بمباسٹک زردہ

نہیں ۔۔ نہیں۔۔۔ کوئی بم شم کاچکر نہیں، زردے کی ترکیب ہے۔ ایسے فلمی اشتہاروں سے متاثر ہوکر بمباسٹک لکھ دیا ہے، جو اکثر مصروف شاہراہوں پر ہورڈنگز کی شکل میں‌ لگے رہتے ہیں اور ہر آنے جانے والے کی برداشت اور ہمت کا امتحان لیتے ہیں جیسے مثال کے طور پر ”بمباسٹک حسینہ عرف کنگفو کی واپسی“ ہمراہ گرما گرم سائیڈ پروگرام۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اوہو یہ میں کدھر نکل گیا۔۔
چلیں چھوڑیں اسے اور شروع کریں آج کی ترکیب۔۔۔۔۔
ایک بڑا پتیلہ پانی سے بھر کر تیز آنچ پر رکھ دیں۔ ایک آدھ گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ پانی خشک ہونے پر دوبارہ بھردیں اور یہ عمل تین دفعہ دھرائیں۔ اس سے دو فائدے ہوں گے ایک تو آپ کا پتیلہ اچھی طرح صاف ہوجائے گا، دوسرا، اس مہینے گیس کا بل دیتے ہوئے آپ کو زیادہ تکلیف نہیں‌ہوگی کہ گیس کم استعمال کرنے پر بھی بل تو پورا ہی آتا ہے لہذا استعمال کرکے بل دینے پر قلبی اطمینان اور روحانی سکون حاصل ہوگا۔
اب ایسا کریں کہ زردے کی ترکیب تو مجھے معلوم نہیں تو اگر آپ کو علم ہے تو اسی طریقے سے پکا لیں اور اگر آپ بھی میری ہی طرح ”یملے“ ہیں تو پھر چاول، چینی، الائچیاں، گھی، پانی ، زرد رنگ سب پتیلے میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو امید ہے کہ زردہ پک گیا ہوگا۔
اب یہاں سے سادہ زردہ، بمباسٹک زردہ بنے گا!!
دم دینے سے پہلے اس میں بیر، فالسہ، گنڈیریاں، ملوک، شہتوت، آلو بخارا (تازہ) ملادیں اور دم دے دیں (زردے کو!)۔
ہر تیس سیکنڈ کے بعد ڈھکنا کھول کر دیکھیں کہ دم آگیا ہے یا نہیں۔ جب زردہ تیار ہوجائے تو اس پر ٹماٹو کیچپ کی دو بڑی بوتلیں انڈیلیں اور چاٹ مصالحہ بھی حسب ذائقہ چھڑک لیں۔
لیجئے۔۔۔ مزیدار بمباسٹک زردہ تیار ہے!
شادیوں پر پکانے سے گریز کریں۔
شادی کے بعد البتہ اپنی ساس اور جملہ سسرالیوں کو کھلانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
Comments
26 Comments

26 تبصرے:

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

:mad: جب پتیلہ کا ڈھکن بند ہو گاتو دم کہاں سے اندر آئے گا یہ دم نکالنے کی توبات نہیں ہو رہی

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

شادی کے بعد البتہ اپنی ساس اور جملہ سسرالیوں کو کھلانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

شادی بعد یہ زردہ پکانے میں کچھ کچھ اجزاء کم ہیں۔ مثلاً ہمارے حکیموں کے مشہور زمانہ نسخے جیسے جمال گھوٹہ ۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔ اور ان اجزاء میں کمی بیشی سسرالیوں سے آپ کی محبت پہ منحصر ہے۔ اور سسرالیوں میں سے کونسا سسرالی یہ زردہ کھائے گا۔

ساس صاحبہ وغیرہ یا وبالِ جان قسم کی سالیوں کے لئیے اس میں کمی کی بجائے بیشی بھی جا سکتی ہے۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

اگر شبہہ ہو کہ سسرالی اس بم زدہ :mrgreen: زردے کو کھانے سے انکار کر دیں گے، تو ایسا کریں کہ زردے کو دم دیں اور موقعہ ملتے ہی سسرالیوں کا دم نکال دیں :mrgreen: :!:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عنیقہ:: :mrgreen:
::جاوید گوندل::‌ ارے صاحب۔۔۔ سسرالیوں والا مشورہ خواتین کو دیا تھا۔۔۔
مرد تو سسرالیوں پر اپنا غصہ سالا کہہ کر اتار لیتے ہیں۔۔۔ :lol:
::عمر::‌ :lol: :lol: :lol:
راہ پیا جانے یا واہ پیا جانے۔۔۔
واسطہ پڑا ناجب سسرالیوں سے تو لگ پتہ جائے گا بچو۔۔۔
اچھی بھلی محبوبائیں شادی کے بعد اقبال کا ”مرد مومن“ اور ”میر کارواں“ بن جاتی ہیں۔۔۔ ان کے سامنے بندہ صرف اور صرف بھیگی بلی بن سکتا ہے۔۔۔

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا ہوا آپ نے بتا دیا کہ یہ بم والا ذردہ نہیں ہے ورنہ میں تو سوچ رہا تھا کہ اب ذردہ بھی نہیں کھایا کرونگا۔
اور یہ ہمراہ گرما گرم سائیڈ پروگرام کیا ہوتا ہے ہم نے تو ہمیشہ ہمراہ ڈبل پروگرام لکھا ہوا دیکھا ہے۔

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ ہمراہ گرما گرم سائیڈ پروگرام کیا ہوتا ہے۔۔۔

بلو!
یہ لعنتی پروگرام ہوتا تھا اب تو انٹرنیٹ نے ہر لعنت کو عام کر دیا اور سائیڈ پروگرام کی لعنت دیکھنے والے لعنتی لوگ اب نہیں جاتے سیمنا ہاؤس۔

جعفر بھائی کو ہزار بار کہا ہے۔ کہ بلاگ پہ تعلیمِ بالغاں سے اجتناب کریں۔

اللہ ہم سب کو معاف کرے ۔آمین

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

خوب زردہ ہے بھئی۔ میرا خیال تھا آپ کچھ بارود، ایک آدھا گرنیڈ اور حسب ذائقہ یورینیم بھی استعمال کریں‌گے۔۔ لیکن خیر۔۔۔ اسے سائڈ پروگرام کے لیے رکھ لیتے ہیں :grin:

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

یار اگر سسرالی کھانے سے انکار کر دیں تو بیچ میں ایک بم رکھ سکتے ہیں؟

لفنگا نے فرمایا ہے۔۔۔

تبصرہ نہ کرنے کا شکوہ ختم؟؟؟
تو جناب بمباسٹک زردہ تو پکا ہی دیا آپ نے۔ توپ بریانی کب بنا رہے ہیں؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: اچھا۔۔۔ :shock: مجھ سے پڑھنے میں غلطی ہوگئی ہوگی۔۔۔ :mrgreen:
::جاوید گوندل::‌ تعلیم بالغاں نہیں، منافقت عاقلاں ہے۔ سب لوگ دیکھتے ہیں ایسے اشتہار اور شرمندہ ہوکر یا خوش ہوکر گزر جاتے ہیں کسی کو توفیق نہیں‌ہوتی کہ اس کے خلاف کوئی احتجاج ہی کردے۔ سرکاری عمال سے شکایت کرنے کا فائدہ کوئی نہیں کہ ان کی سر پرستی کے بغیر یہ کام ہو نہیں‌سکتا۔
::راشد کامران:‌:‌ :mrgreen:
::بدتمیز:: اس بم کا نقصان تو پھر رکھنے والے کو ہی ہوگا۔۔۔ اسلئے سسرالیوں کر گن پوائنٹ پر زردہ کھانے پر مجبور کریں۔۔ :lol:
::لفنگا:: جی آیاں‌نوں۔۔۔ :smile:
آپ کی دعوت کریں گے تو بنائیں گے۔۔۔ :wink:

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جعفر بھائی!

خوب زردہ پکایا ہے آپ نے۔ یہ ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے آج کل ٹی وی چینلز پر کھانے پکائے جاتے ہیں کہ دُنیا بھر کی چیزیں ایک ہی ڈش میں ڈال دی جائیں چاہے پکانے والے کا پورے مہینے کا بجٹ اُس اکیلی ڈش میں کھپ جائے۔

محمد معاذ نے فرمایا ہے۔۔۔

یار زردے میں سلفر کم ہے۔ :mad:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

شروع کی آدھی پوسٹ سے تو یہ روحانی بریانی زیادہ معلوم پڑتی ہے
تیس تیس سیکنڈ بعد ڈھکنا اٹھا اٹھا کر دیکھیں گے تو کہیں اتنی دیر میں‌بریانی کی کھرچن ہی نا بن جائے
اور ”بمباسٹک بریانی“ کی بجائے ”دستی پیزا“ ہی نا کھانا پڑ جائے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد احمد:: خوش آمدید۔۔۔ :smile:
::محمد معاذ::‌ خوش آمدید۔۔۔ کاپی رائٹڈ نہیں‌ہے یہ زردہ۔۔۔ حسب ذائقہ کچھ بھی ڈال سکتے ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::ڈفر::‌ بریانی۔۔۔۔ :shock:
بھائی میاں۔۔۔ زردہ ہے۔۔۔ :grin:
اب اپنی شادی پر نہ یہ زردہ پکوالینا۔۔۔
اور بعد میں الزام مجھے دے دینا کہ اس نے کہا تھا ۔۔۔ میرا ذمہ توش پوش ہے۔۔۔ :mrgreen:

محمد امین قریشی نے فرمایا ہے۔۔۔

:razz: ماشاءاللہ خوب ذائقہ پایا ہے۔۔۔ ویسے زردہ تو کھا کھا کر جی بھر چکا ہے۔۔۔ ہ منے کبھی "گرماگرم سائڈ پروگرام" کا بورڈ تک نہیں پڑھا۔۔۔۔۔ :sad: ذرا بتلا دیجیے چپکے سے کان میں کہ کہاں کہاں دیکھا ہے آپ نے :grin:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد امین قریشی:: خوش آمدید۔۔۔
اجی صاحب۔۔۔ کون سے منطقے میں زندگی بسر کی ہے آپ نے جو یہ بورڈ نہیں پڑھا۔۔۔ :mrgreen:
زردہ پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔ :lol:
آخر میں دی گئی ہدایات ہمیشہ یاد رکھیں۔۔۔ ورنہ یہ زردہ بیک فائر بھی کرسکتا ہے۔۔۔ :wink:

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

اب کوئی نئی پوسٹ بھی لکھ دو بھائی

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: اچھا جی۔۔۔ :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

وہ دراصل میرا دھیان عنوان کی بجائے مصالحوں پر تھا :mrgreen:
اور شادی پر تو یہی ذردہ پکوانا چاہئے
ایڈوانس بدلہ :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: دھیان گم ہے ڈفر بھائی جان آج کل آپ کا۔۔۔
مجھے تو دال میں نیلا لگتا ہے۔۔۔۔
پوسٹتا ہوں ۔۔۔ عاشقوں کے لئے ایک ہدایت نامہ بھی۔۔۔
:mrgreen:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر ايسا زردہ پکا کر کِھلانے کا شوق ميں ديکھنا چاہُوں گی کہ کيا آپ اپنے بلاگ پر ہی پکاؤ گے يا :idea: :idea:
اور ہاں يو اے ای ميں ہی ہو نا آپ تو پِھر پُوچھنے بھی آ سکتی ہُوں کہ کِس کو کب کِھلا رہے ہو يعنی مُمکِنہ سُسراليوں کو يا ہو چُکے ہيں سُسرالی ہاں :?: :?: :?: :roll: :roll: :roll:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: نہ جی مجھے کہاں پکانا آتا ہے۔۔۔ :lol:
بس سماجی خدمت کررہا ہوں۔۔۔آپ جب جی چاہے آجائیے۔۔ چشم ما روشن دل ماشاد۔۔۔
سسرالیوں والے سوال پر میری رائے محفوظ ہے ۔۔۔ :mrgreen:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

یعنی ہنُوز دِلی دُور است
جبھی بہُت معصُومیت سے یہ سماجی خِدمت ہو رہی ہے چلو پِھر لگے رہو

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

دلی میں گھسے کے بعد یہ سماجی خدمت بوجہ معصومیت نہیں بوجہ ضد و شربسندی ہو گی

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: میں اور معصوم۔۔۔۔ :mrgreen:
::ڈفر:: :lol: :lol: :lol:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جی میں جانتی ہُوں آپ کی معصُومیت کو لیکِن کیا ہے کہ اپنے بھائ تو سب کو ہی معصُوم لگتے ہیں نا :smile: :smile: :smile: :smile: :smile: :smile:

تبصرہ کیجیے