ایک اندوہناک سانحہ!!
ایسا زخم ملے گا کبھی سوچا بھی نہ تھا۔۔۔۔ زندگی سے نفرت سی ہو گئی ہے ۔۔۔۔ بھوک مر گئی ہے۔۔۔۔ ساری ساری رات نیند نہیںآتی۔۔۔ کام میں دل نہیں لگتا۔۔۔ پہننا، اوڑھنا، کھانا پینا سب چھوٹ گیا ہے۔۔۔۔ دل میں آتا ہے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر صحرا میں نکل جاؤں (نکلنے کی ویسے کوئی ضرورت تو نہیں کہ پہلے ہی صحرا میں ہوں۔۔۔۔ لیکن پھر بھی برائے وزن بیت) کپڑے پھاڑ دوں (صرف شرٹ ۔۔) ۔۔۔ دنیا میں جتنے بھی ٹینس کورٹ ہیں ان کو آگ لگادوں۔۔۔ ٹینس کے ریکٹ سے اپنا اور جو سامنے آئے اس کا سر پھوڑ دوں ۔۔۔۔ ساری دنیا کی ٹینس بالز ، ٹینس بال کرکٹ کھیلنے والوں میںتقسیم کردوں ۔۔۔۔۔ تاکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری ۔۔۔ کیا کہا۔۔۔ ہوا کیا ہے؟؟؟ ہونا کیا ہے جی۔۔۔ آپ نے بھی پڑھا ہوگا اخبار میں ایک دو دن پہلے۔۔۔ اس کی منگنی ہوگئی ہے!!!!
40 تبصرے:
- ریحان مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مبارک ہو
:mrgreen: - June 2, 2009 at 9:21 PM
- ریحان مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مبارک ہو ، بہت دکھ ہوا
- June 2, 2009 at 9:27 PM
- sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اخبار میں ایک دو دن پہلےپڑھا ری ایکشن اتنا لیٹ
:roll: - June 2, 2009 at 9:47 PM
- بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
چلیں جی چھوڑیں کیوں دل پہ لیتے ہیں ۔ کم سے کم اب آُپ کو ماموںبننے کا شرف تو حاصل ہوگا :lol: :lol: :lol:
- June 2, 2009 at 10:18 PM
- راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اوہو۔۔ مضمون کے آغاز میں قبض اور محبت کا عارضہ ظاہر ہوا لیکن یہ تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا :grin:
- June 2, 2009 at 10:41 PM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شکر کرو
اگر تمہارے دل کی پوری ہو جاتی تو
کسی کو منہ دکھانے کے قابل نا رہتے :mrgreen:
مرزوں کا مال مرزوں کو پاس ہی رہنے دو
ہاتھی والوں کو پتا ہوتا ہے کہ دروازے کتنے ”کھلے“ اور ”اونچے“ رکھنے ہیں
کیوں اپنے گھر پہ بلڈوزر پھروانے کا انتظام کرنے جا رہے تھے؟ - June 2, 2009 at 10:56 PM
- جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
عشق نام کے گزرے تھے ایک بزرگ
نسبت ہمیں بھی اسی سلسلے سے ہے
واہ ۔ واہ ۔ اس راہ پرُخار پہ کس کس کے پائے نازک فگار ہیں۔
ھمیں یہ علم نہیں تھا کہ آپ بھی رخت سفر میں ۔ ۔ تصویر بتاں۔ ۔ کو زادہِ راہ سمجھتے ہیں ۔
چند تصویر ِ بتاں، چند حسینوں کے خطوط
یہی ہے رختِ سفر میر ِ کارواں کے لیے
اس بات کا آج پتا چلا ہے کہ یہاں تو بڑے بڑے سینہ چھاننی کیے بیٹھے ہیں۔
لگتا ہے آپ کو تصویر والی ثانیہ مرزا سے عشق کا عارضہ لاحق ہوا ہے۔ یہ عارضہ اصلی والی سے ہوا ہوتا تو بقول ڈفر بہت ۔۔نقصان۔۔ ہوتا۔
اگر نقصان ہو نہیں چکا تو۔ - June 3, 2009 at 12:57 AM
- Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔
-
چلیں کوئ بات نہیں، ورنہ بعد میں یہ کہنا پڑتا،
دل بھی کیا چیز ہے اب پا کہ اسے سوچتا ہوں
کیا اسی واسطے چھانے تھے بیابان بہت - June 3, 2009 at 2:07 AM
- spotlesssoul نے فرمایا ہے۔۔۔
-
Had ho gaye :lol: :lol:
- June 3, 2009 at 3:24 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ریحان:: خیر مبارک۔۔۔ :grin:
::سعدیہ سحر:: بس جی ۔۔۔ پڑھ کے ایک دودن تو ہوش ہی نہیں آئی۔۔۔ :mrgreen: کچھ طبیعت بحال ہوئی تو پھر لکھا۔۔۔ :wink:
::بلو:: اس کی کیا گارنٹی ہے؟؟؟؟ :mrgreen:
::راشد کامران:: اخاہ۔۔۔ قبلہ بہت دن کے بعد غریب خانے پر تشریف لائے :smile:
قبض اور محبت کی علامات میں ویسے کچھ زیادہ فرق ہوتا نہیں۔۔۔ :wink:
::ڈفر:: فکر نہیں کرتا میں۔۔۔ ایک چلی گئی تو کیا ہوا۔۔۔ ابھی 23 اور باقی ہیں۔۔۔ لکھوں کون کون ہے لسٹ میں۔۔۔ :mrgreen:
ہاتھی ۔۔۔۔ دروازے۔۔۔ کھلے۔۔۔ اونچے۔۔۔ :lol: :lol: :lol: :lol:
::جاوید گوندل:: مجھے تو ٹینس کھیلتی ثانیہ سے عشق ہوا تھا۔۔۔ :wink:
آگے آپ خود سمجھدار ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::عنیقہ ناز:: واہ واہ واہ۔۔۔ بہت عمدہ شعر ہے۔۔۔ :smile:
::بے نشاں روح:: دیکھ لیجئے ۔۔۔ دنیا عاشقوں کا کیسے مذاق اڑاتی ہے۔۔۔۔ :oops: - June 3, 2009 at 12:30 PM
- محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔
-
خس کم جہاں پاک :smile:
- June 3, 2009 at 1:07 PM
- جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::جاوید گوندل:: مجھے تو ٹینس کھیلتی ثانیہ سے عشق ہوا تھا۔۔۔
آگے آپ خود سمجھدار ہیں۔۔۔
جعٍفر بھائی !
ٹینس کھیلتی ثانیہ کے نقصان کا ہی ذکر کیا تھا کہ کب کا ہو چکا۔اور ڈفر نے بھی یہ ہی کہا تھا۔ - June 3, 2009 at 4:55 PM
- بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اور ماموں نا بننے کی کیا گارنٹی ہے؟؟؟؟
- June 3, 2009 at 10:01 PM
- شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بہت افسوس ہُوا ہم سب آپ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں
تُو نہیں اور سہی
والے مقولے پر عمل کریں جو یقینی آپ بخُوبی کر رہے ہیں کیُونکہ پچیس اور بھی تو ہیں نا لائِن میں - June 4, 2009 at 11:46 AM
- ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ھاھاھاھا ۔۔۔۔۔
مجھے اندازہ ہے کہ آپ کا یہ تمام جذباتی پن صرف عارضی اور لکھنے کی حد تک ہے۔ ورنہ آپ کی اس "طفلانہ خواہش" کا انجام کیا ہو سکتا ہے، اس کا بخوبی اندازہ آپ کو بھی ہو گا :smile: - June 4, 2009 at 12:16 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::وارث:: پاک کہاں ہوا ہے جی ابھی جہاں۔۔۔ ابھی بہت سی ”خسیں “باقی ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::جاوید:: کوئی نہیں جی ۔۔۔ عشق میں فائدہ نقصان کیا دیکھنا۔۔۔ :grin:
::بلو:: کسی گائناکالوجسٹ سے کنسلٹ کرلیں۔۔۔گارنٹی مل جائے گی۔۔۔ :mrgreen:
::شاہدہ اکرم:: پچیس نہیں 23 ۔۔۔ دو درجن سے زیادہ لسٹ میں رکھنا، انجمن عاشقاں کے دستور کے مطابق قابل دست اندازی ناصح ہے۔۔۔۔ :mrgreen: - June 4, 2009 at 12:19 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ابوشامل:: انجام کیا ہونا تھا جی۔۔۔ غیرت کا سوئچ آف کرنا پڑتا بس۔۔۔ :mrgreen:
- June 4, 2009 at 12:25 PM
- شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
چلو تئیس ہی سہی کرو پُورا آپ اپنا کورم
- June 4, 2009 at 2:03 PM
- ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اسلام و علیکم جعفر ۔۔
دیکھو بھائی زرا بھلا کیا ہوا ہمارے ساتھ ہم نے ڈومین چینج کرنے کے لیے چھوڑا کوئی اور اس پر آ دھمنکا جانے کون ہے اور کیا لکھی جا رہا ہے وہ
کیا کرے ہم ؟ - June 4, 2009 at 7:28 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::شاہدہ اکرم:: :eek:
::ریحان:: اوہو۔۔۔ یہ توبہت لفڑا ہوگیا بھائی۔۔۔ آپ ڈفر یا بدتمیز سے رابطہ کریں وہ یقینا آپ کی مشکل حل کرنے میں مدد کریں گے۔۔۔
میں تو جی پینڈو سا بندہ ہوں۔۔ مجھے اتنا علم نہیں اس کا۔۔۔ :???: - June 4, 2009 at 7:52 PM
- غفران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
نہیںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں :shock:
اتنی سی عمر میں کون منگنی کرتا ہے ۔ ابھی تو اس کے کھیلنے کودنے کے دن ہیں۔
مگر ۔۔۔ ہونی کو کون ٹال سکتا ہے ۔ حوصلہ رکھیں، ایک آپ ہی نہیں مرزا کے چاہنے والوں میں ۔ - June 4, 2009 at 11:48 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
لے فیر بھیا جعفر جی۔۔۔۔۔۔۔۔ تیری امیداںتے اگلے پانی فیر گئے :mrgreen:
تیری امیداںتے ساڈھے ارماناںتے :oops:
اب کیا کرو گے؟ نشہ، کپی، گردا، چرس یا فیر سدھی خودکشی :twisted:
میںتو کہتا ہوں، چھڈ دے، "ستاروںسےآگے جہاںاور بھی ہیں"۔ :mrgreen: - June 5, 2009 at 5:09 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::غفران:: :mrgreen: پہلے بندے ہیںآپ جو بات کی گہرائی تک پہنچے ہیں۔۔۔ سب کا المیہ بیان کیا تھا میں نے۔۔۔ کوئی نہ مانے کہ ثانیہ اسکو اچھی نہیںلگتی تو اس کی مرضی۔۔۔ :grin:
::عمر:: 87ویں ناکامی ہے عشق میں ۔۔۔ :mrgreen:
اس لئے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔
ابھی لائن میں 23 اور ہیں۔۔۔۔
اور جو عشق کا نشئی ہو اسے کسی اور نشے کی کیا ضرور ت ہے؟؟؟
ہیں جی۔۔۔ :wink: - June 6, 2009 at 12:14 PM
- کاشفی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مجھے بھی دُکھ ہے۔۔۔۔۔۔اللہ رب العزت آپ کو دوسری ثانیہ مرزا عطا کرے۔۔۔۔جو کہ ٹینس نہیں کبڈی کبڈی کھیلتی ہوں۔۔۔۔ :mad:
- June 6, 2009 at 2:51 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::کاشفی:: خوش آمدید ۔۔۔۔
دوسری کیوں پہلی ہی کیوں نہیں؟؟؟
ویسے بھی کبڈی بڑا مردانہ کھیل ہے۔۔۔ صرف لنگوٹی پہنتے ہیں کھلاڑی ۔۔۔
:mrgreen: - June 6, 2009 at 8:36 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر 87 میں 13 جمع کریں تو 100 بنتا ہے، اور 23 جمع کریں تو110۔ اب آپ بتاؤ، کونسا ہندسہ ٹھیک ہے؟ 23 یا 13؟
آئیندہ اُس کے سب میچ میں آپ کی ’نظر‘ سے دیکھنے کی کوشش کروں گا۔
:mrgreen: :mrgreen: - June 7, 2009 at 10:56 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ڈاکٹر صاحب۔۔۔ عشق ہے کوئی کرکٹ کا میچ نہیں کہ سنچری کے بارے میں سوچوں نہیں تو نروس نائینٹیز کا شکار بھی ہوسکتا ہوں۔۔۔ :mrgreen:
آپ کسی بھی نظر سے دیکھیں میچ ۔۔۔ شرط یہ ہے کہ ذرا ”بغور“ جائزہ لیں۔۔۔ :wink: - June 7, 2009 at 12:08 PM
- جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
لاحول ولا قواۃ۔۔۔ یہ کیا بات ہوئی ۔۔ عشق نہ ہوا ۔۔۔ ہوس ہوگئی ۔۔۔
- June 7, 2009 at 6:46 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::جاوید گوندل::
الٹا زمانہ ہے صاحب۔۔۔ اچھوں کو برا اور بروں کو اچھا کہتے ہیں ۔۔۔
اسی تناظر میں اس عشق کو بھی دیکھئے۔۔۔
:mrgreen: - June 7, 2009 at 7:20 PM
- جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جئفر بھائی!
وہ تو شادی شدہ نکلی۔ اور وہ بھی کسی نارائنا کے ساتھ۔
میں ایسے ہی تو نہیں کہا تھا کہ چلو اچھا ہوا- مو مرزے کی ہوگئی۔ ورنہ بہت نقصان ہوتا۔
اس منڈے کو عشق بھی ہوا ۔مگر حد ہے بے خبری کی بھی۔ - June 25, 2009 at 10:24 PM
- جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
خبر کا لنک یہ ہے ۔ کہ وہ شادی شدہ ہے۔ اور اسکا کارڈ بھی کوئی۔ اور یہ ہی نہیں بلکہ وہ انتہاءی غریب بھی ہے جو دوروپے سیر چاول خریدتی رہی ہے۔
کگتا ہے عشاق کے ساتھ ہاتھ ہوگیاہے۔ :lol:
خبر کے مطابق یہ کارڈ
’بی پی ایل‘ (بیلو پاورٹی لائنز) یعنی ’غربت کی لکیر سے نیچے‘ کے نام سے جانے والے یہ شناختی کارڈز ان افراد کو دیے جاتے ہیں جو انتہائی غریب ہوتے ہیں۔ ان کارڈز کی وجہ سے انہیں سستے چاول (دو روپے فی کلو)، پینشن، گھر اور مفت علاج کی سہولت ملتی ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/06/090625_sania_poverty_as.shtml - June 25, 2009 at 10:28 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::جاوید گوندل:: :mrgreen: :mrgreen:
- June 27, 2009 at 12:05 PM
- جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:lol: :lol:
- July 9, 2009 at 10:29 PM
- جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
’ثانیہ مرزا کسی اور کی کیسے ہوسکتی ہیں
اشرف نے ثانیہ کے والد سے کہا کہ آپ ثانیہ کی منگنی کسی اور سے کس طرح کر سکتے ہیں جب وہ ان کے لیے پیدا ہوئی ہیں۔
آیا سواد؟
http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2009/07/090708_sania_admirer.shtml - July 9, 2009 at 10:29 PM
- جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
’ثانیہ مرزا کسی اور کی کیسے ہوسکتی ہیں
اشرف نے ثانیہ کے والد سے کہا کہ آپ ثانیہ کی منگنی کسی اور سے کس طرح کر سکتے ہیں جب وہ ان کے لیے پیدا ہوئی ہیں۔
آیا سواد؟ - July 9, 2009 at 10:30 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::جاوید گوندل:: سواد تو جی اشرف میاں کو آیا ہوگا پولیس سے لتر کھاکے۔۔۔
میں تو محفوظ فاصلے پر بیٹھ کر نشانے لگا رہاہوں :mrgreen: - July 11, 2009 at 12:33 PM
- حالِ دل » Blog Archive » کھلا خط بنام سہراب مرزا – (ہفتہء بلاگستان – 5) نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] بمشکل پہلے اندوہناک سانحہ سے جاں بر ہوا ہی تھا کہ آپ کی تصویر دیکھ لی! واللہ اگر آپ [...]
- August 24, 2009 at 2:16 AM
- سناء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ِانشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر میں جی لگانا کیا :razz: (ہجّے غلط ہوں تو معذرت۔
- August 24, 2009 at 5:21 AM
- حالِ دل » Blog Archive » سپیمی سازش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] چند ایک تحاریر سے شاید ان دشمنان ملت نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مابدولت بھی رنگیلے (فلمسٹار نہیں!) واقع ہوئے ہیں! حاشا و کلا ایسی کوئی بات نہیں۔ نہ تو میری شکل رنگیلے سے ملتی ہے اور نہ ہی میری طبیعت رنگیلی ہے! مشروبات میں سادہ پانی میرا من بھاتا مشروب ہے۔ منورنجن کے نام پر میں صرف گانے سنتا ہوں، وہ بھی آئی ٹیونز پر۔ زندہ ناچ گانے کا نہ تو شوق ہے نہ اوقات! لیکن دل کا کیا کریں؟ اگر کسی پر آجائے تو کیا گھٹ گھٹ کے مرجائیں اور اظہار بھی نہ کریں، بقول رونا لیلی “مجبور ہیں اف اللہ! کچھ کہہ بھی نہیں سکتے” اور اگر کہہ ہی دیں تو ان بدخواہوں کے دل میں لڈو پھوٹنے لگتے ہیں کہ یہ بندہ تو “دو نمبر” ہے! لہاذا وہ مابدولت کو بدنام کرنے لئے ایسی ادویات بیچنے کی کوشش پچھلے دو ماہ سے کررہے ہیں جو یا تو ہوس پرست خریدیں گے یا “پوشیدہ” بیماریوں میں مبتلا افراد اور دونوں صورتوں میں ہماری ساکھ انتہائی مجروح ہونے کا اندیشہ حقیقی ہے! [...]
- October 25, 2009 at 1:53 PM
- محمد طارق راحیل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
نہ جانے کیوں رہی اب تک تمہاری ثانیہ مرزا
ہمیں لگتا ہے‘ تھی کب سے‘ ہماری ثانیہ مرزا
یقیں ہے اب ہمیں‘ بھارت سے ہم کشمیر لے لیں گے
اس دم‘ جب تیری ڈولی اتاری‘ ثانیہ مرزا
بے چارے ”ٹھاکرے“ کا بس نہیں‘ کچھ کر نہیں سکتا
بہادر ہے‘ نہیں بے بس بے چاری ثانیہ مرزا
ہے شرمیلا ”شعیب“ اپنا بیاہا یا کنوارہ تھا
خوشی یہ ہے کہ لائے گا‘ کنواری ثانیہ مرزا
دعا یہ ہے کہ دونوں خوش رہیں‘ ہم جب انہیں دیکھیں
وہ صدقے ثانیہ کے‘ اس پہ واری ثانیہ مرزا
کھلاڑی اور ایکٹر‘ کچھ نہ کچھ کر ہی دکھاتے ہیں
ترا بھی پاوں ہو گا جلد بھاری‘ ثانیہ مرزا
کسی بھی ملک میں رہنا‘ میاں کے ساتھ جا کر تم
بہو رہنا ہماری‘ عمر ساری‘ ثانیہ مرزا
ترا سسرال پاکستان ہے‘ بھارت ترا میکہ
کر سکتی ہے تو دونوں میں یاری‘ ثانیہ مرزا
کہو ”بابل“ سے وہ دریا ہمارے ہم کو واپس دے
ہمیں لوٹائے وہ ”جنت“ ہماری ثانیہ مرزا
”ملک“ سے بھی ترا رشتہ ”ٹوٹ انگی“ بنے گا تب
کرے جب ترک بھارت فوجداری‘ ثانیہ مرزا
بسانے کیلئے بیٹی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے
کرے مضبوط ہم سے رشتہ داری‘ ثانیہ مرزا
نہ دے ہم کو مگر آزاد وہ کشمیر کو کر دے
نہیں بے جا کوئی خواہش ہماری ثانیہ مرزا
کریں خوں بابری مسجد کا ہم کیسے معاف اس کو
چھپا رکھا ہے دل میں زخم کاری‘ ثانیہ مرزا
تری نظروں سے کیا اوجھل ہے بھارت میں ہے آئے دن
مسلمانوں پر ظلم و جبر جاری ثانیہ مرزا - April 9, 2010 at 7:14 PM