الف امریکہ، ب بھیڑیا

اردو کے ابتدائی قاعدے (القاعدے نہیں) جو ہم نے اپنے اپنے بچپنوں میں پڑھے تھے، ازکار رفتہ ہوگئے ہیں اور فی زمانہ، زمینی حقیقتوں سے بالکل متصادم ہیں۔ مثال کے طور پر الف انار، ب بکری، پ پنکھا، ت تختی وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اردو میں تعلیم حاصل کرنے والے اطفال تو اب انار کے نام سے بھی واقف نہیں، کھانا تو دور کی بات ہے۔ یہی حال بکری اور اس کے گوشت کا ہے۔ بھلا ہو شیر کا اور اس محاورے کا جس میں یہ دونوں ایک ہی گھاٹ پر مبینہ طور پانی پیتے ہیں، کیونکہ اگر یہ محاورہ نہ ہوتا بکری کا ذکر بھی معدوم ہوچکاہوتا۔ پنکھا بھی معدوم ہونے کی سرحد پر ہی کھڑا ہے۔ جن کو بجلی میسر ہے وہ اس کی ضرورت سے بے نیاز ہیں کیونکہ وہ پنکھے کے برادر نسبتی ائیر کنڈیشنر سے تعلقات گانٹھ چکے ہیں اور ہما شما کو تو یہ نعمت موسوم بہ بجلی میسر ہی نہیں۔ اس لئے وہ پنکھے کی حاجت سے بھی بے نیاز ہیں۔ تختی بھی آثار قدیمہ میں شمار ہونے لگی ہے۔ کسی زمانے میں تختی والے سکول”کھوتی سکول“ کہلاتے تھے۔ سرکار نے یہ تفریق ختم کرکے اب سارے سکول ”کھوتے سکول“ کردیئے ہیں! جبکہ ہمارے ایک دوست عرصہ تک مُصر رہے کہ تختی، تختے کی بیوی ہوتی ہے، وہی تختہ جو الٹایا جاتا ہے! واللہ اعلم بالصواب۔۔۔
قصہ مختصریہ کہ ہم نے اردو کا ایک وچکارلا قاعدہ بنایا ہے۔ جو بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روشن خیال اور ۔۔۔۔۔۔۔۔ مزید روشن خیال بنائے گا۔ آئیے ابتدا کرتے ہیں۔
الف ۔۔۔۔۔۔ امریکہ : اصولی طور پر تو آجکل ہر حرف تہجی سے امریکہ ہی بننا چاہیے کیونکہ جتنی انسان دوستی، علم سے محبت، اعلی ترین اخلاقی و آفاقی اقدار، رواداری، مذہبی یگانگت، عدل و انصاف، امن پسندی، رحمدلی، سچ سے لگاو اور جھوٹ سے نفرت اس عظیم الشان ملک کی ہیئت مقتدرہ میں پائی جاتی ہے، انسانی تاریخ اس کی مثال کسی ایک دور میں پیش کرنے سے معذور ہے!
ب ۔۔۔۔ بھیڑیا: یہ ایک جانور ہوتا ہے۔ خونخوار۔۔۔ وحشی۔۔۔۔ میمنے اور اس کی کہانی بڑی مشہور ہے۔ یہ اتنی عمدہ کہانی ہے کہ تاریخ کے ہردور میں اس کی ڈرامائی بلکہ حقیقیاتی تشکیل کی جاتی ہے۔ بھیڑیے اور میمنے کا کردار ہمیشہ بدلتا رہتا ہے۔ آخری مشہور میمنے اور بھیڑیے کی مڈبھیڑ ۲۰۰۲ میں ہوئی تھی۔ آٹھ سال بعد اب بھیڑیا شور مچا رہا ہے کہ میمنا اسے پھاڑ کھائےگا! ہور چوپو۔۔۔
(ب سے ایک اور مشہور جانور بھی ہوتا ہے۔۔۔ سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!)
پ ۔۔۔۔۔ پیٹ: ہر جاندار کے ساتھ لگا ہوتا ہے۔ اسے بھرنا بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اکثریت تو اسے روکھی سوکھی سے بھرتی ہے، جبکہ کئیوں کے پیٹ قبر کی مٹی ہی بھرتی ہے۔ ضرورت سے زیادہ بھر جائے تومستی چڑھتی ہے جسے ”رج کھان دی مستی“ کہتے ہیں اور اسی کے زیر اثر بھیڑیا، میمنا اور میمنا، بھیڑیا نظر آنے لگتا ہے۔
ت۔۔۔۔۔۔ترقی: یہ بڑی اچھی چیز ہوتی ہے۔ اس سے دنیا کی آبادی قابو رکھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ جب انسان غیر ترقی یافتہ تھا تو لڑائی میں سینکڑوں لوگ مرتے تھے۔ ترقی کرنےکے بعد اب وہ لاکھوں، کروڑوں انسان ماردیتا ہے اور اسے کولیٹرل ڈیمیج کا دانشورانہ اور فلسفیانہ نام دیتا ہے!
ٹ ۔۔۔۔۔ ٹی سی: بچّو! اس کے بارے آپ بڑے ہو کر خود ہی جان جائیں گے کیونکہ یا تو آپ کو یہ کرنا پڑے گی یا کوئی آپ کی کرے گا۔ دعا ہے کہ آپ دوسرے آپشن سے ہی دوچار ہوں۔۔۔
ث۔۔۔۔۔ثانیہ: یہ پاکستانیوں کی مشہور زمانہ بھابھی (ہائے۔۔۔ کس دل سے یہ لفظ لکھا ہے۔۔۔ میرا دل ہی جانتا ہے) اور کچھ کم مشہور زمانہ ٹینس کی کھلاڑی ہے۔ اس کے متعلق جتنا کم لکھوں اتنا ہی اچھا ہے ۔۔۔۔ آہو۔۔۔
ج۔۔۔۔جعفر: خود دیکھ لیں کہ ثانیہ کا صحیح جوڑ کس کے ساتھ بنتا تھا؟
Comments
43 Comments

43 تبصرے:

لفنگا نے فرمایا ہے۔۔۔

ج جعفر جن کا جوڑ شعیب ملک کی جورو سے بنتا تھا۔ نے یہ قاعدہ لکھنا تو شروع کر دیا تو ہے خ ختم کب کریں گے۔ ج جمہوریت کے دور میں کر لینا۔

سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت عمدہ جعفر۔ پڑھ کے دل خوش ہو گیا۔ شکریہ :grin:

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمیشہ کی طرح میلہ تے تسی لٹ گے :mrgreen:
خوش ہوکر بنگڑا ڈالنے کو دل کر رہا ھے۔ لیکن پھر کبھی سہی :lol:
پاکستانیوں کی مشہور زمانہ بھابھی :lol:
ہم ہیں خوامخواہ جاپانی :lol:
جاپانی میں ب سے ایک اور مشہور زمانہ جانور ہوتا ھے۔ :mrgreen:
تلفظ وہی ہے جو بھا ئی صاحب کھڑاک کرکے وصول کرتے ہیں۔
اس جانور کو انگریز بابو ناشتے میں نوش فرماتے ہیں۔ :lol:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

شکر ہے اندھيری رات ميں ايک کرن نظر آئی ۔ اس قاعدے کو قسط وار مکمل کيجئے تاکہ خون گردش کرتا رہے ۔ ورنہ خون ضبط کرنے کے ساماں تو بہت ہيں

د سے دِلبر جو آجکل تمام رج کھان والوں کا دلبر ہے

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

استاد جی ۔۔۔ ۔چھا گئے ہو تسی تے ٹھا کر کے ۔۔۔ اچھا گ ، اور ڈ سے کیےا آتا ہے یہ ضرور بتانا۔۔۔۔ :mrgreen:

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

اے بھیڑیا وی روزانہ دند صاف کردا جے ٹوتھ پیسٹ دے نال، استاد صاحب ۔
کجھ ٹائم کڈھ کے دی لاسٹ مین تے وی لٹریچر پڑھ لو ۔

Hameed نے فرمایا ہے۔۔۔

ميرے خيال ميں تو بھيڑيا روز ہی کام دکھا رہا ہے؛

Muslims Burn Christians Alive In Pakistan
youtube.com/watch?v=hSrpf5vRyuM

صرف کبھی کبھی بلکہ اکثر بھيڑيئے کو آئينے ميں اپنی شکل ديکھنا ياد نہيں رہتی۔

جاویداقبال نے فرمایا ہے۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہت خوب پڑھ کردل خوش کردیاکچھ توایساہوناچاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

والسلام
جاویداقبال

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے اس قاعدے پہ شدید اعتراض ہے۔ اس جانور کا بھی نام بتایا جائے جو ب سے شروع ہوتا ہے اور جس کی طرف آپ نے صرف اشارہ کیا ہے۔

جب آپ نے ج سے جھاڑیاں‌نہیں‌لکھیں‌تو پھر ایسے اشارے کی کیا ضرورت تھی؟

عادل بھیا نے فرمایا ہے۔۔۔

ج پر پہنچ کر لگا کہ تحریر کا مقصد صرف ث اور ج کے درمیان فاصلے کو واضح کرنا تھا لیکن بھیا اب تو قاعدہ پورا ہی کرنا پڑے گا۔ اب باقی قسطوں کا بھی انتظار رہے گا۔

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

موقف سے قطع نظر انداز تحریر خوب ہے۔ ستائش نہ کرنا کم ظرفی ہے۔ :!:
آپ نے امریکہ کی علم دوستی طنزاً کہا۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ اب تو ہر حرف علم اور حرف تہجی وہیں سے درآمد کیا جا رہا ہے۔ اس پہ افسوس کرنا چاہیے یا غور۔۔۔یا دونوں۔۔۔یہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ :!:
باقی موقف سمجھنے کے لئے آپ کی عینک درکار ہے۔ ;-)

نعمان نے فرمایا ہے۔۔۔

خوب آپ فارم میں واپس آرہے ہیں۔

وچکارلا کیا ہوتا ہے؟

Hameed نے فرمایا ہے۔۔۔

"وچکارلا کیا ہوتا ہے؟"

درميانہ، يا اس کانٹيکسٹ ميں 'سب سے ہٹ کر'، نہ اِدھر کا نہ اّ دھر کا۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

باقی باتوں‌کو چھوڑو یہ بتاؤ کہ یہ گھر آنے کی خوشی میں‌نازل ہوئی تھی پوسٹ؟ کیوں‌کہ کافی عرصہ بعد اصل جاندار انداز دیکھنے کو ملا۔۔۔۔۔۔۔۔ :razz:

ابوسعد خان ”تلخابہ“ نے فرمایا ہے۔۔۔

برادر جعفر اگرچہ آپ کے حروف تہجی کی فہرست نامکمل ہے تاہم میں‌اسے آپ کی اجازت سے میگرین کے صفحہ متفرقات کا حصہ بنانا چاہتا ہوں‌ تاکہ پرنٹ میڈیا کے قارئین کو بھی سائبر دنیا کے ذہین نوجوانوں‌ کا پتہ چلے۔

خاور کھوکھر نے فرمایا ہے۔۔۔

زندھ باد
بہت خوب ، قاعدھ مکمل کرو جی
اردو کی وچکارلی کتاب
وچکارلا قاعدھ
پھر وچکارلی آبادی اور ان کے مسائل بھی لکھنے هیں
دل چوّل سا هو رها ہے که یه آئیڈیا میرے ذہن میں کیوں نهیں آيا

Hameed نے فرمایا ہے۔۔۔

طالبان اپنے ہيں اس ليئے ب سے بھيڑيئے کی بجائے م سے مجاھدين مناسب ہے۔

Taliban militants stone woman to death in Pakistan
in.news.yahoo.com/139/20100927/874/twl-taliban-militants-stone-woman-to-dea.html

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

یار مسٹر حمید۔۔۔۔
م سے مرزائی مردود کیوں نہ کہا‌ جائے۔ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

قاعدہ اچھا لگا اگرچہ مجھے نجانے کیوں‌یہ محسوس ہوا کہ اس کا مقصد صرف الف امریکہ اور ب بھیڑیا کے ساتھ ساتھ ث ثانیہ اور ج جعفر کو ملا کر عوام االناس اور مصنف کی بالترتیب دل پشوری کرنا تھا۔ :twisted:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::لفنگا:: ج جمہوریت ہماری زندگی میں تو آنے والی ہے نہیں، موجودہ نظام کو جمہوریت سمجھنے پر آپ کو د سے در شاباش ;-)
::سعد:: اور آپ کا تبصرہ پڑھ کے میرا دل بھی خوش ہوگیا
::افتخار اجمل بھوپال:: د سے دلبر کے علاوہ ایک اور لفظ بھی بنتا ہے جو موجودہ دلبر کے لیے بہت مناسب ہے
::یاسر:: :lol: :mrgreen:
::ضیاءالحسن:: ڈ سے ڈفر اور گ سے کھوتا :mrgreen:
::سنکی:: بالکل جی، بڑا ہی کلچرڈ بھیڑیا ہے۔ اس لٹریچر کی تھوڑی سی وضاحت درکار ہے کہ کہاں سے میسر آئے گا۔
::حمید:: آپ کے لنکس کا اس تحریر سے کیا تعلق ہے؟ شاید میں‌نادانستگی میں آپ کے مقدس ترین مقام کی بے ادبی کا مرتکب ہوا ہوں۔ مغرب یا امریکہ کے خلاف شگفتہ پیرائے میں بھی کچھ لکھنا آپ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ میں آپ سے دلی معذرت کرتا ہوں اور جناب اعلی حضرت مرزے گامے کے حضور پاپوش ہائے ذلت پیش کرتا ہوں۔
::جاوید اقبال:: وعلیکم السلام۔ شکریہ جناب، بہت بہت شکریہ :smile:
::منیر عباسی:: ڈاکٹر صاحب :lol: :lol: :lol:
::عادل بھیا:: آپ نہایت خطرناک حد تک ذہین بھیّے ہیں۔ :grin:
::عثمان:: بہت بہت شکریہ پسندیدگی کا :smile: دونوں چیزیں‌ کرنی چاہییں، غور بھی اور افسوس بھی۔ اور یہ سبق بھی حاصل کرنا چاہیے کہ اگر کبھی ہم علم کے اس مقام تک پہنچ گئے تو انسان کے لیے آسانیاں فراہم کریں گے ناں کہ اسے کموڈیٹی کے طور پر برتیں گے۔ باقی میں عینک نہیں کنٹیکٹ لینز استعمال کرتا ہوں۔ اور جیسا کہ جدید طبی تحقیق کے مطابق تولیہ، زیرجامہ اور کنٹیکٹ لینز شئیر نہیں کرنے چاہیییں۔۔۔ :grin:
::نعمان:: شکریہ :smile: ، وچکارلا کی وضاحت حمید نے بخوبی کردی ہے
::عمر احمد بنگش:: میں‌نہیں چھوڑتا باقی باتیں، پہلے باقی باتیں بتا، فیر میں بتاوں گا کہ یہ کیسے نازل ہوئی تھی؟ ویسے خوشی کی حالت میں بندہ تقریبا بنجر ہوتا ہے۔۔۔ ہیں‌جی۔۔
::ابوسعد:: سب سے پہلے تو مجھے نوجوان کہنے کا بہت بہت بہت شکریہ :grin:
بالکل لگائیں جی، جہاں آپ کا جی چاہتا ہے لگائیں۔۔
::خاور:: سر جی اتنی تعریفیں۔۔۔ شرمندہ تو نہ کریں، ویسے ہوں میں بے شرم، شرمندہ ہوتا نہیں جلدی۔۔۔ :grin:
::خرم:: واہ جی واہ، خوش آمدید اتنے دن کے تشریف لانے پر۔ ہمارا تو کام ہی دل پشوری ہے بھائی جان، عوام کی بھی اور اپنی بھی۔ سنجیدہ کام سارے دوسروں پر چھوڑے ہوئے ہیں۔۔۔ :grin:

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

وکیپیڈیا تے ویکھو ۔ ایدی کامک سیریز وی ہے ۔
ساڈے نام کا مطلب لگدا اے کے اج سمجھ آیا جے ۔

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

اشکے وای اشکے :grin:

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

اور 'چ' سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :idea: :mrgreen: :shock: :?: :?: :?: :?:

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر پائی جان
عافیہ بی بی کی واسطے کوئی وچکارلا حل نکالیں۔
کہ سارے ٹھنڈے ہوں۔گھمسان کا رن پڑ ہوا ھے۔ :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::سنکی:: گرو جی آپ کی باتیں فورا سمجھ آنے لگ گئیں تو میں بھی کول بلو ہوجاوں گا۔۔۔
::محمد وارث:: شکریہ جناب۔۔ ;-)
::ضیاءالحسن:: چ سے ۔۔۔۔۔۔چوّل۔۔۔ :mrgreen:
::یاسر:: چونکہ عافیہ پر امریکیوں‌نے الزام لگائے ہیں، لہذا وہ بالکل قصور وار ہے
اسے کتوں سے نچوادینا چاہیے تاکہ سب کا کلیجہ ٹھنڈا یخ ہو۔۔۔ بڑا کتا تو آج کل ویسے بھی لندن میں‌ہے، جس نے حوالے کیا تھا اسے ان مقدس لوگوں‌کے۔۔۔اینا دی۔۔۔

امتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

ویسے "ذ" رہ گیا ہے۔۔۔
اور مزید تعریف کی گئی تو جعفر کے پھٹنے کا اندیشہ ہے

ضیاء الحسن خان نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر استاد ............ یہ میں نہیں ہوں...... آپکو تو پتہ ہی ہوگا.....

Old_Hameed نے فرمایا ہے۔۔۔

” پاپوش ہائے ذلت پیش کرتا ہوں۔”

--

پاپوش ہائے ذلت تو تمہيں خدا ساری دنيا سے بھی پیش کروا رہا ہے اور خود بھي آسمان سے پيش کر رہا ہے- ساری دنيا سے بھيک مانگ رہے ہو- رسی جل گئی ہے بل بھی جلدی نکل جائيں گے-

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمیشہ کی طرح، آپ کا بلاگ پڑھ کر خوشی ہوئی اور اچھا لگا۔ ۔ ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::امتیاز:: ابھی تو آدھے سے زیادہ حروف تہجی باقی ہیں، ذ تک پہنچیں گے تو دیکھیں گے کہ اس سے کیا بنتا ہے۔۔ ;-)
تو میرے پھٹنے کی فکر نہ کر اور تعریفیں کر میری جی بھر کے :grin:
::ضیاءالحسن:: بالکل پتہ ہے، وہ تبصرہ ختم کردیا میں‌ نے
::حارث گلزار:: آپ کا تبصرہ بھی ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزا اور خوشگوار لگا۔۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

بھائی صاحب!

الف ۔ امریکا ۔۔ ب۔ بھیڑیا۔ واہ سبحان اللہ ۔مزا آگیا۔ ماسٹر پیس کی سمجھ نہیں آتی تھی کہ وہ کیا ہوتا ہے۔ آج یہ تحریر پڑھ کر پتہ چلا کہ ماسٹر پیس کسے کہتے ہیں۔ واللہ ۔ ایسی تحریر جس کا جواب نہیں ۔ آپکی شاندار تحریرورں میں سے ایک ہے۔

کچھ حروف تہجی میرے پاس بھی ہیں ۔ جو کبھی لکھ بیجھوں گا۔

عثمان نے میم یعنی میم سے مرزائی یعنی قادیانی بیان کر کے بہت سے گلے دھو ڈالے ہیں ۔ خدا انہیں اجر دے۔ آمین

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen:
بہت اچھا لکھا ہے
سوری فار لیٹ کمنٹ
اس گوشت کی دکان کا صحیح جوڑ کسی سے بھی بنے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیئے
جوڑ سے یاد آیا ترنگ کا نیا ایڈ بن سکتا ہے اس پہ تو

اقبال نے فرمایا ہے۔۔۔

:shock: :lol: :lol:

وقاراعظم نے فرمایا ہے۔۔۔

مبارکاں جی مبارکاں، آپ کا یہ مضمون کل کے جسارت میگزین کی زینت بن گیا ہے۔۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: بہت بہت شکریہ جناب
بالکل لکھ بھیجیے۔ منتظر رہوں‌گا۔
::بلو:: لیٹ کمنٹ کرنا ہوتو لیٹ فیس بھی جمع کروایا کرو بھائی۔
اور 'پابی' کے بارے ایسے کمنٹ دیتے شرم نہیں‌آتی۔۔۔ گندے بچے۔۔ :grin:
::اقبال:: خوش آمدید جناب۔ :smile:
::وقار اعظم:: میرے سائز کی بوری بننا شروع ہوگئی ہوگی۔۔۔ ;-)

haroonazam نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اچھا لکھا ہے۔ اب اس قاعدے کو مکمل بھی کرلیں۔ ایسا نہ ہو کہ ن سے نامکمل رہ جائے۔ :mrgreen:

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

"ث" اور "ج" کے علاوہ باقی سارے شاندار ہیں :) آخر میں آپ کو یہ ضرور ڈالنا تھا کیا؟ اچھی بھلی تحریر کا مزا کرکرا کر دیا۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ہارون اعظم:: بالکل کریں‌گے جی، اور پسندیدگی کا شکریہ
::ابوشامل:: اور جو میرا مزا کرکرا ہوتا ہے روز اس کا کون ذمہ دار ہے؟ :mrgreen:

حالِ دل » Blog Archive » باقی قاعدہ نے فرمایا ہے۔۔۔

[...] پر خواتین کی آمد آٹے میں نمک کے برابر رہ گئی ہے، ہمارا وچکارلا قاعدہ جو ‘ج’ تک پہنچ چکا تھا، ہم آج اس کو مکمل کرنے کی [...]

عبدالباسط نے فرمایا ہے۔۔۔

:grin:
پہلی واری انا مزا آیا آپ کا بلاگ پڑھ کے
اللہ دی قسمے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عبدالباسط:: اے نئیں‌ ہوناں، اے نئیں‌ہوناں۔۔۔

Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔

م سے مرزائی مردود کہنے کی بجائے اگر م سے مُوت اور ٹ سے ٹٹی کہہ دیا جائے تو آگ زیادہ لگے گی

Abdul Qadoos نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے یہ جان کر بڑا افسوس ہورہا ہے کہ نئے لوگ استاذ اور استاذ کے قاعدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
اس کا کوئی مناسب سدباب کیاجانا چاہئے اور استاز کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کے لئے کوئی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہے

تبصرہ کیجیے