پاکستان پھَس کر ایوارڈز

 پاکستان  پھَس کر ایوارڈز کی طرف سے اس سال کے ونرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔  دل تھام لیجیے  بلکہ کمزور دل حضرات و خواتین پانی اور گلوکوز وغیرہ کا بندوبست بھی کر رکھیں۔

ادبی ایوارڈز
بہترین شاعر : وصی شاہ
بہترین فکشن رائٹر : تانیہ رحمن
بہترین ناول نگار : مینا ناز 
بہترین ادبی پرچہ : چترالی
(بہترین ناول نگار کا ایوارڈ "غلطی" سے رضیہ بٹ کو دے دیا گیا تھا، اصل ونر مینا ناز ہیں)

سپورٹس ایوارڈز
بہترین بلے باز : رضوان الزماں
بہترین بالر : اعجاز فقیہہ
بہترین فیلڈر : دانش کنیریا
بہترین وکٹ کیپر : کامران اکمل
بہترین کپتان : ظہیر عباس

سلیبرٹی ایوارڈز
پرکشش ترین مرد  : بابر غوری
 پرکشش ترین عورت : فردوس عاشق اعوان

ٹی وی ایوارڈز
بہترین اداکار : ساحر لودھی
بہترین اداکارہ :  ونیزہ احمد
بہترین اینکر : رانا مبشر

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز
ایماندار ترین شخصیت :  آصف علی زرداری
بہترین دینی و علمی شخصیت : حضرت مولانا فضل الرحمن دامت برکاتہم العالیہ
بہترین سیاسی مقرر : الطاف حسین

ان ایوارڈز کے لیے جو جیوری نامزد کی گئی تھی اس کے معزز اراکین مندرجہ ذیل ہیں۔
ٹِمّی شکاگو والے
وِکّی چوہدری
شیری 
محسن ممی
ناصر نوزی

Comments
17 Comments

17 تبصرے:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اور میرا اواٹ؟

عمیر ملک نے فرمایا ہے۔۔۔

آخر آ ہی گئی ایوارڈی تحریر۔۔۔۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ سب پھدو کھاتہ ہے
تم لوگ بکے ہوئے ہو
میری کیٹگری ہی پی گئے تم لوگ
جیوری نا اہل ھے
اگر جیوری مٰں ذرا بھی قابلیت ہے تو منجی تھلے ڈانگ پھیردا پہ "رقص" کر کے دکھائے

ویسے یہ ایوارڈ پھَس ہیں یا پھُس ؟

کاشف نصیر نے فرمایا ہے۔۔۔

چلو درعمل آہی گیا۔

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

ایوارڈ کی تو خیر خواہش ہی نہیں تھی۔
شروع ہی سے یہی پنگا ہم چاہتے تھے۔؛ڈڈ
پاکستان کے مسائل پر لکھنا ہے یا پاکستانیوں کی دلچسپی یا خوشی کیلئے لکھنا ہے تو اردو میں لکھو۔۔۔
میرے جیسے پینڈو کو نامزدگی کی عرضی انگریجی میں لکھنی پڑے تو مجھے ایوارڈ سے کیا لینادینا؟
دوسری بات جو میں نے محسوس کی کہ ہم اردو پسند کرنے والے کسی پلاننگ کے بغیر چل رہے ہیں۔
ہو سکے تو کچھ ایسا کرنا چاھئے کہ نیٹ پر زیادہ سے زیادہ اردو کو فروغ ملے اور پاکستانی لکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔
گوگل اور دوسرے سوشل نیٹ والے اپنی سروس کو اردو میں فراہم کرنے پہ مجبور ہوں۔
تمام انٹر نیٹ سروسز جاپانی میں میسر ہیں تو اردو میں کیوں نہیں ہو سکتیں؟
میرے خیال میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والےپاکستانی تعداد میں کسی طرح بھی جاپانیوں سے کم نہیں ہیں۔

ضیاءالحسن خان نے فرمایا ہے۔۔۔

بس استاد وہ گانا نہیں سنا تونے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھوتے اتے ایوارڈ ویکھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آخری لاِئن تو، تو بھول ہی گیا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین اردو بلاگر کو تو سب جانتے ہی ہیں

ثاقب شاہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اللہ ہم سب کو درست کو سمجھنے اور اسے پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اللہ ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی !

آپ بھی کمال کرتے ہیں۔

dr Raja Iftikhar Khan نے فرمایا ہے۔۔۔

لو جی آپ تو پھس کرکے بلاگراں کا کھاتہ ہی گول کرگئے، ہونا تو چاہئے تھا کہ آپ پاکستان کھجل بلاگر ایورڈ دیا جاتا، من طرا ملا بگویم کی طرز والا

عمران اقبال نے فرمایا ہے۔۔۔

استاد، بہترین ناول نگار کے ایوارڈ کے لیے آپ "مینا ناز" کو فراموش کر گئے۔۔۔

ڈاکٹر جواد احمد خان نے فرمایا ہے۔۔۔

ہا ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔بہت اعلیٰ جناب ۔۔۔بہت اعلیٰ

بلاامتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

وصی شاہ کے ساتھ زیادتی ہے استاد ۔ پوری پوسٹ ہونی چاہیے اس پہ تو۔۔
ادحآر جا رہی بڑی دیر سے یہ پوسٹ۔۔
باقی پھس کر ایوارڈ کا تو میں انتطار کر رہا تھا ان اینٹیسپیشن :ڈ۔۔
۔۔۔
اور میرا پہلا تبصرہ کدحر گیا ۔۔؟؟؟؟؟

بلاامتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

بھول گیا کہ ۔۔
اور نئے ابھرتےہوئے شاعر
سید یاسر علی ۔۔
اپروو ہی نہ کر دیئں یہ کمنٹ :ڈ

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر: تیرا ایوارڈ بننے کے لیے دیا ہوا ہے۔ جیسے ہی بن کے آئے گا تجھے "دے" دیا جائے گا۔
عمیر ملک: زخموں پر نمک؟ :ڈ
ڈفر: رقص کرکے تو نہیں دکھا سکتی جیوری۔ ہاں اگر کہے تو میں، جیوری کی منجی تھلے ڈانگ پھیر کے تجھے دکھا سکتا ہوں۔ فیر ہے موڈ؟
کاشف نصیر: "در" عمل؟
یاسر: تقریب کے آغاز میں جناب یاسر شاہ نے سپاس نامہ پیش کیا۔۔۔۔۔۔
مولبی: شرم کر مولبی۔ ایسے کہتے ہیں ونر کو؟
ثاقب شاہ: بلاگ پر خوش آمدید۔ اور آپ کی دعاوں پر آمین۔
محمد احمد: جمال بھی یہی کہتا ہے۔ :ڈ
راجہ افتخار: آپ کا کہا بھی کسی کھجل ایوارڈ سے کم نہیں ہے۔ سمجھیے مجھے مل گیا :ڈ
عمران اقبال: نہیں یار، دوبارہ پڑھ، غلطی لگی تجھے، مینا ناز ہی لکھا ہوا ہے :ڈ
ڈاکٹر جواد: یعنی آپ بھی ان ایوارڈز سے متفق ہیں :ڈ
امتیاز: بڑے افسوس کی بات ہے کہ تجھے پہلے سے ہی یہ امید تھی۔ مجھے تو ، تُو بھی ایجنٹ لگے ان اواٹ والوں کا۔ اور یاسر علی صاحب کو ایک وارننگ دے دی گئی ہے :ڈ آگے تیرے بھاگ لچھیے۔۔

Shabih Fatima Pakistani نے فرمایا ہے۔۔۔

hahahaahhaha :D

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

چلو فیر سٹارٹو استاد جی
جیوری دی منجی تھلے ڈانگ پھیر ای دیو

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

شبّو: کتنی دفعہ منع کیا ہے کہ لڑکیاں (؟) ایسے منہ پھاڑ کے نہیں ہنسا کرتیں۔
ڈفر: پہلے جیوری کے فون نمبر تو پتہ کرکے لا۔ فیر کوئی کاریگرم بناتے ہیں۔

تبصرہ کیجیے