محراب خوش قیام سے آگے نکل گئی

محرابِ خوش قیام سے آگے نکل گئی
خوشبو دیے کی شام سے آگے نکل گئی

غافل نہ جانئے مجھے مصروفِ جنگ ہوں
اس چپ سے جو کلام سے آگے نکل گئی

تم ساتھ ہو تو دھوپ کا احساس تک نہیں
یہ دوپہر تو شام سے آگے نکل گئی

مرنےکا کوئی خوف نہ جینے کی آرزو
کیا زندگی دوام سے آگے نکل گئی

عاصم وہ کوئی دوست نہیں تھا جو ٹھیرتا
دنیا تھی اپنے کام سے آگے نکل گئی

(لیاقت علی عاصم)
Comments
18 Comments

18 تبصرے:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھی ہے مگر وہ کڑی انقلابی والی پوسٹ‌کدھر گئی :roll:

لفنگا نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اچھا انتخاب ھعے

تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔

میں سمجھی کہ جعفر نے اتنی خوبصورت شاعری کی ہے ۔ لیکن خیر جس نے بھی کی ہے بہت خوب

کنفیوز کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

نئی۔۔نئی ۔۔ اللہ دی قسمیں سنجیدہ کمنٹ کر ساں۔۔ :smile:
ودیاں پسند اے

میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

کافی عرصے کے بعد ایک اچھی غزل پڑھنے کو ملی ہے۔ ہر شعر لاجواب ہے۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

دنیا تھی اپنے کام سے آگے نکل گئی۔

واہ ، بہت خوب ، لاجواب انتخاب۔

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

مرنے کا کوئی خوف نہ جینے کی آرزو
کیا زندگی دوام سے آگے نکل گئی

آپ کا انتخاب بھی لاجواب ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

انتخاب کی پسندیدگی پر تمام دوستوں کا شکریہ۔۔۔ خصوصا لفنگے میاں‌ کا اتنے دن کے بعد تشریف لانے پر دلی شکریہ۔۔۔ باقیوں کے لئے ۔۔۔ قدر کھودیتا ہے روز کا آنا جانا۔۔۔۔ :mrgreen:
عمر بھائی جان۔۔۔ میں نے بہت سوچنے کے بعد اسے پوسٹنے کا ارادہ بدل دیا۔ ایک تو کڑی، پھر انقلابی۔۔۔۔ کیوں میرا دھڑن تختہ کروانے پر تلا ہے۔۔۔

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

لیاقت علی عاصم صاحب کی غزل آپ کے بلاگ پر دیکھ کر خوشی ہوئی۔

عاصم صاحب واقعی کمال لکھتے ہیں۔

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

خوب، بہت خوب، بہتریں۔ ہر شعر گہرا مطلب رکھتا ہے۔ زبردست!!

لفنگا نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا کریں
دل کڑہتا ہے ملکی حالات پر۔۔۔۔
لیکن کچھ کہا نہیں جاتا۔
کیونکہ ہم بانکے میاں تھوڑی ہیں کہ
" کوئی سنے نا سنے ہم تو گائیں گے قوالی"

اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔

فليش ويڈيو کو اے وی آئی ميں تبديل کرنے کا طريقہ درکار ہے
آپ کو يا کسی ساتھی بلاگر يا نان بلاگر کو پتہ ہے تو جلدی سے بتائيں ميں نے سوچا آپ کا بلاگ کافی مصروف رہتا ہے اور الٹے سيدھے سوالات پوچھنے پر بھی پابندی نہيں تو يہيں پوچھ لوں

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

اسماء بی بی !!

بی بی! اسکے لئیے آپکو " ویڈیو کنورٹر" نامی ٹول کی ضرورت ہوگی۔ یہ ٹول یا پروگرام جن سے آپ کسی ایک ویڈیور فارمیٹ کو کسی دوسری مطلوبہ فارمیٹ میں کنورٹ کر ستی ہیں۔ یعنی فلش ویڈیوز کو اے وی آئی ویڈیو فارمیٹ میں تبدیل کر سکتی ہیں۔ اسکے لئیے آپ گوگل سرچ انجن میں یا کسی بھی اچھے سرچ انجن میں فری ویڈیو کنورٹ ٹول یا پروگرام لکھیں گی۔ تو ایسی بہت سی سائٹس کے لنک آپ کو ملیں گے جہاں سے آپ کسی اچھے ٹول کو ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے پی سی پہ انسٹال کر لیں۔

*ساجد* نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا انتخاب ہے۔
جعفر ، ویسے تمہیں اتنی سنجیدہ شاعری کیوں کر بھانے لگی :?: ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد احمد:: شکریہ
::حارث گلزار:: شکریہ
::لفنگا:: بلاگنگ دل کے ساڑ نکالنے کا ہی تو نام ہے۔ دل زیادہ کڑھے تو ایک زبردست بلاگ پوسٹ ہو جاتی ہے۔ اسی کلئے پر عمل کیا کریں
::اسماء:: آپ کا مسئلہ جاوید صاحب نے حل کردیا۔ میں‌کر بھی نہیں‌سکتا تھا۔۔۔ :grin:
::جاوید گوندل:: شکریہ جناب، میری طرف سے بھی۔۔۔
::ساجد:: کھلتا کسی پہ کیوں‌ میرے دل کا معاملہ ۔۔۔ شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے ۔۔۔ ;-)

اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔

جاويد گوندل صاحب بہت بہت شکريہ ابھی ذرا فارغ ہو کر آپ کا بتايا طريقہ کرتی ہوں اميد ہے مسئلہ حل ہو جائے گا پھر دوبارہ شکريہ کہوں گی اور اگر کوئی اور پرابلم ہوئی تو شام تک ادھر ايک آدھ چکر لگائيے گا بلاگ پر تو پھر پوچھ لوں گی

اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔

جاويد گوندل صاحب مجھ سے مسئلہ حل نہيں ہوا آپ سے آپکے اجنبی والے ايڈريس پر رابطہ کر سکتی ہوں کيا؟

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

اسماء بی بی!
بی بی! مجھے کچھ تاخیر ہوگئی۔ آپ مجھ سے اجنبی والے پتے پہ رابطہ کر لیں اور بہنا جس ای۔ میل پتہ سے مجھے ای۔میل کریں ۔ اپی اس ای-میل کو بعد میں کھول کر بھی دیکھ لیں۔ کہ میں کوشش کرونگا کا اسمیں آپ کو "ویڈیوز کنورٹ" کرنے کا طریقہ کار ای۔میل سے بیھج سکوں۔

تبصرہ کیجیے