فلمیں شلمیں

ایک دفعہ پہلے بھی یہ حرکت کرچکا ہوں۔ لیکن وہ گانے تھے اور یہ میری کچھ پسندیدہ فلمیں ہیں۔ فلموں کے نام ریٹنگ کے حساب سے نہیں لکھے گئے۔ جونام یاد آتا گیا، لکھ دیا ہے۔ اگّے تیرے بھاگ لچھّیے۔۔۔

ویسے بھی میرے جیسے جہلاء ، تہذیبوں کے تصادم پر تحقیقی مقالے تو لکھ نہیں سکتے، لہذا اسی طرح کی خرافات پر گزارا کریں!

Eastern Promises

Match Point

Michael Clayton

Godfather I

Godfather II

Godfather III

Memento

Ocean’s Eleven

Company

The Lord of the Rings I

The Lord of the Rings II

The Lord of the Rings III

There will be blood

Avatar

The Prestige

Awake

a500 Days of Summer

Law Abiding Citizen

Primal Fear

Goodfellas

Tin Cup

The Notebook

Inglorious Bastards

Casino

Bugsy

Taking of Pelham 123

Closer

Hangover

No Country for old men

Knocked up

Three Idiots

The Pursuit of Happiness

Vicky Christina Barcelona

Body of Lies

Legends of the Fall

Rock’n’Rolla

The Curious case of Benjamin Button

Love Aaj Kal

Last Man Standing

Earth

Snatch

Heat

Taxi Driver

Atonement

Taare Zameen par

Carlito’s Way

Training Day

Ronin

The Deer Hunter

Domino

U Turn

Out of sight

Autumn in New York

Omkara

The Departed

Forrest Gump

Matrix Reloaded

Pulp Fiction

Scent of a woman

The assassination of Jesse James by the Coward Robert Ford

Ransom

Oye Lucky, Lucky Oye

Million Dollar Baby

Saving Private Ryan

Jane Tu ya Jane Na

The Bridges of Madison County

As good as it gets

Twilight

Wild Things

Unforgiven

Mission: Impossible

The Dark Knight

Stranger Than Fiction

Kaminey

Sleepless in Seattle

Butterfly Effect

Jackie Brown

The Constant Gardener

Basic Instinct

Notting Hill

Mystic River

About Schmidt

Brave Heart

Any Given Sunday

Jerry Maguire

Love Actu
ally

Cast Away

Intersection

L.A. Confidential

The Usual Suspects

The Silence of the Lambs

Cliffhanger

A Few Good men

Good Will Hunting

Syriana

Things to Do in Denver When You're Dead

The Untouchables

Cold Mountain

Wall Street

Lost in Translation

Great Expectations

The Edge

Comments
29 Comments

29 تبصرے:

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

اتنی لمبی لسٹ :shock:
پوری عمر رفتہ کی ایک ہی ساتھ بیان کرڈالی؟ :razz:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد اسد:: نہیں جی۔۔۔ یہ تو بیٹھے بیٹھے قلم برداشتہ لکھ ڈالی ہے فہرست۔۔۔
ذرا تسلی سے سوچ کر لکھتا تو
لگ پتہ جاتا آپ کو۔۔
:mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

اس تاریخی ریسرچ پر آپ کو ایک عدد اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جاتی ہے۔۔۔۔۔ لیکن اس ڈگری کے بل بوتے پر اسمبلی کے الیکشن لڑنے کی کوشش ہر گز نہ کی جائے :mrgreen:

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

اتنی محنت کیوں‌کری؟
سائیٹ کا لنک ہی دے دیا ;-)

محمد ریاض شاہد نے فرمایا ہے۔۔۔

فہرست اچھی ہے کیا خوب ہو اگر کچھ فلموں کے چوندے چوندے مناظر کا ریویو لکح دیں تو مزہ آ جائے

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر! کمال کی فہرست مرتب کی ہے۔ اب تم پر یہ قرض ہے کہ ہر فلم کے بارے میں ایک ریویو لکھو اور الگ الگ پوسٹ میں۔ فلم ریویوز کے حوالے سے ایک بلاگ کی بہت زیادہ کمی ہے اردو میں۔ اور میرا اندازہ ہے کہ اس حوالے سے آپ جتنا وسیع علم رکھتے ہیں آپ بخوبی اس بلاگ کو چلا سکتے ہیں۔ اب چاہے اسی بلاگ پر لکھیں یا بلاگ اسپاٹ یا ورڈپریس پر نیا بلاگ بنائیں لیکن یہ کام ضرور کریں۔ یہ میری درخواست بھی ہے اور التجا بھی۔

آپ کی اس فہرست سے میں نے مندرجہ ذیل فلمیں دیکھی ہیں:
کمپنی: لگتا ہے پاکستان کے ایک "گروہ" کے بارے میں بنائی گئی ہے۔
اوتار:کمال کی فلم، بڑی زیادتی ہے اسے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ نہ دے کر۔
انگلوریئس باسٹرڈز: مجھے کچھ زیادہ پسند نہیں آئی۔ مکمل یہودی نواز فلم۔ ویسے بھی اب یہ یہودیوں کی مظلومیت کا ڈھنڈورا بہت زیادہ پٹ چکا ہے۔ اورفلم دیکھنا تو میرے لیے ویسے بھی بہت مشکل کام ہے اور پٹے ہوئے موضوع پر تو بالکل نہیں۔ اسے دیکھ کرتو وقت کی ضایع ہوا۔
تارے زمین پر: ایک شاہکار فلم لیکن میں یہ کہتا آیا ہوں کہ اسے ہر گز بچوں کو نہ دکھائیں کیونکہ میں نے ایک بچے یہ فلم دیکھنے کے بعد مسلسل دو سال اسکول میں فیل ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میری خصوصیت میری آواز ہے میں بہت اچھی نعت پڑھتا ہوں بہت اچھا گاتا ہوں اس لیے جو کام مجھے اچھا آتا ہے میں وہ کروں گا۔
فورسٹ گمپ: بہت کمال کی اور بہت مشکل سے سمجھ آنے والی فلم۔ یہ فلم دراصل ایک شخص کی کہانی نہیں بلکہ امریکہ کی تاریخ ہے۔
سیونگ پرائیوٹ راین: میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک اور کیوں نہ ہو آخر میرا پسندیدہ اداکار ٹام ہینکس جو ہے :) بہت شاندار کہانی، بہت جاندار اداکاری۔
ڈارک نائٹ: ایک بہت ہی سنسنی خیز فلم۔ شیزوفرینیا کے شکار ولن کو دیکھ دیکھ کر لگ رہا تھا مجھے خود شیزوفرینیا ہو جائے گا۔ کمال کی فلم ہے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ دراصل اس میں ولن کی فتح اور ہیرو کی شکست دکھائی گئی ہے۔
بریو ہارٹ: ایک بہت ہی شاندار فلم۔ میل گبسن نے ولیم والس کی بہت شاندار اداکاری کی۔ اسکاٹ لینڈ میں وقتا فوقتا سروے کیے جاتے ہیں کہ عوام برطانیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا الگ۔ اس فلم کے بعد علیحدگی کے حق میں عوام کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ بہت ہی کمال کی فلم ہے۔
کاسٹ اوے: اگر کوئی مجھ سے کہے کہ ہالی ووڈ کی صرف ایک فلم ریکمنڈ کریں تو میں یہ فلم ریکمنڈ کروں گا۔ ٹام ہینکس کی اداکاری اس فلم میں عروج پرہے۔ ایک ایسے شخص کی کہانی جو اپنا جہاز تباہ ہو جانے کے بعد ایک جزیرے پر سالوں اکیلا رہتا ہے اور پھر واپس اپنے گھر پہنچتا ہے۔ پھر کیا ہوتا ہے؟ اس کے لیے فلم دیکھیں :)
کلف ہینگر: اگر کوہ پیمائی اور پہاڑوں پر بننے والی فلمیں پسند ہیں تو یہ فلم ضرور دیکھیں۔ غلطی سے بھی ورٹیکل لمٹ کی جانب دھیان نہ جائے۔ وہ بہت فضول فلم ہے۔

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

یا اللہ جعفر اِتنی لمبی لِسٹ

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر بنگش:: مجھے پہلے میٹرک کی سند تو دو :mrgreen:
::ڈفر:: کچھ اور کرنے کو نہیں‌تھا۔۔۔ میں‌نے سوچا
بیکار مباش کچھ کیا کر
پاجامہ ادھیڑ کر سیا کر
:mrgreen:
::ریاض شاہد:: کوشش کروں گا۔ پر جی ڈر لگتاہے۔ چول نہ ماربیٹھوں۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ابوشامل:: یہ بات۔۔۔ مجھے پتہ ہے کہ ایسا بلاگ آپ ہی شروع کریں گے جہاں‌فلموں کے ریویو ہوں۔ مزا آگیا جناب۔ میں‌ کوشش تو کروں گا۔ پر جی میرے ہاتھ اور زبان کی کھجلی مجھے چین نہیں‌لینے دیتی۔ کچھ اول فول لکھ دیا ریویو میں تو بڑے پرستار ہوتے ہیں‌جی فلمی ستاروں کے۔ ان کے جذبات نہ مجروح ہوجائیں۔

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

چلو میاں جعفر! ایسا کرتے ہیں کہ شروع تم کرو لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ وقتا فوقتا اس میں اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔ اصل میں فلمیں کبھی کبھار ہی دیکھتا ہوں اور بہت کم ہی دیکھی ہیں اس لیے کوئی ایسا بلاگ میں نہیں چلا پاؤں گا جہاں فلموں کے ریویو بہت زیادہ موجود ہوں۔ تو پھر کب شروع کیا جا رہا ہے؟

محمد طارق راحیل نے فرمایا ہے۔۔۔

کافی فلمین دیکھی ہوئی ہیں
ویسے ان میں انڈیانا جونز کا تزکرہ نہیں
بہت اچھی سیریز تھی

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: یہ زیادہ ہیں۔۔۔ ابھی تو یاد کرکے نہیں‌ لکھیں۔۔۔ یاد کرکے لکھتا تو پھر تو۔۔۔۔ :cool:
::ابوشامل:: ڈن۔۔۔۔
::طارق راحیل:: ہاں‌وہ بھی اچھی ہیں فلمیں پر مجھ ہیریسن فورڈ زہر لگتا ہے ۔۔۔ :twisted:

Annie Aijazz نے فرمایا ہے۔۔۔

کا فی اچھی پسند ھے آپ کی، ان میں سے بہت ساری فلمیں مجھے بھی پسند ہیں۔
کا سٹ آوے اور ٹام ہینکس تو میرے پسند دیدہ ترین ہیں۔ ;-)

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عینی اعجاز:: بہت خوش آمدید جی میرے غریب خانے پر :smile:
ٹام ہینکس کی سب سے اچھی فلم مجھے روڈ ٹو پرڈیشن لگی تھی اور وہی میں فہرست میں شامل کرنا بھول گیا۔۔ :roll:
آتی جاتی رہیے گا۔۔۔۔ :razz:

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

اتنی فلمیں دیکھنے کے بعد تو تہذیبی تصادم پہ مقالہ لکھنے کے بجائے تہذیبی تصادم بپا کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی جو زیادہ کام آ سکتی ہے۔ مقالہ لکھنے والوں کو کوئ یاد نہیں کرتا۔ سب ہنگامہ بپا کرنے والے کو یاد رکھتے ہیں۔ شیطان سے سبق سیکھیں۔ نہ کچھ تحریر کیا، نہ فرمایا اور سارا عالم انہیں جانتا ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:؛عنیقہ ناز::‌ :lol: :lol: :lol:

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

اوئے شیطان سے سیکھنے دور بھیج رہی ہیں تجھے، ویسے ہو تم دونوں ہی سمجھدار :mrgreen:

spotlesssoul نے فرمایا ہے۔۔۔

اپکی اور اپنی پسند کی اتنی مماثلت دیکھ کر ان مین سے جو چند مین نھین دیکھ پائی اب تک وہ تمام میری امتحانات کے بعد کی 'ٹو ڈو لسٹ' مین شامل ہو گئ ھین۔ =)

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

مذکورہ بالا فلميں ديکھنا تو دور کی بات مجھے تو انکے نام تک معلوم نہيں آٹھ سال پہلے شايد آخری فلم ديکھی تھی وہی ايشوريا اور خان والی نام ياد نہيں اور آخری ڈرامہ بھی پھر ان دنوں کچھ شوق بلکہ فرصت ملی تو دو چار فلميں اور ڈرامے ديکھے سمجھ نہيں آتی کونسی ديکھوں ہر فلم کو شروع سے ديکھ کر بيس منٹ ضائع ہوتے ہيں جب فضول سمجھ کر بند کرنا پڑتا ہے اب يہ لسٹ ديکھوں گی پسند نہ آئيں تو تمہارا بلاگ ہے ناں بھڑاس دل نکالنے کے ليے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: جو حرکتیں‌ آج کل انسان کرتا ہے ناں، شیطان خود سیکھتا ہے ہم سے کہ شیطانی کیسے کی جاتی ہے۔۔۔ کیا سمجھا :mrgreen:
::بے نشاں‌روح:: اتنے دنوں‌کے بعد تو آپ کو دوبارہ خوش آمدید کہنا بنتا ہے :grin:
مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ آپ کو بھی ان فلموں‌میں سے زیادہ تر پسند ہیں۔
ایک دفعہ پھر ویلکم بیک :smile:
::اسماء:: سب سے پہلے تو آپ سے یہ شکوہ ہے کہ میں لگاتار پانچ چھ دن سے آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں، لیکن نہیں‌کرپارہا۔ میں‌نے کوئی چھ سات مختلف جگہوں سے کوشش کی ہے کہ شاید میری مشین میں‌ خرابی ہو، پر ہر جگہ سے ہی ناکام ہوا۔ اپنے بلاگ کا کچھ کرلیں‌ورنہ اچھا نہیں‌ہوگا۔
ان فلموں میں سے زیادہ تر کو دیکھنے کے لئے ہمت درکار ہے ;-) شاہ رخ کو دیکھ کر پتہ نہیں‌مجھے ایسا کیوں‌لگتا ہے کہ بے چارہ قبض کا مریض ہے۔۔۔ آپ کو بھی ایسا لگتاہے کیا؟ :mrgreen:

spotlesssoul نے فرمایا ہے۔۔۔

ذرہ نوازی آپکی :smile:

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

شاہ رخ کو دیکھ کر پتہ نہیں‌مجھے ایسا کیوں‌لگتا ہے کہ بے چارہ قبض کا مریض ہے۔۔۔ آپ کو بھی ایسا لگتاہے کیا؟
ہی ہی ہی ہی

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

خرم نے بھی يہ شکايت کی تھی قبض والی نہيں تبصرہ نہ ہونے والی ،اسکی کيا وجہ ہے مجھے تو معلوم نہيں آپکو يا کسی کوحل پتہ ہو تو بتا ديں

خرم ابن شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

تبصرہ تو اسماء آپی کے بلاگ پر کبھی ہوتا ہے اور کبھی نہیں‌ہوتا پتہ نہیں‌کیا مسئلہ ہے میں نے بہت کوشش کی پھر جا کر کہیں‌ایک تبصرہ ہوا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: ہمیں کوئی نہیں‌پتہ پُتا۔۔۔ اتنے لذیذ تبصرے ذہن میں‌ آئے ہوتے ہیں اور وہ 404 کا ایرر دے دیتا ہے آپ کا بلاگ۔۔۔ اسے جلدی کسی مکینک سے ٹھیک کروالیں ورنہ میں نے سرکوزی کو میل کردینی ہے کہ یہ بی بی بھی حجاب اوڑھنے کے متعلق سوچ رہی ہے۔۔۔ فیر بعد میں ناں کہیے گا کہ 'یہ تو نے اچھا نہیں کیا'۔۔۔
آہو۔۔۔
::خرم ابن شبیر:: او یار تیرے تو بڑے مکینک یار ہیں، بلکہ تو خود بھی مکینک ہی ہے۔۔۔ اسے ٹھیک کروادے

خورشیدآزاد نے فرمایا ہے۔۔۔

واقعی اردو بلاگنگ میں فلم تجزیاتی بلاگ کی کمی ہے۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::خورشید آزاد::‌ بھائی جان بہت دن کے بعد تشریف لانے پر مکرر خوش آمدید
بس یہ کمی دور ہوا ہی چاہتی ہے، جناب ابوشامل نے ہامی بھر لی ہے تو سمجھیے بلاگ بن گیا!

شو ٹائم نے فرمایا ہے۔۔۔

جی فلمیں دیکھنا اور دکھانا میرا بھی مشغلہ ہے

Unknown نے فرمایا ہے۔۔۔

زبردست میں بهی ان ساری فلموں کے نام رٹ کر رعب جما سکتا ہوں ایچ آر والیوں پر ہاہایایا

تبصرہ کیجیے