کام تمام
چند سال ہوتے ہیں جب کل کے لونڈے نے اٹھ کر اس کو چیلنج کیا تھا وہ مگر اپنی ہی دنیا میں مگن رہا اب یہ حال ہے کہ کوئی اس کا نام لیوا باقی نہیں۔ وائے افسوس!
کارواںکے دل سے احساس زیاںجاتا رہا
کیا کیا گہر تھے جو نرگسیت کے ہاتھوں تاریخ کی خاک ہوئے۔ کل کا مورخ جب یہ داستاں لکھے گا تو اس کے قلم سے خون بہے گا۔ وقت رکتا نہیں اور رکنے والوںکو بہا کر لے جاتا ہے ، کاش کہ کوئی اسے بتائے! اتنی زیاں کاری، ایسی سود فراموشی۔۔۔۔ کیا دور تھا کہ مہ جبینیں اس کی موسیقی پر مدہوش ہو کر رقص کیا کرتی تھیں اور اب۔۔۔۔ گڑوی والیاں بھی شادیوں پر اس کے گانے نہیں گاتیں۔
دو صدیاں ہوتی ہیں جب محمد شاہ رنگیلا بھرے دربار میں داد فن (اور عیش بھی) دیا کرتا تھا۔ فنکار اور موسیقار دور دور سے آتے اور اپنے من کی مراد پاتے۔ مگر افسوس کہ بھرے بڑھاپے میں اسے موت کا منہ دیکھنا پڑا۔ سب اہل فن جیسے یتیم و یسیر ہوگئے تھے۔ پھر دو صدیوں کے بعد ایک اور فن کا قدردان تخت نشین ہوا، اہل فن جیسے دوبارہ جی اٹھے ہوں۔ مورخ، اہل فن کی قدردانی میںمحمد شاہ رنگیلے سے پہلے مشرف شاہ سریلے کا نام لکھے گا۔ مگر افسوس اس کو بھی جیتے جی مار دیا گیا۔ تو کیا یہی وہ غم ہے جو ہمارے گلوکار کو لے بیٹھا!!
تو کوئی جائے اور جاکر علی عظمت کو بتلائے کہ وقت نکلا جاتا ہے ۔ زندگی خوابوں پر بسر نہیں ہوتی، نئے گانوں پر ہوتی ہے!!
(ایک اور پیروڈی۔۔۔ کس کی ہے۔۔۔ بتانے والے کو انعام میں 10 کوڑے لگائے جائیں گے۔۔۔ پہلے آئیں، پہلے کھائیں!!)
12 تبصرے:
- افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اگر میں مالاکنڈ چلا جاتا تو جنہیں لوگ طالبان کہتے ہیں وہ بھی مجھے کوڑے نہ مارتے ۔ آپ کیوں کوڑا لے کر کھڑے ہو گئے ہیں ؟ :lol:
- May 10, 2009 at 3:25 PM
- ساجداقبال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہارون رشید
- May 10, 2009 at 4:14 PM
- غفران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شاید ساجد صاحب ٹھیک کہ رہے ہیں، مجھے تو کتنے سال ہو گئے جنگ کا اخبار پڑھے ہوئے۔ مگر اب جو ذکر کیا ہے شاہد صاحب نے تو لگتا ہے واقعی ہارون رشید کا ہی انداز تحریر ہے۔
اور یہ آخر میں کوڑے لگانے والی بات خوب برمحل ہئے۔ - May 10, 2009 at 5:31 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جیوندہ رہ :mrgreen:
- May 11, 2009 at 4:55 AM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
پپو یار تنگ نہ کر۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے تیکھے سوالات اٹھا کر۔ یہ بھی بات ہوئی کوئی بھلا۔ :mrgreen:
پبلک عنقریب جواب مانگے گی، لیکن اتنی جلدی مانگے گی یہ پتہ نہ تھا :oops:
کوڑے کھانے کے ڈر سے جواب نہیںدے رہا، ورنہ جواب معلوم بھی نہیںہے مجھے۔ :mrgreen:
ساجد صاحب کو کتنے کوڑے لگنے ہیں، وضاحت؟ کیونکہ دس کوڑوںسے تیرا تو دل بھرنا نہیں :twisted: - May 11, 2009 at 5:00 AM
- کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سر کارجان دی امان پاوں تو کچھ عرض کروں سب سے پہلے تو آپ کو ہی معلوم ہے اس لیے سب سے پہلے " کوڑے " کھانے آپ کا حق بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔آداب عرض ہے ۔۔۔آپ کا گوڈا بلند رہے ۔۔۔۔۔کوڑے چلتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
- May 11, 2009 at 5:58 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::افتخار:: پیار کا کوڑا ہے جی یہ۔۔۔ وہ کہتے ہیں نا کہ پیار سے تو کوئی جان بھی لے لے۔۔۔ بس وہی بات ہے۔۔۔ :grin:
::ساجد:: واٹر کولر، ککنگ رینج، روح افزا کا کارٹن۔۔۔ سب آپ کے ہوئے۔۔۔۔
::غفران:: جی بالکل ساجد صاحب ٹھیک پہنچے ہیں۔۔۔ پڑھا کریں جی جنگ اخبار اچھا ہوتا ہے صحت کے لئے۔۔۔ :mrgreen:
::عمر:: :lol: لالے دی جان۔۔۔ اخبار بھی پڑھا لیا کرو کبھی۔۔۔ تاکہ ہم جیسے لوگوں کی پیروڈیاں چل سکیں۔۔۔ :lol: کوڑوں والی بات تو عوام کو گیڑا دینے کے لئے لکھی تھی۔۔ اصل انعام لکھ دیتا تو ٹریفک کی وجہ سے سرور ڈاؤن ہوجاتا۔۔۔ :wink:
::کامی:: ٹھیک ہے جی۔۔۔ پھر کب آؤں۔۔۔ کوڑے کھانے۔۔۔ ساتھ کیا ہوگا، بریانی، یا نہاری۔۔۔۔ :grin: - May 11, 2009 at 12:33 PM
- کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
صرف مصالہ کوٹن والا ڈنڈا :lol:
- May 12, 2009 at 5:15 AM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
نام لیوا تو بچا ہے نا جی
کل ہی ونیزا کع دیکھا ہے مین نے فیشن ٹی وی پہ :mrgreen:
اور اس پر وائے افسوس کرنے کو دل نہیں چاہتا :cry: - May 21, 2009 at 5:42 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اک واری فیر جی آیاں نوں۔۔۔ :mrgreen:
آپ تو پاکستان میں عدل ہوگئے ہیں
نظر ہی نہیں آتے۔۔۔
:grin:
ونیزہ تو بوڑھی ہوگئی ہے اب ۔۔۔ :wink: - May 21, 2009 at 5:46 PM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اچھا :shock:
نہیں یار
میرا نہیں تو اس علی عظمت کا ہی کچھ خیال کرو :mrgreen: - May 21, 2009 at 6:23 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ڈفر:: وہ اپنا خیال خود نہیں کرتا تو ہم کیوں کریں؟؟؟؟ :mrgreen:
ونیزہ سے زید حامد۔۔۔۔
کیا وقت آگیا ہے بےچارے پر۔۔۔۔
:lol: - May 21, 2009 at 6:35 PM