ایمان، لوٹا اور بلاگ

چچا نے”وفاداری بشرط استواری“ کی شرط کو ایمان کے اصل ہونے کی بنیاد بتایا تھا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ استواری ختم ہوجائے تو وفاداری کی شرط بھی ساقط ہوجاتی ہے۔پس ثابت ہوا ، ہمارا ایمان ابھی تک ثابت و سالم ہے ۔ تفصیل اس اجمال کی یوں ہے کہ دوسال کی استواری اب ختم ہوچکی ہے لہذا ہم بھی وفاداری بدلتے ہوئے پرانا ٹھکانہ چھوڑ نئے ٹھیّے پر آبیٹھے ہیں۔ عبدالقدوس میاں کے بازار میں ہمیں جگہ مفت ملی تھی تو ہم نے اپنی ”ہٹّی“ وہاں کھول لی تھی۔ اب چونکہ عملہ تہہ بازاری نے اس ہٹّی کو ناجائز تجاوز (بھلا تجاوز کبھی جائز بھی ہوا کرتا ہے؟) قرار دیا ہے تو ہم بھی اپنا منجی بسترہ اٹھا کر وہاں سے کوچ کرآئے ہیں۔ وہ تو ہمارے چند مہربانوں کی لگاتار و مسلسل نصیحتوں نے کام کردکھایا اور ہم نے اپنا بلاگی اندوختہ وقتا فوقتا محفوظ کرنا شروع کردیا ورنہ آج ہم بھی اس بازار کے متاثرین کی اکثریت کی طرح ہاتھ مل رہے ہوتے۔

وہاں سے یہاں منتقل ہونے پر شاید چند مہربان ہم پر لوٹا ہونے کی پھبتی بھی کسیں، کستے رہیں، کیونکہ منجی اور پھبتی وقتا فوقتا کستے رہنا چاہیے ورنہ ڈھیلی ہو کر دونوں نہایت پھسپھسی ہوجاتی ہیں۔

اس جگہ پر منتقلی میں سب سے زیادہ کوشش اور محنت ہمارے قابل صد احترام (ھی ھی ھی) دوست جناب ڈاکٹر عمر احمد بنگش کی ہے۔ جنہوں نے اس جگہ کو ہمارے لیے سنوارا اور اس قابل بنایا کہ آج ہم آپ سے مخاطب ہورہے ہیں۔ جس کے لیے ہم ان کے بالکل بھی شکر گزار نہیں ہیں کیونکہ یہ تو ان کا فرض تھا۔ ہمیں امید واثق ہے کہ ہمارے دوست مستقبل میں اس قسم کی حرکت کرنے سے پہلے ایک دفعہ ضرور سوچیں گے !۔

آخر میں ہم اردوسیارہ کی انتظامیہ سے دردمندانہ اور پرسوز اپیل نما التجا / درخواست کرتے ہیں کہ ۔۔۔ دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا۔۔۔۔ یعنی ہمارا بلاگی پتہ اپ ڈیٹ کردیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔

Comments
18 Comments

18 تبصرے:

ضیاء الحسن خان نے فرمایا ہے۔۔۔

مبارکــــاں استاد جی ۔۔۔۔۔۔۔ سب سے پہلے تو مبرک اس بات کی کہ ۔۔۔۔یہ کام ڈاکٹر سے کروایا ۔۔۔۔۔۔ کہیں شاہ سے کہتا تو تیرا پڑ پوتا ہی اس پر اپنی پہلی ہوسٹ لکھتا :)))

عادل بھیا نے فرمایا ہے۔۔۔

نیا مکان مبارک ہو

عدنان شاہد نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی آپ کا لنک میں نے اپنے بلاگ پہ ڈال دیا ہے
آپ بھی زرا نظر کرم فرمادیں
شکریہ
http://www.adnanshahid.com/jaffar-interview/

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

نئی منجی باڑاں کسی مبارک ہو ۔

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

پچھلی پوسٹ اچ دسے ہوئے تقریبا سارے ہی محاورے استعمال کر چھڈے ہین توانے ۔ ایس حساب نال ٹائیٹل وی لاجواب جے استاد صاحب ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ضیاءالحسن۔۔۔ میں نہایت مکار انسان ہوں۔۔۔ :ڈ
عادل بھیا۔۔۔۔ خیر مبارک۔۔جب کسی کے گھر مبارک دینے جاتے ہیں تو ساتھ مٹھائی بھی لے کر جاتے ہیں، خالی ہاتھ لٹکاتے ںہیں چلے جاتے۔۔
عدنان شاہد۔۔۔بہت شکریہ جناب۔۔
سنکی۔۔۔ بیستی بیستی مسوس را میں اس تبصرے سے۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یاسر ۔۔۔۔ خیر مبارک جی۔۔اب منجی اور کسّی ہونے پر ایک بات یاد آئی ہے ۔۔ جو آپ خود ہی سمجھ لیں۔۔۔ :ڈ

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

نیا ٹھکانہ مبارک ہو جناب۔ بلاگ سپاٹ میں کمنٹ کرنے کا معاملہ اتنا احسن نہیں ورنہ یہ خوب ہے۔
سانچے میں تحریر کی تاریخ اشاعت کی سہولت کا اضافہ کردیجئے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ عثمان۔ بلاگسپاٹ میں تبصرہ کرنا کچھ دشوار ضرور ہے لیکن دوسری طرف بلاگ کے فوت ہوجانے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاریخ اشاعت والی بات بلاگ ڈاکٹر تک پہنچا کے آپ کو ثواب دارین کا موقع ضرور ارزاں کیا جائے گا۔۔۔

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

منجی اور پھبتی کستے رہنے کا اچھا لکھا :lol: سیّارہ سے التجا بھی خوب کی ہے ۔۔۔

بلاامتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک بار پھر مبارک قبول کر ۔۔
( یاد رہے یہاں مراد حسنی مبارک نہیں ہے )

بلاامتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

ناجائز تجاوز (بھلا تجاوز کبھی جائز بھی ہوا کرتا ہے؟)
۔ اس جملے کے کیا کہنے ہیں ۔
لاہ لیئو بھئی ٹوپیاں
(۔ ( یعنی ہیٹس آف

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر میاں اس جگہ بھی آپ معمولی سی خبر پر بھی آپ کی تحریر کمال کی ہے۔ کیا کہنے، سبحان اللہ

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

امتیاز بلا صاحب، آپ چاہے کہتے رہیں کہ مبارک سے مراد حسنی مبارک نہیں ہے، پر میری قسمت میں تو لکھے گئے ہیں یہ مبارکی فرعونی نسل کے نابغے۔۔۔ در شاباش۔۔۔
فہد بھائی، نئے ٹھکانے پر خوش آمدید اور اتنی زیادہ تعریف کا بھی شکریہ۔۔۔ آپ بہت فیاض انسان ہیں۔

UncleTom نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھای ، میں نے تو کچھ بھی محفوظ نہیں کیا تھا ، خیر ۔۔ یہ تو ہوتا ہی رہتا ہے ۔ میں نے کچھ دن پہلے ہی انگریزی میں بکواس کرنے کے لیے ایک انگریزی بلاگ بنایا تھا وہیں پر ساتھ ساتھ اردو میں بھی کرنا شروع کر دی ۔ ایک پاکستانی سائٹ کے بند ہونے کا افسوس ہے ۔ بہرحال اللہ نئے بلاگ کو آپ کی شہرت کے لیے اچھا کریں ہی ہی ہی

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ میرا تبصرہ آگے پیچھے کیسے ہوگیا ؟؟؟ سیارہ کا تو آخر میں لکھا تھا :?

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ انکل۔ اپنے انگریزی بلاگ کا لنک بھی دے دیتے ، تاکہ ہم بھی وہاں حاضری کا شرف حاصل کرلیتے۔
جی حجاب، یہ بلاگسپاٹ ہے۔۔۔:ڈ

UncleTom نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ میرے اردو ار انگریزی مکس بلاگ کا لنک ہے ۔
http://uncletom2.blogspot.com/

تبصرہ کیجیے