ہر مُکھ پر خوبصورتی کا مقام

ہر کسی کے چہرے میں
اک ضیاء سی ہوتی ہے
رُخ کے ایک حصے میں‌
حسن کے علاقے کی
اک ادا سی ہوتی ہے
اس کو میں‌نے دیکھا تھا
گرم خو مہینوں میں
اک خوشی کی محفل میں
شہر کے مکینوں‌ میں‌
اک طرف کھڑے تنہا
جس طرف کو رستے تھے
جن کے ساتھ گلیاں‌تھیں
جن میں لوگ بستے تھے
بے کشش مکانوں‌ میں‌
جیسے چاند راتیں تھیں
اس کے سرد چہرے میں
خوشگوار آنکھیں‌ تھیں!!
"منیر نیازی"
Comments
3 Comments

3 تبصرے:

تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ بہت خوب

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ ۔۔۔ لیکن بہت خوب منیر نیازی ۔۔۔ میں نہیں :lol:

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

:?: :?:

تبصرہ کیجیے