بلاگروں کی حکومت

بلاگروں کی مسلسل بقراطیوں، افلاطونیوں اور چخ چخ سے تنگ آکر پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر اس ملک کا وزیر اعظم چوہدری شجاعت جیسا شخص بن سکتا ہے تو بلاگروں میں کیا کیڑے پڑے ہوئے ہیں؟ لہذا اس سارے جمہوری ڈرامے کو ختم کرکے تین سال کے لئے بلاگروں کی حکومت قائم کردی جائے تاکہ ملک ایسا جنت نظیر بن جائے جیسا بنانے کے دعوے وہ اپنے بلاگوں میں عرصہ دراز سے کررہے ہیں۔ ویسے بھی ہم نے ہر قسم کے تجربے کر کے تو دیکھ لئے ہیں۔ فوجی اور سول ڈکٹیٹر بھی بھگت لئے۔ اسلام نظام کے دعوے دار بھی موجیں کرگئے۔ عوام کی حالت بدلنے کے نعرے لگانے والے بھی اپنی حالت بدل کے چلے گئے تو ”اک گناہ اور سہی“ کی طرز پر اگر ایک اور تجربہ بھی ہوجائے تو اس میں ہرج ہی کیا ہے۔ یہ تجربہ کامیاب ہوگیاتو وارے نیارے اور اگر نہ ہوا تو کم ازکم ان بلاگروں کی چونچ تو بند ہوہی جائے گی!
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بلاگی حکومت کے پاس ہر قسم کے فیصلے کرنے اور انہیں نافذ کرنے کا اختیار ہو اور یہ موجودہ نمائشی قسم کی حکومت نہ ہو جس کے پاس دوروں پر جاکر ”لوشے“ لوٹنے کے علاوہ کوئی اختیار ہی نہیں۔
یہ خبر سنتے ہی دس بارہ بلاگر تو شادئ مرگ کی کیفیت سے دوچار ہو کر داعئ اجل کو لبیک کہہ گئے اور باقی ”اج خوشیاں دے نال مینوں‌ چڑھ گئے نیں حال“ کی عملی تفسیر بن گئے!
اب سوال یہ اٹھ کھڑا ہوا کہ اس حکومت کا سربراہ کون ہو اور کابینہ میں‌ کس کو شامل کیا جائے اور ان کے محکمے کیا ہوں؟ یہاں آکر پچھلے دوسال سے بلاگر ایک دوسرے سے ”بلاگو بلاگی“ ہورہے ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں‌ہوسکا ہے!
سو پیارے قارئین اس قضئے کے حل کے لئے آپ کی مدد درکار ہے۔ آپ کے خیال میں اس بلاگی حکومت کی ہیئت ترکیبی کیا ہونی چاہئے؟
بلا خوف و خطر اپنی رائے کا اظہار کیجئے! اگر آپ کی تجاویز کے مطابق حکومتی سیٹ اپ بن گیا تو آپ کے پوبارہ بھی ہوسکتے ہیں!
Comments
37 Comments

37 تبصرے:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

”اج خوشیاں دے نال مینوں‌ چڑھ گئے نیں حال“
حال نہیں ۔۔چاء۔۔ ویسے اگر درویشوں والا حال ۔ جیسے ترکی کے درویشوں والا تو ۔۔ حال۔۔ بھی چلے گا۔

"جس کے پاس دوروں پر جاکر ”لوشے“ لوٹنے کے علاوہ کوئی اختیار ہی نہیں۔“
۔۔لوشے۔۔ نہیں۔ بلکہ ۔۔بھارتی ناریاں۔۔ کیونکہ ۔۔لوشے۔۔ تو پاکستان میں ان کے پاس بہت ہیں۔

اور آپ گرامیِ قدر کے لئیے ہم وزیر اطلاعات کا عہدہ تجویز کرتے ہیں۔

میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

وزارت قانون کیلیے ہم شعیب صفدر صاحب کا نام تجویز کرتے ہیں۔ ہماری نظر میں وزیراعظم کیلیے محترم اجمل صاحب موزوں امیدوار ہیں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: آپ کی ذرہ نوازی کا شکریہ۔۔۔
لیکن میں ان دس بارہ بلاگروں میں شامل ہوں جو خوشی کے مارے مرگئے تھے۔۔۔۔
:mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::میراپاکستان:: میں‌ آپ کو سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے لئے تجویز کرتا ہوں، اس شرط پر کہ آپ سارے پاکستانیوں کو امریکہ کا ویزہ لگوا کر دیں گے۔۔۔
:mrgreen:

عمراحمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

گوندل صاحب صرف اتنا بتا دیجیے کہ جعفر کی کون سی عادت شیری رحمان سے ملتی ہے، ہی ہی ہی

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمارا کیا ہوگا ہم تو دو ہیں ہمیں مشترکہ وزارت ملے گی کیا اور کون سی؟؟؟؟

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

محمد سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے بھی عہدہ چاہیے!
بلاگ نہیں تو کیا ہوا۔ کی بورڈ پر الٹے سیدھے بٹن تو میں بھی مار لیا کرتا ہوں۔ :razz:

نوائے ادب نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا آپ چاہتے ہیں کہ اب بلاگوں پر بھی سیاست ہو اور ایک دوسرے سے لڑائیاں ہوں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر:: اسی لئے دوسرے پیرے میں‌ ہی میں‌ نے خود کو مارلیا تھا۔۔۔ :mrgreen:
اب بتاؤ تمہیں کونسی وزارت دیں؟؟؟ آنٹی نارکوٹکس۔۔۔۔ :mrgreen:
::بلو:: آپ کو بےہورہ۔۔۔۔اوہو۔۔ بہبود آبادی کی وزارت ملنی چاہئے۔۔ کیونکہ آپ دو ہیں پھر بھی آپ کا کوئی نہیں۔۔۔ (ہم دو، ہمارے دو) :mrgreen:
::محمد سعد:: خوش آمدید۔۔۔ آپ کو تب وزیر بنائیں گے جب آپ سیدھے سیدھے بٹن ماریں گے۔۔۔ :grin:
::نوائے ادب:: خوش آمدید۔۔۔ جی بالکل یہی چاہتا ہوں۔۔۔ :mrgreen:
جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے ایک بہانہ
:wink:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

خبر دار اگر کسی نے وزارت صحت کی طرف ٹیڑھی نظر سے بھی دیکھا۔

میرا بھی دل کرتا ہے فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کچھ "تھوڑا بہت " کمیشن مارنے کو ۔۔

:mrgreen:

شکاری نے فرمایا ہے۔۔۔

راہ میں ہم بھی بیٹھے ہیں ایک نظر کرم ادھر بھی کیجئے گا۔ :wink:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

کوئی ایسی وزارت دو جس کا کوئی فائدہ بھی ہو

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

نہ یار پوڈر کا اب وہ مزہ نہیں رہا جو جرنیلوں کے دور میں ہوا کرتا تھا۔

کاشفی نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھی تحریر ہے۔۔۔ :cool:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::وزیر صحت:: بالکل جی ۔۔۔ آپ اکیلے ہی شیر (ڈاکٹر) ہیں اس بلاگی جنگل میں۔۔۔ تو آپ کا شکار کوئی اور کیسے مارسکتاہے ۔۔۔؟؟؟‌ :lol:
::شکاری:: یہ تو آپ کے حسن طلب پر منحصر ہے کہ آپ کو کیا ملتا ہے۔۔۔ :grin:
::بلو:: او جناب بڑا فیدہ ہے اس کا۔۔۔ سبز ستارے کے کمرشل میں‌ آسکتے ہیں آپ۔۔ :wink:
::عمر:: غلط سمجھے او سرکار۔۔۔ انٹی نارکوٹکس نہیں ”آنٹی“ نارکوٹکس کی وزارت ملے گی آپ کو۔۔۔ :mrgreen: :mrgreen:
::کاشفی:: آپ کا تبصرہ بھی بہت اچھا ہے۔۔۔ :mrgreen:

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

جسطرح‌ افلاطون کی فلاسفروں کی مثالیا ریاست میں شاعروں کیلیے کوئی جگہ نہیں تھی، مجھے پورا یقیین ہے کہ آپ کی بلاگروں کی مثالی حکومت میں بھی ان بیچاروں‌ کیلیے کوئی جگہ نہیں ہوگی :grin:

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

صرف بلاگروں کے ليے وزارتيں کيوں؟ ان سے زيادہ صبر آزما کام تو ہمارا ہے جو انکے بلاگوں پر تبصرے کرتے ہيں ؛چليں اگر مل ہی گئيں وزارتيں تو دس مرے ہوؤں کے علاوہ جو زندہ ہيں وہ ہميں اپنا مشير مقرر کرنا نہ بھوليے گا ايسا نہ ہو تبصرے کر کر کے تو ہم مر گئے اور مشير چنتے وقت بلاگروں کو مامے چاچے ياد آ جائيں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::وارث::‌ آپ کو بنائیں گے اکادمی ادبیات کا سربراہ۔۔۔ اور آپ تمام بلاگروں کے بلاگ کتابی شکل میں شائع کروائیں گے اور نامور شعراء اور ادباء سے ان کتب کے فلیپ لکھوائیں گے۔۔۔ جن میں وہ یہ ثابت کریں گے کہ یہ ادب پارے لافانی حیثیت کے حامل ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::اسماء:: بالکل نہیں‌ بھولیں گے آپ کو بلاگر۔۔۔ آپ تو چند دن تبصرہ نہ کریں تو بلاگر پریشان ہوجاتے ہیں کہ کہاں چلی گئیں۔۔۔ :grin:

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

اردو بلاگرز کی حکومت کا آغاز نہایت شاندار ہوگا لیکن چند ہفتوں بعد سارا جوش غائب اور وزیر لاپتہ ہونگے ۔۔ وزارت کون سی بچی ہے ؟‌ وزیر خارجہ ہونا سب سے اچھا ہے تاکہ آدمی خارج ہی رہے۔

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

صاحب ہم لنڈھورے ہی بھلے، نذیر ناجی کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر "کوئی پاجی" کیسے بیٹھ سکتا ہے بھلا :wink:

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

سستوں اور پوستیوں کے لیے ہے کوئی وزارت؟ کہ ہم بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں؟ :)

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

سُستی اور پوستگی تو وزارت کی چند بنیادی شرائط میں سے ہیں۔

وزیر کو کام سے کیا مطلب؟

(انشا ٕ جی سے معذرت کے ساتھ( ،۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::راشد کامران:: :lol:
::وارث:: :mrgreen:
::ابوشامل:: وزیر تعلیم ۔۔۔۔ :cool:
::منیر عباسی::‌ یار ڈاکٹر صاحب۔۔۔ یہ وزیر اگر کام نہیں‌کرتے تو ان کا فائدہ کیا ہوتا ہے آخر۔۔۔ شاید ٹاک شوز میں چولیں مارنے کے لئے بھرتی کی جاتی ہے وزرا کی فوج۔۔۔ :oops:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

نہیں میرے خیال میںسربراہ مملکت کا گند دھونے کو بھرتی کی جاتی ہے :oops:
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

شکر ہے جعفر نے اپنے آپ کو پہلے ہی نکال لیا تھا، ورنہ اس سربراہ مملکت کا گند دھونے کے لئے اس طرح کی چار کابینائیں بھی کم پڑ جاتیں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

صاحبان۔۔۔ ہم نے اپنی فرمائشیں بھی نوٹ کروادیں۔۔۔ حکومت کو بھی کوس لیا۔۔۔ نظام کی بھی ایسی کی تیسی کردی۔۔۔لیکن بلاگی حکومت کے سربراہ کا نام تجویز نہیں‌کیا :?: :?: سوائے میرا پاکستان والے افضل صاحب کے۔۔۔۔
اس پر بھی ذرا غور فرمائیں۔۔۔۔
اگر آپ مجھے ہی سربراہ بنانا چاہتے ہیں تو میں‌بادل نخواستہ اس درخواست پر غور کرسکتا ہوں۔۔۔
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

کیتی تو وی زرد - آری والی گل شاوشے :mrgreen:
یعنی بھائی جعفر اس طرح تم اپنے آپ کو سب سے بڑی چول ثابت کرنا چاہتے ہو :oops:
اور یہ گندہ آئیڈیا آیا کیسے تیرے زہن میں، باقیوں کو وزارتیں سونپ کر، دیکھ لے میرے متھے تو وہ آنٹی لگا گیا ہے :mrgreen: اور آپے تو سربراہ مملکت، اے لو :twisted: چیتا ہے تو، اس کو ہم نظریات زرداری سےتعبیر کرتے ہیں :!:
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر بنگش:: آپ جو مرضی کہیں اور سوچیں ۔۔
میں نے بلاگستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے ۔۔
اس لئے سربراہ مملکت بننا میرا حق اور بلاگروں کے دل کی آواز ہے ۔۔۔
میں‌ اپنے نعرے کو عملی پاجامہ پہناؤں گا اور تمام بلاگروں کو بجلی، کمپیوٹر اور ڈی ایس ایل حکومت کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔۔۔ معمولی سے کمیشن کے عوض
بلاگستان زندہ باد۔۔۔ قائد بلاگ پائندہ باد۔۔۔
:grin: :lol: :mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

لے بھئی جعفر صاحب، تیرے ان نظریات کی وجہ سے میں آنٹی نارکوٹکس کو چھوڑ رہا ہوں اور اپوزیشن کا کردار سنبھال رہا ہوں، ویسے تو یہ بڑا گھٹیا کام ہے، جیسے وہ عالمی اخبار والے کر رہے ہیں :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر:: یار یہ عالمی اخبار والے وہی ہیں نا جس کو اپنے خاور صاحب نے مولوی سرمے دانی کا خطاب دیا تھا۔۔۔۔ :mrgreen: :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یار جو مرضی صدر مملکت بن جائے اور جو مرضی وزیر اعظم
میں تو وزیر داخلہ ہی بنوں‌گا :mrgreen:
طاقت کا مرکز تو یہی عہدہ ہے نا
اور اگر سارے بلاگروں کو حلوہ پسند ہو تو
مجھے با اصرار بلاگستان کا سربراہ بنا سکتے ہیں
میرا وعدہ ہے کہ عہدہ سنبھالتے ہی حلوہ پکاؤ تحریک زور شور سے شروع کروا دوں گا :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: وزیر داخلہ بننا ہے تو رحمان ملک کی طرح میک اپ بھی کرنا پڑے گا۔۔۔ :mrgreen:
بلاگستان کے سربراہ کے عہدے پر نظر نہ رکھو ۔۔۔
وہ میں نے ”مَل“ لیا ہے پہلے ہی ۔۔۔۔
:wink:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

میں جعفر کی حمایت میں اکلوتا ووٹ ہوں۔
:grin:

آؤ سارے مل کر بولو، زرا زور سے بولو ۔۔

جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔۔
:mrgreen: :mrgreen:
قائد بلاگ زندہ باد، بلاگستان پائندہ باد۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

اور ہاں قائد صاحب، ذرا یہ بتا دیں یہ جو بلاگستان کھپے کا نعرہ ہے، پنجابی والا ہے یا سندھی والا؟

اپُن ذرا کنفیوز ہو ریلا ہے ۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈاکٹر صاحب:: :mrgreen:
ہے ہے ہے۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحب۔۔۔۔
پوچھنے کا نئیں ہے رے۔۔۔
بھائی سے کچھ بھی پوچھنے کا نئیں۔۔۔
صرف کرنے کا۔۔
سمجھا کیا۔۔۔

تبصرہ کیجیے