حقیقت / افسانہ

اس دنیا کی سب سے قیمتی چیز نیا اور اچھوتا خیال ہوتا ہے، ان خیالات کو پیش کرنے والے لوگ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔ ویسے بندہ مرجائے (اور مرجاتا ہے) تو تاریخ میں زندہ رہنےکا کیا فائدہ؟ اور اگر کہیں سے آب حیات مل جائے اور موت سے چھٹکارا پالیاجائے توپھر یہ زندگی مسلسل عذاب بنی رہے گی، بہرحال یہ ایک علیحدہ بحث ہے، جس پر پھر کبھی اپنی زرّیں چوّلیں پیش کروں گا۔

میں نے جب 'سٹرینجر دین فکشن' دیکھی تھی تو میرے ذہن میں اس کے مصنف کے لئے ایسے ہی خیالات ابھرے تھے کہ کیا ہی زبردست آئیڈیا ہے۔ بالکل اچھوتا! یا شاید مجھے اپنی جہالت اور کم علمی کی وجہ سےاچھوتا لگا ہو، میں نے آج تک اس موضوع پر نہ تو کبھی پڑھا اور نہ اس پر کوئی فلم یا ڈرامہ دیکھا۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اب شاید میں فلم کی کہانی اور پلاٹ (ویسے اس فلم کا پلاٹ تو کارنر پلاٹ ہے، یعنی کافی قیمتی ہے) بیان کرنا شروع کروں گا۔ ایسی کوئی بات نہیں، ٹھنڈ رکھیں۔ اس فلم کوکسی خاص زمرے میں فٹ کرنا کافی مشکل ہے۔ رومان، تھوڑی بہت سنسنی، ڈرامہ، ہلکا پھلکا مزاح، فینٹسی (اس لفظ کی اردو نہیں آتی مجھے) سب موجود ہے۔

جیسا پہلے لکھا ہے کہ اس فلم کا سب سے بڑا مثبت نکتہ (پلس پوائنٹ، اتنی اردو توآتی ہے مجھے) اس کا بنیادی خیال ہے۔ منظرنامہ بھی زبردست ہے۔ مکالمے برجستہ اور کچھ مقامات پر نہایت شگفتہ ہیں۔ مارک فورسٹر اس فلم کے ہدایتکار ہیں۔ جن کے کریڈٹ پر مونسٹرز بال، فائنڈنگ نیور لینڈ اور سٹے جیسی فلمیں ہیں۔ فلم کی کاسٹ  ڈسٹن ہوفمین، ایما تھامپسن، ول فیرل، میگی جیلنہال، کوئین لطیفہ جیسے ہیوی ویٹس پر مشتمل ہے۔ بور، یکسانیت کا شکار اور تھوڑے سے خبطی آئی آر ایس آفیسر کا مرکزی کردار ول فیرل نے ادا کیا ہے اور اپنی معمول کی اوور دی ٹاپ اداکاری سے گریز کرتے ہوئے بہت عمدہ پرفارمنس دی ہے۔ ایما تھامپسن نے ناول نگار کے کردار میں جان بھر دی ہے جبکہ ڈسٹن ہوفمین حسب معمول شاندار ہیں۔ میگی جیلنہال کی یہ پہلی فلم تھی جو میں نے دیکھی اور دیکھتے ہی اس کا پرستار ہوگیا، اداکاری کا، خوبصورتی کا نہیں!

سوچنے والے ذہن رکھنے والوں کے لئے یہ فلم دیکھنا لازمی ہے۔ باقی جو میرے جیسے ہیں وہ بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ میں تو صرف اس کے بنیادی خیال کے سحر میں مبتلا رہا لیکن دوسرے لوگ اس میں سے کچھ اور بھی برآمد کرسکتے ہیں جو میں اپنی سطحی سوچ کی وجہ سے نہ کرسکا۔

(یہ تحریر آپ فلمستان پر بھی ملاحظہ کرکے مزید بور ہوسکتےہیں)

Comments
33 Comments

33 تبصرے:

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

میں شٹر آئ لینڈ ودیکھنے دا پروگرام بنایا سی۔ ممتاز مفتی تین دناں دی جان کھاندا پیا سی۔ اوہدے کولوں جان چھڈائی اے تے تو نوے پاسے لا دے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بدتمیز:: ہاہہاہا۔۔۔
دونوں بالکل علیحدہ قسم دیاں فلماں نیں۔۔
ممتاز مفتی نوں‌ ہن ہتھ پائیا۔۔۔ آخری عمرے۔۔۔
:mrgreen:

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

ان فلموں کی کوئی اردو ڈبنگ شبنگ ہوتی ہے؟

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

ھارٹ لاکر

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

فکشن پے آخری فلم میٹرکس دیکھی تھی اسکی وجہ سے جو بدہضمی ھوئی تھی وہ آج تک ختم نہیں ھوئی۔۔ اس لئے میرا تو پر ہیز ہے فکشن سے۔۔۔۔ ھان کل ھارلاکر دیکھی اچھی لگی مگر تعصب سے بھرپور ھے :shock:

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

اس فلم کی کوئی جاپانی ڈبنگ شبنگ ھے؟ :lol:

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر تم يہ کيوں نہيں کرتے جو فلميں تم نے ديکھی ہيں ان کی پنجابی ڈبنگ کر دو

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: اردو میں‌ انگلش فلم دیکھنے سے بہتر ہے آپ 'ساس بھی کبھی بہو تھی' دیکھ لیاکرں :mrgreen:
::ضیاءالحسن:: میٹرکس پر بڑے لطیفے ہیں‌ میرے پاس۔۔۔ سو سے میں‌ ننانوے بندے دیکھ کے یہ کہتے تھے کہ یار فلم تو بڑی زبردست ہے ۔۔۔ پر سمجھ نہیں‌ ؔتی۔۔۔ ویسے میرے خیال میں تو میٹرکس فکشن کی بجائے فلسفے پر بنی ہے۔۔۔
ویسے یہ سٹرینجر دین فکشن ہلکی پھلکی فلم ہے، اگر بندہ زیادہ غور کرنے والا نہ ہو تو۔۔
::یاسر:: یہ تو آپ اسماء کی واٹ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔ :grin:
::اسماء:: مجھے کمپنی کام کرنے کی تنخواہ دیتی ہے، انگلش فلمیں پنجابی میں ڈب کرنے کی نہیں۔۔ ویسے بھی گالی صرف انگلش میں ہی اچھی لگتی ہے، اس کا پنجابی میں ترجمہ کردیا تو کان لال ہوجائیں‌ گے۔۔۔ ؔہو۔۔۔

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

منظرنامہ بھی زبردست ہے؟
تجھے ایوارڈ دیتا ہے اس لیے زبردست ہے؟
اللہ بچائے تم جیسے فراڈیوں اور ان کو انعام دینے والے بائیس منظرناموں سے
اب تو میں نے یہ فلم بالکل نی دیکھنی

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

میں‌نے دیکھی یہ فلم۔
اچھی تھی پر مجھے پسند نہیں‌آئی۔ پتہ نہیں‌کیوں‌ لوگ اس فلم کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ہاں‌وہ سین پسند آیا جب ناول نگار سوچتی ہے کہ اُس نے کُل ملا کر آٹح بندے پھڑکا دیئے ہیں۔ اس منظر نے مجھے متاثر کیا۔

بد تمیز:: میری درخواست ہے شٹر آئی لینڈ پہلے دیکھیں ۔ ممتاز مفتی بھاگا نہیں‌جا رہا۔ تباہی مووی ہے۔ ریکمنڈڈ

جعفر:: میٹرکس دراصل عیسیٰ علیہ الصلواۃ والسلام کی زندگی پر بنی ہے۔ جس میں‌ کینو رییوز ان کا کردار ادا کیا ہے۔

ہے نا نئی بات؟؟؟؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: :grin:
::منیر عباسی:: لوگ نہیں پیچھے پڑے اس فلم کے، میں‌ پیچھے پڑا ہوں صرف۔۔ :grin:
شٹر آئی لینڈ کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔
پچھلے دنوں جدیدیت اور مابعد جدیدیت پر کچھ پڑھنے کا موقع ملا، اس کے بعد مجھے میٹرکس دوبارہ دیکھنی پڑی اور سمجھ بھی آئی ، تھوڑی بہت۔۔۔
حضرت عیسی والی بات واقعی نئی ہے میرے لئے۔۔۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

جب پہلی میٹرکس ریلیز ہوئی تھی تو میری اپنے دوستوں سے شرط لگی تھی اس بات پہ۔ میں‌نے کہا یہ کوئی بائیبل والا چکر ہے تو انھون نے مذاق اڑایا تھا میرا۔ پھر دوسری میٹرکس ریلیز ہونے کے بعد دی نیوز اخبار میں‌کسی مغربی رسالے کا ایک مضمون شائع ہوا تھا جس میں‌ مصنف نے بتایا کہ یہ بائبلی استعارے دراصل ایک نئے انداز سے پیش کئے جا رہے ہیں۔
کیا آپ نے دیکھا نہیں‌کینو رییوز نے اپنے آپ کو باقیوں‌کے لئے قربان کر دیا؟
اب آپ دوبارہ دیکھیں۔ اب سمجھ آئے گی یہ مووی۔

خرم ابن شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے تو انگریزی سرے سے آتی ہی نہیں اپنے نام کے ہجے بہت مشکل سے یاد کیے تھے :razz:

ویسے میں تو فلمیں دیکھتا ہی کم ہوں لیکن یہاں آ کر کچھ کچھ دیکھنا شروع کیا ہے کل میں نے
اشتہاری 2008 دیکھی تھی سمجھ تو کچھ نہیں آئی لیکن فلم مزے کی تھی :razz:
اس فلم کو بھی دیکھ سکتا ہون لیکن بات پھر وہی ہو گی

شازل نے فرمایا ہے۔۔۔

میرے ہاتھ ریپڈشیئر کا اکاؤنٹ لگ گیا ہے اس لیے استفادہ کرنےکی کوشش کروں گا

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ فلموں کی باتيں کرتے ہيں ۔ ہمارے ہاں کی حقيقتيں جو ميرے ساتھ پيش آئیں وہ يہ ہيں کہ ميں نے نيا اور اچھا خيال پيش کيا ۔ مجھے جھٹکا ديا گيا اور اس خيال کو اپنا کر کسی اور کو ترقی يا انعام دے ديا گيا ۔ ميں منہ بسورتا اور بٹر بٹر ديکھتا ہی رہ گيا

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

افتخار صاحب آپ کے بلاگ کا کچھ ہوا کہ نہیں؟؟؟
جعفر صاحب یہ پوسٹ‌ فلمستان پہ لکھ دیتے

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈاکٹر صاحب، اپنی میٹرکس بارے بات کی تھوڑی تفصیل بیان کریں‌گے؟‌

SHUAIB نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر ،
کیا تمہیں بھی فلمیں پسند ہیں ؟

عمران علی مغل نے فرمایا ہے۔۔۔

:razz:
اچھی فلم ہو گی ۔ اردو میں ملی تو ضرور دیکھوں گا۔
میٹرکس والی بات کیا واقعی درست ہے۔؟؟ :?: کوئی لنک وغیرہ بتائیں۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

عمر احمد بنگش مندرجہ ذیل ربط دیکھیں۔

http://www.suite101.com/lesson.cfm/19217/2849
مندرجہ بالا ربط میٹرکس 1 کے بارے میں‌ہے۔
مندرجہ ذیل اقتباس کا ربط اس کے بعد دے رہا ہوں
The hero, Thomas Anderson, is the Everyman who also has a dual identity under his hacker name, Neo (=new man). We later learn in the film that he is the chosen One (= the messiah). He dresses in a black duster, sort of a cross between the angels in "City of the Angels" and the mystical hero in all of Clint Eastwood's westerns.

http://hollywoodjesus.com/matrix.htm

اور یہ بھی اسی ربط سے ہے
The two worlds, one visible and the other not, is a running theme throughout the Bible. In both Matrix and the Bible, dreams can connect a person to the other dimension.

The rebel ship is named after the biblical Nebuchadnezzar, the greatest and most powerful of all the Babylonian kings. His name means, "Nebo, protect the crown!" or the "frontiers." A perfect name for the rebel ship.

The term AI, means artificial intelligence. In the Bible Ai was the scene of Joshua’s defeat, and afterwards of his victory - in the film as well.

اور یہ ربط نظر انداز نہیں‌ہونا چاہئے۔
http://www.megaessays.com/viewpaper/90631.html

اور یہ بھی

http://action-films-thrillers.suite101.com/article.cfm/the_matrix_and_the_bible

شائد یہ ربط پڑھنے کا وقت نہ ہو آپ کے پاس
http://www.matrix-explained.com/symbolism_in_the_matrix.htm
http://www.decentfilms.com/articles/matrixissues.html

اگر اوپر والا کوئی بھی ربط نہیں‌پڑھا تو یہ والا تو ضرور بالضرور پڑھیں

http://www.davidmacd.com/web_pages/matrix_and_christianity.htm

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

سر جی!
جتنے مکھن لگا کر آپ نے بیان کیا ہے۔۔۔لگتا ہے کہ اب دیکھنی ہی پڑے گی۔ آج ہی ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں۔ باقی تبصرہ کل۔ اگر پسند نہ آئی تو۔۔۔۔

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

عرض ہے کہ میٹرکس فلم فلسفہ زندگی، مذہب، اور مابعد الطبیات کے کئی عناصر پر مشتمل ہے۔ یہ کہ دینا کہ یہ "حضرت عیسی کی زندگی پر مبنی ہے" ۔۔۔بڑی بچگانہ سی بات ہے۔

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

؀عثمان: کھول لے تو نواں کٹا
کبھی سکون نہ رہنے دینا بلاگستان میں :mrgreen:

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

یار ڈفر۔۔۔
آدھا بلاگستان تو تو اپنے بلاگ پر نچا رہا ہے ;-)
اور شکایتاں میرے نال۔۔۔ :lol:

جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔

نطشے کی مایوس سپر وومن اور اسکی پشیمانی سے توبہ تک کی باتیں ہی تو کی گئی ہیں جناب عالی ۔ لگتا ہے مایوسی برداشت نہیں ہو پا رہی اور نلہزم سے چھٹکارا بھی ۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

عثمان :: مین نے عمر بنگش کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے گوگل کی مدد سے کچھ ربط تلاش کر کے انھیں‌فراہم کئے تھے۔ مگر اب جب تک جعفر اس تبصرے کو شامل نہیں‌کرتا وہ سامنے نہیں‌آ سکیں‌گے۔

;-)

انتظار کیجئے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی:: میں‌نے ویسے میٹرکس کواسی تناظر میں سمجھنے کی کوشش کی تھی جو عثمان نے لکھا ہے۔ آپ کے لنکس میں‌مسیحا کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جو نجات دہندہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ بہرحال کچھ مشابہتیں ضرور موجود ہیں لیکن مجھے یہ فلمیں جدیدیت، مابعد جدیدت، مذہب (یا لامذہبیت) کے تانے بانے میں‌ بنی ہوئی لگتی ہیں‌۔۔۔ جن میں‌ ہائی ٹیک ایکشن کا تڑکا ہے۔
اور آخری بات، میں‌کیا اور میری سمجھ کیا۔۔۔ :grin:
::شازل:: استفادہ کرنے کے بعد فلم بارے ضرور بتائیں‌کہ کیسی لگی۔۔
::افتخار اجمل بھوپال:: مطلب آپ کے خیال پر کسی اور نے فلم بنالی؟؟
::بلو:: بلو صاحب، یہ پوسٹ فلمستان پر ہی لکھی گئی تھی، وہاں سے چھاپہ لگایا ہے ادھر۔۔۔ ;-)
::شعیب:: فلمیں اور پسند؟؟؟ آپ یہ دیکھیں‌کہ جس بندے نے ایسی فلمیں دیکھنی شروع کردی ہوں اسے فلموں سے کتنی دلچسپی ہوگی۔۔۔
::عمران علی مغل:: خوش آمدید۔ :smile: اردو میں‌تو شاید نہیں‌ملے گی، سب ٹائٹلز کے ساتھ شاید ہو۔۔۔ میٹرکس کے بارے میں ڈاکٹر صاحب نے تفصیلا تبصرہ کردیا ہے، اس سے استفادہ کریں۔
اور آتے جاتے رہیں۔۔۔
::عثمان:: نہ پسند آئی تو زیادہ سے زیادہ آپ مجھے جو کہیں‌گے اس سے ہزار گنا زیادہ میں‌ اکثر و بیشتر اپنے دوستوں سے ان فلموں‌کے بارے سنتا رہتا ہوں جو میں‌انہیں‌ریکمنڈ کرتا ہوں اور بعد میں، میں جہاں‌بھی انہیں مل جاؤں، وہ یہ سارے سہ غزلے مجھے نیویں تھاں بٹھا کر سناتے ہیں۔۔۔ :grin:
::جاہل اور سنکی:: میں‌نے ابھی بیس نفل پڑھنی کی منت مانی ہے، آپ کی تبصرے کی سمجھ لگنے پر۔۔۔ :grin:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ ڈاکٹر صاحب، میں‌دیکھتا ہوں‌جی یہ روابط :razz:

جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔

:: جعفر:: میں‌نے ابھی بیس نفل پڑھنی کی منت مانی ہے، آپ کی تبصرے کی سمجھ لگنے پر۔۔۔
آپ ہیں کہ جائے نماز کبھی خریدنی نہیں اور پھپھے کٹنی صاحبہ نے کبھی ساں ڈینی سے سستے بادام منگوانے نہیں ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاہل اور سنکی:: نماز پڑھنے والے کے لئے اللہ کی ساری زمین ہی جائے نماز ہے، تو پھر جائے نماز پر پیسے خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ ہیں‌جی۔۔۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ تو بہت ہی لمبا قصہ ہے ڈاکٹر صاحب، سارے روابط تو نہیں‌دیکھے مگر یہ ایک نئی ہی بات ہے میرے لیے بھی۔ :smile:
ویسے باقی کے لوگوں‌کی طرح‌ اس فلم میں‌‌میری دلچسپی صرف فزکس اور ایکشن ہی تھی۔۔۔ :oops:

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

کوئی گرما گرم پوسٹ ہی کر دے یار
ہنسے وے دن ہو گئے کافی

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: پوسٹ کے علاوہ آئینہ بھی مفید ہوسکتا ہے :mrgreen:

تبصرہ کیجیے