چند اقتباسات - خواتین کے ڈائجسٹوں سے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
”۔۔۔۔ نارم اسے ڈھونڈتا ہوا کچن تک آ پہنچا اور دروازے میں کھڑا ہو کر فرینہ کو محبت پاش نظروں سے دیکھنے لگا۔ وہ اس سے بے خبر بھنڈیوں کے لئے پیاز کاٹ رہی تھی۔ نارم نے اسے ہولے سے پکارا، ”فرنی۔۔۔“ ۔ فرینہ نے پلٹ کر اسے دیکھا تو حیا سے (یا چولہے کی آگ) سے اس کے سانولے گال نارنجی ہوگئے ۔۔۔۔“
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بائسہ کے فائنل ایگزامز شروع ہونے والے تھے، ایگزامز سے زیادہ وہ اس بات پر پریشان تھی کہ اب اسے کیسے دیکھ سکے گی؟؟ وہ جو اس کی زندگی کا محور ہے، جس کے خیال سے ہی اس کی پلکیں حیا سے جھک جاتی ہیں، جس سے اس نے ٹوٹ کر محبت کی ہے (اور ٹوٹنے کی وجہ سے زنگ بھی لگ گیا ہے ) ، لیکن وہ کٹھور دل ایسا ہے کہ اسے کچھ خبر نہیں کہ کوئی اسے اپنی زندگی بنائے بیٹھا ہے۔
کب پتہ چلے گا تمہیں۔۔۔ لائم۔۔۔ کب اپنی بائسہ کے دل کی بات سنو گے ، سمجھو گے؟؟؟ کب ۔۔۔ کب۔۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انتباہ:
مندرجہ بالا اقتباسات ان ڈائجسٹوں سے لئے گئے ہیں جو ابھی تک طبع نہیں ہوئے اور نہ ہی ہونے کی امید ہے۔۔۔ لہذا کسی بھی قسم کی مطابقت قطعی اتفاقیہ ہوگی۔۔ ان میں لکھے گئے نام خالص میری اپنی ”ایجاد“ ہیں اور انہیںکوئی بھی اپنے ہونے والے بچے کے لئے چن سکتاہے کہ آج کل خواتین زیادہ تر نام ڈائجسٹوں سے ہی چنتی ہیں۔ لیکن بڑے ہونے پر بچوں نے اگر سوال کیا کہ یہ نام کہاں سے پڑھ کر رکھا تھا تو میرا ذمہ توش پوش۔۔۔
31 تبصرے:
- شازل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شکر ہے آپ نے وضاحت کردی ورنہ میرے تبصرے سے شاید خواتین غش کھا سکتی تھیں۔
ایک بار میں خواتین کا ایک مشہور رسالہ پڑھ رہا تھا تو میرے والد صاحب نے کہا تھا کہ یہ کیا الابلا پڑھ رہے ہو۔ - April 10, 2009 at 8:37 PM
- محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہا ہا ہا، کیا خوبصورت عکاسی کی ہے :lol:
- April 10, 2009 at 9:52 PM
- ریحان مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔
-
کیا بات ہے ۔۔ واہ
یہ ہوئی نا پھر اردو کہانی کیا خوب لکھا ہے لکھنے والے نے ۔۔
اور آپ کا یہ نام لکھنے والی بات بھی خوب کہی ہے آپ نے - April 10, 2009 at 10:40 PM
- درویش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
واہ کیا خوب لکھا ہے بھئی۔ واقعی خواتین کے ڈائجسٹ ایسے ہی فضول افسانوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ نا سر نہ پیر۔
- April 10, 2009 at 11:14 PM
- راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یا چولہے کی آگ کی آگے سے اس کے سانولے گال نارنجی ہوگئے :grin: بہت ہی اعلی۔
نا معلوم کیوں پچھلے دو دن سے میں بھی اسی طرح کے کسی مضمون کے تانے بانے بننے میں لگا ہوا تھا لیکن آپ نے بہت خوبی سے بات پہنچادی۔ - April 11, 2009 at 12:37 AM
- ڈفرستان کا ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ونڈر فل
میں نے بھی خواتین ڈائجسٹوں کی بہت خاک چھانی ہے :neutral:
ہم تو با جماعت پڑھتے تھے اور سر دھنتے تھے
خواتین مصنفوں کے جب سے انٹرویو آنے لگے اور ان کی شکلیں دیکھیں تو اندازہ ہوا کہ شائد یہ کچھ احاس کمتری کی وجہ سے ہوتا ہے کہ افسانے کے پہلے تین صفحے ہیروئین کے حسن کی تعریف اور نزاکتوں سے کیوںبھرے ہوتے ہیں؟ - April 11, 2009 at 3:27 AM
- شعیب صفدر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جناب بہت خوب پیروڈی لکھی آپ نے! قابل داد!
ویسے آپ پڑھتے کیوں تھے خواتین کے ڈائجسٹ؟ - April 11, 2009 at 4:34 AM
- shaper نے فرمایا ہے۔۔۔
-
bohut khooob
- April 11, 2009 at 4:47 AM
- کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
خدا کا واسطہ ہے جعفر یہ ڈائجسٹوں کی جان چھوڑ دو اب تو تمھاری آنکھیں کسی دن باہر گر جائیں گی تھوڑ ی سی جگہ رہ گئی ہے ان کے پاس ویسے یہ بیماری کینسر سے کم نہیں ہمارے ایک بھائی صاحب کو بھی ہے کاش کوئی اس پر بھی رسرچ کرے اور علاج دریافت کرے۔لگتا ہے ۔لگتا ہے ڈائجسٹو کی بیماری اس سے پیدا ہوئی ہے۔
- April 11, 2009 at 5:28 AM
- افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میں نے انجنیئرنگ کالج میں تعلیم کے زمانہ ۔ 1962ء سے قبل ۔ لاہور راولپنڈی کے سفر کے دوران ایک آدھ بار اخبارِ خواتیں پڑھا تھا اسلئے کہ کسی سواری نے پڑھنے کو دے دیا تھا ۔ کچھ اسی طرح کے افسانے تھے اس میں ۔ خاص تین عورتیں تین کہانیا پڑھ کر تو دل چاہا تھا کہ رسالہ چھاپنے والے کے سر پر حقے کا پانی ڈال ڈال کر سو جوتیاں ماری جائیں ۔ ایسے واقعات جو کسی صورت ممکن ہو ہی نہیں سکتے تھے
- April 11, 2009 at 12:18 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:؛شازل:: آپ لکھ دیتے جو بھی آپ کے دل میں تھا۔۔۔ خواتین اکثر غش بھی شوقیہ کھاتی ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::وارث:: نوازش ۔۔۔ :smile:
:؛ریحان:: خوش آمدید ۔۔ اور پسندیدگی کا شکریہ۔۔ :smile:
::درویش:: جی آیاں نوں۔۔ جناب افسانے نہیں ہوتے وہ۔۔۔ کچھ اور ہی ہوتا ہے جس کی سمجھ ابھی تک نہیں آسکی۔۔۔ :lol:
::راشد کامران:: ارے جناب۔۔ آپ ضرور لکھیں اس پر۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ بہت عمدہ ہوگا۔۔۔ یہ تو پھکڑ پن ہے ۔۔ :mrgreen:
::شعیب:: شکریہ۔۔۔ سب نے پڑھے ہیں زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ۔۔۔ :mrgreen: آپ نے بھی پڑھے ہوں گے۔۔۔ :wink:
::Shaper: خوش آمدید ۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔ :smile: - April 11, 2009 at 12:18 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ڈفر:: کدھر غائب ہیں جناب۔۔۔ آپ کا تو اعلان گمشدگی کمپوز کرکے رکھا تھا۔۔ آج نشر کرنے کا ارادہ تھا۔۔۔ :mrgreen:
میں نے بھی بہت پڑھے ہیں لیکن میڑک سے پہلے پہلے ۔۔۔ گھر میں آج بھی پڑھے جاتے ہیں اور مجھے پتہ ہے کہ اس پوسٹ پر کتنا بڑا فساد ہوگا۔۔۔ :mrgreen:
::کامی:: او اے کے گل کیتی اوئے۔۔۔ ہنج گل کری دی اے۔۔۔ :mrgreen: - April 11, 2009 at 12:24 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
افتخار صاحب۔۔۔ اور دوسرا مسئلہ یہ کہ ان کہانی نما بکواسیات کا صرف ایک مسئلہ ہوتا ہے۔۔۔ شادی۔۔۔۔ اس کے علاوہ ان کو دنیا میں کچھ نظر نہیں آتا ۔۔۔۔
- April 11, 2009 at 12:31 PM
- شازل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یار بات یہ ہے کہ مرد تو اپنی دوستیوں کا خوب پرچار کرتا ہے بلکہ فخریہ کرتا ہے
اور اگر خواتین بھی اپنی دوستیوں کا ذکر کر بیٹھیں تو ہم اسے فلرٹ یا کچھ اور کہنے لگتے ہیں
اگر ان ڈائجسٹ کی خواتین کو الگ کرلیا جائے تو واقعی عورت وفا کی پتیلی (سوری) پتلی ہوتی ہے۔
(میں نے جمع کا صیغہ استعمال نہیں کیا) - April 11, 2009 at 2:03 PM
- تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بہت ہی خوب جعفر کیا بات ہے ۔ میرا پہلا تبصرہ کہاں گیا ۔ چلو کوئی نہیں ویسے ایک بات ہے خواتین پیاز الو ٹماٹر کے ساتھ ہی رہتی ہوں تو ظاہر ھے انکے افسانے یا کہانی بھی پیاز ٹماٹر سے آگے کیسے جائے گی۔ لیکن خوب لکھا ۔ یہ تو ماننے والی بات ہے۔
- April 11, 2009 at 6:39 PM
- سعدیہ سحر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سلام جعفر
بہت اچھے ۔۔۔۔۔ ویسے پکوڑے کلر کے سوٹ پر فالودے رنگ کی چادر میں کوئ بھی قیامت لگ سکتی ھے ۔
اچھا تجزیہ ھے ویسے کونسے ڈائجسٹ پڑھتے ھو ؟؟ - April 12, 2009 at 3:07 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::شازل:: یار یہ کوئی اتنی سنجیدہ بحث نہیںہے۔۔۔ صرف ہلگا پھلکا منورنجن ہے۔۔۔ کیا سمجھے :shock:
::تانیہ:: شکریہ۔۔۔ حالانکہ میرا اندازہ تھا کہ خواتین شاید اسے پسند نہ کریں۔۔۔ :smile:
::سعدیہ:: :grin: :grin: جی ایسے ہی ہوتا ہے۔۔ ان میں۔۔ کتھئی رنگ اور فالسہ کلر۔۔۔ - April 12, 2009 at 2:34 PM
- فائزہ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ھمم !! کسی حد تک آپکا تجزیہ درست ہے-بہت کم رائٹرز ایسی ہیں جنکی تحریریں کوئی اچھا مقصد لئے ہوئے ہوتی ہیں۔
- April 14, 2009 at 1:36 AM
- ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہیں ہوں یار
غم روزگار نے فکر بلاگ سے بیگانہ کیا ہوا تھا
لیکن یہ سوچنے کے بعد کہ میں نوکری کی ٹینشن کیوں لوں؟
میں تو واپس بلاگی دنیا میں آ گیا - April 14, 2009 at 12:27 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:؛فائزہ:: خوش آمدید۔۔۔ شکریہ۔۔۔ اگر پسند کیا ہے تو۔۔۔ :mrgreen:
::ڈفر:: یہ نوکری ووکری دل پہ مت لے یار۔۔۔ یہاں بھی یہی حال ہے ، اوپر سے پردیس ہے۔۔۔ لیکن ہم ہر غم کو ٹھٹھا مار کے اڑا دیتے ہیں۔۔۔ اللہ خیر کرے گا۔۔۔
:smile: - April 14, 2009 at 12:43 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: یار دعا کریں کہ میری پھوپھیوںمیںسے کسی کے ہاتھ آپ کی یہ پوسٹنہ لگ جائے، ورنہ وہی حال ہونا ہے جو میرا ہوا تھا، ایک بار ایسی کہانیوںکو "واہیات" کہنے پر، اب دیکھ لیںکہ صرف واہیات کہنے پر، ورنہ میں تو کہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چل رہنے دیںورنہ یہ تبصرہ حذف کرنا پڑے گا۔
دوسری بات وہ جاسوسی اور سسپنس ڈائجسٹبھی تو ہوتے ہیں، ایک نظر زرا ادھر بھی دوڑا دیںتو کیا بات ہے! :mrgreen:
ایک بات اور یہ ایسی پوسٹیںلکھ کر کیوںپاکستان کی 51 فیصد آبادی کو اپنا دشمن بنانے پر تلے ہیں :twisted: - April 15, 2009 at 4:50 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::عمر:: گھر گھر یہی حال ہے۔۔۔ میں نے اپنے گھر والوں سے یہ پوسٹ چھپا کر رکھی ہے۔۔۔ :grin:
جاسوسی اور سسپنس ڈائجسٹ اور سب رنگ بھی۔۔۔ یہ تو میں اب تک پڑھتا ہوں۔۔۔ :mrgreen:
لیکن محی الدین نواب سے چڑ ہے۔۔۔ اس کا توا لگانے کا پورا پروگرام ہے۔۔۔
:twisted: - April 15, 2009 at 12:29 PM
- انکل ٹام نے فرمایا ہے۔۔۔
-
فرینہ کو فرنی بہت اچھا لکھا ہے
- April 17, 2009 at 9:35 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:؛انکل ٹام:: شکریہ۔۔۔ :smile:
- April 18, 2009 at 12:16 PM
- حیدرآبادی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:wink:
بہت خوب !! ہمارے ہاں بھی ہندوستانی خواتین ڈائجسٹوں نے خوب پیسہ بٹورا ہے پاکستانی رسائل سے کاپی کر کر کے۔ ماحول ماحول میں فرق ہونے کے باوجود شائد کالج کی لڑکیاں احساس کمتری کو دور کرنے کے سبب ہی ایسے رسائل پڑھا کرتی ہیں۔ ویسے اب زور کچھ کم ہو گیا ہے ، وجہ شائد اردودانوں کی کمی ہے۔ کچھ رسائل بند ہو گئے ہیں۔ - April 18, 2009 at 1:14 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::حیدر آبادی:: خوش آمدید۔۔ درست کہا آپ نے۔۔۔
امید ہے کہ آپ رونق بخشتے رہیں گے۔۔۔ - April 18, 2009 at 1:59 PM
- ساجداقبال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب بھی موقع ملا یہ تحریر میں ضرور اپنی بیگم اور بڑی بہن کو پڑھواؤں گا کہ وہ ڈائجسٹوں کی بڑی پجاری تھیں۔ ویسے آپس کی بات ہے گرمیوں کی لمبی دوپہریں ہم نے بھی ان ڈائجسٹوں بشمول خواتین ڈائجسٹوں کے سہارے گزاری ہیں۔
یہ کپڑوں والے رنگوں پر تو میرا بہن کے ساتھ بڑا مذاق رہتا تھا۔ - May 13, 2009 at 1:31 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:mrgreen:
پہلی بات تو جناب یہ بتائیں کہ آپ اپنے بلاگ سے غائب ہیں۔۔۔ خیریت ہے؟؟؟
اور پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔
میرا اس پوسٹ پر جو اپنی بہنوں سے حال ہوا ہے وہ میں جانتا ہوں یا میرا خدا جانتا ہے۔۔۔۔
:lol: - May 13, 2009 at 1:46 PM
- Obaid Farooq نے فرمایا ہے۔۔۔
-
That is a very good post. Especially the part with Shaqaq & Fajl.
- October 5, 2012 at 9:01 PM
- Unknown نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر ایک عرصے بعد آپ کے بلاگ سے ایک اچھی تحریر پڑھنے کو ملی۔ ویسے اس تحریر نے پرانی یادیں تازہ کردیں۔ آپس کی بات ہےاخبارجہاں کی تین عورتیں تین کہانیاں اور جواب عرض میں کبھی کبھی شاہکار افسانے بھی پڑھنے کو ملے۔ ایسے میں میرا ان ڈائجسٹ کے لیئے دل میں نرم گوشہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ ہاں جاسوسی ڈائجسٹ وغیرہ میں واقعی واہیات قسم کی مغرب سے نقل شدہ کہانیاں ہوتی ہیں جن کو جاسوسی قسم کی کہانیوں کے شوق میں کوشش کے باوجود پڑھ نہیں سکا۔
- October 5, 2012 at 9:54 PM
- Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔
-
کم سے کم الفاظ میں یہ ہی عرض کیا جا سکتا ہے کہ" زبردست
@hashimraza7 - October 6, 2012 at 11:37 AM