جدید کلیشے*
- اجازت نہیں دی جائے گی۔
- آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
- بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
- تقدیر بدل دیں گے۔
- جمہوری اقدار کو فروغ دیںگے۔
- جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔
بلاگی کلیشے:
- بہت اچھی تحریر ہے۔
- سب چور ہیں۔
- انقلاب آنے والا ہے۔ (بروزن سیلاب آنے والاہے)
- میں کسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا/چاہتی۔
- میں آپ سے بالکل متفق ہوں۔
سماجی کلیشے:
- ہور فیر۔۔۔
- اور کیا حال ہے؟
- کسی سے بات مت کرنا۔۔۔
- کدھر تھے اتنے دن سے؟
- مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔
- بس یار مصروفیت بہت ہے۔
- سوٹ نیا لیا ہے؟
- کام کیسا چل رہا ہے؟
- اس مہینے بل بہت زیادہ آیا ہے!
- کوئی نئی تازی۔۔
- اس دفعہ بہت گرمی پڑ رہی ہے۔۔
- بڑوں کا ادب ختم ہوگیا ہے۔
- سردی بہت زیادہ ہے اس دفعہ۔۔۔
- بس جی قیامت کی نشانیاں ہیں۔
* آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق Cliche کی تعریف کچھ اس طرح ہے " hackneyed phrase or opinion"
16 تبصرے:
- sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سلام جعفر
یہ نہیں کہونگی کے اچھی تحریر ھے یہ بلاگی تبصرہ ھوگا مگر آپ کا مشاھدہ کافی اچھا ھے ۔ سیاستدان کوئ بھی ھو بیان ایک ھی ھوتے ھیں ۔ سیاستدانوں کے لیے ھر سال نیا نصاب آنا چاھیے جس میں نئے نئے بیانات ھوں سیاستدان نہیں بدلتے کم سے کم بیان تو نئے ھونے چاھیے عوام کو کچھ تو چینج ملے - March 26, 2009 at 7:37 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ارے یار مروائے گا تو :mrgreen: ، ایک تو ہم ہیںکند زہن، انھی کلیشوںکی مدد سے تبصروں اور سماجی زندگی میںمیل ملاپ کا کوٹہ پورا کرتے ہیں، اوپر سے تو بھی ناں :roll:
لے فیر :lol: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت اچھی تحریر ہے، آپکا جواب نہیں، میںسیاسی کلیشوںسے متفق نہیںہوں، کیونکہ اس سے بھی گھٹیا اور گھسے پٹے کلیشیے موجود ہیں :mrgreen: - March 27, 2009 at 4:18 AM
- خاور نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بہت اچھی تحریر هے
منجانب
ایک بلاگر
دیوانوں کی سی ناں بات کرے
تو
اور کرے دیوانه کیا ؟؟ - March 27, 2009 at 4:55 AM
- کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میرا خیال ہے یہ بھی کلیشے یا کالی شے ہو سکتے ہیں
میاں نواز ۔۔ اللہ کے فضل و کرم سے
زرد آری ۔۔ بی بی کا مشن
مولانا خجل ۔۔ ہر کام آئینی طریقے سے
شے باز غریب ۔۔ظلم کا خاتمہ مظلوم کا خاتمہ
مولاناہ سوفی ۔۔ نظام صرف قاضی والا
چودھری شاہ جات ۔۔ جو مرضی ہو ق، ن سے پہلے آتا ہے - March 27, 2009 at 5:19 AM
- محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔
-
خوب مشاہدہ ہے آپ کا جعفر صاحب!
- March 28, 2009 at 2:42 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::سعدیہ:: سیاستدانوں کو سستے میں چھوڑ رہی ہیں ہماری حالت بدلنے کی بجائے صرف بیان بدل دیا کریں گے۔۔۔ :grin:
::عمر:: میں بھی یہی کچھ استعمال کرتا ہوں۔۔ :mrgreen: ایک دفعہ بدلنے کی کوشش کی تھی تو پاگل ای اوئے کی صدائیں لگنے لگی تھیں۔۔۔ :mrgreen:
::خاور:: :lol: :lol:
::کامی:: ہا ہا ہا ۔۔۔ کالی شے۔۔۔۔ اچھا ہے۔۔۔۔ :grin:
::وارث:: نوازش۔۔۔ :smile: - March 28, 2009 at 12:14 PM
- ڈفرستان کا ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
پہلے کلیشے کی سمجھ نہیں نہیں آئی
ٌ* دیکھا تو hackneyed کی سمجھ نہیں آئی
سیاق سباق سے حساب لگا کر کچھ سمجھ ہی لیا ہے
ایسے ہی جیسے بچپن سے اب تک انگریزی فلمیں سمجھتا ہوں :mrgreen:
سعدیہ کی بات صحیح ہے کہ مشاہدہ اور اس کا اظہار کافی جاندار ہے - March 28, 2009 at 8:58 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ڈفر جی، کلیشے سے مراد ایسے جملے جو خیالات یا واضع رائے نہ رکھنے کی صورت میں استعمال کیے جاتے ہیں، جن سے کچھ حاصل نہ ہو اور مقصد بھی پورا ہو جائے، کہنے والے کا، نہ کہ سننے والے کا۔
:mrgreen: پاکستانیت بلاگ پر سے ملی اس کی تعریف ورنہ انگریزی فلم سمجھنے کے لیے تو مجھے دس دفعہ دیکھنے کے بعد ہندی ڈبنگ بھی ڈھونڈنی پڑتی ہے :mrgreen: - March 29, 2009 at 5:43 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ڈفر:: An overused expression or idea
A person or character whose behavior is predictable or superficial
اگر چہ عمر نے کافی وضاحت سے بتا دیا ہے۔۔۔ لیکن پھر بھی میں نے اپنا لُچ تل دیا ہے۔۔۔
:grin: - March 29, 2009 at 12:53 PM
- ڈفرستان کا ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یار یہ ” لچ تلنے“ والے محاورے کا سیاق سباق تو بتاؤ
- March 29, 2009 at 4:36 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ایک دیہاتی دیہات سے شہر آیا تو اپنے ساتھ اپنا کھانا جو کے گُڑ والی ایک موٹی سی روٹی تھی ساتھ لیتا آیا۔ شہر میں گھومتے ہوئے اسے ایک جگہ ایک بندہ کڑائی میں کچھ تلتے نظر آیا۔ قریب جا کر دیکھا تو وہ گڑ والی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں تیل میں تل رہا تھا۔ اس نے پوچھا یہ تم کیا کر رہے ہو تو وہ بولا میں " لُچیاں " تل رہا ہوں۔ اس نے اپنی موٹی سی روٹی نکالی، جو کہ لچیوں کے مقابلے میں بہت ہی بڑی تھی، اور کہنے لگا کہ یہ میرا بھی لچ تل لو۔
:mrgreen: :mrgreen:
یہ مندرجہ بالا لچ گوگل کی مدد سے تلا گیا ہے۔۔۔ :lol: :lol: - March 29, 2009 at 5:05 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اس کا مطلب تو پتہ ہی ہوگا کہ کسی کے کام میں مداخلت بے جا کرنا۔۔۔
:grin: :grin: - March 29, 2009 at 5:07 PM
- انا نے فرمایا ہے۔۔۔
-
زبردست ،مزہ آیایھ کلیشے داستان پڑھ کر
ویسے جعفر آپ کے بلاگ پر آکے نئی نئی چیزیں سیکھنے کع مل رہی ہیں جیسے لچ تلنا :smile: - March 29, 2009 at 8:52 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::انا؛: ذرہ نوازی ہے آپ کی۔۔۔ من آنم کہ من دانم۔۔۔ (یہ بھی نئی چیز تو نہیں :mrgreen: )
- March 30, 2009 at 12:11 PM
- ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میرا نہیںخیال کہ اس کا یہی سیاق و سباق ہے کیونکہ بہت پہلے میں نے یہ محاورہ ایک دفعہ گھر میں استعمال کیا تھا تو ایک خوفناک مار کا سامنا کرنا پڑا تھا
- March 30, 2009 at 3:39 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ڈفر:: اس کی وجہ وہی ہوگی جو میں نے حالیہ پوسٹ میں لکھی ہے۔۔۔ :mrgreen:
لچ تلنا، پنجابی ہی کا محاورہ ہے اور اس کایہی پس منظر ہے۔۔۔
یقین کرو پَٹّی کہن ڈیا اے ۔۔۔۔
:grin: :grin: - March 30, 2009 at 3:49 PM