر تک ہی ساتھ ہوتے ہیں۔۔۔ قبرستان تو اکیلے ہی جانا پڑتا ہے۔۔۔ :grin:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ برا مان گئے اور میری بات کا مظلب بر عکس سمجھے۔م لگائے سے مطلب ۔ گلاب(چرسیلے) بونا تھا۔ کہ اگر گلاب بوئے ہیں۔ اور ان گلابوں سے یہ اقتباسات کا انکشاف ہو رہا ہے۔

ویسے ابن صفی نے اس زمانے میں اردو میں ناول نگاری کی جب بہت کم لوگ جاسوسی ناول پڑھتے تھے۔ مگر طلباء نصابی کتب کم اور ابن صفی کے جاسوسی ناول زیادہ پڑھتے تھے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:؛جاوید گوندل:: ارے نہیں نہیں صاحب۔۔۔ برا نہیں مانا۔۔۔ آپ آئے بہار آئی۔۔۔۔ بہارو پھول برساؤ ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
:grin: :grin:

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

واقعی کافی محنت کی ہے ؔپ نے :smile:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

عمران سیریز بہت کم پڑھی ہے میں‌نے، کیونکہ وہ فتوٰے یہاں‌بیان نہیں‌ہو سکتے جو قانونی شکل میں‌لاگو ہیں ہمارے گھر میں :mrgreen: ہاں‌یونیورسٹی میں‌سال ڈیڑھ وہ جاسوسی ناول ضرور پڑھے تھے، اور دو ایک بار وہ انسپکٹر جمشید سیریز کا ناول ضرور پڑھا تھا۔
بہت ہی خوب نمک پارے ہیں‌یہ، خاص‌کر پہلے والا۔ :oops:
ہور سناؤ

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::وارث::‌ شکریہ۔۔۔ محنت کے ذکر پر ایک شعر آپ کی نذر۔۔۔
وہ دن بھر کچھ نہیں‌کرتے ، میں آرام کرتا ہوں
وہ اپنا کام کرتے ہیں، میں اپنا کام کرتاہوں
:smile:
::عمر::‌ فتوے تو ہمارے گھر میں بھی تھے، لیکن جہاں چاہ وہاں راہ کے مصداق کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتے تھے۔ اب یہ معلوم نہیں آپ نے عمران سیریز کے نام پر کس کو پڑھا ہے۔ کسی مظہر کلیم جیسے جعلساز کو نہ پڑھا ہو شاید۔۔۔ اگر ابن صفی کو پڑھا ہوتا تو لازم آپ اس کے سارے ناول اب تک پڑھ چکے ہوتے۔

غفران نے فرمایا ہے۔۔۔

ابن صفی کو پڑھنے کا تجربہ ابھی تک تو صرف آپکے بلاگ تک محدود ہے۔ ایک بار ایک کزن لے کر آیا تھا ابن صفی کا ناول ' غالبا کیلنڈر نام تھا ' مگر ابا جی کی اچانک آمد کے پیش نظر واپس کرنا پڑا۔
مظہر کلیم کو آپ جعلساز کہہ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے ابن صفی کے ناول کسی اعلی پائے کے ہی ہوتے ہوں گے، کیونکہ میں نے صرف اسکو پڑھا ہے اور مجھے تو اچھے لگتے تھے۔ ایک ایم اے راحت کی عمران سیریز ہوتی تھی۔ وہ تو بالکل ہی فضول لگتی تھی مجھ کو ۔

اب کے پاکستان گیا تو ابن صفی کی عمران سیریز ضرور پڑھون گا ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::غفران:: ابن صفی کے ناول آپ آن لائن بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اس لنک پر
http://www.esnips.com/web/NovelsOfIbneSafi

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جعفر جیو
اور لِنک دے کر تو اور بھی دُعائیں بٹور لیں جناب نے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::شاہدہ اکرم:: ذرہ نوازی ہے آپ کی۔۔۔ :smile:

تبصرہ کیجیے