سوال گندم ۔۔۔ جواب چنا

سوال: آپ کسی کچے انڈے کو کنکریٹ کے فرش پر اسے توڑے بغیر کیسے گرا سکتے ہیں؟
جواب:‌کنکریٹ کا فرش بے حد مضبوط ہوتا ہے، اس کا ٹوٹنا مشکل ہے۔
سوال: اگر آٹھ آدمی دس گھنٹے میں ایک دیوار بناتے ہیں تو چار آدمی اسے بنانے میں کتنا وقت لگائیں گے؟
جواب: کوئی وقت نہیں لگائیں گے، وہ پہلے ہی بنی ہوئی ہے۔
سوال:‌ اگر آپ کے دائیں ہاتھ میں‌تین سیب اور چار نارنگیاں اور بائیں ہاتھ میں چار سیب اور تین نارنگیاں ہوں تو آپ کے پاس کیا ہوگا؟
جواب: بے حد بڑے ہاتھ۔
سوال: کوئی شخص آٹھ دن تک بغیر سوئے کیسے رہ سکتا ہے؟
جواب:‌ وہ رات میں سو سکتا ہے۔
سوال:‌ اگر کسی نیلے سمندر میں سرخ پتھر پھینکا جائے تو کیا ہوگا؟
جواب: پتھر یا تو صرف گیلا ہوگا، یا ڈوب جائے گا۔
سوال:‌ کس چیز کی شکل نصف سیب جیسی ہوتی ہے؟
جواب:‌ سیب کے دوسرے نصف حصے کی۔
سوال: آپ ظہرانے میں کیا چیز نہیں کھا سکتے؟
جواب: عشائیہ۔
(سب رنگ ڈائجسٹ سے انتخاب)
Comments
16 Comments

16 تبصرے:

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب!

عمدہ انتخاب ہے بھائی!

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

کوئی کام وام بھی کرتے ہو يا سارا دن گانے سنتے کھيريں پکاتے اور ڈائجسٹ پڑھتے رہتے ہو سارے کام لڑکيوں والے ہيں جس طرح مجھ پر لڑکا ہونے کا شک کيا جاتا ہے ميری تحريروں کی وجہ سے ايسا شک اب مجھے تم پر ہو چلا ہے
نوٹ! ُتم` لکھنے کی واحد وجہ يہ ہے کہ تم مجھے عمر ميں اپنے سے کافی چھوٹے اور بھائی بھائی سے لگتے ہو اسليے پيار سے ايسے لکھتی ہوں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد احمد:: شکریہ۔۔ :smile:
::اسماء:: آپ یہ جو وضاحتیں‌کرتی ہیں‌ نا تو مجھے اچھا نہیں‌‌لگتا، مانا کہ میں‌ ”ہوڑ مت “ ہوں لیکن اتنا بھی نہیں، بات سمجھ جاتا ہوں۔۔۔ :grin:
میرا کام ہی ایسا ہے کہ سارا دن پی سی کے سامنے گزرتا ہے ۔۔۔ دفتر سے واپسی پر کمرے کی دیواریں ہوتی ہیں‌ اور میں۔ تو پھر ٹائم پاس بھی چاہئے نا، پڑھنے کی بیماری بچپن سے ہی ہے، جو ملے پڑھ ڈالتا ہوں سوائے خواتین کے ڈائجسٹوں کے :mrgreen:
جہاں‌ تک کھانے پکانے کا تعلق ہے تو گھر سے جب باہر نکلا تھا تو انڈا ابالنا بھی نہیں‌ آتا تھا (ابھی بھی نہیں‌ آتا :roll: ) بس جب بھی ماں‌کے پکائے ہوئے کھانوں کی یاد آتی ہے تو غصہ نکالنے کے لئے ایسی ترکیبیں ایجاد کرلیتاہوں۔۔۔
عمر کا تعلق جسم سے زیادہ ذہن‌ سے ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میرا بچپنا مرتے دم تک نہیں جائے گا :!:
آپ کی محبت کا بہت شکریہ۔۔۔ اور یہ کوئی رسمی فقرہ نہیں!!!

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ایویں ارشمیدس اور پاسکل کے قوانین پڑھا پڑھا کے ہماری تعلیمی زندگی برباد کر دی اس حکومت نے
ہمیں درسی گائیڈ کی جگہ یہ ڈائجسٹ پڑھنے چاہئیں تھے :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: میرا قول زریں ہے کہ ”جنہےڈائجسٹ نئیں پڑھے او جمیا ای نئیں“ :mrgreen: ـــــ تبصرہ نگار کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیںــــ
:lol:

sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔

سلام جعفر

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا بات کی ھے
میرا قول زریں ہے کہ ”جنہےڈائجسٹ نئیں پڑھے او جمیا ای

اور جسے ڈائجست پڑھنے کی عادت ھو جائے وہ جم جاتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ھی جگہ بیٹھ بیٹھ کے

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب ۔ ۔ ۔ داد دینی چاہیئے آپکے اس عمدہ انتخاب پر۔ آپ کی لکھی ہوئی تحاریر پڑھ کر مزہ آتا ہے ۔ ۔ ۔ اور میرا کہنا تو یہ ہے کہ جب تک انسان میں بچپنا باقی ہے، وہ زندہ ہے۔ ۔ ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::سعدیہ سحر:: ہا ہاہا۔۔۔ کیا زبردست بات کہی ہے۔۔۔ یہ فریج ۔۔۔ کے اوپر پڑا ہوا پاکیزہ آپ کا ہوا۔۔۔ :mrgreen:
::حارث گلزار:: محبت ہے آپ کی ورنہ من آنم کہ من دانم۔۔۔ :smile:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ہی ہی ہی @ سعدیہ سحر :mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈائجسٹ‌ سپلائی کون کرتا ہے آپ کو وہاں:mrgreen:
نارنگیوں‌والا لطیفہ بہت اچھا ہے :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

نوٹ:‌فورا سے پہلے میرے بلاگ پر تشریف لاؤ‌اور میرے سوال کا جواب دو زرا‌"چوٹی پرت" پوسٹ میں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ہر سال چھٹ سے واپسی پر پورے سال کی سپلائی لے کر آتا ہوں۔۔۔
:mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

پہلے لوگ ساتھ ستو، اچار، ہوائی چپل وغیرہ وغیرہ لے کر جایا کرتے تھے، تیرا "وکھرا" ہی کام ہوتا ہے :mrgreen:

شکاری نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جعفر اچھا انتخاب ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر:: :grin:
:؛شکاری:: شکریہ۔۔ :smile: شکاری میاں، آپ کے بلاگ پر میں نےبہت دفعہ کمنٹا ہے لیکن میرا تبصرہ ظاہر نہیں ہوتا۔ براہ مہربانی اس کو ذرا چیک کریں گے۔۔۔

سناء نے فرمایا ہے۔۔۔

ان میں سے ان سب کا انتخاب کرنا بھی بڑا کمال ہی ہے، ایسے سوالات اور انکے ایسے جوابات تصور سی بالاتر لگتے ہیں، شید بوہت فراغت میں تیار کے ہوئے ہوں :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::سناء:: حال دل پر خوش آمدید۔۔ :smile:
یہ کمال والی بات شاید آپ نے میری تعریف میں کہی ہے، اگر ایسا ہی ہے تو جی بہت شکریہ۔۔۔ :lol:

تبصرہ کیجیے