چنگیزی قورمہ

عرصہ دراز سے ہم نے کوئی کھانے کی ترکیب نہیں لکھی، آخری ترکیب، ازمنہ قدیم میں کبھی لکھی تھی، جب دوست، دوست ہی تھے، دشمن نہ کرے دوست نے وہ کام کیا ہے۔۔ والے دوست نہیں بنے تھے۔۔
ترکیب، چونکہ بڑی عید کے پر شکم موقع پر پیش کی جارہی ہے تو اس کے لیے کچھ خاص تردُّد نہیں کرنا پڑے گا۔ اجزاء درج ذیل ہیں۔
گائے کی اوجھڑی (بغیر صاف کی ہوئی) ایک عدد
چکّی دنبے کے کپورے۔۔ سترہ عدد
کٹّے کی زبان، چھ عدد
نمک، آدھا چائے کا چمچ
چینی، دو کلو
دار چینی، بالکل نہیں
ہلدی، (کھانے کے بعد پھانکنے کے لیے)
مرچ، جتنی آسانی سے لگ جائے
کیسٹر آئل، دو لٹر
گرائپ واٹر، تین بوتلیں
اوجھڑی، کپورے اور زبانیں (یہ احتیاط کریں کہ زبانیں زیادہ دراز نہ ہوں) کیسٹر آئل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر نہ رکھیں۔ بلکہ اتنی تیز آنچ ہو کہ ۔۔ ان چیزوں سے ۔۔ پُج گئی میں پُج گئی ہووو۔۔ کی آوازیں آنے لگیں، جب جلنے کی بو آنے لگے تو گرائپ واٹر کی بوتلیں اڑا اڑا دھممم کرکے انڈیل دیں۔ اب آنچ ہلکی کریں اور دو گھنٹے تک ٹویٹنگ کریں۔ جس میں بچیوں کو جدید طریقے سے "ہراس" کرنے کے نئے طریقے ایجادتے ہوئے، انجائے کریں۔
دو گھنٹے بعد ڈھکن اٹھا کے اس میں باقی مصالحہ جات شامل کردیں۔ چینی ابھی شامل نہ کریں، بلکہ دوسرے چولہے پر اس کا شیرہ تیار کریں۔ جتنی دیر میں شیرہ تیار ہوگا، مصالحہ جات اور باقی اجزاء، رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی۔۔ کے مصداق یک جان وغیرہ ہوچکے ہوں گے۔ شیرہ، اس پتیلے میں ڈال کے، عمران خان کا تازہ ترین حسب حال والا پروگرام لگالیں اور آنچ اتنی ہو کہ ۔۔ نہ تو جیے نہ مرے۔۔ پروگرام ختم ہوتے ہی آپ کی یہ شپیشل مردانہ و زنانہ طاقت والی ڈش تیار ہے۔ 
بٹ نہ ہونے کی صورت میں کھانے سے پہلے ایک احتیاط ضرور کریں کہ یا تو اپنے محلے کے ڈاکٹر کو بھی مدعو کرلیں یا ایمبولینس کا نمبراپنی پہنچ میں رکھیں۔ 
باقی سب خیریت ہے 
Comments
10 Comments

10 تبصرے:

علی نے فرمایا ہے۔۔۔

جب دوست، دوست ہی تھے، دشمن نہ کرے دوست نے وہ کام کیا ہے۔۔ والے دوست نہیں بنے تھے۔
:D

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

آپکی ترکیب پڑھتے ہوئے 2 مواقع ایسے آئے کہ ڈانس کرنے کا دل چاہا :پ

زینب بٹ نے فرمایا ہے۔۔۔

ترکیب اچھی ہے انشاءاللہ اگلے سال ٹرائ ماروں گی

Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر عيد پر اتنی بہترين ترکيب واہ جی واہ جيتے رہو
شاہدہ اکرم

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ آپی ۔

MAniFani نے فرمایا ہے۔۔۔

ھاھاھا، استادی، تیری نانبائیاں اور شیفیاں شوفیاں

Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔

از شکیل
ہم آپ کی ہر بات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، اور آپ کی تقریبا ہر وہ تحریر جو ہماری حرارت غریزی میں تبدیلی کرے، اسے سمجھنے کی خاطر اس پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں-
لہذا اس پوسٹ کو بھی ہم نے اس کی اجزاے ترکیبی اور آپ کے دعووں پر جانچنے کی کوشش کی اور خاصی کنفییوشس قسم کی کنفیوژن کا شکار ہوے ہیں-
مثلا یہی کہ کپورے آخر "چکی والے دنبے" کے کیوں ؟
کیوں کے پاکستانی مرفی لا کے بانی یہ فرما چکے ہیں کہ کپورے تو کپورے ہی ہوتے ہیں چاہے دنبے کے ہوں یا بکرے کے
[خیر وہ یہ بھی کہ سکتے ہیں کہ کپورے تو کپورے ہوتےہیں چاہے بکرے کے ہوں یا بکری کے]
یہاں ہم ایک بار پھر آپ کی تحلیل نفسی کرنے کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں اور چکی اور کپوروں کے درمیانی ربط پر الریاضی والمطابق النفسیات کا اطلاق کرتے ہوے، نتایج کو کو کسی غیر محفوظ جج کی طرح محفوظ کرلیتے ہیں-
ہاں تو بات ہو رہی تھی اجزاے ترکیبی بہ مقابلہ دعوی، کہ آپ نے اس علاج بالغذا کو بیک وقت مرد و خواتین کے لیے کارآمد قرار دیا ہے-
اس ضمن ہم فرض کر لیتے ہیں کہ مردوں کے لیے آپ نے چکی دنبہ کے کپورے منتخب کیے ہیں لہذااب ہم آپ کے کپوروں کو ایک طرف رکھ دیتے اور اس ڈش میں خواتین کے لیے کچھ ڈھونڈنے کی کوشش کرتے پیں-
- - - -
- - - -
اور بلآخر ڈھونڈ لینے کے بعد ہم اپنی زبان درازی سے خود ہی خایف ہو کر اس پوسٹ کو اس شعر پر ختم کرتے ہیں کہ
کیسے کیسے سخن ہاے گفتنی
خوف فساد جلق سے ناگفتہ رہ گے

از شکیل

Unknown نے فرمایا ہے۔۔۔

Sath perfume wagera ka ziker b farma dete

جوانی پِٹّا نے فرمایا ہے۔۔۔

پائن۔
ہم گھر میں چائے ڈالنے کے لیے ڈونگے کا استعمال کرتے ھیں۔
اِس صورت میں یہ اس ڈش میں نمک کا حساب کیا رکھنا ھے۔؟؟؟

Unknown نے فرمایا ہے۔۔۔

استاد جی ،کیا ہیہ نسخہ ہے جس کے سبب بلاگستان دن چوگنی رات دوگنی ترقی کر رہا ہے،
آخر نسخہ تو ماننا پڑے گا ناں،نئی تو استاد نہ ہوئے۔۔۔

تبصرہ کیجیے