انٹر نیٹ-عمرو عیار کی زنبیل

بچپن میں کہانیاں سننے کا زیادہ شوق نہیں تھا، البتہ پڑھنے کا بہت شوق تھا۔ آٹھ آنے والی کہانیاں بہت پڑھیں، جن میں شہزادی اور دیو والی کہانیوں کے علاوہ عمرو عیار کی کہانیاں بہت اچھی لگتی تھیں۔ دل چاہتا تھا کہ میرے پاس بھی کوئی ایسی زنبیل ہو جس میں‌ ہاتھ ڈال کر جو چاہوں نکال لوں! بچپن میں تو یہ خواہش پوری نہیں ہوئی، لیکن اب ہوچکی ہے، انٹر نیٹ کی صورت میں!
میرا پاکستان والے افضل صاحب نے ٹیگ کا سلسلہ شروع کیا تھا ایک دو دن پہلے، مجھے راشد کامران نے ٹیگ کیا ہے، لیجئے حاضر ہیں جوابات!
انٹرنیٹ پر آپ روزانہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟
میرے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ انٹرنیٹ پر تقریبا آٹھ سے نو گھنٹے صرف ہوجاتے ہیں۔
انٹرنیٹ آپ کے رہن سہن میں کیا تبدیلی لایا ہے؟
انگلش کے کسی لفظ پر پھنس جاتا تھا تو ڈکشنری پاس نہ ہونے کی صورت میں بال نوچنے کو جی چاہتا تھا۔
اخبار پڑھنے کی لت تھی۔ روزانہ پبلک لائبریری میں دو سے تین گھنٹے صرف کرتا تھا۔
میوزک کا شوق تھا (اب بھی ہے) جو فارغ وقت کے انتظار میں تشنہ رہتا تھا۔
فکشن کا رسیا تھا، خاص طور پر روسی ادباء کو پڑھنا چاہتا تھا، لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ ان کی کتابیں کہاں سے حاصل کروں؟
اب یہ سب اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ایک جگہ پر بیٹھے ہوئے ہوسکتاہے۔ اس سے بڑی تبدیلی اور کیا ہوگی۔۔
کیا انٹرنیٹ نے آپ کی سوشل یا فیملی لائف کو متاثر کیا ہے اور کس طرح؟
فیملی لائف تو ملک چھوڑنے کے ساتھ ہی متاثر ہوگئی تھی، انٹرنیٹ کا اس میں‌کوئی قصور نہیں۔ سوشل لائف میں تو بہت بہتری آئی ہے۔ آن لائن کمیونٹی کی صورت میں اتنے اچھے اور پیارے لوگ ملے ہیں کہ بس کچھ نہ پوچھیں!
اس علت سے جان چھڑانے کی کبھی کوشش کی اور کیسے؟
میں اسے علت سمجھتا ہی نہیں‌ تو جان کیوں چھڑاؤں گا۔۔۔ ہیں جی۔۔۔ علت تو میری صرف ایک ہے، زبان پھسلنے کی، اس سے جان نہیں‌چھوٹتی!
کیا انٹرنیٹ آپ کی آؤٹ ڈور کھیلوں میں رکاوٹ بن چکا ہے؟
بالکل نہیں۔۔۔ میں معمول کے مطابق ورزش کرتا ہوں، انٹر نیٹ مجھے بالکل نہیں روکتا۔ ویسے بھی جی تقریبا نو گھنٹے مانیٹر کے سامنے گزارنے کے بعد میرا کمپیوٹر کی شکل دیکھنے کو دل ہی نہیں‌کرتا۔
اور میں ٹیگ کرتا ہوں اب
عمر احمد بنگش ، نازیہ، اسیداللہ، منیر عباسی اور ڈفر اعظم کو
Comments
16 Comments

16 تبصرے:

شاہ محمد شیخ نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اچھا

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا لگا ہے مجھے تمہارا جواب دينے کا سٹائل ميرے بھائی

خرم شہزاد خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا بات ہے آپ تو پھر قسمت کے سکندر نکلے

محمد طارق راحیل نے فرمایا ہے۔۔۔

عمرو عیار کی بات سے مجھے بھئ داستان امیر حمزہ میں مشہور ناول بادشاہ کا خواب یاد آگئی
پر نیٹ پر وہ دستیاب نہیں

محمد طارق راحیل نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی مجھ سے بلاگ میں فلیگ کاؤنر اور مختلف ویجٹس نہیں لگ رہے
عبدللقدوس بھائی گم ہو گئے ہیں سوالات کے جواب ہی نہیں آرہے مدد کیجئے :???:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

خوب یاد کرایا آپ نے میں نے ساتویں آٹھویں جماعت میں عمرو عیّار کی کہانیاں پڑھی تھیں

فرحان دانش نے فرمایا ہے۔۔۔

عمرو عیار کا ذکرسن کر عینک والاجن یاد آگیا :lol: :lol: :lol:

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

انٹرنیٹ‌کے لیے شاید عمرو عیار کی زنبیل سے اچھی تشبیہ نہیں ہوسکتی۔۔ اور آپ تو اسمارٹ فون کی وجہ سے زنبیل بھی جیب میں موجود رہتی ہے :smile:

arifkarim نے فرمایا ہے۔۔۔

خوب جوابات دئے ہیں۔ :!:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا جی :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::شاہ محمد شیخ:: خوش آمدید شیخ صاحب۔۔ پسند کرنے کا شکریہ
::اسماء:: آپ کے داد دینے کا انداز بھی مجھے اچھا لگا ہے :smile:
::خرم شہزاد:: سکندر۔۔ نہی یار، جعفر ہوں میں۔۔ :grin:
::محمد طارق راحیل:: کوئی بات نہیں، میرا پروگرام تو بن رہا ہے ”داستان غریب حمزہ“ لکھنے کا، وہ نیٹ پر دستیاب ہوگی ۔۔۔ :mrgreen:
جہاں تک آپ کے دوسرے سوال کا تعلق ہے، میرے خیال میں آپ ایم بلال کے بلاگ پر جائیں تو آپ کو ہر قسم کی معلومات پی ڈی ایف فارمیٹ میں مل جائیں گی۔ وہ بڑے استاد آدمی ہیں۔۔۔
::افتخار اجمل بھوپال:: ہمممم۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کافی دیر تک پڑھتے رہے عمرو عیار کو۔۔
::فرحان دانش:: ان دونوں کا آپسی سمبندھ بھی سمجھا دیتے کہ کیا ہے؟؟؟ ;-)
::راشد کامران:: بجا فرمایا۔۔۔ :cool:
::عارف کریم:: خوش آمدید عارف صاحب۔ جواب پسند کرنے کا بھی شکریہ۔۔۔
::عمر احمد بنگش::‌ ہاں‌جی۔۔۔ ہن لکھو تسی وی۔۔۔ نئیں تے۔۔ ٹوٹے کردیاں گا۔۔جہیڑا کاغذ میرے سامنے پیا اے،، ایدھے۔۔۔۔ :mrgreen:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ بھئی، مجھے ٹیگ کر دیا اور مجھے پتہ ہی نہیں۔ :|

میں جلد از جلد اس سلسلے کو آگے برھانے کی کوشش کرتا ہوں مگر ناں نہ کرسکنے کی عادت کی وجہ سے پھنسا ہوا ہوں، اوپر سے ایک مختلف ڈیپارٹمنٹ میں چلا گیا ہوں، ہوسٹنگ بھی بدلنی ہے اور ایک دو اور دوسرے کام نمٹانے ہیں، کیا کروں، کیا نہ کروں؟

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

منیر عباسی صاحب!

جب بہت کام کرنے والے ہوں اور دباؤ محسوس کریں تو اس وقت کچھ بھی نہیں کرنا چاہئیے۔ ہر چیز بھول بھال جانی چاہئیے۔ کچھ وقت بعد خود بہ خود طبیعت کام کرنے پہ آمادہ ہوجاتی ہے اور ترتیب ببھی ذہن میں آجاتی ہے کہ کہاں سے شروع کر کے کہاں ختم کرنا ہے۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی۔

اسپیم تبصروں کی بمبارمنٹ کو روکنے کے لئیے آپ اپنے بلاگ میں انٹی اسپیم پلگ انز لگائیں۔ تانکہ ہر تبصرہ نگار نمبرز یا لیٹرز لکھنے کے بعد ہی تبصرہ بیجھ سکے۔ ورنہ اس مصیبت نے جو آپ کے کمپیوٹر کا رستہ دیکھ لیا ہے وہ باز آنے والی نہیں۔

اگر آپ نے کبھی کسی مشکوک سائٹ کا وزت کیا ہے تو اپنے آنٹی وائرس کو اپ ڈیٹ کر لیں۔ورنہ آپ کا سارا ڈاٹا ھیک ہو سکتا ہے۔

sadiasaher نے فرمایا ہے۔۔۔

سلام جعفر

عمروعیار کی زنبیل کی تشبہ اچھی ھے
سب جواب خلافِ توقع سادگی سے دیئے ھیں
سپیم کے ا ٹیک کا کچھ کریں
اوبامہ کے نام بند خط تھا ایلینز کے پاس کیسے پہنچ گیا وھاں سے جواب آرھے ھیں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی:: آپ کچھ نہ کریں صرف جوابات لکھیں ۔۔۔ ہیں جی۔۔۔ ;-)
::جاوید گوندل:: جو بندہ خود ہی مشکوک ہو اسے مشکوک سائٹ وزٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے :mrgreen: یہ تو شرفاء کا کام ہے۔۔۔ ;-)
نہ جی وائرس کا کوئی خطرہ نہیں۔۔۔ سپیم کا کچھ کرتا ہوں۔۔۔
::سعدیہ سحر:: سپییمرز کے نام ایک اپیل پوسٹ کرنے بارے سوچ بچار کررہاہوں۔۔۔

تبصرہ کیجیے