انقلاب زندہ باد

گنبد جیسے پیٹ، چربی میں غائب گردن، پھولی ہوئی گالوں اور ڈکراتی ہوئی آواز سے انقلاب آنے لگتے تو ساری دنیا میں ایسے انقلاب آتے جیسے برسات کے موسم میں پتنگے آتےہیں۔ عوام سے مطالبہ یہ ہے کہ تم انقلاب لے آؤ، پھر میں واپس آکر تمہاری قیادت کروں گا۔ ہشکے بئی ہشکے۔۔۔ ایڈا تو چی گویرے دا برادر نسبتی۔۔۔ کھیر پکائی جتن سے، چرخا دیا جلا، آیا کتا کھاگیا تو بیٹھی ڈھول بجا۔۔۔ جاگیرداروں کو پھانسیاں دینی ہیں لبرٹی چوک میں۔ اور جاگیردار وہ ہوں گے جو پانچ پانچ مرلے کی جاگیروں کے مالک ہوں گے اور بھتًہ دینے سےانکاری ہوں گے۔ جن کے ساتھ جنموں کا ساتھ ہے وہ تو بے چارے چھوٹے موٹے کسان ہیں۔ جن کی صرف دو دوچار چار لاکھ ایکڑ زمینیں ہیں۔ ان بے چاروں کی تو پہلے ہی دال روٹی نہیں چلتی تو ان کو کیوں تنگ کریں ؟

ماوزے تنگ، لینن، کاسترو، چی گویرا اور اگر نیک پاک لوگ معاف کرسکیں تو ملا عمر جیسے لوگ انقلابی ہوتےہیں۔ جن کو اپنے نظریے پر ایمان کی حد تک یقین ہوتا ہے اوروہ اس کے لئے ہر قسم کی قربانی دیتے ہیں اور سب سے آگے رہ کے قائد ہونے کا حق ادا کرتےہیں۔ انگریزکوئی کھوتے دے پتًر نہیں ہیں کہ انہوں نے لیڈنگ فرام دی فرنٹ کا محاورہ بنایا ہوا ہے۔ جبکہ سننے میں یہ آتاہے کہ تازہ انقلابی ”فرنٹ“ سے لیڈ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔

یہ سارے بھی اوورسیز انقلابی ہوتے تو لینن برازیل میں بیٹھ کے انقلاب کی قیادت کرتے، چی گویرا جزیرہ ہوائی سے انقلاب کی کمان کرتے، کاسترو موزمبیق سے ٹیلیفونی انقلاب کا بھاشن دیتے، ماوزے تنگ اہرام مصر کو انقلابی کمان کا ہیڈکوارٹر بنا کر گراں خواب چینیوں کو انقلاب کی میٹھی لوریاں سناتے۔ ان سارے انقلابیوں کی ایسی کی تیسی، پاگل خانے۔۔۔ اپنا بھی بیڑا غرق کیااور اپنی قوم کا بھی۔ اور ان کی قوموں کی بھی ایسی کی تیسی کہ اپنے جان سے پیارے انقلابی لیڈروں کو آگے لگائے رکھا اور ان کی جان کی ذرا پروا نہیں کی۔ لیڈر کی جان بہت قیمتی ہوتی ہے، ناکتخدا کی عصمت کی طرح۔۔۔ اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی دیکھے تو اس کو خطرہ ہوجاتا ہے۔۔۔ ہیں جی۔۔۔

ضروری نوٹ: یہ”بیستی“ نہیں، ”بیستی جیسا اقدام“ہے۔

 

Comments
54 Comments

54 تبصرے:

توارش نے فرمایا ہے۔۔۔

اگر اجازت ہو تو چیرے والی آنکھ سے دیکھ لوں
انکو بھی اپنائیت سی محسوس ہوگی
:mrgreen:

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

اے تے انقلاب نوں دعوت دینے آلی گل اے جی ۔ تسی کی واقعی انقلاب دے حق وچ نئیں او ۔

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

او بھائی لوگ لندن میں محفوط نہیں‌اور تُو سمگلروں کے اڈوں پہ بیٹھ کے اتنی دیدہ دلیری دکھا را

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی!

یہ انقلاب ہی تو ہے ،گر نہیں ہے تو انقلاب زمانہ ضرور ہے۔ اویں شیویں لوگوں کی دال روٹی اور اچھی خاصی دال روٹی چل رہی ہے۔ایویں شیوں بھی ایسے جن کی سب سے بڑی کوالٹی جسے انگریز افادیت مانتے ہیں، یہ کوالٹی بس ایویں شیویں ہونا لازمی ہے۔ کیا سمجھے آپ؟۔ ایسے ایویں شیویں کراچی کے اچھے خاصے لوگوں کے ان داتا ۔ ڈان بنے بیٹھے ہیں اور باقی پاکستان کو صبح شام انقلاب کی لوریاں دیتے ہیں گویا پاکستان نہ ہوا کراچی کا کوئی محلہ وار مافیا یونٹ ہوگیا جو ان کی ابرو چشم کے ایک رذیل اشارے پہ گوہر عصمت لٹا دینے کو بے تاب کوئی فاحشہ ہو ۔ جیسے پاکستانی عوام کو فراد انقلاب اور فراڈی انقلابیوں کی کم ظرفی قتل و غارت کی بھنک تک نہ پڑی ہو۔ تو یہ انقلاب نہیں تو کیا ہے کہ ایویں شیویں لوگاں نے گرم چنا جور گرم چنا جور سے قائد کا چولا پہن کر اپنی اچھی خاصی دال روٹی کا بندوبست کر رکھا ہے۔

انقلاب کے مرثیوں اور مارشال لاء انقلاب کے نعروں کو بھی ایویں شیویں لوگاں کی دال روٹی کے بندوبست کے تناظر میں دیکھا جائے۔

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت‌ خوب!! :grin:

کاشف نصیر نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب۔۔۔
معقول بات کی ہے

ہالینڈ کے باسی والد کی تلاش میں نے فرمایا ہے۔۔۔

ساڈی ذات اے پنجابی، ساڈی پات اے پنجابی
لانوں لاڈ لڈاؤن والی مات اے پنجابی
ساڈا دین ایمان تے اوقات اے پنجابی
کتے بھل نا جائیو پنجابیو!
گورواں تے پیراں ولوں ملی سوغات اے پنجابی۔ :lol:

ہالینڈ کے باسی والد کی تلاش میں نے فرمایا ہے۔۔۔

اجمل صاحب
بہت خوب۔۔۔
معقول بات کی ہے

جنہاں پتاں نوں سینے لا کے ہتھیں ددھ چنگھایا اے،
اوہناں پتاں نے ہی غیراں دے ہتھ ماں نوں گروی پایا اے۔
ماں بولی پنجابی دا اج روم روم کرلایا اے۔
میرے آپنے پت ہی ویری بن گئے، ماں نوں بلی چڑھایا اے۔
روزی روٹی خاطر جیہڑے تر گئے وچ بدیساں دے،
سہک رہی نوں چھڈ کے تر گئے آپ پھس گئے وچ عیشاں دے۔
وسدے رہو تسیں جان والیو، ماں نوں راہ قبراں دے پایا اے،
ماں بولی پہچان ہے ساڈی، اسے نوں نظراں چوں گرایا اے۔
سوہنے پترو، پچھتاؤگے جدوں ویلا ہتھ نا آؤنا اے،
نا گھر دے نا گھاٹ دے رہنا غیراں نے منہ ڈنواؤنا اے۔
ماں بولی نوں جو بھل جاندے، اوہناں آپنا آپ گوایا اے۔
ماں بولی پنجابی دا اج روم روم کرلایا اے۔ :lol:

منصور احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

بندہ کرے تو کیا کرے۔۔۔۔۔۔۔۔

انقلاب نہیں ہے تب کون سے آم چوپ رہے ہیں‌ہم۔۔

مشرف جاتے جاتے صحیح‌کہہ گیا تھا پاکستان کا خدا ہی حافظ۔۔۔

اب یہ موٹی تند والا انقلاب کے نعرے لگا تو رہا ہے لیکن اس میں‌دم نہیں۔۔!!

!!اآپ نے واقعی اچھے موضوع پر اچھا تبصرہ کیا ہے۔۔:(

ہالینڈ کے باسی والد کی تلاش میں نے فرمایا ہے۔۔۔

امریکہ وچوں وی اک این آر آئیویر دا فون پہنچیا کہ ایتھے تاں پنجابی قاعدہ ویکھنا بالکل انج جاپدا ہے، جویں ڈونگھے سمندر ہیٹھوں سیپ وچلا موتی کڈھنا ہووے۔ کہہ دیو پنجابی ویراں نوں، جھولے وچ پنجابی دا قاعدہ لے کے ایتھے آؤن، کیونکہ اتھے وسدے اوہناں لوکاں لئی ایہہ بیش قیمتی سوغات ہووے گی، جیہڑے آپنے بچیاں دی آپنے پچھوکڑ تے آپنی بولی نال سانجھ بنائی رکھن دی کوشش کر رہے ہن۔

اک ہور این آر آئی ویر نے وی دہائی پائی کہ ماں بولی نوں بھلا کے اسیں آپنا آپ گوا رہے ہاں تے اس پچھان دے گم جان کارن ساڈے بچے ساڈی رہتل توں بالکل ہی کورے ہو گئے ہن۔
گوریاں نوں اس بولی نال پنجابیاں دے لگاؤ بارے بھنک لگ چکی ہے، ایسے لئی اوہناں نے پنجابیاں دے دلاں دے تار نوں چھیڑ دتا ہے۔ اوہناں نے عیسائی علم دا ہندی تے پنجابی وچ ترجمہ کر کے ہر این آر آئیپنجابی دے گھر مفت ونڈنا شروع کر دتا ہے۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

اس میں‌ماؤزے تنگ، لینن، چی گویرا، اور ملا عمر وغیرہ کا کیا قصور ہے استاز؟ :???:

ہالینڈ کے باسی والد کی تلاش میں نے فرمایا ہے۔۔۔

تولہ بھر کی روٹی کیا پتلی کیا موٹی :lol:

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

اوپر والا تبصرہ میرا نہیں ھے۔
انقلابی پرانا ساتھی اگر جدوجہد کے دوران شہید ہو جائے تو انقلابی دلیر لیڈر عورتوں کی طرح کیمروں کے سامنے لمبے لیٹ کے لامے دیتے ہیں جی۔
نئے انداز کے انقلابیئے ہیں جی۔
‌ماؤزے تنگ، لینن، چی گویرا، اور ملا عمر وغیرہ تو ظالم ہیں کسی کے مرنے پران کی انکھیوں میں آنسوں ہی نہیں آتے۔ :twisted: :twisted: :twisted:

شعیب صفدر نے فرمایا ہے۔۔۔

:evil:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر صاحب ۔
نمبر 7 پر کسی منافق نے ميرے نام سے تبصرہ کيا ہے ۔ ميں نے نہيں لکھا ۔ اس کی آئی پی کے ذريعے تلاش تو کيجئے کہ يہ بزدل کون ہے ۔ ايک تبصرہ ميرے نام سے ميرے ہی بلاگ پر مندرجہ ذيل آئی مپی کے ساتھ کيا گيا ہے
81.94.201.91
ياسر صاحب بھی کہتے ہيں کہ نمبر 12 پر تبصرہ ان کا نہيں

مجھے تو يہ کہاوت ياد کرا کے آپ نے پيسے پورے کر ديئے ہيں
کھیر پکائی جتن سے،
چرخا دیا جلا،
آیا کتا کھاگیا
تو بیٹھی ڈھول بجا

باقی بھی مبنی بر حق لکھا ہے ۔ اور بھتہ خور بھی کبھی انقلاب لائے ہيں

عبدالقدوس نے فرمایا ہے۔۔۔

میرا مشورہ ہے کہ تمام بلاگرز تبصرہ کرنے کےلئے کہ اکاونٹ سے لاگن ان ہونا لازم قرار دے دیں

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

جناب یہ پہلے جو میرا ناجائز فرزند میرے نام سے تبصرہ کر گیا ہے اس کا کچھ کریں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

بلاگستان میں‌آجکل کچھ لوگ اپنے والد کی تلاش پر نکلے ہوئے ہیں
ان میں ایک یہاں بھی تشریف لائے تھے اور تین چار حضرات کو اپنا والد ہونے کا شرف بخشنے پر تلے ہوئے تھے۔
ان کا آئ پی ایڈریس یہ ہے
85٫17٫231٫118
اس کے مطابق تو ان کا تعلق ہالینڈ سے ہے، تبصرے مٹانے کی بجائے میں نے ان کا نام بدل دیا ہے۔ تبصرہ نمبر ۷ ، ۸، ۱۰، ۱۲ انہی حضرت کے ہیں۔
اعلان ختم ہوا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اب آتے ہیں‌معمول کی نشریات کی طرف
::توارش:: :mrgreen:
::ڈفر:: میرا مرشد بڑا ڈاہڈا ہے ;-)
::سنکی:: دھت ایسے انقلاب کی
::جاوید گوندل:: یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی عیسائی بضد ہو کہ اگلے جمعے کی نماز کی امامت وہ کرے گا
::عثمان:: ;-)
::کاشف نصیر:: نہیں‌یار، معقول بات تو نہیں ہے :grin:
::منصوراحمد:: سارے پاکستان سے بھتہ اکٹھا ہونے لگے تو ان کے لیے تو یہی انقلاب ہے بھائی۔
::عمر احمد بنگش:: تو میں نے ان کا کب قصور نکالاہے؟
::یاسر:: یہ ذرا 'حساس' طبیعت کے انقلابی ہیں ;-)
::شعیب صفدر:: :twisted:
::افتخار اجمل بھوپال:: جی، اس تبصرے سے آپ کا نام مٹادیا گیاہے۔
::عبدالقدوس:: قابل غور مشور ہے :idea:
::بدتمیز:: یار سارا کریڈٹ خود ناں لے۔ اس نے تیرے علاوہ بھی تین افراد کو اس منصب پر فائز کیا ہے :mrgreen:

مولوی نے فرمایا ہے۔۔۔

:shock: :shock: :shock: :shock:

مولوی نے فرمایا ہے۔۔۔

جزاک اللہ۔ ماشاءاللہ

ارے بابا۔۔۔۔ بھیجا فرائی!! ۔۔۔ بھیجا فرائی!!! :grin:

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

استاد صاحب، کیہا وی سی کے انقلاب ایس طرح دی نہ منگو ۔
ہن تے کجھ دن لگدا ہے ایہی ہو ئیگا یعنی کے دوناں پاسیاں دی بلاگی دہشت گردی ۔
کیہڑے کیہڑے پراکسی سروراں نو بلاک یا پتر بناؤگے ۔

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

جے نووئیں آن آلے لوک پرانیاں لوکاں دی بیستی نہیں کردے تے پرانیاں نوں منن آلے لوک صرف نوویاں لوکاں دی بیستی کرلیا کردے ہین ۔ جے نووئیں لوک ہی ملکے پرانیاں لوکاں نوں بیست کرن لگ پین تے ایہی کجھ ہویا کردا اے جی ۔ کدے لوکاں تے بمباری تے کدے بلاگاں تے بمباری ۔

جاویداقبال نے فرمایا ہے۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
جعفربھائي، بہت خوب لکھاآپ نے۔انقلاب کانام ہی اچھاہےلیکن جب یہ آتاہےتواپنےساتھ بہت کچھ بہاکرلےجاتاہے۔حسن نثارصاحب نےایک کالم لکھاتھاجس کالب لباب یہی تھاکہ یہ بھوکےننگے،بےروزگار،یہ انقلاب تونہیں لاسکتےلیکن صومالیہ جیسی صورت پیش آسکتی ہے۔
اللہ ناں کرےکہ میراملک صومالیہ بنے۔ اللہ تعالی اس ملک کی حفاظت کرنا۔ آمین ثم آمین

والسلام
جاویداقبال

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی زرا بوری کا سائز تو بتانا۔۔۔۔۔۔۔ ویسے انقلاب ایسے بھی آسکتا ہے ۔۔۔۔۔ خمین؁ کا انقلاب بھی دور سے بیٹھ کر آیا تھا۔۔۔۔۔۔ یہ میں نہیں کہہ رہا ایک خمینی کا مانے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔

شیراز حسن نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت ودیا یار، کمال کر دتا۔۔ مزہ آگیا۔

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

میرا تو اب لفظ انقلاب سن اور پڑھ کر ہی قہقہہ چھوٹ جاتا ہے :lol: ۔
تحریر پڑھ کر کیا حال ہوا، کچھ نا پچھ :razz: ۔

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر یہ سب کے بلاگز پر کوئ کبھی اجمل انکل کے نام سے اور کبھی کِسی اور نام سے تبصرہ کر رہا ہے پتہ کیسے لگے گا حالانکہ اگر ہم میں تھوڑی سی کامن سینس ہو تو لِکھنے والے کے انداز سے معلُوم ہو جاتا ہے لیکِن کوفت پوتی ہے کہ کون ہے یہ اور کیُوں کر رہا ہے ایسا؟؟؟؟

Tweets that mention حالِ دل » Blog Archive » انقلاب زندہ باد -- Topsy.com نے فرمایا ہے۔۔۔

[...] This post was mentioned on Twitter by Ali Adnan, Urdublogz.com. Urdublogz.com said: UrduBlogz-: انقلاب زندہ باد http://bit.ly/deUXrs [...]

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاہل اور سنکی:: فیس بک پر مندرجہ ذیل عنوان کا ایک گروپ ہے، میرے خیال میں آپ کے تبصرے کے جواب میں، میں بھی یہی کہہ سکتا ہوں
I have no idea what you just said so im just gonna say "yeah" and smile
:grin:
::جاوید اقبال:: وعلیکم السلام۔ شکریہ اور آمین
::ضیاءالحسن:: فری سائز بھی چلے گی جی، ریڈی میڈ گارمنٹس کی طرح ;-)
خمینی اور انکل کا موازنہ کرنے پر اب میں آپ کو کیا کہوں؟ :roll:
::شیراز حسن:: بلاگ پر خوش آمدید جی۔ تحریر پسند کرنے کا شکریہ اس امید کے ساتھ کہ آپ آتے جاتے رہیں گے :smile:
:محمد اسد:: انکل نے بھتے کا نیا نام انقلاب رکھ لیا ہے۔ اسی لئے عوام سے مطالبہ ہے کہ لاؤ، انقلاب لاؤ۔۔۔
::آپی:: اتنے دن کے بعد آپ کو یہاں دیکھ کے بہت اچھا لگا۔
دوسروں کے نام پر تبصرے کرنے والے حضرت یا حضرات کے لئے دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ کہ اللہ کرے انہیں تبصرے کرتے ہوئے اپنا اصل نام یاد رہا کرے۔ آپ کی بات درست ہے کہ انداز تحریر سے پتہ چل جاتا ہے کہ صاحب تبصرہ کون ہیں۔۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

اس تحریر اور اسکے تبصرہ جات کو ایکس ریٹڈ ہونا چاہئے۔ ایسے ایسے فحش جملے استعمال ہو رہے ہیں جیسے کہ ۔۔۔۔ مثلا

لیڈر کی جان بہت قیمتی ہوتی ہے، ناکتخدا کی عصمت کی طرح۔۔۔ اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی دیکھے تو اس کو خطرہ ہوجاتا ہے۔۔۔ ہیں جی۔۔۔

یہ تو کھلے عام بیستی کی کوشش ہے۔ میں یہ نہیں‌کہہ رہا کہ بیستی ہے۔ میرے جیسے مشوم بچے خڑاب ہو رہے ہیں۔ پھر تبصڑوں‌میں‌بھی کھلے عام بالغوں والی اصطلاحات کا استعمال۔۔۔۔
استغفراللہ ۔۔۔

پس نوشت:: یہ جو آپ کاجملہ میں‌نے پھر نقل کیا ہے، یہ پاکستانی سیاست دانوں کی زندگی، ان کی سیاسی جد وجہد اوور بے وقوف جذباتی عوام کی خؤاری کا بہت اچھا خلاصہ ہے۔ اس سے بہتر کوئی جملہ اس ساری صورت حال کی عکاسی نہیں‌کر سکتا تھا۔
بہت اچھے ۔۔ آپ ایبٹ آباد آکر ہمارے پریس سیکریٹری کیوں نہیں‌بن جاتے؟ الیکشن جیتنے کے بعد بھی ایسے سارے کام مجھے ہی کرنے پڑ رہے ہیں!!
:sad:

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

لے خمینی اگلا ڈیگال نکال کے بیٹھا ہے کہ میں ڈیگال اب آگے وہ شیر والا لطیفہ سنا ہے؟

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ میں نہیں کہہ رہاکسی نے مجھ؁ کہا تھا۔۔۔۔۔ ورنہ کہاں انکل اور کہاں خمینی

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

میں کبھی ہالینڈ نہیں گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیا تھا بھائی گیا تھا۔
یاد آگیا۔
مراکش کی واپسی میں چوبیس گھنٹے رکا تھا۔
اور کافی شاپ میں میں قانونی طور پر زندگی میں پہلی بار میڈ ان افغانستان کا تجربہ کیا تھا :lol: :lol: :lol:
اس لئے یاد نہیں رہا۔
:lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی:: پھر کب جائن کروں؟ تنخواہ وغیرہ کتنی ہوگی؟ یہ نہ ہو کہ نیوروبیان کے انجکشنوں‌پر ہی ٹرخا دیں۔
::بدتمیز:: وہ ڈیگال نہیں، 'دے گال' ہے ;-)
::ضیاءالحسن:: مجھے پتہ تھا ایسی 'اچھی'بات آپ کر ہی نہیں‌سکتے۔۔ :grin:
::یاسر:: میرا شک بھی آپ پر ہی تھا، آپ کی میڈ ان افغانستان شرارت بہت تنگ کررہی ہے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اور دوستو
ماڈریشن آن ہے
تو تبصرہ کرنے کے بعد صبر بھی کریں۔

امتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

میں یہ بتانے آیا ہوں کہ یہ تبصرہ میں بقلم خود کر رہا ہوں
اور یہ میرا زاتی تبصرہ ہے
اس کو میرے ہی نام سے منسوب کیا جاءے
اور اس کے سارے اثرات کا زمہ دار میں خود ہوں۔۔۔
ہور لاءو ماڈریشن

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

میں یہ بتانے آیا تھا۔
میڈ ان افغانستان وہ ھے جوسگریٹ کے دھویں کے ساتھ نوش کی جاتی۔
غلط فہمی میں مت مبتلا ہو جائے گا :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::امتیاز:: :grin:
::یاسر:: میں سمجھ گیا تھا کہ اور میرا مطلب تھا کہ میڈ ان افغانستان کے اثر کے دوران کچھ 'گڑبڑگھوٹالہ' کردیا ہوگا آپ نے ہالینڈ میں، جو شاید اب ہمیں بھگتنا پڑرہا ہے۔۔۔ :mrgreen:

نویدظفرکیانی نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اچھے۔۔۔۔ بہت اچھی بات کی ہے۔۔۔۔آجکل اسی برانڈ کا انقلاب آ رہا ہے۔ انقلابی لیڈر جو لندن جاگزین ہیں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::نوید ظفر کیانی:: سب سے پہلے تو خوش آمدید :smile:
یہ کے ٹو فلٹر برانڈ انقلاب ہے ;-)

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

ہم نے تو ابھی حلف بھی نہیں لیا۔

خیر نیوروبیان کے ٹیکے چھوڑیں، ذرا "واقف " ہونے دیں حالات سے، ایک دوٹھیکے ہاتھ آ گئے تو دونوں بھائی پوری قوم کو ٹیکہ لگا کر خدمت کرین گے، "مسکراتے" ہوئے۔۔


آپ سمجھ رہے ہیں‌نا؟؟

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

خواتین و حضرات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر میرے نام سے کہیں کوئی تبصرہ کرے کوئی تو مجھے ضرور بتایا جائے اس لیئے کہ میں ہر بلاگ دو یا تین دن بعد دیکھتی ہوں مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ اس لیئے مجھے اطلاع دے کر ثواب کمائیں :smile:

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

شکر کہ میں نے پڑھ لیا کہ آپ نے ماڈریشن آن کی ہے ورنہ ایک سیکنڈ کے لیئے تو میری آنکھیں :shock: ایسی ہوگئیں تھیں اپنا تبصرہ نظرِ ثانی میں دیکھ کر

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی:: ایسی باتیں تو میں‌ بنا کہے بھی سمجھ لیتا ہوں ;-)
کب پھر؟ حلف۔۔
::حجاب:: آپ کے نام سے کوئی تبصرہ کرتودے، لیکن آپ کا انداز کدھر سے لائے گا؟
اس لئے فکر نہ کریں۔ اور اپنے بلاگ پر بھی ماڈریشن لگادیں۔۔۔ آہو۔۔

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

کافی عرصے بعد تبصرہ کرنے کے لئے معذرت
باقی جہاں تک پوسٹ کا تعلق ہے تو وہ تو جی بہت ہی اچھی ہے
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
اور ہاں یہ والد صاحب کے متلاشی کو کوئی باپ ملا کے نہیں؟؟؟

سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

یار میں سوچ رہا ہوں کسی دن ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالوں :evil:

ھارون اعظم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر، آپ کو شاید اپنی زندگی عزیز نہیں، ارے بھئی انقلاب کے راستے میں حائل ہونگے تو جان کے لالے پڑجاتے ہیں، یہ بلاگ پر غیر اخلاقی تبصرے تو صرف ایک انتباہ ہے۔ اس لئے آپ بھی جاگیرداروں کے خلاف انقلاب میں بھائی کا ساتھ دیں۔ ;-)

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: نہ یار معذرت کی کیا بات ہے، لکھا بھی تو بہت دن کے بعد ہے ناں
میرا خیال ہے مل گیا ہے اور دونوں باپ بیٹے اب اپنی داستانیں ایک دوسرے کو سنا رہے ہوں گے
::سعد:: یار میرا تو ویسے ہی جی اچاٹ ہے اس دنیا سے، تجھے کیا مسئلہ ہے؟
::ہارون اعظم:: میرے تو وہ انکل ہیں، اور دیکھا نہیں آپ نے کہ وہ کتنا دل سے روتے ہیں؟ میرے مرنے پر ایسے رونے کا وعدہ کریں تو ٹارگٹ کلنگ کی بجائے خود ہی مرنے پر تیار ہوں!

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

استاد صاحب آداب ۔
چنگا ٹائم لایا جے اج تے ۔ اسی تے صرف ایروگنٹ، جیلس تے کول فیلنگز نوں ہی آبزرو کیتا کر دے آں ۔
آر، جی اور بی کلرز اپنے زاتی حساب سے ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔ زندگی رہی تو کول بلو والا آرٹیکل بھی جلد ہی پوسٹ کردینگے ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::سنکی:: وعلیکم آداب۔
ہمم۔۔۔ تو یہ تھیوری آپ کی اپنی ہے یا ؟؟
کول بلو والے آرٹیکل کا انتظار رہے گا۔

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

سب کجھ پرانا جے سوائے انداز بیاں دے ۔

مزمل نے فرمایا ہے۔۔۔

انقلاب آئے گا بھئی آئے گا
لطاف نہیں تو کوئی اور لے آئے گا -

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::مزمل:: خوش آمدید۔ دیکھتے ہیں جی کب تک آتا ہے یہ انقلاب۔ لگتا ہے پیدل آرہا ہے۔ :grin:

تبصرہ کیجیے