بے لاگ بلاگر - خاور کھوکھر

سب سے پہلے ڈفر کا بلاگ وزٹا تھا میں نے اور وہ بھی اتفاق سے۔ ڈھونڈنے کچھ اور نکلا تھا، پہنچ کہیں اور گیا۔ لیکن اب سوچتا ہوں کہ ٹھیک جگہ پہنچا تھا۔ اسی کے بلاگ رول سے خاور کھوکھر کے بلاگ کا پتہ ملا۔ پہلی دفعہ وہاں گیا تو تصویر دیکھ کر لگا کہ کوئی منڈا کھنڈا ہے اور گانے شانے پوسٹ کردیتا ہوگا موج میلہ کرنے کے لئے۔
لیکن پوسٹ پڑھنی شروع کی تو آخری سطر تک پڑھتا ہی چلا گیا۔ انوکھا انداز تحریر اور قاری کو برچھی سے ”کتکتاریاں“ کرتے ہوئے خاور صاحب۔
دو قسم کے بندے ہوتے ہیں پہلے جو خود کو تجربہ کار کہتے ہیں لیکن اصل میں پڑے پڑے پرانے ہوگئے ہوتے ہیں اور جو ہر بات پر اپنا باجا نکال کر بجانا شروع کردیتے ہیں۔ دوسری قسم کے یہ ہمارے خاور کھوکھر جیسے ہوتے ہیں کہ ایسی باتیں وہی لکھ سکتا ہے جس کو زندگی نے چنگا رگڑا دیا ہو اور خوب دھو کر نیل دے کر سکھایا ہو۔چمک جاتا ہے پھر بندہ، تو اپنے خاور صاحب بھی چمک گئے ہیں۔ سیدھے انداز میں نوکیلی باتیں۔ کاٹ دار ایسی کہ بندہ پڑھنے کے بعد بھی چبھن محسوس کرتا رہے۔ لگی لپٹی رکھے بغیر لیکن کسی کو طعنے اور مہنے دیئے بغیر۔
تبصرے بھی کم کم کرتے ہیں، لیکن تبصرے بھی پڑھنے لائق ہوتے ہیں۔ ایک اقتباس دیکھئے

طالبان کے اسلام کا ورژن ہو گا جی
خواہ مخواہ
شلوار کو اونچا کروانے کے لیے گٹوں پر چھڑیاں برسیں گی
داڑھی کے سائیز پر سزا ہو گي
لیکن جی فکر ناں کریں
ان لوگوں کی نیت ٹھیک ہو گي اس لیے ان کو سنوارنا آسان ہو گا

ان کے نقطہ نظر سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ سوچی سمجھی رائے کے مالک ہیں اور اس پر دلیل سے بات کرتے ہیں۔ پوری قوم کی طرح بلاگروں میں بھی جذباتیت پسندوں (جن میں خود بھی شامل ہوں) کی بھرمار ہے لیکن یہ بھی ان کی خوبی ہے کہ جذباتیت سے کوسوں دور ہیں۔ سیاست، مزاح، معاشرت ہر موضوع پر قلم برداشتہ لکھتے ہیں۔ قاری سے مکالمہ کرتا ہوا لکھنے کا انداز اور اپنی رائے بغیر ٹھونسے ہوئے بیان کرنے کا فن۔



آخر میں ان کے بے لاگ بلاگ سے ایک اقتباس۔۔۔
اب یہ حال ہے کہ حکومتی لوگ ڈرے ہوئے ہیں اور میڈیا ان کے ھاتھ ہے
اور یہ لوگ بچوں کی طرح کہہ رہے ہیں وہ دیکھو جی طالبان آ رہے ہیں یہ ہم لوگوں کو ماریں گے
نہیں جی یہ ہم لوگوں کو نہیں تم لوگوں کو ماریں گے
بس میرے لوگوں کو عام لوگوں کو اس بات کا معلوم ہونے تک کی دیر ہے کہ ہم لوگ ہم ہیں
اورحکومتی لوگ
ہم نہیں ہیں!!
Comments
13 Comments

13 تبصرے:

ریحان مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔

اسلام و علیکم !

آپ کے بلاگ کا ٹیگ ہے دل جلوں کے لیے مرحم کا انتظام ہے ۔۔

آپ کوئی ہم کو ریکومینڈ کر دے گے کوئی کچھ مرحم سا ۔۔ تھوڑے سے دل جلے واقعہ ہوے ہیں ہم

۔۔ چاہ راہ کہ آپ کی تحریر پر تبصرہ لکھو پر شاید یہ عنوان سے پرے ہو

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

نہ جی نہ ۔
بلاگر بنتا ہے بلاگ سے
بلاگ بنتا ہے لاگ سے
تو پھر بلاگر بے لاگ کیسے ہو سکتا ہے
نہ جی نہ

میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

واقعی آپ نے خاور صاحب کے بارے میں‌ سچ لکھا ہے۔ کیوں‌ناں اس طرح کا ٹیگ شروع کیا جائے اور ہر کوئی دوسرے بلاگر کے بارے میں‌ لکھے۔ کیا خیال ہے۔

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

میں آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں۔۔۔ بات کرنا اور بات کہنا بھی ایک فن ہے۔۔ اور خاور صاحب اس فن میں اپنی مثال آپ ہیں۔۔ سوچ کا اختلاف ہو بھی تو ان کے اکثر بلاگ پڑھنے کے بعد آدمی اپنی سوچ پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے جس سے آپ ان کے الفاظ کے اثرات کا اندازہ کرسکتے ہیں۔۔

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

خاور صاحب واقعی بے لاگ بلاگ لکھتے ہیں اور ہم بھی انکے قتیلان میں شامل ہیں، کم کم لکھتے ہیں لیکن خوب لکھتے ہیں!

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

جی خاور صاحب تو کمال ہیں جی، :smile: خدا خوش رکھے ان کو۔

خاور نے فرمایا ہے۔۔۔

یارو بڑی مہربانی اتنی محبت کی
ایسا لگتا ہے که وه انٹر نیٹ پر ایک اخبار ہے دن میں پانچ دفعه اپ ڈیٹ هونے کے دعوے والا
اس کے عملے کے لوگ ایک دوسرے کی ایسی تعریف کرتے هیں
لیکن شکر ہے که
میری تعریف آزاد لوگ کر رهے هیں
اس پوسٹ اور اس پر تبصرے پڑھ کر میرا سیروں خون بڑھ گیا ہے
که
کچھ لوگ اور وھ بھی اهل قلم ! هم سے محبت رکھتے هیں

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

خیالات کو لفظوں میں ڈھالنا ایک مشکل کام ہے یہ ہر کوئی آسانی سے نہی کر سکتا
خاور بھائی یہ فن جانتے ہیں ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:؛ریحان:: خوش آمدید
آپ شربت بزوری میں برنال ملا کے پئیں۔۔۔ افاقہ ہوگا :wink:
::افتخار بھوپال:: :grin: :grin:
::میراپاکستان:: خوش آمدید ۔۔۔ پسندیدگی کا شکریہ۔۔۔
::راشد کامران:: کبھی کبھی خاور کو پڑھ کر ایسا لگتا ہے شاید منٹو کو پڑھ رہے ہیں۔۔۔ زور کبھی کبھی پر ہے۔۔۔ :grin:
::وارث:: متفق!!!
::عمر:: آپ کو بھی اللہ خوش رکھے اور جلدی سہرے کے پھول کھلائے۔۔۔ :grin:
::خاور::‌ بس اب آپ جلدی سے دو تین بوتلیں عطیہ کر دیں۔۔۔ خون کی ۔۔۔ وہ والی نہیں۔۔۔ :wink:
شکریہ، تشریف لانے کا۔۔
:کامی::‌ اچھا جی۔۔۔مدبر بننا، مدبر بننا۔۔۔ :mrgreen:

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

چا چا ے او کی کہ رئے او ۔۔۔میرا نام پڑھ کے تواڈے دور پور کیوں کون جاندے نیں ۔۔

کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

بے لاک بلاکر بنانا اے :shock: اینج دا

غفران نے فرمایا ہے۔۔۔

چند ایک بار پڑھا ہے ان کا بلاگ۔ مگر واقعی ان کی باتیں اتنی سنجیدہ اور گہری ہوتی ہیں کہ سمجھ ہی نہی آتا کیا تبصرا کروں/

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::کامی:: :wink: :wink:
::غفران:: خوش آمدید۔۔۔

تبصرہ کیجیے