دم نکلتا نہیں

نیند آتی نہیں
دن گزرتا نہیں
شام ڈھلتی نہیں
رات کٹتی نہیں
وقت کی دوپہر خواب بنتی نہیں
بے کلی سوچ کے پھول چنتی نہیں
شعر ہوتا نہیں
درد سوتا نہیں
ضبط کا امتحاں ختم ہوتا نہیں
اس کو سوچے بنا دل بہلتا نہیں
سانس چلتی نہیں
کتنا دشوار دشت انا کا سفر
اور پاؤں بھی وہ جو سنبھلتے نہیں
رات پڑجائے تو دن نکلتا نہیں
کوئی لہجہ مقدر بدلتا نہیں
جسم ٹوٹے بنا دم نکلتا نہیں
(معصومہ شیرازی)
Comments
12 Comments

12 تبصرے:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

اللہ خیر کرے ۔

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

اب اجمل صاحب کے سامنے منہ کھولنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، واہ واہ واہ کیا بلیغ جمہ ارشاد فرمایا ہے اجمل صاحب نے، سبحان اللہ۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر، اپنی کریڈیبیلیٹی آپ نے خود خراب کی ہے، اب اگر آپ واقعی مجلس بھی پڑھو تو اور کوئی شک کرے نہ کرے، میں ضرور کروں گا۔

ویسے یہاں پاکستان میں لوکل ٹرانسپورٹ میں کافی "حکیم" ہوتے ہیں جو قبض کشا پھکیاں بیچ رہے ہوتے ہیں۔۔

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ میرے بلاگ پر تشریف لائیں انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

جسم ٹوٹے بنا دم نکلتا نہیں۔
جب تک یہ آخری الفاظ نہیں پڑھے ۔ تب تک ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ آپ نے اس آزاد ( یا آوارہ) نظم کو موضوعِ تحریر کیوں بنایا، ہم تو پہلے بھی کبھی ۔یہ کہہ چکے ہیں کہ پروین شاکر مرحومہ کی نظم پیاس کے۔۔۔۔
نم تیری ہنسی کا اب
کس تن کو بھگوتا ہے
میں پیاس سے بیکل ہوں
اور تیرے تکلم کا
ایک گھونٹ نہیں ملتا
ان اشعار کے بعد کوئی مائی کم کم ہی یوں شعر کہہ سکے گی کہہ بھی گئی تو سنا نہیں سکے گی ۔ مگر۔۔۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارااندازہ کم نکلا۔۔۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

ویسے آپس کی بات ہے ۔ یہ معصومہ شیرازی کہیں آپ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ اونہم ۔۔ آپ بات سمجھ گئے ناں۔
مرد۔ مرداں ہار سوہنے لگدے نیں۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے کچھ نہیں کہنا۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::افتخار اجمل بھوپال:: آمین۔۔۔
::وارث:: ثم آمین۔۔۔۔
::منیر عباسی:: پوری سنجیدگی کے ساتھ یہ نظم پیش کی گئی تھی۔۔۔ اور پوری سنجیدگی کے ساتھ اصحاب نے اس کی واٹ لگائی ہے۔۔۔ :mrgreen:
::بلو:: :neutral:
::جاوید گوندل:: غالبا آپ نے مجھ پر معصومہ شیرازی ہونے کا شک ظاہر کیا ہے۔۔۔ :mrgreen:
ظفر اقبال نے اپنے کالم میں‌چھاپی تھی یہ نظم۔۔۔ پسند آگئی تو یہاں لگادی۔۔۔۔
::عمر بنگش:: شکریہ۔۔۔ :grin:

کاشفی نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت ہی خوب جناب۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::کاشفی:: شکریہ۔۔۔ :smile:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

بے چارہ بچہ کیسے صفائیاں پیش کر رہا ہے جیسے کوئ شرارت کرنے پر اپنے بچاؤ میں کہے مما میں نہیں میں نہیں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::شاہدہ اکرم:: :lol:

تبصرہ کیجیے