فٹافٹ پیزا

جیسا کہ یہاں‌ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میں اگر مجلس بھی پڑھوں‌ تو یار لوگ اس میں‌ سے بھی ہنسی کا سامان برآمد کرلیں گے!!
تو کیا ضرورت ہے پھر منہ پکا کرکے سنجیدہ باتیں کرنے کی! تو خواتین و حضرات۔۔۔۔۔ ہور چوپو!!
پچھلی دو تراکیب روایتی اور مشرقی کھانوں پر مشتمل تھیں۔ اس دفعہ نوجوان نسل کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے پیزا کی ترکیب پیش خدمت ہے۔ گر قبول افتد زہے عزو شرف۔۔۔۔
اجزاء:
1- میدہ
2- تازہ زیتون
3- زیتون کا تیل
4- پنیر
5- ٹماٹر
6- پیاز
7- کالی مرچ
8- کھمبیاں
9- مرغی
اوہو۔۔۔ یہ تو بہت سارے اجزاء ہوگئے ہیں۔ ہممم اب کیا کریں؟؟؟
ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ سر کھپائی کرکے خواتین کے کسی ڈائجسٹ سے پیزا بنانے کی ترکیب ڈھونڈیں اور پھر مندرجہ بالا اجزاء کسی نہ کسی طرح اس میں فٹ کرکے پیزا تیار کرلیں۔ لیکن خدشہ ہے کہ وہ پیزا کھانے والا ہر ذی روح مجھے بددعائیں ضرور دے گا۔ ایک دوسرا خدشہ بھی ہے کہ اتنی دیر میں شاید بھوک سے آپ کا دم ہی نکل جائے تو مرنے کے بعد تو بندہ کچھ بھی نہیں کھا سکتا!! ہیں جی۔۔۔
تو پھر کیاکریں اب؟؟ اچھا، ٹھہریں ذرا ایک منٹ ۔۔ مجھے ذرا سوچنے دیں۔۔۔۔ ارے ہاں۔۔۔ آپ ایسا کریں کہ فورا سے پیشتر ان تمام اجزاء کو جہاں جہاں سے نکالا تھا وہاں رکھیں، اپنی جیب میں ”جھاتی“ ماریں اگر کرنسی نوٹوں کی قابل عزت مقدار نظر آئے تو سایکل ، موٹر سائیکل یا کار پر اور اگر ذاتی سواری میسر نہ ہوتو تانگے ، رکشے ، چنگ چی، منی بس، ٹویوٹا ہائی ایس جو بھی میسر آئے، اس میں‌سوار ہوجائیں اور اپنے قریبی پیزا ہٹ جاکر اپنی مرضی کا پیزا کھائیں اور مجھے دعائیں دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔
پیزا ہٹ والے اس مفت کی پبلسٹی پر اگر مجھے عمر بھر کے لئے مفت پیزا فراہم کرنے لگیں تو اسے میری قسمت اور اپنی بدقسمتی گردانیں اور تقدیر کا لکھا سمجھ کر برداشت کریں جیسا کہ ساری قوم ہر قسم کے عذاب ، چھترپولے اور لتریشن ، تقدیر کا لکھا سمجھ کر کافی عرصے سے برداشت کررہی ہے!!!
Comments
14 Comments

14 تبصرے:

میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک اور بہترین پوسٹ، بہت اچھا لکھنے لگے ہیں آپ۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ بھی ہمیں آئینہ دکھا گئے۔ :sad:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

تقدیر کا لکھا سمجھ کر برداشت کریں جیسا کہ ساری قوم ہر قسم کے عذاب ، چھترپولے اور لتریشن ، تقدیر کا لکھا سمجھ کر کافی عرصے سے برداشت کررہی ہے!!!


بھائی صاحب!
آپ پیزا کھلانے کی بجائے ۔۔۔ڈنگ۔۔۔۔ مار گئے ہیں۔ ابھی تک سینہ سلگ رہا آپ کے مندرجہ بالا الفاظ سے۔

نوائے ادب نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جناب کیا بات ہے میں ابھی آیا کھا پے کے

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

لے بھائی جعفر صاحب، اس ترکیب سے مجھے وہ سٹیج ڈرامہ یاد آ گیا، جس میں ایک بندہ کہتا ہے کہ ایک ایسا پنکھا ایجاد کیا اس نے کہ نہ بجلی، نہ یو پی ایس اور نہ ہی جنریٹر کی ضرورت ہو گی اسے چلانے کے لیے، بس ایک "ڈانگ" چاہیے جس سے پنکھے کو گھمایا جا سکے :mrgreen:
بہت اعلٰی، گوندل صاحب والی بات کہ آخری بات پر گریبان میں جھانکنے پر مجبور کر گئے آپ صاحب، او چھڈ دیو بلاگرو اساں عوام کو شرمندہ کرنا :cry:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::میراپاکستان:: محبت ہے آپ کی صاحب۔۔۔ ورنہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔۔ :smile:
::جاوید گوندل:: نہ جی ڈنگ نہیں، ٹیکہ ہے، شاید اثر کرجائے، امید تو نہیں ہے۔۔۔لیکن ۔۔۔ شاید۔۔۔۔ میں‌بھی عوام ہی ہوں بلکہ میں تو کچھ زیادہ ہی عام ہوں ۔۔۔
:mrgreen:
::نوائے ادب:: پہلے تو خوش آمدید اور جی آیاں نوں۔۔ اور پھر یہ بتائیں کہ آپ کا نوائے وقت سے کیا رشتہ ہے؟؟؟ :mrgreen:
::عمر:: :mrgreen: اسی لئے کہتا ہوں کہ ٹیلکم پاوڈر ضرور لگایا کرو، (اپنے) گریبان میں جھانکنا اتنا مشکل نہیں رہتا۔۔۔ :wink:

عمار ابنِ ضیاء نے فرمایا ہے۔۔۔

وہ جو پہلے اتنے اجزا نکالنے کی محنت کی، اس کا کیا کریں۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

واضع کیا جائے کہ کیا وہ والا ٹیلکم پاؤڈر، جس کا اشتہار :shock: دیکھتے ہی ہر بندہ بغیر ٹیلکم پاؤڈر لگائے گریبان میں جھانکنے لگتا ہے :oops:
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

لو جی اب اردو بلاگز اتنے مشہور ہو گئے ہیں کہ کمپنیاں اپنی تشہیر کے لیے تحاریر کے نام پر اپنے اشتہارات دے رہی ہیں :shock: :shock:
پیزا ہٹ کا اچھا اشتہار تھا!!! :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمار:: وہ اجزا آپ مجھے ارسال کردیں۔۔۔ :cool:
::عمر:: گریبان کی وضاحت کی جائے کہ کس کا گریبان؟؟؟؟ اپنا یا ۔۔۔۔۔ :mrgreen:
::ابوشامل:: سماجی خدمت کے طور پر اشتہار دیا تھا۔۔۔ دیکھتے ہیں کہ پیزا ہٹ والے اس کاوش کو گھاس ڈالتے ہیں یا نہیں۔۔۔۔ :mrgreen:

وسیم نے فرمایا ہے۔۔۔

:sad: :cry:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::وسیم:: اجے وی رونا ای پیا اے تہانوں۔۔۔
ہن تے خوش ہوجاؤ۔۔۔ :mrgreen:

کاشفی نے فرمایا ہے۔۔۔

:cool:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::کاشفی:: :neutral:

تبصرہ کیجیے