مُنّا سلانے کے آسان طریقے

ہمارے ایک دوست نے لوڈ شیڈنگ کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا ہے کہ اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ”اوپر پنکھا چلتا ہے ۔۔۔ نیچے مُنّا سوتا ہے“۔
ان کی اس فکرمندی پر یار لوگوں نے کتاب چہرہ پر اپنے اپنے لچ تلے ہیں۔ آخر میں بات مُنّے کو سلانے کے طریقوں تک آپہنچی ہے۔ تو حاضر ہیں‌ مُنّا سلانے کے آسان طریقے۔
مُنّے کو سارا دن جگائے رکھیں۔ سونا بھی چاہے تو زبردستی اٹھادیں۔ بجلی موجود بھی ہو تو مین سوئچ آف کردیں تاکہ مُنّا کسی بھی طرح سو نہ سکے۔ اسکا نتیجہ یہ نکلے گاکہ مُنّا شام ڈھلتے ہی سونے کے بہانے ڈھونڈتا پھرے گا۔ نو بجے تک کسی بھی طرح اسے جگائے رکھیں۔ اس کے لئے آئس کریم، کارٹون، ٹافیاں وغیرہ آپ کے بہترین معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ دس بجے تک یقیناً مُنّے کے حالات نہایت نازک ہوچکے ہوں گے۔ بس یہی وقت ہے اسے سلانے کا۔ اب جب مُنّا سوئے گا تو صبح کی خبر ہی لائے گا۔ چاہے پنکھا چلے یا نہ چلے، مُنّا نہیں‌ اٹھے گا۔ اب آپ اپنے تمام ”ضروری کام“ سہولت اور آسانی سے نمٹا سکتے ہیں!
دوسراطریقہ کچھ ظالمانہ ہے! مُنّے کے سونے کا وقت تو پتہ ہی ہوگا آپ کو۔ تو اس کے سونے سے 15 منٹ پہلے مُنّے کی بلاوجہ ایک پھینٹی لگائیں اور مُنّے کو اس کی اماں کے حوالے کردیں۔ رونے کے بعد بندہ ہو یا مُنّا اس کو نیند بہت گہری آتی ہے! اس کا ثبوت؟؟؟ اس کا ثبوت یہ شعر ہے۔
کل اچانک یاد وہ آیا، تو میں رویا بہت
روتے روتے سوگیا میں، اور پھر سویا بہت
مُنّے کے سونے کے بعد تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ کیا کرنا ہے! اور اس شعر میں آپ، یاد، کی جگہ اپنی مرضی کا کوئی بھی ”موزوں“ لفظ استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ والا طریقہ ”اشد ضرورت“ کے تحت ہی استعمال کریں۔ اس کا باقاعدہ استعمال آپ کے مُنّے کو بڑا ہو کر پائلٹ کی بجائے جہاز کے درجے پر بھی فائز کرسکتا ہے۔ تھوڑی سی افیم مُنّے کے فیڈر میں ملادیں۔ بس پھر اس کے بعد آپ آزاد ہیں!
”اشد ضرورت“ والا انتباہ یاد رکھیں!
یہ طریقے آزمانے کے بعد بھی اگر افاقہ نہ ہو تو جوابی ڈاک سے مطلع کریں۔
کچھ اور نسخے بھی ہیں لیکن ان کے لئے آپ کو اپنی جیب ڈھیلی کرنی پڑے گی۔

درج بالا تحریر کو خاندانی منصوبہ بندی والوں اور مُنّوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
طبیعت زیادہ ”خراب“ ہو تو تیسرا نسخہ استعمال کریں۔

Comments
22 Comments

22 تبصرے:

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

مفت مشورے آج کل لوگ کم ہی دیتے ہیں، اور وہ بھی اتنے مفید مشورے، خاص طور پہ آخری نسخہ۔ اگر مفت مشورے اتنے بہترین ہیں تو جیب ڈھیلی کرنے پہ تو یقینا منّا سو ہی جائے گا :razz:

ساجداقبال نے فرمایا ہے۔۔۔

ابھی وقت نہیں آیا۔ :twisted:

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی منا دنیا کا سب سے بڑا شہنشاہ ہوتا ہے۔ اپنی مرضی سے روتا ہے اپنی مرضی سے ہنستا ہے۔ اپنی مرضی سے سوتا ہے اور اپنی مرضی سے اٹھتا ہے۔ آپ کی ترکیب سے ایک دن تو گزر جائے گا لیکن اس کے بعد اگلے تین دن منا جو کرے گا تو بقول عمر احمد بنگش کے اوپر پنکھا چلتا ہے نیچے ابا روتا ہے :grin:
ہاں ہاں تجربہ بولتا ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::حارث گلزار:: کنواروں کے لئے ہرگز نہیں ہیں یہ مشورے۔۔۔ ;-) ۔ اگر آپ نے یہ پڑھ ہی لئے ہیں تو اپنی میموری سے” ڈیلیٹ“ کردیں :mrgreen:
::ساجد اقبال::‌ انشاءاللہ آجائے گا جلد ہی وقت ۔۔۔ اس کے بعد اس تحریر کی اہمیت آپ پر ظاہر ہوگی :grin:
::راشد کامران:: کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا تو پڑتا ہے نا جی پھر :lol:
ویسے بھی یہ مشورے پاکستان میں مقیم لوڈ شیڈنگ زدہ حضرات کے لئے ہیں :mrgreen:

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

مسخرا کہيں کا :lol:

میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ منے کو جنرل مشرف، صدر زرداری اور ان کے حواریوں کے بھوتوں سے ڈرائیں۔ منا سوئے یا نہ سوئے مگر وہ ساری رات روئے گا نہیں۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اور ہاں منے کے سونے کا اچھی طرح یقین کر لیا جائے، یہ نا ہو منا اگلے دن سکول جا کر پیسے لے لے کر دوسرے بچوں کو اپنے خواب سنا رہا ہو :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسما:: شکریہ۔۔۔ :grin:
::میرا پاکستان:: نہ جی۔۔۔ منے کو سلانا ہے۔۔۔ ڈرانا نہیں۔۔۔ منا سوئے گا تو پھر ہی۔۔۔ میرا مطلب ہے ۔۔۔ آہو۔۔۔ :mrgreen:
::ڈفر:: اتنے بڑے منوں کے لئے نہیں ہیں یہ طریقے، جو سکول جاتے ہوں۔ ان پر یہ طریقے آزما کر خود کو اور پھر مجھے شرمندہ مت کریں۔ :mrgreen:

سناء نے فرمایا ہے۔۔۔

بس آخر میں آکر ٹآنگ توڑ دی کہ مذید مشوروں کے لیے جیب ڈھیلی کریں اب ہم جیسا غریب بچارہ کہاں جائے :razz:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

آج کل کے ڈھائی سالہ منوں‌کو ہینڈی کیم چلانا آتا ہے باؤ :oops:
ثنا جی یہ تو بس ایویں لکھ دیا ہے جعفر نے موٹی آسامیوں کے لئے ورنہ یہ غریبوں کا بڑا ہمدرد ہے۔ پوچھ کر دیکھ لیں‌بے شک ”ایک سو ایک انمول طریقے“ بتا دے گا

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

لے بھیا جو دو چار جانے مانے لطیفے منوں‌کے بارے میں‌سکول سے سنتے آ رہے ہیں‌وہ دوبارہ یاد آگئے، اگر تو تم نے نہیں‌سنے تو پھر تم ابھی تک منے ہی ہو۔ :mrgreen:
ویسے تو یہ تحریر غیر شادی شدہ کے لیے ایک ممنوع تحریر ہے لیکن چلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔ :oops:
راشد کامران صاحب، میں‌نے تو دیکھا ہے کہ ابا بیچارہ تو شادی کے تیسرے دن سے ہی رونا شروع کر دیتا ہے، منا ہونے کے بعد کہنا چاہیے، اوپر پنکھا چلے یا نہ چلے، ابا بھاں‌بھاں‌کر کے روتا ہے :mrgreen:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

اگر تحفظ مناں نامی کسی تنظیم کو پتہ چل گیا تو مشکل ہوسکتی ہے۔

ویسے بھائی یہ منے اور منیاں اللہ کی نعمت و رحمت ہوتے ہیں ۔جہاں یہ نہیں ہوتے وہاں موت کا سا سکوت ہوتا ہے۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ کے دوست نے تو ایسے ہی مذاق میں لکھ دیا ہوگا فیس بک پر، آپ نے تو اس کی باقاعدہ عزت کرا ڈالی۔ یا ہو سکتا ہے آپ دونوں رازداں ہوں ایک دوسرے کے۔ :idea:

بے چارہ منے کا ابا!!!!

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::سناء::‌ آپس کی بات ہے، منوں کے سونے کی ٹینشن ان کے ابوں کو زیادہ ہوتی ہے، امیوں کو اتنی فکر نہیں ہوتی۔۔۔۔ ;-)
::ڈفر::‌ تو پروین شاکر ٹھیک کہتی تھی کہ بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے
یار تو دکانداری خراب نہ کر ، چنگا بھلا گاہک پھنس گیا تھا، پیسے بھی چاہییں، چھٹی آنے والی ہے، ساری کائنات کے رشتے داروں کے لئے تحفے خریدنے ہیں۔۔۔ کیا سمجھا۔۔۔ :mrgreen:
::عمر بنگش::‌ توبہ توبہ استغفار۔۔۔ میں ایسے لطیفے نہیں سنتا۔۔۔ خود بناتا ہوں۔۔۔ :mrgreen:
بس یار دنیا میں سے سے زیادہ قابل رحم حالت ابوں کی ہی ہوتی ہے۔ ابوں‌پر بھی لکھوں گا کسی دن۔
::منیر عباسی:: آپ بس یہ بتائیں کہ کیا یہ تحریر آپ نے مفید پائی۔۔۔ :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: اصل میں یہ طریقے بھی منوں کے تحفظ کے لئے ہی ہیں، ذرا غور کریں۔۔۔ :mrgreen: پرانے منے تو پھر بڑے ہوجاتے ہیں نا جی۔۔۔ پھر نئے منے تو آنے ہی چاہئیں مارکیٹ میں۔۔۔ :lol:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر :: عقلمند کو اشارہ ہی کافی ہے۔ :mrgreen: :mrgreen:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی! لگتا ہے آپ نے تو تعلیم بالغاں کی کچھ کلاسیں لے رکھی ہیں۔ یہ نہ ہو کسی دن بلاگ پہ پابندی لگ جائے۔ :oops:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی:: :grin: :grin:
::جاوید گوندل:: دیکھیں سر جی۔۔۔ میرا دل نہ دہلائیں۔۔۔ میری توبہ جو آئندہ سماجی خدمت کا نام لیا۔۔۔ :lol:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ سماجی خدمت تھی یا ازدواجی؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: دونوں۔۔۔ ;-)

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

سبز ستارہ کے پرائیویٹ ٹھیکیدار

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen:

تبصرہ کیجیے