دینا جوابات ہمارا

ہمیں ٹیگ کرنےکی سعادت ایک نہایت قدیم بلاگر کو حاصل ہوئی ہے۔ ہم ان کی بزرگی اور قدامت کا احترام کرتے ہوئے مندرجہ ذیل سوالات کے ہر ممکن حد تک آسان اور قابل برداشت جوابات دینے کی کوشش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دو ہزار بارہ میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
لینڈ روور خریدنے کا ارادہ ہے۔ پچھلے دس سالوں کی طرح، اس سال بھی یہ پورا ہونا ظاہری اسباب کے مطابق ناممکن ہے۔ اس کے علاوہ بال کٹوانے کابھی پروگرام ہے!۔ 

دو ہزار بارہ میں کس واقعہ کا انتظار ہے؟
فرحان دانش سے ملاقات کا اور دنیا تباہ ہونے کا۔

دو ہزار گیارہ کی کوئی ایک ناکامی؟
ناکامی تو کوئی چیز نہیں ہوتی میرے خیال میں۔ ایک یاددھانی البتہ ضرور ہوتی ہے کہ آپ کی مطلوبہ منزل ابھی تک نہیں آئی لہذا سفر جاری رکھیے۔

دو ہزار بارہ کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟
ڈفر، عمر بنگش، مولبی، امتیاز شاہ سے صوتی اور شاکر عزیز سے بالمشافہ ملاقاتیں۔

سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
اس سوال سے مجھے ببو برال مرحوم یاد آگیا، جس نے ایک سٹیج ڈرامے میں، یہی سوال اشرف راہی سے بزبان پنجابی پوچھا تھا کہ "کیہ مسوس کررئے سو؟" مزید وضاحت کے لیے ڈرامہ ملاحظہ کریں۔

کوئی چیز یا کام جو ۲۰۱۲ میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
خوشامد المعروف لیسیاں المعروف ٹی سی۔

اب ہم اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے شہتیر کو جپھّا مارنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان عظیم بلاگرز کو ٹیگ کرنے کی جسارت کرتے ہیں۔ 
Comments
13 Comments

13 تبصرے:

ضیاء الحسن خان نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جی واہ ۔۔۔۔۔ لینڈ روور گیس پر چلائے گا یا فیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:ڈ اور استاد آجا عمرہ کرنے فیر ان شاءاللہ بلمشافہ ملاقات بھی ہو جائے گی ۔۔۔۔۔ اور ٹی سی کرنا سیکھنا ہے تو اپنے پیلے منہ والے سے رابطہ کر لے :ڈڈ

Shabih Fatima Pakistani نے فرمایا ہے۔۔۔

ھاھاھاھاھااھاھا @فرحان دانش سے ملاقات کا اور دنیا تباہ ہونے کا۔

:ڈ :ڈ :ڈ :ڈ

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ کہ میرے مزید قدیم ہونے سے پہلے آپ نے جواب دے دیا ٹیگ کا ۔۔۔ اور یہ فرحان دانش سال بھر چلے گا کیا :پ

زینب نے فرمایا ہے۔۔۔

ابہی تک فرحان دانش کو یاد کر رہے ہیں جبکہ وہ اپنا اواڈ بھی کہیں رکھ کے بھول گیا ہوگا

یاسرخوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

ٹی سی کرنا تو مجھے بھی سیکھنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن مولبی ساب سے قطعی نہیں۔۔
ہاہاہاہا

Abdul Qadoos نے فرمایا ہے۔۔۔

فرحان یار
توُ تو گیو

واصف نے فرمایا ہے۔۔۔

میرا نام بھی شامل ہوتا ملاقاتیوں میں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

مجے کیوں نی ٹیگا؟ :(
اور اواٹ بھول جا یار
ہم تجھے اواٹ دیں گے سارے
مل کے، یعنی باری باری
تو رضامندی تو ظاہر کر

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

خوب جوابات ہيں

نورمحمد نے فرمایا ہے۔۔۔

۔ ۔ ۔ سفر جاری دکھئے گا۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔بہت عمدہ۔۔۔۔

تو دو ہزار بارہ فلم دوبار کیوں نہیں دیکھ لیتے ۔۔۔۔ ( مگر اس میں بھی دنیا مکمل تباہ نہیں ہوئی تھی)۔۔۔ اور ہاں لینڈ روور کے بجائے اس جہاز کو خرید لیتے تو وہ دوپزار بارہ میں شاید کچھ کام دیتی ۔ ۔۔ ہا ہا ہا۔۔

آخری جواب میری سمجھ میں نہیں آیا ۔ ۔

بھئی ۔۔ مزاق کرنے کی جسارت کی ہے ۔۔ امید ہے آپ دل پر نہ لینگیں-

والسلام

Unknown نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ فرحان دانش سے ملاقات اور دنیا کے تباہ ہونے میں کوئی مطابقت تو نہیں ہے ؟ :ڈڈ
ویسے یہ دنیا کے تباہ ہونے کے مفروضے یہودی میڈیا کے ہی گھڑے ہوئے ہیں، ہمارے سکالرز کی یہ پیشن گوہی ہے کہ دجالی طاقتیں ایسے ایکسٹریم کام کرنا شروع کریں گیں جس سے دنیا میں بڑے فساد کا رستہ کھلے گا اور یہاں سے اسرائیل کا زوال بھی سٹارٹ ہوگا۔
اللہ ہمیں عافیت میں رکھے۔

Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی آپ نے ہم کو ٹیگ کیا ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہم اپھی جوابات دینے کی کوشش کرتے ہیں اگر واپڈا والوں نے اجازت دی تو

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ضیاءالحسن: مولبی تو بندہ نی بن سکتا؟ :ڈ
شبیہہ: کتنی دفعہ منع کرا تجھے شبو کہ کڑیاں ایسے منہ پھاڑ کے نی ہنستیں
حجاب: اور قدیم؟ آپ میں اور موئن جودڑو میں بس دو تین ہزار سال کا ہی فرق ہے۔
زینب: "کہیں" سے کیا مراد ہے؟
یاسر: مولبی سے ہی سیکھنی پڑے گی کہ وہی اس فن میں پی ایچ ڈی ہے :ڈ
بٹ: ایڈا تو امریش پوری نہ بن
واصف: چل یار زندہ، "صحبت" باقی
ڈفر: تو نے کونسا ٹیگ پکڑ کے جھولے لینے تھے۔ تم سب اپنے اپنے اواٹ اپنے پاس رکھو۔
افتخار بھوپال: یہ تو آپ کی میانہ روی ہے
نور محمد: جسارت اور مذاق؟ جسارت میں مذاق نی ہوتا جی بلکل سنجیدہ اخبار ہے :ڈ
بنیاد پرست: یار یہ ہر بات میں اپنے سکالرز نہ لے آیا کرو۔ ایف ڈی کو اواٹ ملنا ہی قیامت کی سب سے بڑی نشانی ہے :ڈ
یاسر علی: آپ نے ہماری پوسٹ کو تبصرے کے قابل سمجھا یہ ہمارے لیے صیمہ و کترینہ سے معانقہ کرنے جیسی بات ہے۔ شکریہ

تبصرہ کیجیے