ایسے ہوتی ہے گائیکی!

حیراں ہو دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
استاد جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کمانڈو خاں صاب
یہاں دیکھئے اور سر دھنیئے
Comments
67 Comments

67 تبصرے:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اسکا مطلب ہے لندن میں طبلہ بجانے والی بات ٹھیک ہے
سالا خاندانی گویّا ہے :mrgreen:
ساتھ بیٹھے شارٹ کٹ ازیز حرامی کے دانت تو دیکھو ذرا
منو بھاویں نا منو
عقلمند حکمران ہمیں آج تک یہ گلٹیریا ہی ملا ہے :mrgreen:
میں اگر آج حکمران ہوتا تو اکیس توپوں‌کی سلامی دیتا مشرف دی گریٹ کو
باری باری اکیس توپوں کے سامنے کھڑا کر کے :lol:

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

کيا ہو گيا ہے بھئی آپ لوگ ہم سب گانا گا اور سن سکتے ہيں تو وہ کيوں نہيں يا اسکا گانا گانا حرام قرار دے رکھا ہے آپ بيت اللہ ہدايت اللہ صاحبان نے اگر وہ گانا گانے پر گويا اور سننے والے حرامی جيسے الفاظ کے مستحق ہيں تو اس تعريف سے تو ہر ايک پر يہ دونوں الفاظ فٹ بيٹھتے ہيں ياد رہے يہ وہی شارٹ کٹ عزيز ہے جس کے دور ميں پاکستان نے قرضہ تک نہ ليا اور معشيت کو کہاں سے کہاں پہنچا ديا اور اب کے حالات بھی ديکھ ليں کبھی دل بڑا کر ہی ليں آپ پاکستانی نيکی کرنے والے کو دريا ميں نہ ڈالا کريں تاکہ اچھے لوگوں کے ليے راستہ کھلا رہے ، پتہ نہيں آپ لوگوں کا دماغ خراب ہے يا پھر ميرا

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اسماءناراض نہ ہوں جب لوگ نوسو چوہے کھقا لیتے ہیں تو ایسی ہی باتیں کیا کرتے ہیں ، :evil:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اسماء جی آپ کو شارٹ کٹ عزیز کے وطن دوست فیصلوں کی اتنی اندر کی خبریں کہاں سے ملیں؟

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

گانا گانا یا نہ گانا اسکا ذاتی فعل ہے، اور خاص طور پہ اب جب کہ وہ نہ ہمارا صدر ہے اور نہ ہی حکومت میں یا فوج میں ہے، تو ہمیں چائیے کہ اسکی گائیکی سے لطف اندوز ہوں بجائے اسکے کہ ہم اسے گالیاں نکالیں۔۔۔ مانا کہ وہ بہت حد تک گالیوں کا مستحق ہے مگر بیچارے نے اتنا اچھا گایا ہے، اور کیا اب جان لو گے اسکی۔ ۔ ۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

بھائیو اس میں‌اس بیچارے کا کوئی قصور نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:

فائزہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اس کا تو گانے گانا بنتا ہے وکیل جج اور شریف برادران تک اس کے پیچھے پڑے ہیں لیکن پکڑ نہیں پا رہے بھاگتے چور کی لنگوٹی ہاتھ آئی ہے اور تین نومبر کے اقدامات کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ حکمران طبقہ یہی راگ الاپ رہا ہے کہ ہم مشرف کو جسمانی سزا نہیں دیں گے روحانی دیں گے اور موسیقی روح کی غذا ہے اس لئے وہ گا گا کر تھوڑا تگڑا ہو رہا ہے۔

sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔

اس بات کا یقین ھو گیا مشرف کبھی بھوکا نہیں مرے گا نا فوج اب کوئ عہدہ ھے نا اب صدر ھے پھر بھی ایک ہنر تو ھے نا اس کے پاس

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

ارے بھائی استاد حامد علی خاں صاحب ساتھ لقمہ دئیے جارہے تھے۔ درباروں میں‌گانے والوں‌کو اتنی ڈپلومیسی تو کرنا ہوتی ہے۔ یار لوگ ایوں ہی اپنا بلڈ پریشر بڑھا رہے ہیں۔ ہم آپ موسیقی سُن اور گُنگُنا سکتے ہیں تو وہ کیوں‌نہیں۔ آخر کب ہم اندھا دھند نفرت اور افسانوی محبتوں کے سحر سے باہر آئیں گے؟ اگر پاکستان میں موسیقی سُننا اور گُنگُنانا جرم ہے تو پھر تو اس پر پھٹکار واجب ہے وگرنہ تو لگتا ہے ایویں ہی فیشن میں‌یارلوگ گالیاں نکالے جارہے ہیں۔ :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: اب ہونا تو یہ چاہئے کہ چیف آف آرمی سٹاف عارف لوہار کو بنادیا جائے۔ کم ازکم اس سے اچھا لڑ تو لے گا۔۔۔ :mrgreen: لیسیاں کرنے والوں کی بے غیرتی دیکھو، کالیا گا ایسے رہا تھا جیسا گدھا رینک رہا ہو، لیکن وہ وا وا کئے جارہے تھے، اگر کسی نے بادشاہ ننگا ہے والی حکایت سنی ہے تو اس کی ڈرامائی تشکیل تھی یہ۔۔۔
::اسماء:: ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ مشرف پر ہمارا اختلاف ہے!
::حارث گلزار:: بالکل گانا اس کا ذاتی فعل ہے۔ مارشل لاء لگانا بھی ذاتی فعل تھا۔ ججوں کو ”تننا“ بھی ذاتی فعل تھا۔ یہی تو ”کوڑ“ ہے اس پر کہ اپنے ذاتی افعال کو ہم پر مسلط کرتا رہا۔
::عمراحمد بنگش::‌ ہاں سارا قصور اس کے ”جینز“ کا ہے۔ میں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ اسے سردی بھی بہت لگتی ہے اور کریلے گوشت بھی بہت پسند ہیں۔ اگّے تسی آپ سمجھدار او۔ :mrgreen:
::خرم::‌ بالکل ہم اپنے خرچے پر کچھ بھی کرسکتے ہیں اور کرتے بھی ہیں۔ یہ ہمارے خون پسینے کی کمائی، شرابوں، طوائفوں، گویوں اور درباریوں پر لٹانے والا کون ہے؟‌

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::فائزہ:: یہ تو آپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ بھاگتے چور کی لنگوٹی :mrgreen:
باقی اس کی بہادری کی بھی پھوک سارے زمانے کے سامنے نکل گئی ہے۔ اگر کمانڈو اے اور بہادر اے، جنگیں لڑی ایں تو آتا کیوں نئیں اے؟‌ عدالت اے، جسٹس چوہدری اے۔ پھانسی اے۔ ڈر لگتا اے۔ :mrgreen:
::سعدیہ سحر::‌ ہاہاہاہا۔۔۔ بالکل ٹھیک۔۔۔ :lol: :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

تھوڑا سا منورنجن اس لنک پر بھی ہے۔۔۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-urdu-online/Opinions/Columns/06-Aug-2009/3540

اسدعلی نے فرمایا ہے۔۔۔

طبلہ بجانےکے علاوہ اور بچا ھی کیا ے حضرت کے لیے۔۔۔

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

شوق دا کوئ مُل نئيں ہوندا جعفر

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

یار لعنت ہے ایسے بھانڈ پہ۔ مجھے تو یہ سوچ کر ہمیشہ شرم سے سر جھک جاتا ہے کہ میری آئنیدہ نسلیں کیا سوچیں گی کہ ہم بھی کیسے بھانڈوں کو بادشاہ بناکر اس پہ اینڈتے تھے۔ مورخ کیا لکھے گا کہ فلاں سن سے فلاں سن میں پاکستان کا حکمران ایک بھانڈ بھی ہو گزرا ہے جسے بھری محفل میں داد دی جاتی تھی۔ اور غیرتمند پاکستانی قوم اسے ایک دہائی برداشت کر گئی۔ یار شاید کسی کو پتہ نہ ہو بہت سے ایسے لوگ جو کئی ممالک میں عرصے سے مقیم تھے اور انہوں نےباوجود پاکستانی پاسپورٹ رکھنے کی تمام تر جملہ پریشانیوں کے پاکستانی قومیت نہیں چھوڑی تھی۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے انہی ممالک میں شادیاں بھی کر رکھی تھیں۔ اور ایسے ممالک میں رہتے تھے کہ اس ملک کی قومیت اپناتے ہوئے اپنے ملک کی قومیت چھوڑنی پڑتی انہوں نے مشرف کی گھٹیا اور رزیل احکامات کی وجہ سے اچانک شرم کے باعث اپنی پاکستانی قومیت سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے ان ملکوں کی قومیت اپنانے کی درخواست دیں جہاں وہ کئی کئی سالوں سے پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ صرف اس وجہ سے کہ جس ملک پہ مشرف جیسے راجہ گدھ حکومت کر رہے ہوں اس ملک کی قومیت سے ہی ہاتھ اٹھا لیا ۔ مشرف ایک ایسا زہر تھا جس نے لوگوں سے ان کی حب الوطنی چھین لی- اسے واپس بلایا جائے ۔

آج ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد کے ایک ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو مشرف پہ حبسِ بے جا کا مقدمہ قائم کرنے کی ھدایت کر دی ہے۔ ابھی تو شروعات ہے ۔ مشیت ایزدی کی اپنے فیصلے ہوتے ہیں اور خدا کے انصاف سے کون بچ سکا ہے۔

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

ہائے کوئی ٹھنڈی لسی دے مجھ سے اسما کی بات ہضم نہیں ہو رہی :mrgreen: کہاں گیا ہاجمولا؟

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

ججوں کی تڑی تو نہ لگاؤ میرے بھائی۔ جب تک شرفو تھا تب تک تو وہ بھی نہ نکل سکے اپنے گھروں سے۔ آج نوازشریف کے روپے کی بدولت بڑھکیں لگا رہے ہیں۔ :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

جاوید صاحب،اللہ رے غیرت مندی اب یہ سارے غیرت منڈ کہیں آپ کی ہی قبیل کے تو نہیں تھے،ویسے ایسے سوئے ہوئے لوگوں کی سوئی ہوئی غیرت اچانک جاگتی ہے تھوڑا دھیں پٹاس ہوتا ہے اور پھر بڑی سی جماہی لے کر دوبارہ گہری نیند سوجاتی ہے اگلے کسی غیرتمند ایپیسوڈ کے لیئے :lol: :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

نوائےوقت کا مضمون تو اچھا ہے باقی سچ جھوٹ تو اللہ جانتا ہے البتہ صاحب تحریر(اگر کوئی اس کے میعار کی وجہ سے اسے تحریر مانتا ہے تو۔۔۔)کی آخری بات سے مجھے اختلاف ہے جس میں وہ نواز کو ہوشیارر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ کہیں ان کے ساتھ بھی وہی واقعہ نہ پیش آجائے جو بے نظیر کے ساتھ پیش ایاتھا،بس میراان سے اتنا اختلاف ہے کہ یہ واقعہ نواز کے ساتھ جب ہی پیش آئے گا جب وہ بے نظیر کے قاتلوں کو پیٹھ دکھائیں گے ویسے تو خریدے ہوئے جانور کی اپنی کوئی مرضی نہیں ہوتی مگر کبھی وہ آپے سے باہر ہوکر سینگ دکھائے تو مالک اسے قصائی کے حوالے کردیتا ہے اور لوگوں کو پھجے کے پائے نصیب ہوجاتے ہین ارے یہ تو بلکل جعفر کا انداز تحریر ہوگیا جعفر سے معزرت کے ساتھ :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسد علی::‌ طبلہ تو اب بجے گا جی اس کا ۔۔۔ دنیا دیکھے گی ۔۔ :grin:
::آپی:: زہے نصیب ۔۔۔ اتنے دن کے بعد ۔۔۔ کیسی ہیں آپ۔۔۔ آپی یہی تو تکلیف ہے کہ ہمارے پیسے پر اپنے شوق کے مل چکاتا رہا استاد سیاہ کالے خاں۔۔۔ :sad:
::جاوید گوندل::‌ رب کے ہاں دیر ہے ، اندھیر نہیں۔ آج ٹی وی پر اس کا انٹرویو آپ نے دیکھا ہو تو اس کی حالت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ بہت پیارے پیارے میٹھے لفظ میرے ذہن میں‌ آرہے ہیں استاد کی شان بیان کرنے کے لئے۔ لیکن ۔۔۔۔۔ :mrgreen:
::خرم:: چلو جی اچھا ہے نواز شریف کا پیسہ اگر اس کام میں لگے تو بہت ہی اچھا ہے۔۔۔ :mrgreen:
::بدتمیز:: لسی سے ہضم نہیں ہوگی یہ بات، بلکہ اور بد ہضمی ہوجائے گی۔ ایک سیرپ ہوتا ہے جو یہ شارٹ کٹ اور اس کا پیر تسمہ پا بڑے شوق سے نوش کرتے ہیں، وہ آزما کر دیکھیں ۔۔۔ ہیں جی۔۔۔ ;-)

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر نے بھی وہ سیرپ پیا ہے اور ان دونوں کو اپنے دست شفقت سے پلایا بھی ہے :mrgreen: اسی لیئے اپنے تجربے کی روشنی میں بتا رہا ہے کیوں :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

"It is true that several religious clerics were reared by the Sharif family like Siberian tigers [Punjab chief minister Shebaz Sharif - Nawaz Sharif's brother - recently imported this endangered species despite a ban] and are often used for their [the Sharifs'] political ambitions," retired squadron leader Khalid Khawaja told Asia Times Online. Khawaja is a former Inter-Services Intelligence official.
http://www.atimes.com/atimes/South_Asia/KH05Df03.html
خرم بھائی بس جیسے ملا پالنے کا شوق ہے شریف فیملی کو ہے ویسے ہی جج اور وکیل پالنے کا شوق بھی یہ حضرات رکھتے ہیں تو جنہیں پال پال کر سانڈ کیا ہے ان سے کوئی کام بھی تو لینا ہے یا نہیں حرام کا ہی سہی پر پیسہ تو ہے نا :cool:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

بد تمیز صاحب کی طرح میری تبیعت بھی خراب ہو رہی ہے اسماء جی کی بات سے کوئی گلوکوز ہی پلا دے۔
اسماء جی آپ تو ڈاکٹروں کا کاروبار بڑھا رہی ہیں

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

طبیعت لکھنا تھا کیا لکھ دیا
دیکھا اس تبصرے کا اثر

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

اعتراضات
1، بدتميز کو ميری بات ہضم کرنے کے ليے ہاجمولا چاہيے تو جاويد گوندل صاحب کے تبصرہ کے بعد جمال کوٹا کی ضرورت پڑے کی يقينا
2، پاکستانی غيرتمندوں کی بڑی تعداد ايسے غيرت مندوں پر مشتمل ہے جيسے خاور صاحب نے اپنے ايک حاليہ بلاگ ميں ذکر کيا ہے ويسے مجھے تو ايک بھی ايسا باغيرت پاکستانی فرانس ميں نظر نہيں آتا جس نے مشرف کی وجہ سے پاکتانی نيشنيلٹی چھوڑی ہو آپ اگر ايک عدد ايسے بندے کا پتہ فرانس ميں مجھے عطا فرمائُيں تو عين ممکن ہے اس سے شرف ملاقات حاصل کر کے ہم بھی باغيرت پاکستانيوں کی صف ميں شامل ہو سکيں
3، جعفر کسی کے رنگ پر طنز کرنا مردوں کو زيب نہيں ديتا ويسے بھی ہم پاکستانی انيس بيس کے فرق کے ساتھ تقريبا ايک جيسی رنگت کے حامل ہوتے ہيں جن کو فرانس ميں پيلے يا براؤن کہا جاتا ہے اور خاصا پسند کيا جاتا ہے

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

دوسرے پوائنٹ والی گذارش جاويد گوندل صاحب سے کی ہے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: :lol:
::اسماء:: آپ کو براؤن اور بلیک کے فرق بھی نہیں‌پتہ ۔۔۔ :lol:
آپ سے ویسے ہی پوچھ رہا ہوں یہ بات کہ جب انہی استاد صاحب نے یورپ کے ان گنت دوروں میں‌سے ایک میں‌ارشادفرمایا تھا کہ پاکستان میں عورتیں یورپ کا ویزہ حاصل کرنے کے لئے جان بوجھ کر ریپ کرواتی ہیں تو ایمانداری سے بتائیں آپ کا کیا ردعمل تھا۔۔۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

بلو گلوکوز کی ضرورت نہيں ہے آپ کو بھی بس جو آپ لوگوں نے ولائيتی لسی پر رکھی ہے ناں اسکا اثر ختم ہونے کی دير ہے سب سمجھ آ جائے گا

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ميرے پر بھی اثر ہو گيا ہے ُپي` کو ُپر` لکھ ديا ہے

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

جی کون سی دھائی ميں رہ رہے ہيں آپ جعفر؟ پتہ نہيں ہمارےُ معصوم` مرد کب تک پاکستانی عورتوں کو دنيا بھر سے شريف ثابت کرنے پر تلے رہيں گے ہر مرد يہ کہتا اور سمجھتا ہے کہ ميری بيوی بڑی سادہ شريف اور شادی سے پہلے کسی دوسرے کے ساتھ انوالو نہيں تھی جبکہ ہر دوسرے مرد کا افئير شادی سے پہلے کسی دوسری عورت کےساتھ رہ چکا ہوتا ہے آخر وہ سب عورتيں پھر کہاں جاتی ہيں ؟ حقيقت يہی ہوتی ہے کہ ايک کی محبوبہ دوسرے کی بيوی ہوتی ہے ميں نے تو بحثيت عورت ستر فی صد شادياں پاکستان ميں ايسی ديکھی ہيں جن ميں لڑکياں کسی اور کے اور سيج کسی اور کی اور يہ بھی حقيقت ہے کہ تمام عورتيں ايک جيسی نہيں بھی ہوتيں
دوسرے يہ کہ اخباروں ميں مشرف مخالف خبروں کے علاوہ دوسری خبروں پر نظر دوڑايا کريں تو معلوم ہو گا عصمت دری کی کئی رپورٹيں جو درج کروائی جاتی ہے ان ميں سے تحقيق کرنے پر بعض بہتان ثابت ہوتی ہيں جن ميں ان عورتوں کے مختلف مقاصد ہوتے ہيں اس سلسلے ميں گزشتہ تين ماہ کے نيوز پيپرز کا مطالعہ سود مند رہے گا مذيد يہ کہ انگلنڈ ميں مقيم پاکستانی لمبی والی خاتون کے ہم جنس پرستی والی خبروں جس بنياد پر اس نے نيشنيلٹی کے ليے اپلائی کيا ہوا ہے وہ سن کر کيا خرگوش کی طرح آنکھيں بند رکھتے ہيں آپ لوگ

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء::‌ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ یہ سمجھتی ہیں کہ مشرف ٹھیک کہتا تھا کہ پاکستانی عورتیں ویزے کے لئے ریپ کرواتی ہیں جان بوجھ کر؟؟؟؟

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ڑکياں کوئی اور اور سيج کوئی اور غلط لکھا گيا ہے کہنے کا مطلب ہے لڑکياں دل ميں کوئی اور بسائے سيج کسی دوسرے کی سجاتی ہيں مختلف معاشرتی مسائل اور دباؤ اور باغيرت گھر والوں کے ناک کی وجہ سے اور دولہا مياں کو شک تک نہيں گزرتا

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

جو اتنی مثاليں بمعہ اخباروں کا مطالعہ ميں نے آپ جو suggest کيا ہے پھر بھي آپ کيا يہ سمجھتے ہيں کہ تمام پاکستاني خواتين کردار ميں حوروں کو پيچھے چھوڑتی ہيں کيوں جعفر؟؟؟؟؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: تو ثابت ہوا کہ مشرف صاحب کے بقول پاکستانی عورتیں ویزے کے لئے جان بوجھ کر ریپ کرواتی ہیں۔۔۔۔
انا للہ وانا الیہ رجعون

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

30 نمبر تبصرہ پڑھ کر میرا تو دل کر رہا ہے کہ شادی کا پلان چھوڑ کر عیاشی شروع کر دوں
دل کو تسلی تو رہے گی :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: چند دن پہلے شیروں پر بڑی پوسٹیں آئی تھیں اور یاروں نے گنجوں کی خوب واٹ لگائی تھی کہ بس لٹ گئی دنیا اور برباد ہوگیا پاکستان۔۔۔
اب دہرے معیار ملاحظہ کرو ذرا ۔۔۔ حکومتی خرچے پر کنجر خانے کی محفلیں، شرابیں، ، گویے ، طوائفیں۔۔۔ سب جائز
بحیثیت مجموعی پاکستان کی عورتوں کو بدکرداری کا طعنہ ۔۔۔ بالکل درست
اور طعنہ بھی وہ دے رہا ہے جس کا خاندانی پیشہ ہی یہ ہو۔۔۔
عبدالستار ایدھی کسی کو کرپشن کا طعنہ دے تو اس کا حق ہے ۔۔۔ لیکن یہ بے غیرت کون ہوتا ہے کسی کو کرپٹ کہنے والا، جس کا باپ کرپشن کے الزام میں‌نوکری سے برخاست ہوا ہو۔۔۔ اور اسی بات پر اس نے اپنی کوک شاستر المعروف سب سے پہلے بے غیرت میں‌ بھٹو کو جی بھر کے گالیاں دی ہوں۔۔۔
اللہ کی شان ہے جو بڑا ہی مہربان ہے۔۔۔۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے علم نہیں اسما ٕ کہ مشرف کا ذکر آتے ہی آپ کی کون سی دُکھتی رگ چھڑ جاتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ مشرف اتنا بھی معصوم نہیں ہے جتنا آپ اسے ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

یہ اور بات کہ باقی لوگ بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہیں، مگر مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آپ اس کی میرے خیال میں بے جا حمایت کیوں کر رہی ہیں۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

منير عباسی صاحب ميں بے جا حمايت کر رہی ہوں يا آپ لوگ بے جا مخالفت، يہ بھی کوئی بات ہے ُ ديکھو جی مشرف نے گانا گايا روٹی کھائی پانی پيا ٹوائلٹ گيا بے فلانا ڈھمکانا کہيں کا` دشمنی کے ليے بھی کوئی ٹھوس وجہ نہيں چائيے ہوتی ان لوگوں کو ، بيوی کو آٹا گوندھنے ميں ہلنے پر مارنے والی بھی تو يہی قوم ہے ناں

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر جی شادی سے دل کھٹا مت کريں شادی ضرور کريں مگر باہمی پسند و رضا مندی سے، ضروری نہيں کہ پسند کہيں اور اور شادی کے ٹائم پر مامے چاچے کی لڑکياں کيونکہ وہ بڑی شريف ہيں جس سے افئير ہوتا ہے وہ بھی کسی کے مامے چاچے کی ہی بيٹی ہوتی ہے سمجھ آئی بات يا کہ نہيں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اب اور کون سی ٹھوس وجہ تلاش کریں۔
کنکریٹ کی وجوہات سے کام چل جائے گا؟؟؟

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

یار مجھے یہ سمجھ نہیں‌آتی تم سب کر کیا رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :?:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

پانی وچ مدھانی چلا رئے آں :lol:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

وقت کی قلت کی وجہ سے عجلت میں لکھی گئی اس رائے میں املا کی بہت سی غلطیاں ہیں۔ امید ہے کہ احباب ان سے صرف نظر کریں گے۔ مثلا نوآبادیات ، مقصد وغیرہ/

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

محترم جاويد گوندل صاحب سلام
عرضہے کہ ميں نے يہ کب کہا کہ فرانسے پاکستانيوں سے نفرت کرتے ہيں آپ کے پاس اتنی معلومات ہيں تو ميں يہ سن کر حيران و پريشان ہوں کہ اس بات سے لاعلم ہيں کہ فرانس ميں نہ صرف پاکستانيوں بلکہ ہم جيسی تمام رنگت مطلب انڈيا بنگلہ ديش والے کو jaune مطلب پیلا کہا جاتا ہے کوئی بندہ اس فورم کا اگر فرانس سے ہے تو وہ تصديق کر سکتا ہے ورنہ آپ خود گھنٹے کا سفر کر کے آ جائيں کنفرم بھی ہو جائے گا اور مجھے آپ جيسے اہل علم لوگوں کی ميزبانی کر کے بہت خوشی ہو گی اگر آپ ہميں اس قابل سمجھيں تو؛ دوسرا ميں نے يہ بھی کہا کہ وہ ہميں پیلا کہتے ہيں اور خاصا پسند بھی کرتے ہيں پھر نہ جانے آپکو کيونکر وہم گزرا کہ ميں نے نفرت کے اظہار کے ليے لکھا ہے اور ميں پاکستانيوں سے نفرت کروں يا محبت يہ ميرا ذاتی فعل ہے اميد ہے اس سے کسی کو کوئی نقصان نہيں
دوسرا آپ نے بھی ميري طرح شوق کتابت ميں يہ سمجھ ليا ميرے تبصرے سے کہ ميں ستر فی صد خوتين پر تہمت لگا رہی ہوں ُ دل ميں کوئی اور` لفظ کا يہ مطلب نہيں کہ ساری عشق معشوقی لگا کر آئی ہوتی ہيں کيا اسلام کسی کو پسند کرنے کی اجازت نہيں ديتا؟ معاشقے کا لفظ آپ کی اپنی اختراع ہے ہر بندہ اپنی سمجھ کے مطابق تشريح کر ليتا ہے اور اگر ايسا نہيں ہے تو انگلينڈ والے آئے دن کے چکر کيا سنے کو ملتے ہيں کہ لڑکی نے زبردستی کی شادی سے بچنے کے ليے پوليس طلب کر لی جبکہ پاکستان ميں تو عورت پابنديوں کی وجہ سے چپ کر کے برداشت کر ليتی ہے اور اسميں کسی طبقے کا کوئی فرق نہيں ميرا تعلق جس طبقے سے ثابت کرنے کی آپ نے کوشش کی ہے اس طبقے سے ليکر آپ جيسے شريف طبقوں تک ؛کسی دن بھابی جان اچھے موڈْ ميں ہوں تو ذرا اعتماد ميں ليکر پوچھيے گا کہ خاندان ميں کس کس لڑکی کو شادی پر مجبور کيا گيا ؛ ستر فيصد والی بات آپکو سمجھ آ جائے گی الجزائيريوں سے نہ مجھے محبت ہے نہ نفرت نہ کوئی مسئلہ اور فرانس اور فرانسيسيوں جيسی قوم کے ليے تو ميری جان بھی قربان چاہے بيسيوں نو آبادياں بنا ڈاليں ادھر پھر بھی انسان انسان ہی کہلائے گا اور قانون سب کے ليے برابر، ہماری جمہوريت سے لاکھوں درجہ بہتر ،اگر آپ کو ان ممالک سے اتنی نفرت اور پاکستان سے اتنی محبت ہے تو واپس کيوں نہيں چلے جاتے ويسے بھی پاکستان کو ايماندار لوگوں کی سخت ضرورت ہے

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

بی بی!

میں آپ کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں مگر چند ایک چھوڑ کر۔ پیلے عموما شینوؤں یعنی چینیوں کو کہا جاتا ہے۔

بیبی میں نے آپ کا تعلق کسی طبقے ثابت نہ کیا ہے نی ہی میری خوئی ایسی نیت تھی۔ اگر آپ کو میری کسی بات سے ٹھیس پہ پہنچھی ہے تو مجھے اس کا نہائت دکھ ہے۔ میں نے صرف کسی ایک جگہ یا وہاں رواج کی بات کی تھی جسے آپ نے غلط معنوں میں لیا۔

انگلستان میں سال میں جو چند ایک واقعات ہوتے ہیں وہ وہاں آباد پاکستانیوں کی تعداد کے حساب اور نسبت سے بہت معمولی سے ہیں ایسے تو پاکستان میں بھی اکا دکا واقعات میڈیا رپورٹ کرتا رہتا ہے کہ کوئی لڑکی گھر سے بھاگ کر دارلامان پہنچ گئی۔ یا کسی جوڑے نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی مگر وہ نہ تو انگلستان میں اور نہ ہی پاکستان میں پاکستانی عوام کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں کینوکہ ایسے لوگ اعشاریہ صفر صفر صفر فیصد سے بھی بہت سے صفر لائیں تو بھی حساب میں نہیں آتے ۔

بی بی! اگر خواتین کو کوئی مسئلہ ہیں اور بے شک پاکستان میں مسائل ہیں ہر طبقے کو مسائل درپیش ہیں تو اسکا یہ حل نہیں کہ گھر چھوڑ دیا جائے یا گھروں سے بھاگ کر شادی کر لی جائے ۔ یہ وہ سماجی مسائل ہیں جن کا تعلق تمدن سے ہے۔ ہم ببھی یہی کہتے ہیں کہ نہ صرف خواتین کے مسائل بلکہ پورے معاشرے کے مسائٌ حل ہونے چاھئیں اسی لئیے مقننہ بتحائی جاتی ہے اور پورا ملک ووٹ کی مشق کا درد سہہ کر ایک نئی اسمبلی کو جنم دیتا ہے جہاں زندگی کے ہر طبقے اور ہر پہلو پہ قانون سازی ہونی چاہئیے تانکہ مسائل کا کوئی حل دریافت ہو ، مگر آپ کے لاڈلے مشرف پاکستان کو ایک ایسی ننگ ملت جنگ میں پھنسا گئے ہیں کہ ہماری حکومت کو سائے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سوا کچھ اور سوجھتا ہی نہیں ، یہی تو دکھ ہے کہ مشرف کے جانے سے صرف کردار بدلے ہیں۔ کھیل پہلے سے بھی سنگین ہوگیا ہے۔

ایک اطلاع ہے کہ جینوا کنونشن اور خود پاکستان کی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ اپنے نئے تعمیر ہونے والے سفارتخانےساڑھے سات ہزار فوجی بٹھانا چاہتا ہے۔ آپ بتا سکتی ہیں کیوں بھلا؟ یہ فوجی پاکستان کے دارالخلافہ میں اس قدر تعداد میں کیا کریں گے بھلا؟ جی یہ بھی مشرف کی پالیسی کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

کچھ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ سوات میں طالبان کا ڈرامہ محض امریکہ کو پاکستان میں پاپولر کرنے کے لئیے رچایا گیا ہے ۔ کہ پہلے ہر قسم کے کم علم مگر مزہبی جنونیوں اور جرائم پیشہ لوگوں کو ڈھیل دی گئی پھر ایک دم صرف ایک ڈیڑھ ماہ میں انکی طنابیں کینچھ دی گئیں ۔ کیا حکومت کے امرا وزراء اور مشاوران کی فوج طفر موج بوٹی پیتی رہی جنہیں خبت تک نہ ہوئی اور ہماری ایجینسیز کہاں رہیں؟ کہ انھیں طالبان کی بڑھتی ہوئی طاقت کا علم نہ ہو سکا اور جن کے اسلام آباد تک پہنچنے کے بیان چھوڑے گئے۔ وہ طالبان نامی اس کھیل کے کچھ چھوٹے کردار تھے جس کا ہدائتکار امریکہ ہے اور مشرف کے خباثتِ باطن کی وجہ سے امریکہ اس حد تک پاکستان میں من مانیاں کرنے لگا ہے۔

بی بی ! دعا یہ مانگیں کہ عالمی اور شیطانی استعمار نے اپنی گریٹ گیً کا مرکز پاکستان کو بنا لیا ہے ۔ اور اللہ ہمیں کوئی ایسی قیادت عطا کرے جو حکمت عمی اور سیاسی بصیرت سے اس چنگل سے جان چھڑوا لے۔

آپ نے نوآبادیات کی بات کی ہے ۔ بی بی! آپ نے نوآبادیات کے عمل کو دیکھا نہیں ہے ورنہ آپ کو ابو غریب میں مسلمان بیبیوں اور مردوں کا سلوک تو نہائت ادنٰی سا ٹریلر لگے ۔ اللہ سے دعا یہ مانگی چاہئیے کہ وہ ہمیں اپنے ملک و قوم کی حفاظت فرمانے کی ہمت و طاقت عطا فرمائے اور اسے اپنی امان میں رکھے۔

آپ لکھتی ہیں ۔۔۔،اگر آپ کو ان ممالک سے اتنی نفرت اور پاکستان سے اتنی محبت ہے تو واپس کيوں نہيں چلے جاتے ويسے بھی پاکستان کو ايماندار لوگوں کی سخت ضرورت ہے۔۔ بی بی! میں نے آدہی سے زیادہ دنیا دیکھی ہے اور یہ سمجھ کر دیکھی ہے کہ خدا کی زمین دیکھ رہا ہوں۔ اور یہ ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ ۔۔ آپ نے چونکہ خصوصی طور پہ میری بات کی ہے ۔ تو عرض ہے کہ اس ملک میں مجھ سے قابل اور ایماندار لوگ موجود ہیں۔ جس دن میرے ملک نے مجھے پکارا میں آپ کو بتلائے بغیر واپس چلا جاؤں گا ۔ یہ میری اکیلے کی سوچ نہیں اس جنوں پیشہ قفلے میں بہت سے لوگ ہونگے۔

ویسےبھی میں تو آیا ہی واپس جانے کے لئیے ہوں ۔ آتا نہیں تو واپس کیسے جاتا۔ :lol:

ایک بار پھر میری کسی بات کو آپ پرسنل یا ذاتی نہ لیا کریں۔ نہ میرا اس طرح کا کوئی ارادہ ہوتا ہے کہ نہ صرف آپ بلکہ کسی بھی انسان کا دل میری وجہ سے دکھے۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے آپ جيسے اہل علم لوگوں کی ميزبانی کر کے بہت خوشی ہو گی اگر آپ ہميں اس قابل سمجھيں تو؛

بی بی! اس کے لئیے میں آپ آپکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ امید ہے کہ آپ مجھے بھائی سمجھتے ہوئے میری کسی بات کا برا نہین منائیں گی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر بھائی!

شادی ایک پاک بندھن ہے اور اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مبارکہ ہے۔ اسلئیے دل مت چھوٹا کریں۔آپ ضرور شادی کریں اور ہمیں بھی چھواروں سے نوازیں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

نہ جی ، صرف چھوارے؟
کوئی ککڑ شکڑ، بریانی شریانی، زردہ شردہ۔۔۔ ہیں جی۔۔۔
:lol:

ملنگ نے فرمایا ہے۔۔۔

لاگی رے موجھے لاگی نظر سیاں لاگی ۔۔۔۔
لاگیییییییییییی
نظر سیا لاگیییییییییییییییییی
یار کیا کمال کا میراثی ہے مشرف ۔۔۔
ویسے میں گانے نہیں سنتا لیکن مشرف میراثی کا بڑے شوق سے سنا ۔۔۔۔
۔۔۔۔ اسما اور جاوید بھای کی بحث پڑھ کر کافی اچھا لگا ۔۔۔۔۔
ویسے اسما کی یہ بات مجھے بڑی عجیب لگی کہ مستیاں کہیں اور کرو اور شادی کے لیے چاچے ماموں‌کی لڑکیا ۔۔۔ کیا چاچے ماموں کے علاوہ کہیں شریف لوگ نہیں رہتے ؟؟؟؟؟

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

جاويد گوندل بھائی
اب آپ ميری بات کو صحيح سمجھے مجھے اسی ليے فرانس اور ان جيسے دوسرے ملکوں سے محبت ہے کہ يہاں کے حکمران کيا کچھ نہيں کرتے اپنی عوام کے سکھ کے ليے اور يہاں کی عوام بھی اپنے حقوق و فرائض کا کسقدر خيال رکھتے ہيں تو ہمارے حکمران ديکھ ليں جانے والا سير تو آنے والا سوا سير ؛ ايسے ميں صرف مشرف ہی گاليوں کا مستحق کيوں؟ اور عوام تو سوئے پڑے ہيں (لوڈ شينڈنگ بھی انہيں جگا نہيں پا رہي) جب جاگتے بھی ہيں اليکشن ميں تو دائيں ايک پارٹی اور بائيں دوسری کو ديکھ کر مہر لگا کر آ جاتے ہيں مڑ چار پانچ سال جو ظلم و ستم ہوتا ہے پھر اسے بھلا ديتے ہے اگر کوئی قابل پارٹی نہيں ہے تو نہ ووٹ ڈ اليں مگر مسئلہ يہ ہے کہ قابل لوگوں کو آگے آنے سے روکنے والے بھی عام آدمی ہی ہيں آپ نے واپس جانے کی بات کی کھبی کھبی تو ميرا دل کرتا ہے کہ بيرون ملک رہنے والے جتنے پاکستانی ہيں وہ زيادہ تر ايماندار ہيں (اور آپکو يہ ماننا پڑے گا کہ ايمانداری ہم نے انہی قوموں سے سيکھي) وہ سب نيٹ پر ايک تحريک چلائيں سب ايک عرصے کے اندر پاکستان واپس آئيں اور وکلاء سے بڑھ کر ايک تحريک چلائيں ہر بندہ اپنے اپنے علاقے کی سوچ بدلنے ميں کردار ادا کرے اور اليکشن کے ليے خود يا کسی اور ايماندار قابل شخص کو سامنے لائيں اور جس پاکستانی قوم کو اسقدر مسائل ميں الجھايا ہوا ہے کہ اسکو سوچنے کي فرصت ہي نہيں انہيں جھنجھوڑيں مگر يہ سب قربانی مانگتا ہے اگر آپ يہ تحريک چلائيں اور يہ غير ملکوں ميں بيٹھے پاکستانی ساتھ دينے کو تيار ہوں تو ميں بارش کا پہلا قطرہ بننے کو تيار ہوں چاہے مجھے ائير پورٹ پر اترتے ہی گولی مار دی جائے تب بھی پاکستان کے ليے قبول ہے
ويسے وہ تعداد صفر صفر صفر صفر نہيں ہے آپ اخبار ميں ايسی خبريں يہ سمجھ کر چھوڑ ُ ديتے ہوں گے کہ يہ خواتين کی خبريں ہيں اور پھر عام گھروں ميں جو شادی بياہ کے مسائل ہيں وہ اخبار ميں رپورٹ ہی کتنے کرتے ہيں ڈر اور بدنامی کے مارے کوئُی نہيں کرتا ميں اپنے خاندان کيا اور علاقے کيا ہر گھر ميں ايسی لڑکياں دکھلا دوں جنہيں شادی پر مجبور کيا گيا ہوتا ہے بعض اوقات وہ اپنے گھر والوں کے سامنے بول ديتی ہيں تو اس سختی سے انہيںخاموش کروا کر نارمل رہنے کو کہا جاتا ہے کہ مد مقابل اور اسکے گھر والوں کو شک تک نہيں پڑتا جبکہ اکثريت وہ لڑکياں ہيں جو اپنے گھر والوں کے سامنے بولنے کی بھی ہمت ہی نہيں کر سکتيں گھر سے بھاگنے والی تو بہت ہی کم ہوتی ہيں وہاں البتہ آپکی بتائی ہوئی صفر صفر صفر صفر والی ريشو قبول کی جا سکتی ہے

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر
لڑکيوں کو اسقدر دبايا ڈرايا جاتا ہے کہ وہ منہ کھولنے کی ہمت ہی نہيں کرتيں اسکا مطلب يہ نہيں کہ سب کو کرپٹ سمجھ کرشادي سے ہي انکار کر ديا جائے کسی کو دل ميں پسند کرنا يا ديکھ کر کے پسند کرنے سے لڑکی کرپٹ نہيں بن جاتی مگر کسی دوسرے کے ساتھ شادی کر کے کچھ اچھا نہيں لگتا اس مسئلے کا حل يہ ہے کہ اگر جہاں رشتہ طے ہو رہا ہو وہاں والدين کی موجودگی ميں ہی سہی لڑکے لڑکی کو ايک دو دفعہ فون پر بات ضرور کروائی جائے لڑکا لڑکی سے خود پوچھے ُ بتا تيری رضا کيا ہے` اسے يقين دلائيںکہ اگر وہ اس رشتے پر راضی نہيں ہے تو آپ خود لڑکی پر الزام ڈالے بغير مناسب طريقے سے رشتہ ختم کر دينگے تو پھر ديکھيں کيسے کيسے اسرار کھلتے ہيں ابھی شاہدہ جی نے بھی تجربے سے ثابت ہوئی بات اپنے بلاگ پر لکھی ہے کہ جب لڑکی لڑکا خود بات کرتے ہيں تو وہ باتيں اگلوا سکتے ہيں جو بڑے بيسيوں ملاقاتوں ميں بھی نہيں جانسکتے اور پھر لڑُکی اگر انکار کريں تو تيزاب اٹھا کر اسکے منہ پر مارنے مت نکل کھڑے ہوں بلکہ باغيرت وہی ہے جو لڑکی پر آنچ آئے بغير اس رشتے سے اپنے گھر والوں کو روک دے باغيرت بننے کے ليے خاور کھوکھر کے سسراليوں جاپان والوں سے سبق سيکھا جا سکتا ہے کہ جن کی ساری غيرت عورت پر نہيں نکلتی واللہ کيا شاندار قوم ہے ميری اگر شادی نہ ہوئی ہوتی تو کھوکھر صاحب سے جاپان ميں اپنا رشتہ ڈھونڈنے کو کہہ ديتی :lol:

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر تم بھی پرسنل نہ لے لينا جنرل لکھا ہے

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ملنگ صاحب ميں نے بھی تو يہی کہا ہے کہ جسے پسند کرتے ہيں اسی سے شادی کر ليا کريں کہ اکثريت کو شادی کے ٹائم پر مامے چاچے کی لڑکياں ياد آ جاتی ہيں حالانکہ جس کو پسند کيا جاتا ہے وہ بھی تو کسی کے مامے چاچے کی ہی بيٹی ہوتی ہے مختصرا يہ کہ جہاں مستياں کرو اس پر اعتبار کرو وہيں شادی بھی کر لو کہ اسکا تو آپکو پتہ ہے کہ اس نے صرف آپ کے ساتھ مستيا ں کی ہوئی ہيں ( پاکستانی خواتين عموما ايک ہی ماڈل پر بھروسہ کرتی ہيں جگہ جگہ منہ ماری نہيں کرتيں) ايسا نہ ہو کہ مامے چاچے کے چکر ميں کوئی ايسی آ جائے جس نے کسی اور کے ساتھ مستياں کی ہوئی ہيں ;-)

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

جس رفتار سے ہمارا معاشرہ گھٹیا حرکتوں کی مد میں مغربی ہوتا جا رہا ہے اس کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ کچھ عرصے بعد یہ گفتگو اخلاق کے اعلیٰ معیار کو چھوتی ہوئی نظر آئے گی۔

اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

تبصرے لکھ لکھ کر ہاتھ دکھ گيا ہے سر چکرا رہا ہے اب ڈفر جعفر کی شادی کے ککڑ چليں تو انرجی بحال ہو تو دونوں اگر شادی شدہ نہيں ہو تو اپنی پہلی وگرنہ دوسری شادی پر ضرور انوائيٹ کرنا ميری بچيوں کو آجکل ميرج سيرمنی ديکھنے کا شوق چڑھا ہوا ہے اب جاويد گوندل بھائی سے تو يہ گزارش نہيں کر سکتی ناں ان کے بيوی بچوں نے مجھے گنجا کر دينا ہے گھنٹے کے اندر اندر؛ پڑوسی ہيں ناں فرانس اور اسپين :lol:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

ا گر ڈفر واقعی ڈفر ہوا تو دوسری شادی بھی کرے گا۔۔ انشا ءاللہ ۔ ۔ :mrgreen:

جعفر مجھے اس لائن والا لگتا نہیں ہے، کیوں جعفر؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

میرے عزیز ہم وطنو!
ڈرو نہیں، یہ مارشل لاء والی تقریر نہیں‌ ہے۔
مشرف کی گائیکی سے بات ڈفر کی اور میری بھی شادی تک جا پہنچی ہے۔ :mrgreen:
اور وہ بھی دوسری۔۔۔ ;-)
یہ مشورہ ایسا ہے کہ بقول شاعر۔۔۔
ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے
اور ایک دفعہ پھر میرے عزیز ہم وطنو! ایسے ہی پیار محبت سے بات کیا کرو یار۔ چار دن کی زندگانی ہے!
حالیہ تبصروں سے موگمبو بے حد خوش ہے :grin:
لیکن ایک بات ہے یار یہ مشرف ہے بہت ۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی!
موگمبو کو خوش ہی رہنا چاہئیے کہ موگمبو کو کبھی کسی نے چھیڑا نہیں جبکہ موگبو سب کی چھیڑ کر کے خود ہاتھ چھپا جاتا ہے۔

آپ نے ڈفر بھائی مرغا شرغا کھانے کی فرمائش کی ہے ۔ وہ تو شادی ست مفرور ہورہے ہیں یہی کیا کم ہے کہ وہ شادی کر لیں۔ (اگر کر نہیں رکھی تو)۔

اسماء بی بی!

آپ کی باتیں بجا ہیں مگر یہ تحریک ملک کے اند سے چلنی چاھئیے ۔ ویسے بھی پاکستان کے اندرونی حالاٹ جس نہج پہ چل رہے ہیں۔ یہ کسی تحریک یا انقلاب کا پیش خیمہ ہیں۔ بس بارود کے ڈھیر کو دیا سلائی کی دیر ہے ۔ جس میں قوم کا بہت نقصان ہوگا۔ اگر یہ سب نہیں ہوتا تو خدا ایسی مردہ قوموں کے وجود کو ختم کردیتا ہے۔اللہ نا کرے۔

ڈاکٹر منیر عباسی صاحب!

مجھے آپکے طنز کا احساس ہے جو بجا بھی کہا جاسکتا ہے-

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

میں‌نا پرسنل لوں گا نا پبلک بے فکر رہیں اسماء جی
اور یارو میں یہ دیکھ کر حیران ہو رہاں‌ہوں‌کہ ہمارے عہد کے پوپ کدھر غائب ہیں؟ کوئی تبصرہ شبصرہ نظر نہیں آ رہا ان کا۔ جعفر نکہیں بلاک تو نہیں کر دیا؟
اور اب میں سارے تبصرے پڑھتا ہوں تفصیل سے :mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

تب ہی یار۔۔۔۔۔۔۔۔ پلاؤ‌کی خوشبو آئی تھی جعفر کے بلاگ پر داخل ہوتے ہی۔ بس جیسے مولوی حلوے کے پیچھے تو میں‌پلاؤ‌کے پیچھے یہاں‌چلا آیا :mrgreen:
جعفر پاجی، درست کہا مدھانی آلی گل، ایویں‌دل کوڑا کر رہے ہیں‌سب

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر :: میرا سوال گول کر دیا نا ۔۔
بُری بات !!!! :cry:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: میں تو جی بس پیار سے چھیڑتا ہوں۔۔۔ :mrgreen:
::ڈفر:: جعفر اے۔ کسی کو بلاک نہیں کرتا اے۔ جس کا جو دل کرتا اے۔ کہتا اے۔ :lol:
::عمر احمد بنگش:: پلاؤ نہیں ۔۔۔ بریانی ہے ;-) ویسے تو یار مولوی بھی ہے تو آدھا ;-) تو زردے کی خوشبو نئیں آئی تجھے :grin:
::منیر عباسی:: مان گیا جی کہ ڈاکٹر لوگ بڑے چالاک ہوتےہیں :lol: میں نے کوشش کی تھی سائیڈ سے نکلنے کی۔ لیکن پھر بھی چالان کردیا آپ نے :grin:
میں لائنوں کا نہیں دائروں کا آدمی ہوں۔
(اس فقرے سے دور دراز کے مطلب نکالنا سخت منع ہے!)

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

بھئی ڈفر کے عہد کے کے پوپ مائيکل جيکسن بھی تبصرہ کرتے تھے کيا ادھر ؟

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

آہو جی آہو، انہی کو تو پڑھتا ہوں ورنہ بلاگنگ بلکہ تبصرنگ کا مزہ نہیں آتا :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اور تبصرے کا جواب یہ ہے کہ میں نے چکر تو چلایا نہیں‌کسی سے اس لئے شادی کے لئے میرے پاس اپنی کوئی چوائس نہیں اور آپ کے بیان کردہ ”مسئلہ اسماء پیرسی“ کے مطابق میری جو بھی زنانی ہو گی وہ پہلے یہ عشقیہ (جو صرف عشقیہ نہیں‌ہو سکتے) چکر چلا چکی ہو گی تو شادی سے تو ڈرنا ہی چاہئے نا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اسی لئے سیانے پہلے سولہ سال کی عمر میں‌ شادیاں کردیا کرتے تھے
چکر چلانے کا وقت ہی نہیں ملتا تھا
نہ لڑکے کو نہ لڑکی کو۔۔۔ :lol:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

میرا خیال ہے ہماری موجودہ نسل بھی “سیانی“ ثابت ہو گی ;)

تبصرہ کیجیے