تمام ارض و سما کو گواہ کرتے ہوئے

تمام ارض و سما کو گواہ کرتے ہوئے
کوئی گزر گیا مجھ پر نگاہ کرتے ہوئے

جو بوجھ اپنے نہیں وہ بھی ڈھونے پڑتے ہیں
اس آب و خاک سے مجھ کو نباہ کرتے ہوئے

میں‌ چپ کھڑا ہوں یہاں اور گزرتا جاتا ہے
کوئی سوال، کوئی انتباہ کرتے ہوئے

جہانِ اجر و سزا میں بجز دل آزاری
میں سوچتا نہیں کوئی گناہ کرتے ہوئے

جو حرف چاہتا ہوں لکھ نہیں سکا اب تک
زمانہ ہوگیا کاغذ سیاہ کرتے ہوئے

دماغ نے کہاں مانی کبھی فقیر کی بات
یہ دل ڈرا تھا اسے بادشاہ کرتے ہوئے

جمال احسانی

Comments
18 Comments

18 تبصرے:

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جعفر صاحب

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جہانِ اجر و سزا میں بجز دل آزاری
میں سوچتا نہیں کوئی گناہ کرتے ہوئے

واہ مزہ آگیا

sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔

جو حرف چاہتا ہوں لکھ نہیں سکا اب تک
زمانہ ہوگیا کاغذ سیاہ کرتے ہوئے

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ شاعر ایسے ھیں جو میں کہنا چاھتی ھوں وہ پہلے ھی لکھ دیتے ھیں اب ھم کیا لکھیں ۔۔۔۔

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

بس سعدیہ سمجھ لو کہ
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ ہی میرے دِل میں ہے
جو ہم سوچتے ہیں وُہ شاعِر کہہ ڈالتے ہیں

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا خوبصورت غزل ہے، لاجواب!

عبدالقدوس نے فرمایا ہے۔۔۔

:lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

تمام خواتین و حضرات کا شکریہ۔۔۔ :smile:

واجد علی نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت ضوب

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

جو حرف چاہتا ہوں لکھ نہیں سکا اب تک
زمانہ ہوگیا کاغذ سیاہ کرتے ہوئے

میں بھی حيران تھا کہ روشنائی اتنی مہنگی کیوں ہو گئی ہے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::واجد علی::‌ حال دل پر خوش آمدید۔۔۔ :smile:
::افتخار اجمل بھوپال::‌ :grin: واہ کیا بات ہے۔۔۔ آپ کی حس مزاح زوروں پر ہے آج کل۔۔۔

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت ہی خوبصورت غزل اور بہت اعلٰی انتخاب ہے ۔

خوش رہیے۔

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

بہترین انتخاب۔ اعلی کولیکشن (کولیکشن کو اردو میں کیا کہتے ہیں :oops: )

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد احمد:: شکریہ۔۔۔ :smile:
::حارث گلزار:: مجموعہ ۔۔۔ :smile:
انتخاب کی داد دینے کا شکریہ۔۔۔ اصل کام تو جمال احسانی نے کیا تھا ویسے۔۔۔ :grin:

اسدعلی نے فرمایا ہے۔۔۔

سلام۔۔
بھت اعٰی برادر ۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسد علی:: وعلیکم السلام اور خوش آمدید۔۔ پسند کرنے کا بہت شکریہ جان برادر۔۔۔

اسدعلی نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ جناب!

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسد علی::‌ تو آپ میرے شکریے کا شکریہ ادا کررہے ہیں، لمبا پروسیجر ہوجائے گا یہ تو پھر۔۔۔ :lol:

اسدعلی نے فرمایا ہے۔۔۔

:lol:

تبصرہ کیجیے