کڑی انقلابی

گردش زمانہ نے یہ دن بھی دکھائے کہ اب کڑیاں بھی انقلابی آنے لگی ہیں۔ اگرچہ یہ انقلاب زیادہ تر ملبوسات کی جدید تراش خراش (تراش زیادہ خراش کم!)، مہندی کے نت نئے ڈیزائن، موبائل کے سستے پیکجز پر مہنگی غیبتیں، میکس فیکٹر کی نئی مصنوعات وغیرہ وغیرہ تک ہی محدود ہے۔ اس انقلاب میں باورچی خانے کا کوئی ذکر اس لئے نہیں، کہ انقلابی کڑیوں کو چولہے چوکے سے کچھ زیادہ رغبت نہیں کیونکہ بقول ابرار الحق

پینی پیپسی تے کھانے برگر۔۔۔ بَلّے نی خوراکاں تیریاں

انقلابی کڑیاں اب سویٹر بننے کے بجائے فیس بک پر دوستوں کا نیٹ ورک بنتی ہیں۔اور ان دوستوں میں میرے جیسے منڈوں کو شامل کرتی ہیں، جوشمس الدین کی دوستی کی درخواست تو تین تین مہینے تک التواء میں رکھتے ہیں، لیکن ان کڑیوں کو ڈھونڈ کر بھی دوست بنانے میں ہرج نہیں جانتے۔ اور فیس بک پر کوئی چیز شئیر کرتے ہوئے ان میں ان جدید انقلابنوں کو ٹیگ کرنا ہرگز نہیں بھولتے۔ رات کے پچھلے پہر سٹیٹس، پر تبصرہ تبصرہ بھی کھیلتے ہیں اور ایک میسنا سا نِمّا نِمّا فلرٹ کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھتے ہیں۔

اس سارے فضیحتے کا فائدہ اس لئے نہیں کہ شادی کے بعد زیادہ سےزیادہ دوسرے بچے پر ہی سارا انقلاب، ڈائپرز، فیڈر، گرائپ واٹر وغیرہ کی نذر ہوجاتا ہے۔۔۔۔

حسرت ان "انقلابوں" پہ ہے جو بن "آئے" مرجھا گئے!

Comments
40 Comments

40 تبصرے:

محمدصابر نے فرمایا ہے۔۔۔

لیں جعفر بھائی رسید حاضر ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد صابر:: خوش آمدید جناب۔۔۔ اب رستہ بھولئے گا نہیں یہاں‌ کا۔۔۔ :smile:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

چونکہ میں اردو لکھاریوں‌کی دنیا سے اکثر دور رہتا ہون کہ کمپیوٹر چلاتے ہی بہت سے کام سر پر کھڑے ہو جاتے ہین، اس لئے مجھے اکثر لکھاریوں‌کا علم نہیں۔ اردو سیارہ پر جن کی تحاریر کے اقتباس آتے ہیں، انھی سے شناسائی ہے، وہ بھی ناموں‌کی حد تک۔

جب مجھےایک انقلابی کڑی نے دوستی کی درخواست بھیجی تو مجھے پتہ چلا کہ جعفر میاں، ابو شامل ، عمر بنگش اور کچھ اور "احباب" بھی اس کے دوستوں‌میں‌شامل ہیں۔
اول تو دل خؤش ہوا کہ میری فضول سی تحریروں میں‌بھی انقلابی ذہن رکھنے والوں‌کے لئے کچھ ہے، اور پھر اور خؤشی اس بات پہ ہوئی کہ واہ جی، اب تو لوگ پڑھ کر ہی فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اس بندے کو دوست بنانا ہے، چنانچہ میں‌نے وہ درخواست قبول کر لی۔

یہ تو بعد میں‌ پتہ چلا کہ یہ ایک اشتہاری اکاؤنٹ ہے اور موصوف کے سب دوست یہی پوچھ رہے تھے کہ " ابے تو ہے کون؟"۔
چنانچہ خاموشی سے اسے دوستوں‌کی فہرست سے نکال باہر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی:: میرا کیس بھی کم و بیش آپ جیسا ہی ہے۔ خوش فہمی بھی یہی کہ اب لوگ میری تحاریر کی پسندیدگی کی وجہ سے مجھے دوست بنانا چاہتے ہیں اور دوستوں کی فہرست میں پہلے سے شامل شناسا نام دیکھ کر دل کو حوصلہ بھی ہوتا ہے کہ ہاں ‌بھائی یہ بندہ یا بندی، تیرے پرستار کم دوست بننا چاہتے ہیں۔ باقی کی کہانی آپ جانتے ہی ہیں۔۔۔ :mrgreen:

سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

امید ہے انقلابی سوچ والی کُڑیاں اس پوسٹ پر آپ کی اچھی خاصی خبر لیں گی :lol: :grin:

ابن سعید نے فرمایا ہے۔۔۔

تو قصہ مختصر یہ کہ درخواست مجھے بھی موصول ہوئی پر ہم اس معاملے میں خاصے محتاط واقع ہوئے ہیں۔ خود کبھی کسی کو درخواست دیتے نہیں اور اگ کہیں سے موصول ہو جائے تو جب تک جان نہ لیں کہ کس کی درخواست ہے اسے قبول نہیں کرتے۔ چنانچہ موصوفہ کا حلقہء احباب دیکھا تو لگا کہ کوئی محٍلین ہونگی۔ لہٰذا ایک عدد ذاتی پیغام لکھ بھیجا کہ آپ کی درخواست آئی ہے جو کہ معلق ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا آپ ہمیں جانتی ہیں؟ اگر ہاں تو کس حوالے سے۔ بس جناب دو تین روز تک کوئی جواب نہیں موصول ہوا تو کئی بار کی طرح ایک بار اور بسم اللہ اکبر پڑھ دیا۔

ایسے ہی ایک بار کسی یوروپین خاتون کی درخواست موصول ہوئی تھی جن کا اوتار بڑا اشتہا انگیز تھا۔ وہ اپنی درخواست میں ہماری شان میں یوں گویا تھیں کہ "آئی لائک یور پروفائل پکچر ٹو مچ" میں نے جواباً انھیں ذاتی پیغام میں لکھا۔ "پلیز گو اہیڈ اینڈ سیو اٹ وہیر ایور یو لائک۔ آئی ڈونٹ مائنڈ بیکاز اٹ از ان پبلک ڈومین۔ کیپ آن لائکنگ اٹ۔" اور اس جواب نامے کے ارسال کرنے کے فوراً بعد ان کی درخواست پر لا حول پڑھ دیا۔

اسید نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جعفر بھائی، دل کی باتیں لکھ دیں۔۔ ۔

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

منیر بھائی یہ الزام مجھ پر نہ دھریے، میرے "دوستوں" کی فہرست میں انقلابی کڑی شامل نہیں ہیں۔ ویسے میں ان "انقلابیوں" سے تھوڑا دور دور ہی رہتا ہوں :lol:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

معذرت ابو شامل۔ اب تو وہ میرے دوستوں‌میں‌ہے ہی نہیں، ورنہ میری بات باطل ثابت ہو جاتی۔

دراصل آپ کی ذات ہی کچھ ایسی طلسماتی ہے کہ ہر جگہ بس آپ ہی آپ نظر آتے ہین۔
شائد آس پاس آپ کی کوئی تحریر کھلی ہو گی میرے کمپیوٹر پہ تو ذہن مین یہ بات بیٹھ گئی کہ آپ "بھی" ہیں۔

میری معذرت قبول فرمائیے۔

کنفیوز کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

دعا دو ان کڑیوں کے ماں باپ کو جنکی کوششوں سے یہ انقلاب آیا ہے ۔ :razz:

اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔

ميں چونکہ انقلابی کڑی نہيں ہوں اسليے زيادہ وقت کچن يا گھريلو کاموں ميں صرف ہوتا ہے باقی جو بچ جاتا ہے وہ خبريں پڑھنے ايک آدھ ڈرامہ سيريل (سال بھر ميں) ديکھنے اور سب سے زيادہ فارغ وقت اردو سيارہ پر گزرتا ہے يہی ميری تفريح ہے اور بس يہی سوشل سرکل ، اب ان دنوں جو ايک ويب سائيٹ پر ايک سلسلے ميں ہونے والی ووٹنگ ميں حصہ ليا ہے جس کی بنياد آپ کے سوشل سرکل پر ہے جتنا زيادہ اتنی ووٹنگ تو ميرا سرکل تو چونکہ اردو بلاگر اور تبصرہ نگاران تک محدود ہے تو اسليے آپ لوگوں کی مدد چا،يے ووٹنگ ہر گز کسی سياسی يا مذہبی مسئلے سے متعلق نہيں ميری ذات سے تعلق ہے جس کے ليے آپ لوگوں نے مجھے تقريبا دس ہزار ووٹ جمع کر کے دينے ہيں جو آپ سب کے ليے مشکل کام نہيس کيونکہ آپ کے فيس بک پر اکاؤنٹ بھی ہيں اور ويسے بھی دوست احباب کافی ہيں جو خواتين و حضرات مجھے ووٹ کر کے دے سکتے ہيں وہ ميرے ايميل پر رابطہ کريں تو تفصيل سے آگاہ کر دوں گی جو يہاں لکھ ديتی ہوں شکريہbabuorg@yahoo.com

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

ہیں ۔ ۔ ۔ :shock:
لگتا ہے تحریر کی دلکشی بڑھانے کے لیے بعد میں ڈیمو کا انتظام بھی کیا ہوا تھا :roll:

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اعلی بھئی خاص کر انقلابی کڑے اور انقلابی کڑی کا تقابل تو بہت ہی حقیقت پسندانہ ہے۔۔

زیادہ تر لوگوں نے اسی وجہ سے انقلاب میں حصہ لیا کہ ان کے نیٹ ورک کے اکثر لوگ بلکہ اردو نیٹ ورک کے اکثر لوگ انقلاب میں شامل تھے۔۔ اب یہ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ سب سے پہلے کس نے دیکھا تھا اس کا ہی سارا قصور ہے۔

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

ارے بھائی ہم تو دروازے کھُلے رکھتے ہیں۔ کوئی بھی دوستی کا ہاتھ بڑھائے تو اسے ٹالا نہیں جاتا ہم سے۔ :smile:
اسماء بہنا - یہ ووٹ دینا کہاں ہے؟

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

پینی پیپسی تے کھانے برگر۔۔۔ بَلّے نی خوراکاں تیریاں

جعفر اپنی بات کا جواب آپ نے خُود ہی دے دیا ہے کہ بس اب ایسا ہی ہے وقت سب پر اپنے اپنے حِساب سے نقش چھوڑتا ہے تو لڑکیاں اِس اِنقِلاب میں کیُوں نا آتیں

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاں اسماء کہاں کیا کرنا ہے؟؟؟

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

بھئی جیسے تبصرے فیس بک پر ہوئے، ان سے یہی لگتا ہے کہ ہر اردو بلاگر اور قاری نے دوسرے اردو بلاگرز اور قارئین کو دھوکہ دیا ہے :mrgreen:
مجھے شک پڑتا ہے کہ یہ وبا میرے ہاتھ سے ہی پھیلی تھی :mrgreen: :mrgreen: ، کیونکہ جیسے ہی کڑی انقلابی نیا انقلاب یعنی اردو بلاگر یا قاری سر کرتی فیس بک والے پہلے مجھے اطلاع فراہم کرنا لازم سمجھتے تھے، کہ لو جی آ گیا انقلاب۔ جس کے لیے کڑی انقلابی میری ممنون بھی رہتی ہو گی، کل ملا کر 63 لوگ میرے اور کڑی انقلابی کے مشترکہ دوست تھے، اب یقیناً‌تھوڑے رہ گئے ہوں‌گے، کیونکہ میں‌نے تو باہر کر دیا اسے۔ خرم بھائی کی طرح‌میں‌بھی جذباتی ہو گیا تھا :oops: :mrgreen:
اچھا میری خواہش ہے کہ کڑی انقلابی کی نظر سے یہ پوسٹ‌اور تبصرے گذریں، تا کہ تیرے ساتھ وہ ہو جو انقلاب روکنے والوں‌کے ساتھ ہوا کرتا ہے :mrgreen: میرے کہنے پر تو ابھی تک نہیں‌آئی وہ، تو ہی بھائی جا کر بلا لا۔
اسماء‌ جی::‌ووٹ‌کہاں‌کرنا ہے جی؟

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

او بھائی :twisted: کہیں‌یہ پوسٹ‌میں‌جگتیں‌میرے اوپر تو نہیں‌تھا کرتا رہا۔ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
اچھا یار کل فیس بک پر ایک اکاؤنٹ‌دیکھا تھا، غالباً‌نام تھا، "آؤ‌چولیں‌مارتے ہیں" مطلب یہ اس بندے کا اصل نام جیسے فیس بک پر میرا عمر احمد بنگش اور تمھارا جعفر حسین ہے ویسا۔ کبھی سرچ کر کے اس کے فوٹو اور اس پر واہیات چولوں‌اور جگتوں‌کے نظارے کرنا تم :mrgreen:

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

کسی کو اور کچھ کرنے کو نا ملا تو کڑی انگلابی بن گیا ۔۔ اور کس کو اور بھی کچھ نا کرنے کو کو ملا تو ۔۔ آگے خود ہی سمجھیں ۔۔ میں تبصرہ ڈلیٹ نہیں کروانا چاہتا ۔ :grin:

خرم ابنِ شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

لے دس یہ کیا چکر ہے اس کڑی کو تو میں نے بھی دیکھا ہے لیکن میں نے تو کبھی کسی کی دوستی کی درخواست کو نامنظور نہیں کیا مین تو جب دیکھتا ہوں کسی نے دوستی کی درخواست کی ہے تو فوراََ قبول کر لیتا ہوں پھر اس کے بعد کیا ہوتا ہے مجھے تو کوئی پتہ نہیں کوئی میری دیوار پر لکھتا بھی نہیں ہے اور نا میں کسی کی دیوار پر رلکھتا ہوں بس کبھی کبھی ہوجاتا ہے

sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔

سلام کڑے انقلابی

پہلے تو یہ بتاؤ یہ کڑی انقلابی کون ھے کیونکہ فیس بک پہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رھے تھے اس کڑی کو آپ جانتی ھیں میں سمجھی شاید میں اپنی تحریر سے بہت انقلابی لگتی ھوں اس لیے سب کو مجھ پہ شک ھو رھا ھے یہ کڑی انقلابی ضرور میری جاننے والی ھوگی - اس نے مجھے ایڈ کیا میں نے چیک کیا تو سب بلاگرز اس کی لسٹ میں تھے میں سمجھی بلاگ کی دنیا کی ھوگی مگر سب بلاگرز بھی انجان ھیں

حسرت ان "انقلابوں" پہ ہے جو بن "آئے" مرجھا گئے!
یہ فقرہ سب دل جلو کے لیے

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

جناب میں تو کہتا ہوں فیس بک خود ایک انقلاب ہے۔ ویلی قوم کو کچھ کرنے کو مل گیا۔ ۔ ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::سعد:: نہ جی ہماری ایسی قسمت کہاں کہ کڑیاں‌ہماری خبر لیں۔۔۔ :grin:
::ابن سعید:: :smile:
::اسید:: کس کے دل کی؟ وضاحت کی جائے۔۔۔ :cool:
::ابوشامل:: آپ تو ہیں ہی رجعت پسند، قدامتیے۔۔۔۔ :mrgreen:
::کنفیوز کامی:: دعا دیں‌یا دوا ؟؟؟؟
::اسماء::‌ انقلابی تو دور کی بات ہے، آپ تو اب کڑی بھی نہیں‌ہیں :mrgreen:
ماشاءاللہ عورت بن گئی ہیں۔۔
ووٹ ڈال دئیے ہیں اور فیس بک پر لنک بھی دے دیا ہے ۔۔۔ آگے آپ کی قسمت ۔۔۔ ویسے میں نے آج تک جس کی حمایت کی ہے وہ جیتا کبھی نہیں۔۔۔ :grin:
::محمد اسد:: ڈیمو والی بات سر سے گزر گئی ہے، وضاحت درکار ہے۔۔۔ :?:
::راشد کامران:: یہ اشارہ جناب عمر احمد بنگش نے دیکھا تھا میرے خیال میں، اور وہی واویلا کرتے ہوئے بھی پائے گئے تھے بعد میں فیس بک پر۔۔۔ اسی واویلے کا نتیجہ یہ تحریر ہے۔۔۔ :mrgreen:
::شاہدہ اکرم:: بالکل آئیں جی۔۔۔ جم جم آئیں۔۔۔ پر پراٹھے پکانے بھی ضرور سیکھیں :grin:
::خرم:: میرے اور آپ کے خیالات کتنےےےےے ملتے ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::عمر احمد بنگش:: لے پے گئی ٹھنڈ۔۔۔ اب اگر اس انقلابی کڑی نے میرا تختہ الٹانے کی کوشش کی تو میں نے اسے سیدھا تیری طرف روانہ کردینا ہے۔ سننا پھر تو اس کے طعنے اور مہنے۔۔۔ :mrgreen:
یہ جگتیں مرد برادری پر بحیثیت مجموعی فٹ کی گئی تھیں۔ اگر تو سمجھتا ہے کہ تو بھی اس برادری کا رکن ہے تو پھر تجھ پر بھی کی گئی ہیں :mrgreen: اس چولوں والے بندے کا لنک فورا سے پہلے سینڈ کر۔۔۔۔
::ریحان:: کھل کے لکھیں جی کہ مجھے کچھ اور کرنے کو نہ ملا تو میں‌نے یہ پوسٹ لکھ دی۔۔۔ :mrgreen: شرما کیوں‌رہے ہیں۔۔۔ :twisted:
خرم ابن شبیر:: کسی کی دیواروں‌پر لکھنا ویسے بھی اچھی بات نہیں۔ سفیدی خراب ہوجاتی ہے۔ آپ تو ویسے بھی شاعر لوگ ہیں، کسی کا دل نہیں‌توڑتے۔۔۔ :mrgreen:
::سعدیہ سحر::‌ :lol: :lol: اگر آپ مجھے کڑے کی بجائے منڈا لکھیں تو مجھے اچھا لگے گا۔۔۔ میرا انقلاب کی بورڈ سے آگے ختم ہوجاتاہے۔
::حارث گلزار:: نہ جی ساری دنیا ہی لگی ہوئی ہے جی اس فیس بک پر۔۔۔ بس ہم پاکستانیوں‌کو ذرا دیر سے پتہ چلا ہے۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

انقلاب اپنا رستہ خود بناتا ہے۔ ہم شاید دنیا کی واحد قوم ہیں جو ہر آتھ دس سال بعد "میرے عزیز ہموطنوں" پروگرام شروع کرتا ہے اور اس چوری کے بعد سینہ زوری سے اسکا نام "انقلاب" رکھا جاتا ہے ۔ رات "عزیز ہموطنو" ہوتا ہے۔ صبح خبر آتی ہے کہ رات انقلاب آگیا۔ پتہ نہیں یہ کس طرح کے انقلاب تھے جن کا رستہ دیکھتے ہماری پوری قوم کی آنکھیں پتھرا گئیں ہیں اور یہ انقلاب ہے کہ آکے نہیں دیتا۔ خیر مطلوبہ انقلان نے نہ آنا تھا، نہ آیا۔ مگر انقلاب زندہ باد، اور انقلاب، انقلاب کے نعرے اور قصیدے لکھنے والا ایک ایسا خوشامدی اور درباری طبقہ وجود میں آگیا ہے جو مغل بادشاہوں کو ظلِ الہٰی پکارنے والوں کو شرما دے ۔ آج بھی اگر ایک زرادری سو پہ بھاری ولیعہد اور جانشین بلاول کی بجائے میاں چنوں کے اصیل مرغے کو اپنا جانشین مقرر کردیں تو آپ کو یہ دیکھ کر حیرت نہیں ہونی چاہئیے کہ کس طرح چاپلوس اور خوشمادی درباری اصیل مرغا زندہ باد اور اصیل مرغا آوے ہی آوے کے نعرے لگا رہے ہوں گے اور تاجی طرز کے دانشور اپنے کالم اصیل مرغے کی شان میں سیاہ کر رہے ہونگے۔

قدیم ہسپانوی کی ایک ضرب المثل ہے کہ "مجھ سے اسقدر ہمدردی مجھے آپ کے بارے میں مشکوک کررہی ہے" یعنی کہنے کا مطلب یہ ہے اب جب کوئی یہ کہتا ہے کہ میں قوم کا سچا لیڈر ہوں۔ خیر خواہ ہوں ، قوم کا درد رکھتا ہوں ۔ وغیرہ وغیرہ تو ہم اس عجوبے کو ایک دفعہ نظر بھر کر ضرور دیکھتے ہیں کہ بھائی صاحب کو ہم سے اتنی بے وقوفی کی توقع کیوں کر ہوئی، جب کی انقلابی ہونے کا دعواٰی پاکستانی لیڈری سے دو قدم آگے کی چیز ہے اور اسمیں چاہے "انقلابی کڑی" وغیری ہو یا "انقلابی منڈا" وغیرہ ہو۔ افسوس ان "انقلابیوں" پہ نہیں ہوتا بلکہ افسوس اپنی عقل پہ ہوتا ہے کہ یہ "انقلابی" ہنوز ہمیں احمق جاننے پہ تُلے ہوئے ہیں۔

ویسے جعفر بھائی! ایک آدھ پوسٹ پاکستان کے خوشامدی اور درباری مسخروں پہ بھی ہونی چاہئیے۔

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

گزرنے دیں :razz: ویسے یہ تحریر انقلابی 'کڑی ' پر ہے 'کڑیوں' پر؟
یا پھر ذات واحد میں مجتمع ہیں تمام خوبیاں؟

اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔

جاويد گوندل صاحب وہ مسئلہ آخر کار بہت وقت صرف کرنے کے بعد حل ہو گيا نتيجہ يہ ہے ديکھ ليں
http://www.youtube.com/watch?v=tRty9h12N8c


جعفر بہت شکريہ ابھی بہت سارے ووٹ ڈلوانے ہيں آپ نے فيس بک کے علاوہ والے دوستوں سے بھی شاہدہ جی کو ايميل کر کے بتا دوں گی ووٹنگ کے بارے ميں اور عمر احمد بنگش صاحب آپ پليز ميرے ايميل پر ايک ايميل کر ديں تو تفصيل بھيج دوں گی پيشگی شکريہ

اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔

لنک ہٹا کر تبصرہ ڈال دو تبصرہ شايد لنک کي وجہ سے نظر ثاني ميں چلا گيا ہے لنک خود ديکھ لو جاويد صاحب کو ميں بعد جيں ايميل کر دوں گي

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

کڑی انقلابی تو نہیں ہاں کڑی گلابی ہو تو ایڈ کرنے کے بارے مین سوچا جا سکتا ہے۔
وہ گرائپ واٹر والے تبصرے کا بھی کچھ جواب دو نا یار :mrgreen:
نہیں تو مجھے حکم کرو، لیکن فیر الزام نا دینا کوئی :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد اسد:: ہے تو ایک ہی کڑی پر، لیکن سب کڑیوں کو اجازت ہے اپنے اوپر منطبق کرنے کو، جملہ حقوق غیر محفوظ ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::جاوید گوندل:: اخباری کالمی مسخروں‌پر یا سیاسی درباری مسخروں پر؟
::ڈفر:: گلابی کڑی اگر پھلبہری کی وجہ سے گلابی ہو تو پھر؟؟؟ :mrgreen:
کھل کے جواب دو یار، کوئی الزام ہمارا رستہ نہیں‌روک سکتا۔۔۔ :cool:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

جعغر بھائی!
دونوں پہ آپکی پوسٹ ضروری ہے مگر فی الحال درباری مسخروں پہ زیادہ اہمت رکھتا ہے۔ اس سسلے میں خرم صاحب کے بلاگ" آئیں سنواریں پاکستان" پہ خرم صاحب نے تنقیدی طور پہ ایک ویڈیو کلپ لگایا ہے، جس پہ کوئی راجہ صاحب نہائت ڈھٹائی سے پاکستان کے ولعید بل صاحب کی غیر موجودگی میں "بل" (بلاول زرداری) کوپاکستان کے سترہ کروڑ عوام کا ہر دلعزیز عظیم رہنماء ثابت کرنے میں رطب السان نظر آتے ہیں۔ اسطرح کے دوسرے مواد سے ، درباری مسخروں کے بارے مواد مل سکتا ہے اور کچھ نہ ہو حکومت کے جیالے وزراء اور مشران کی فوج ظفر موج کے بیانات ہی کافی ہیں۔

نیز یہ ایک قومی معاملہ ہے اس میں ماضی کی زریں درباری مسخریاں بھی شامل کی جاسکتی ہیں اور اسمیں کسی بھی اس سیاسی پارٹی کو چھوٹ نہیں ہونی چاہئیے جن میں درباری مسخرے اور خوشامدی جی حضورئیے ملک کے کاروبار کو چلانے والوں کو اپنی چاپلوسی اور خوشامد سے ملک کے عوام کی اصل تصویر دکھلانے سے دور رکھتے ہیں۔
اس میں کسی کو کوئی اشتناء نہیں ہونی چاہئیے۔ یہ بارِ گراں اب آپ کے کاندھوں پہ ہے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔آمین

اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے کيوں لگتا ہے کہ جاويد گوندل صاحب پکے ن ليگی ہيں ؟

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

ن لیگی کون ہوتا ہے؟ :mrgreen:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر آپ سے کِس نے کہا کہ مُجھے پراٹھے بنانے نہیں آتے آزما بھی سکتے ہو :grin: :grin: :grin:

کنفیوز کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

لیگی حلیم کا ایک جزء

تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمیشہ کی طرح سیارہ کا چکر لگایا۔ تو جعفر سامنے آیا ۔ زکر تھا کسی اشتہاری کڑی ارے نہیں انقلابی کڑی غلطی ہو گئی معافی چاہوں گئی کا ، سب کو شک تھا کہ وہ تو نہیں ہیں مجھے لگا یہ جعفر خود تو نہیں ۔ کیوں کے سب سے منفرد کام جعفر ہی کرتے ہیں ۔

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ تانیہ کیا دُور کی کوڑی لائ ہو واقعی کہیں ایسا ہی تو نہیں
ہیں جعفر :roll: :roll: :roll:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: کوشش کروں گا جی۔۔۔ آگے جو رب دی مرضی۔۔۔ :smile:
::اسماء:: اور مجھے کیوں‌لگتا ہے کہ آپ پکی ق لیگی ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::ڈفر:: نااہل لیگی۔۔۔۔ :grin:
::آپی:: نہیں‌نہیں آپی، آپ کے بارے میں نہیں‌کہا تھا، یہ کڑیوں کی انقلابی قسم کے بارے میں رائے تھی۔ اصل میں‌ یہ فیس بک پر ایک تماشہ ہوا تھا اس پر لکھی تھی یہ تحریر۔۔۔
::تانیہ رحمان::‌ :grin: :grin:
::آپی:: آپ کو کیا لگتا ہے؟ :lol:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی! مجھے پوری امید ہے کہ آپ حسبِ سابق ایک جاندار تحریر لکھیں گے ۔ انشاءاللہ۔
اسماء بی بی!
مجھے حیرت ہے کہ آپ کا ویڈیو لنک والا پہلےمیسج میری نظر سے کیوں نہیں گزرا؟ بہر حال ماشاءاللہ بہت پیاری اور شرارتی بچیاں ہیں اللہ ان کی عمر دارز کرے اور آپ کو انکی خوشیاں نصیب کرے آمین۔ اور خوشی کی بات ہے کہ آپ نےآخر ویڈیو کنورٹ کر لی۔
ن لیگی۔؟ ابھی تک تو میں کسی قسم کا لیگی نہیں ہوا۔ نہ کسی سیاسی پارٹی یا جماعت کا رُکن ہوں۔ جو بھی درست طور پہ ملک کے لئیے کام کرے گا وہی میری جمائت یا لیگ ہوگی۔

جعفر بھائی آپ کی ایک بات سے سو فیصد متفق ہوں ڈفر بھائی نااہل لیگی ہیں۔ ناہلی اسقدر کہ ڈفرستان کو بھی ٹھیکے پہ دے رکھا ہے۔

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

آپی:: آپ کو کیا لگتا ہے؟


ہمم جعفر
ہیں کواکب کُچھ نظر آتے ہیں کُچھ :???: :???: :???:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: یقین کریں میں کسی کوکب کو نہیں جانتا۔۔۔ :grin:

تبصرہ کیجیے