مائے نیں میںکنوں آکھاں ۔۔۔
کیہہ حال سناواں دل دا
کوئی محرم راز نہ ملدا
پچھلے دو دن چھٹیاں تھیں۔ ایک جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی اور ایک 12 ربیع الاول کی ۔ یہ دن کیسے گزارے، مت پوچھیے ۔ پردیس میں سب سے مشکل وقت وہ ہوتا ہے جب کرنے کو کچھ نہ ہو۔ ایسے ہی وقت میں یادیں اپنا پروجیکٹر چالو کرکے آپ کو اس زمانے کی فلمیں دکھانا شروع کر دیتی ہیں جو آپ پردیس میں بھلا دینا چاہتے ہیں
اگرچہ مجھے سات سال ہو چکے ہیں ملک چھوڑے ہوئے ۔۔لیکن ابھی تک میرا یہاں دل نہیں لگا۔ حالانکہ دبی میں دل تو کیا بندے کا ”داء“ بھی لگ جاتا ہے۔ یہاں کسی کو دل کا حال بھی نہیں سنا یا جا سکتا کیونکہ سب کی ایک ہی کہانی ہے اور ایک ہی کہانی کوئی کب تک سنے گا!!
اگر آپ بھی گھر سے اور اپنوں سے دور ہیں تو شاہ حسین کی اس کافی کو سننے سے پرہیز کریں،
مائے نیں میںکنوں آکھاں
درد وچھوڑے دا حال نیں
11 تبصرے:
- بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بھر تو آپ پاکستانی چینلز دیکھا کریں
- March 8, 2009 at 5:14 PM
- ماوراء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سات سال کے عرصے میں پاکستان گئے ہیں یا نہیں؟
پاکستانی خبریں سنا کریں۔۔۔سب ٹھیک ہو جائے گا۔ :grin:
خیر۔۔بندہ اکیلا ہو تو واقعی پردیس میں مشکل سے ہی وقت گزرتا ہے۔ - March 9, 2009 at 1:58 AM
- محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے، دبئی اور 'دا'والی بھی اور کافی والی بھی :smile:
گو مجھے کبھی بھی پندرہ دن سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کا تجربہ نہیں ہوا لیکن آپ کی کیفیت سمجھ سکتا ہوں، پردیس میں یہ کافی 'پانی' کو بھی دو آتشہ کر دیتی ہے، یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم جیسے وطن میں 'پردیسی' بھی اکثر و بیشٹر اسی کافی کے سنہری سیال پہتے ہیں۔ :smile: - March 9, 2009 at 3:46 AM
- jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::بلو:: واہ کیا طریقہ بتایا ہے :grin:
::ماوراء:: ہر سال جاتا ہوں۔۔۔ :grin: اچھا علاج بتایا ہے۔۔۔ آج کل پاکستان کی خبریں تو پاکستان میں رہنے والے نہیں سنتے کہ ڈپریشن کے مریض نہ ہوجائیں اور آپ مجھے مشورہ دے رہی ہیں ۔۔۔ :grin:
::وارث:: جس تن لاگے وہ تن جانے۔۔۔ 15 کو 20 سے ضرب دیں پھر آپ کو اندازہ ہوگا۔۔۔ :grin: - March 9, 2009 at 12:09 PM
- ڈفرستان کا ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جنگ اور ایکسپریس اخبار پڑھا کرو
میرا تو یہی حال ہوتا ہے، اخبار کی ہر خبر کو پڑھتا ہوں
چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی
یہ الگ بات ہے کہ پھر ہر چھوٹی سے چھوٹی خبر پر بڑی سے بڑی گالی دینی پڑتی ہے
لیکن پاکستان سے دور رہ کر یہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
دوسرا کام میرا فلمیں دیکھنا ہوتا ہے۔ فلمیں بولے تو فلمیں ہی فلمیں
دل کے حال سے متعلق مجھے بھی ایک پنجابی شعر آتا ہے
کی حال دساں توانوں ٹانگے دی سواریاں دا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی سنسر ہونے والا ہے
مجھے 90 فیصد امید بلکہ یقین ہے کہ آپکو یہ ضرور آتا ہو گا - March 10, 2009 at 12:46 AM
- jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یار ڈفر ! اخبار تو ایک نہیں بلکہ کافی سارے پڑھتا ہوں بلکہ میرے دوست تو مجھے اخبار تل کر کھانے والا کہتے ہیں۔۔۔ :shock:
تو کیا تم بھی کہیں پاکستان سے باہر ہی ہو؟؟؟؟ اگر ہاں تو تم کو ضرور پتہ ہو گا کہ یہاں زندگی ”کس پاء وکدی اے“
:oops: - March 10, 2009 at 12:22 PM
- ڈفرستان کا ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اللہ کا شکر ہے کہ اب پاکستان میں ہی ہوں
- March 11, 2009 at 1:41 AM
- عبدالقدوس نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہاں تو رہ کر ہر بندہ تنقید کرتا ہے لیکن یہاں سے جا کر بڑے بڑے 30 مار خان محب وطن ہو جاتے ہیں اسلئے تو میں کہتا ہوں کہ ہر شخص کو ذلیل ہونے کا موقع ملنا چاہئے
- March 11, 2009 at 2:00 PM
- jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ڈفر:: موجاں کرو جی فیر۔۔۔ :sad:
::عبدالقدوس:: جناب تنقید کرنے سے کوئی وطن دشمن تو نہیں ہو جاتا۔۔ اور ہمارے جیسے مڈل کلاسئے ہمیشہ ناانصافی کے نظام پر تنقید کرتے ہیں ملک پر نہیں۔ :neutral: - March 11, 2009 at 2:45 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مجھے کچھ نہیں کہنا :oops:
- March 12, 2009 at 9:08 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::عمر:: ارے کچھ تو کہیں صاحب۔۔۔ لوگ کیا کہیں گے۔۔۔ :grin:
- March 14, 2009 at 12:19 PM