سپیمی سازش

عالم اسلام کے عظیم لکھاری (مابدولت) کے خلاف اگرچہ پہلے بھی یہود و ہنود بہت سی ناکام سازشیں کرکے منہ کی کھا چکے ہیں، لیکن میں "کھٹکتا ہوں دل یزداں میں کانٹے کی طرح"، لہاذا ان کی تازہ ترین سازش میری کردار کشی کی وہ کوشش ہے، جو وہ مجھے "بدنام زمانہ ادویات" خریدنے پر مائل کرکے، کر رہے ہیں۔

چند ایک تحاریر سے شاید ان دشمنان ملت نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مابدولت بھی رنگیلے (فلمسٹار نہیں!) واقع ہوئے ہیں! حاشا و کلا ایسی کوئی بات نہیں۔ نہ تو میری شکل رنگیلے سے ملتی ہے اور نہ ہی میری طبیعت رنگیلی ہے! مشروبات میں سادہ پانی میرا من بھاتا مشروب ہے۔ منورنجن کے نام پر میں صرف گانے سنتا ہوں، وہ بھی آئی ٹیونز پر۔ زندہ ناچ گانے کا نہ تو شوق ہے نہ اوقات! لیکن دل کا کیا کریں؟ اگر کسی پر آجائے تو کیا گھٹ گھٹ کے مرجائیں اور اظہار بھی نہ کریں، بقول رونا لیلی "مجبور ہیں اف اللہ! کچھ کہہ بھی نہیں سکتے" اور اگر کہہ ہی دیں تو ان بدخواہوں کے دل میں لڈو پھوٹنے لگتے ہیں کہ یہ بندہ تو "دو نمبر" ہے! لہاذا وہ مابدولت کو بدنام کرنے لئے ایسی ادویات بیچنے کی کوشش پچھلے دو ماہ سے کررہے ہیں جو یا تو ہوس پرست خریدیں گے یا "پوشیدہ" بیماریوں میں مبتلا افراد اور دونوں صورتوں میں ہماری ساکھ انتہائی مجروح ہونے کا اندیشہ حقیقی ہے!

پہلی صورت میں محبوبان خوش ادا ہم سے بدظن ہوسکتے ہیں اور دوسری صورت میں مایوس! یہ دونوں آپشن ہمیں قبول نہیں۔ فرض کریں اگر خدانخواستہ ایسی صورت حال پیدا ہو بھی جائے تو ہمارے تین چار ذاتی دوست ہیں جو حکمت میں درک رکھتے ہیں اور رازداری کی ضمانت بھی دیتے ہیں! طب یونانی میں ضمنی اثرات بھی نہ ہونے کےبرابر ہوتے ہیں جبکہ ہمارے ان سازشی دوستوں کی ادویات کے ضمنی اثرات اظہر من الشمس ہیں!

تو ہم آخری بار اپنے ان سازشی دوستوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمیں تنگ کرنا بند کردیں ورنہ ۔۔۔۔۔ ہم ایسے ہی روزانہ اپنے ڈیش بورڈ پر آدھا گھنٹہ صرف کرکے ان کے تبصرے ڈیلٹتے رہیں گے!!!!
Comments
18 Comments

18 تبصرے:

arifkarim نے فرمایا ہے۔۔۔

:lol: بہت خوب جناب، کسی کی کیا جرات جو آپ جیسی ’’ہستی‘‘ کو تنگ کر سکے!

شاہ بھائی نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ کیا خوب جناب

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

حصور س٫یم تبسروں کا معقول بندوبست ورڈ پریس میں موجود ہیں ۔ کر دیں نصب

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

بڑے دنوں بعد بلاگ پڑھنے شروع کئے ہیں یار
اور خیر سے کوالٹی تحریر ہی ملی پہلے پڑھنے کو
یہ دو لائینیں میں نے ہر بلاگ پر لکھنی ہیں ابھی ;-)
---
مزید یہ کہ عبدالقدوس کو گردن سے پکڑو اور یہ پلگ ان انسٹال کرواؤ
si-captcha-for-wordpress
wordpress.org/ extend/ plugins/ si-captcha-for-wordpress
سارا مسئلہ ایک دم حل
میرا تو سال پرانا درد سر دور ہو گیا اس سے
باقی سپیم پلگ ان کوئی بھی اس جتنا فعال نہیں

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

فکر ناٹ جعفر برادر۔ ہوسکتا ہے کہ یہ تمام پیغامات آپکے رقیب روسیاہ جناب مرزا صاحب کے لئے ہوں‌لیکن پتے میں گڑبڑ کی وجہ سے آپ تک پہنچ جاتے ہوں۔ ویسے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ رقیب روسیاہ آپ کے جذبہ صادق سے گھبرا کر اب ان اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہوں تاکہ آپ کی فوت شدہ حسرتوں کو دفنایا جاسکے۔ :mrgreen:

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

"زندہ ناچ گانے کا نہ تو شوق ہے نہ اوقات! لیکن دل کا کیا کریں؟ اگر کسی پر آجائے تو کیا گھٹ گھٹ کے مرجائیں اور اظہار بھی نہ کریں،"

بہت اعلی جناب؛ بہت ہی اعلی۔۔

اصل میں تقدیر کا لکھا والا فلسفہ سمجھنے کے لیے آج کے دور میں سپیم ایک بہت اہم ٹول ہے۔۔۔ کچھ بھی کرلیں کم یا زیادہ لیکن اسے قبول کرنا پڑتا ہے۔

نعمان نے فرمایا ہے۔۔۔

پہلی صورت میں محبوبان خوش ادا ہم سے بدظن ہوسکتے ہیں اور دوسری صورت میں مایوس!

بہت اچھا لکھا ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عارف کریم:: :grin:
::شاہ بھائی:: شکریہ جناب۔۔۔
::افتخار اجمل بھوپال:: جناب اگر وہ نصب کردیتا تو یہ پوسٹ کہاں‌ سے آتی ۔۔ :grin:
::ڈفر:: :lol:
عبدالقدوس بھائی جان تو بادشاہ آدمی ہیں، گزارش کریں گے انشاءاللہ ان سے ۔۔۔
::خرم:: میرا بھی یہی خیال ہے کہ یہ مرزے مردود کی سازش ہے، ایک تو ”اس“ کو اڑا لے گیا پھر اوپر سے میرے جیسے متقی اور پرہیز گار بندے کو بدنام کررہا ہے :mrgreen:
راشد کامران اور نعمان صاحبان۔۔ شکریہ، نوازش، مہربانی ۔۔۔ :smile:

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ لوگ یا تو "اندر کی خبر" رکھتے ہیں یا پھر "دور کی نظر" دونوں صورتوں میں ان کی سپیمی حق ہے :twisted:

خرم شہزاد خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی اتنی صفائی ارے ہم آپ پر یقین کرتے ہیں کیوں صفائیاں پیش کرتے ہیں ہی ہی یہ

ویسے اللہ کا شکرہے مجھے سپیمی جیسے مرض سے پالا نہیں پڑا اللہ معاف کرے

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر! بہت خوب لکھتے ہو بھیا، لگے رہو۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بدتمیز::‌ :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
::خرم شہزاد خرم:: شکر ہے اللہ کا جی کوئی تو ملا اعتبار کرنے والا، ورنہ آج تک تو یہی سنتے رہے کہ جا وے جا جوٹھیا :mrgreen:
::ابو شامل::‌ شکریہ شکریہ ۔۔۔ :smile:

بلال نے فرمایا ہے۔۔۔

پہلی صورت میں محبوبان خوش ادا ہم سے بدظن ہوسکتے ہیں اور دوسری صورت میں مایوس!

سپیم میں سے کیا خوب جملہ برآمد ہوا ہے۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

خوش آمدید بلال صاحب۔۔۔ پسندیدگی اور آمد کا شکریہ۔۔۔ :smile:

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جعفر بھائی !

خوش رہیے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد احمد:: شکریہ صاحب۔۔۔ :smile:

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

جناب کیسے مزاج ہیں آپکے؟ کافی عرصے بعد اپکے بلاگ کی شکل دیکھنا نصیب ہوئی ہے۔ اور اپکی تحاریر کے کیا کہنے :lol: کوشش کروں گا کہ دوبارہ آپکو مستقل مزاجی سے پڑھ سکوں ۔ ۔ ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::حارث گلزار::‌ الحمد اللہ ۔۔۔ آپ کیسے ہیں؟ ایک دفعہ پھر آپ کو جی آیاں نوں، بھلی کری آیو، پخیر راغلے، ویلکم اور خوش آمدید۔۔۔ :smile:

تبصرہ کیجیے