ثانیہ کے نام آخری خط (فی الحال!)

صنم بے وفا، ہرجائی محبوبہ، و گیڑے باز حسینہ وغیرہ وغیرہ

ہذا سلام آخر بالطرف عاشق مَل اَنتِ!

آپ آخر اس دنیا (بلاگنگ و فیس بک وغیرہم) میں میری کتنی مٹی اور پلید کرنا چاہتی ہیں؟ آپ کے عشق لاحاصل میں ساری دنیا کی باتیں سن سن کے میرے کان پک چکے ہیں بلکہ اب تو گل بھی چکے ہیں۔ آخر وہ کون سی چیز ہے جو آپ کو 'آراماں' نہیں لینے دیتی؟ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ میں نے چند 'اصولی اختلافات' پر شادی سے انکار کردیا تھا، لیکن دو طرفہ جامع مذاکرات کا دروازہ تو بند نہیں کیاتھا۔ آخر کوئی نہ کوئی راہ نکل ہی آتی۔ ویسے بھی ہم پاکستانی ڈیل کرنے میں اتنے ماہر ہیں کہ روز قیامت بھی ڈیل کے آسرے پر دنیا میں موجیں کرتے رہتے ہیں۔۔۔ تو اس مسئلہ کا حل بھی بذریعہ ڈیل بآسانی نکالا جاسکتا تھا۔۔۔ لیکن یہ 'کالیاں'  کسی دن مروائیں گی آپ کو۔۔۔ غضب خدا کا، سیدھی شعیب ملک پر ہی بریک!

برسبیل تذکرہ یہ بھی بیان کردیجئے کہ سرمہ سلائی قسم کے منڈوں میں آپ کی اتنی شدید دلچسپی کا راز آخر ہے کیا؟ اگر چوّل مارنی ضروری ہو ہی جائے تو کم ازکم چوّل تو ڈھنگ کی ہو (مثلا آپ کا یہ خاکسار)۔۔۔۔ یہ سوچ لیں کہ جو بندہ حیدر آبادیوں کو بھی 'گیڑے' کراچکا ہو، وہ کیسا درجہ اوّل قسم کا 'گیڑے' باز ہوگا۔ سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ یہ محترمہ بھی آپکی سہیلی ہونے کا شرف رکھتی ہیں، اب اس بات سے جو منظرنامہ میرے ذہن میں بن رہا ہے وہ تو میں اس نجی خط میں بھی نہیں لکھ سکتا۔۔۔

اللہ نہ کرے کہ یہ بیل منڈھے چڑھے لیکن اگر شومئی قسمت سے ایسا ہوبھی گیا تو پاکستان آکر آپ کو پتہ چلے گا کہ یہاں کےلوگاں آپ کے سسرالی شہر کے بارے میں کیا 'تاثرات' رکھتے ہیں۔ لیکن اس وقت پچھتانے کا نہ تو کوئی موقع ہوگا اور نہ فائدہ۔۔۔ کہ کوّا ،کھیت چگ چکا ہوگا۔۔۔ ہیں جی۔۔

جہاں بھی رہیں، ٹینشن میں رہیں

فقط ۔۔۔۔ شربت وصل کا پیاسا و ہجر کا مارا ۔۔۔ جعفر بے چارا

Comments
32 Comments

32 تبصرے:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
جس شہر سسرال کا ذکر اآپ نے کیا ہے اس شہر کے پتر نے سسرال شیخوں کے محلے میں آباد کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ کوا کھیت چگ تو لیتا پر ۔ ۔۔ ;-)

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen:

واہ صاحب!

یہ خبر سن کر مجھے سب سے پہلے آپ کا ہی‌ خیال آیا تھا لیکن میرے خیال آنے سے کیا ہوتا ہے جب اُنہیں ہی آپ کا خیال نہیں آیا۔ :lol:

سارہ پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

پہلے ذرا ثانیہ کو لکھا گیا پہلا خط تو منظر عام پر لائیے تاکہ بھائی لوگوں کو نصیحت ہوکہ ایسا خط نہیں‌لکھنا ورنہ انجام سامنے ہے :lol:

یاسرعمران مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھیا، ایک بار پھر آپ کے ساتھ زیادتی ہو گئی، ہم بلاگر اس اندھیر نگری میں ایسے اندھے واقعات پر احتجاج کرتے ہیں۔ :mrgreen:

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

ثانیہ ہو یا سونو والیہ
سب سے بہتر اپنی گھر والی، آ

یہ "آ" جملے کے آخر میں پنجابی اکثر بولتے ہیں، وزن ڈالنے کیلیے، اور یہ مرودود و منحوس 'کالیا' پنجابی بھی ہے اور سیالکوٹی بھی۔
بھائی جعفر سب سیالکوٹیوں کو اپنا رقیب نہ سمجھنا، اللہ بھلا کرے گا۔
;-)

محب علوی نے فرمایا ہے۔۔۔

ویسے جمع خاطر رکھو جعفر ،
یہ بیل مجھے بھی منڈھتی نہیں دکھتی

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ لیکن کچھ کچھ غلطی آپ کی بھی تو ہے۔ پیار میں سب کچھ جائز ہوتا ہے، مگر آپ جائز نا جائز کے چکر میں "اصولی اتفاق" پر ڈٹے رہے۔ :D قیمتی چیزوں کے حصول کے لیے دعا کافی نہیں ہوتی، کچھ دوا دارو کا بھی بندوبست ہونا چاہیے۔ وہ بھی سڈنی کے کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں۔

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

آہ جعفر، دیکھیں ہماری قوم میں کیسے کیسے میر جعفر ہیں۔ لحاظ اور مروت تو جیسے مر ہی گئے ہیں۔ اب انتظار کریں، تقدیر کے لکھے کا۔ حالانکہ اقبال کہہ گئے ہیں کہ جو ہو ذوق یقیں پیدا تو نجانے کیا ہو جاتا ہے۔لیکن اقبال نے ذوق یقیں کے پیدا ہونے سے پہلے کے مراحل کا تذکرہ نہیں کیا۔

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

حيدر آباد سے سيالکوٹ کا سفر چند دنوں ميں طے ہو گيا ہے تو سيالکوٹ سے فيصل آباد تو لمحوں ميں ہو سکتا ہے اميد رکھو بلکہ دبئی ميں پندرہ اپريل کو ہوٹل کے باہر ہی موجود رہو دونوں جس رفتار سے منگنياں توڑتے ہيں عين ٹائم پر بھی حالات تمہارے حق ميں جا سکتے ہيں

خرم ابنِ شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

چلو یار اللہ بہتر کرے گا فکر ناکریں

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

آجکل خشخاش نہيں ملتی ورنہ آپ کا غم ٹھنڈا کرنے کيلئے سردائی بنوا کر بھيج ديتا

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

ہائے جعفر کے دکھی دل کی صدا! آپ کی اس محبت کی شدت کا اندازہ ہمیں اتنا ہے کہ اس شادی کی خبر آتے ہی دل میں پہلا خیال آپ کا آیا۔ خیر! اب پہلے والی منگنی کی طرح اس مرتبہ بھی کچھ دھمال پائیں تو شاید حالات کا رخ تبدیل ہو۔ ویسے بھی سیلبرٹیز کے درمیان شادی کچھ زیادہ نہیں چلتی۔ تاریخ تو یہی بتاتی ہے۔ سو آپ اپنی امید کے چراغ گل نہ کریں۔

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

شکر ہے جعفر تو بچ گیا۔ وگرنہ گھر والی نے چمٹے سے مارنا تھا اور "باہر" والی نے ٹینس کے ریکٹ سے۔ خیر مجھے تو نکاح خواں کے مقدر پر افسوس ہورہا ہے۔ :mrgreen:

اگر بات سمجھ نہیں‌آئی تو پوچھ لیں۔

لفنگا نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر مُڑ جا!
15 کو زرا اچھی آواز سے گنگنا لینا
" تم کو مبارک ہو شادی تمھاری۔۔۔
سدا خوش رہو دعا ہے ہماری۔۔
۔۔
تُو کرکٹرز/ ملکاں توب بدلہ لینا ای تے
آصف دی چھڈی ہوئی وینا ملک تے ٹرائی کر۔۔۔

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

:smile:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: اور شیخوں سے میری بڑی سلام دعا ہے۔۔۔ اچھا سکرپٹ لکھاجا رہا ہے۔۔ ;-)
::محمد احمد:: :mrgreen:
::سارہ پاکستان:: اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ خط کسی اور کے کام آجائے۔۔۔ کوئی دوا کسی پر اثر نہیں کرتی اور کسی کے لئے تیر بہدف ثابت ہوتی ہے۔۔۔ :cool:
::یاسر عمران مرزا:: ہاں جی، احتجاج کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں :grin:
::محمد وارث:: حضرت کیا خوب ارشاد کیا ہے، اور یہ سونو والیہ کہاں‌سے یاد آگئی آپ کو۔۔ :lol:
میں نے "کالی" بمعنی جلدی کے استعمال کیا تھا۔ اس کا رنگت سے کوئی تعلق نہیں۔ رنگت سے یاد آیا، ان دونوں‌کی جوڑی تو رنگت سے سنگھاڑوں کی جوڑی ہی لگے گی انشاءاللہ :mrgreen:
::محب علوی::‌ آمین، آپ کے منہ میں‌گھی شکر :grin:
::محمد اسد::‌ تو بھائی جان اب مشورے دینے کا فائدہ :o پہلے بتاتے ناں، اب ایسا کروں گا کہ کسی بھی ایسے معاملے سے پہلے آپ سے رابطہ کروں گا، مشورے تیاری کی حالت میں رکھیں ;-)
::انیقہ ناز:: دیکھا! اقبال کہاں‌کہاں‌کام آتا ہے۔۔۔ :grin:
::اسماء:: آپ یہ بلاگ وغیرہ چھوڑ کر زی یا سٹار کے لئے ڈرامے گھڑنے شروع کردیں، سوپر ڈوپر ہٹ گارنٹی۔۔۔ :mrgreen:
::افتخار اجمل بھوپال::‌ :grin:
::خرم ابن شبیر:: اچھا جی :mrgreen:
::ابوشامل::‌ بس حضرت آپ جیسے ہمدردوں کا سہارا نہ ہوتا تو جانے اس دفعہ کیا ہوجاتا۔۔۔۔۔ :sad:
:mrgreen: :mrgreen:
::خرم:: بالکل سمجھ نہیں‌ آئی، لیکن یہ سمجھ آگئی ہے کہ کوئی بہت ہی مزیدار بات ہے، جلد سے جلد تفصیل چاہئے۔۔۔۔ :shock:
::لفنگا:: نہ بھائی جان میں‌ایسے انتقام سے باز آیا۔ وینا ملک؟؟ یہ تو خود سے انتقام ہوگیا ناں۔۔۔ :oops:
:lol:
::حجاب:: یہ آپ کس خوشی میں‌ڈنٹونک کی مشہوری دے رہی ہیں؟ کتنی بری بات ہے۔۔۔دیکھا جو تیر کھاکے۔۔۔ آہو۔۔۔۔ :mrgreen:

اسد علی نے فرمایا ہے۔۔۔

یھ تو ھونا ھی تھا۔۔۔حوصہ رکھو بھائ اور رونا بلکل نہیں۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسدعلی:: یار آپ کو پتہ تھا کہ یہ ہونا ہی ہے تو مجھے کیوں نہیں‌بتایا؟ :oops:
روؤں روؤں گا۔۔۔

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

صدمے سے باہر آ گئے ہو يا بدستور قائم ہےا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: ابھی کدھر؟ تین چار سال لگیں گے

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

گیڑے باز حسینہ :mrgreen: مجھے گیڑے باز کا مطلب تو نہیں‌آتا لیکن ہے کوئی دلچسپ ہی چیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بتانا پسند کرو گے؟
خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مبارک ہو :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر بنگش:: گیڑا کہتے ہیں چکر کو۔۔
لیکن چکر، گیڑے کا پورا مفہوم ادا نہیں کرسکتا۔۔۔ :mrgreen:
تینوں وی مبارک ہووے۔۔۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

او مجھے کس بات کی مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:
اچھا۔۔۔۔۔۔۔ مطلب شدید قسم کا چکر۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:

خرم ابن شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

عمربھائی آپ کو گیڑے کا مطلب نہیں پتہ :sad:

جعفر بھائی مبارک ہو یار میں نے سنا ہے عاشئہ بول پڑی ہے ہو سکتا ہے کچھ فرق پڑے

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر ، آپ پاکستانی ہیں اور ثانیہ اب پاکستانیوں کی بھابھی بن رہی ہے ذرا خیال کریں :razz:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::حجاب:: ابھی بنی تونہیں‌ ۔۔۔ ;-)

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاں ابھی بنی تو نہیں ۔۔ اوکے میں آپ کے حق میں دعا گو ہوں :smile:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::حجاب:: آمین ثم آمین ۔۔۔ الحمد للہ۔۔۔۔ الحمد للہ۔۔۔اللہ جزائے خیر دے۔۔۔
:grin:

محمد طارق راحیل نے فرمایا ہے۔۔۔

نہ جانے کیوں رہی اب تک تمہاری ثانیہ مرزا
ہمیں لگتا ہے‘ تھی کب سے‘ ہماری ثانیہ مرزا
یقیں ہے اب ہمیں‘ بھارت سے ہم کشمیر لے لیں گے
اس دم‘ جب تیری ڈولی اتاری‘ ثانیہ مرزا
بے چارے ”ٹھاکرے“ کا بس نہیں‘ کچھ کر نہیں سکتا
بہادر ہے‘ نہیں بے بس بے چاری ثانیہ مرزا
ہے شرمیلا ”شعیب“ اپنا بیاہا یا کنوارہ تھا
خوشی یہ ہے کہ لائے گا‘ کنواری ثانیہ مرزا
دعا یہ ہے کہ دونوں خوش رہیں‘ ہم جب انہیں دیکھیں
وہ صدقے ثانیہ کے‘ اس پہ واری ثانیہ مرزا
کھلاڑی اور ایکٹر‘ کچھ نہ کچھ کر ہی دکھاتے ہیں
ترا بھی پاوں ہو گا جلد بھاری‘ ثانیہ مرزا
کسی بھی ملک میں رہنا‘ میاں کے ساتھ جا کر تم
بہو رہنا ہماری‘ عمر ساری‘ ثانیہ مرزا
ترا سسرال پاکستان ہے‘ بھارت ترا میکہ
کر سکتی ہے تو دونوں میں یاری‘ ثانیہ مرزا
کہو ”بابل“ سے وہ دریا ہمارے ہم کو واپس دے
ہمیں لوٹائے وہ ”جنت“ ہماری ثانیہ مرزا
”ملک“ سے بھی ترا رشتہ ”ٹوٹ انگی“ بنے گا تب
کرے جب ترک بھارت فوجداری‘ ثانیہ مرزا
بسانے کیلئے بیٹی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے
کرے مضبوط ہم سے رشتہ داری‘ ثانیہ مرزا
نہ دے ہم کو مگر آزاد وہ کشمیر کو کر دے
نہیں بے جا کوئی خواہش ہماری ثانیہ مرزا
کریں خوں بابری مسجد کا ہم کیسے معاف اس کو
چھپا رکھا ہے دل میں زخم کاری‘ ثانیہ مرزا
تری نظروں سے کیا اوجھل ہے بھارت میں ہے آئے دن
مسلمانوں پر ظلم و جبر جاری ثانیہ مرزا

وجھہ القمر نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا ہوا !!!! دل مت چھوتا کیجیئے۔۔۔ یہ سوچئے کہ ایک بلا آپ کے سر آنے سے پھلے ٹل گئی۔

منظرنامہ » مارچ 2010ء کے بلاگز کا تجزیہ نے فرمایا ہے۔۔۔

[...] بلاگ کی زینت بنایا۔ مختصراً اس پر بھی ایک نظر: جعفر: ثانیہ کے نام آخری خط (فی الحال) شعیب صفدر: بڑا کھلاڑی کون؟ عنیقہ ناز: واہ شعیب ملک، آہ [...]

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::وجھہ القمر:: بلاگ پر خوش آمدید۔ آپ کے مشورے پر پہلےسے ہی عملدرآمد شروع ہے :grin:

تبصرہ کیجیے