سی ٹی ۔ بی ٹی

سی ٹی: پائین، اب کیا حال ہے آپ کا؟

بی ٹی: شباژ ساب، بہت برا حال ہے۔ دو دن سے ڈاخٹر نے کھانا بند کیا ہوا ہے۔ میں نے اس کو کہا بھی کہ یار میں ٹھیٹرکررہا ہوں، بمار شمار نہیں ہوں، پر شباژ ساب،یہ گورے بڑے سخت ہیں ۔ ڈبل روٹی،آنڈے ہی دیتے جارہے ہیں۔ میں نے ککے بالوں والی نرس کو بھی کہا کہ اگر ہریسہ کھانے کو نہیں دینا تو ٹیکے میں بھر کے ہی لگادے۔ اس پر وہ ہنسنے لگی، جس پر میرا بھی ہاسا نکل گیا جو کہ آپ کو ملوم ہے کہ ہر نازک موقعے پر نکل جاتا ہے۔ ہیں جی۔۔

سی ٹی: پائین، آپ کو سمجھایا بھی تھا کہ پانچ چھ دن کی بات ہے۔ ذرا احتیاط کرلیں۔ ایک تو آپ کو بات کی سمجھ اس وقت آتی ہے، جب سمجھ آنا نہ آنا برابرہوتا ہے۔ حالات بڑے نازک ہورہے ہیں۔ مجھے تو خطرہ ہے اس دفعہ دوتہائی کی بجائے ، عوام نے ہمیں دس فٹ کا ڈنڈا، دوتہائی تک دےدینا ہے۔

بی ٹی: اوہوہوہوہو۔۔۔ ہیں۔۔۔ شباژ ساب، واقعی؟

سی ٹی: نہیں تو پائین آپ کا خیال ہے، میں بوچر ماررہا ہوں ؟ آپ ایک دو دن دلیہ کھائیں تاکہ آپ کے چہرے پر تھوڑی سی نحوست آئے، کیونکہ پرسوں آپ کا ہسپتال سے ایک لائیو انٹرویو چلوانا ہے اور فوٹو سیشن بھی کروانا ہے۔

بی ٹی: اچھاجی۔ پر اس کے بعد میں نے فل ٹشن پروگرام روٹی کھانی ہے۔ میں نے کہہ دیا ہے بس۔ مجھے کوئی نہیں پتہ پُتہ۔۔ ڈاخٹرسے میں نےپوچھا کہ لسی پی لوں تو اس نے کہا کہ بیئر پی لو۔نشہ ہی کرنا ہے۔۔۔ لو دسّو بھلا۔ یہ انگریز بھی جگتیں کرنے لگے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ ڈاخٹر یوٹیوب پر امان اللہ کے ڈراموں کے کلپ دیکھتا رہتا ہے۔ میں نے پیجے کو کہا کہ انگلش میں اس کو تین چار جگتیں لگا تاکہ اس کے ہوش ٹھکانے آئیں۔

سی ٹی: پائین ، خدا کا خوف کریں ، ادھر میری تشریف بنیرے کے ساتھ لگی ہوئی ہے اور آپ کو جگتوں اور لسیوں کے سوا کچھ نہیں سوجھ رہا۔ بس ایک دو دن کی بات ہے ۔ ایک فل ٹیٹ ہسپتالی فوٹو سیشن ہوجائے۔ اس کے بعد جو دل میں آئے، کھائیں۔ جیدے، فانے، کیدو وغیرہ سب کو لفافے اور بریفنگیں دے آیا ہوں۔ ادھر تصویریں چھپنی ہیں ادھر نیر سلطانہ ٹائپ جذباتی کالم چھپ جانے ہیں۔ بس اسی رولے گولے میں ریمنڈ پائین کا رولا ، گول ہوجانا ہے۔

بی ٹی: واہ جی واہ شباژ ساب۔آپ کا کیا ڈماک چلتا ہے۔ آہاہاہاہا۔۔۔لیں یہ سیب کھائیں۔

سی ٹی: پیجا کہہ رہا تھا کہ ایم ٹی کا فون آیا تھا۔ طبیعت پوچھنے کے لیے؟ کیا بات ہوئی؟

بی ٹی: یار، ایک تو شباژ ساب، اس کی سمجھ ہی نہیں لگتی۔ اتنی اونچی آواز میں بول رہا تھا کہ مجھے ٹیلیفون کی بجائے اس کی آواز روشندان سے آرہی تھی۔ میں نے اس کو کہا بھی کہ طیفا جی ابھی تو دو بجے ہیں دن کے، فون پر اونچا بولنے کا ٹیم ابھی کافی دور ہے۔ پر یار وہ کسی کی سنتا ہی نہیں ۔ پتہ نہیں کیا کیا بولی جارہا تھا۔ رویا بھی تھا بیچ میں۔ شاید اس کے ڈاخٹر نے اس کا شربت بند کردیا ہے۔ میں بھی ہاں ہاں کرتارہا۔ بعد میں ککے بالوں والی نرس نے میرے کانوں میں گرم تیل ڈالا تو فیر ذرا کانوں کو سکون ہوا۔۔ہیں جی۔۔۔

Comments
13 Comments

13 تبصرے:

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

سنہری بالوں آلی سے اس کے سری پائے میں ٹیخہ لگے گا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

بلاامتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈاخٹر نے بتایا کہ بی ٹی کی تربیت بہت خڑاب تھی
اس کو سانس نی آ رہی تھی لیکن وہ اونچے اونچے خراٹے لے رہا تھا ۔۔
اور جب اسکی نانس بخال کرنے کے لیے سینے کو دبایا گیا تو بی ٹی کے منہ میں سے لسی کے فوارے بمعہ ساگ نکلے

ضیاء الحسن خان نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ کیا ہے پایئن

Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاہاہا چھوٹی ٹنڈ اور بڑی ٹنڈ کے مابین دلچسپ مکالمہ ہے۔

ھارون اعظم نے فرمایا ہے۔۔۔

اللٰہ رحم کرے۔ ایسے حکمران ہونگے تو ملک کی کیا حالت ہوگی۔ عین موقع پر ان کی بہانے بازی شروع ہوجاتی ہے۔

عادل بھیا نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر میاں اُستاد تو آپ تھے لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ ڈفر آپکا اُستاد ہے :P

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

سی ٹی بولے تو چھوٹی ٹنڈ.
بی ٹی بولے تو بڑی ٹنڈ.
ایہم ٹی بولے تو بھائی، موٹی توند.

کیا کیا اختراعات ہیں. صاحب، شو بز کی ٹرائی ماریں. وہاں امارات میں کیا کر رہے ہیں؟

اب اس تبصرے کو للہ شائع کر ہی دیں۔ پچھلا والا ہضم کر کے ڈکارے بھی نہیں آپ۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

اگر میں اس تحریر کو لکھتا، تو کیسے لکھتا؟ اسے تو پرے کرو، عنوان ضرور سی ٹی بی ٹی کی بجائے، "اِیچی بیِچی" رکھتا. :ڈ

UncleTom نے فرمایا ہے۔۔۔

پیسے کھاے تھے اور مزے اڑانے ادھر ادھر نکل گئے ہسپتال تو کوڈ ورڈ تھا ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

شاہ جی آپ کے ذہن میں کونسی سنہری بالوں والی آگئی ۔۔۔ میں نے تو ککے بالوں والی لکھا ہے؟ :ڈ
شاہ ثانی جی، لسی تو ٹھیک ہے، ساگ کدھر سے ڈال دیا اس میں؟
مولبی جی، یہ ختم ہے شریفین کا۔۔۔
شکریہ سعد
ہارون میاں، ایسی ہی حالت ہوگی ، جیسی اب ہے۔
بھیا جی، ڈفر میرا ہی نہیں، سب کا استاد ہے
مرشد، یہ ایم ٹی کو اردوا دیا آپ نے، میں نے موٹا ٹڈھ لکھا تھا۔۔۔ :ڈ۔۔ اور یہ شوبز والی بات یقینا وہ پھبتی ہے جو آپ نے ڈھیلی ہونے کے ڈر سے کس دی ہے۔
لالہ، ایچی بیچی پر وکیپیڈیا کے توسط سے روشنی ڈال۔
پیسے ؟؟؟؟ وہ تو کب سے کھا رہے ہیں، اب تو ہمیں کھانے پر تلے ہیں۔

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

چنگی محفل کیتی جے ۔ ویسے کجھ رعائیت نہیں کر گئے استاد صاحب ؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

رعایت کریں گے تو سودا بکے گا
ورنہ مہنگا سودا کون خریدتا ہے

نان حلیم نے فرمایا ہے۔۔۔

کون کہتا ہے میرا محبوب گنجا ہے
کبھی چاند پہ بھی کوئی جنگل اگا ہے؟

تبصرہ کیجیے