ذلّت لیگ

میں نے پالٹی بنائی اے۔ بڑی مشور ہورئی اے۔ لوگ ایں، شامل ہورئے ایں۔ الیکشن اے، میں نے جیتنا اے۔ نوایشریف اے، جلتا اے۔ میری پاپولیرٹی اے، فیش بک اے، فین ایں، مزے ایں۔ پالٹی کے تین لاکھ رکن ایں، فیش بک پر آتے ایں، میرا پیج وِییَٹ کارتے ایں۔ کومنٹ کارتے ایں۔ لائک کارتے ایں۔ اور پاپولیرٹی کیا ہوتی اے؟

کرشٹینا لیمب اے۔ بڈھی اے۔ پیسے کھاتی اے، میرے خلاف رپوٹیں چھاپتی اے۔ کہتی اے، میں شراب پیتا اوں، ویلیں دیتا اوں۔ میرے پیسے ایں، اس کو کیا تکلیف اے؟ مجے سب پتہ اے۔ اسلام میں نشہ حارام اے، میں شراب پیتا اوں۔۔۔مجے نشہ نئیں اوتا اے۔۔۔۔ اس لئے مجے شراب حلال اے۔۔۔۔

میرے پاس آئی اے، میں نے لفٹ نئیں کرائی اے۔ گصہ اے، کیا اے۔ مجے ڈر نئیں لاگتا اے۔ دو باتیں ایں۔ فیش بک اے، پالٹی اے۔ راشد قاریشی اے۔ اچھا آدمی اے۔ لوگ اس کو چھیڑتے ایں، دو نمبر جرنل اے۔ ایسی بات نئیں اے۔ میں نے اس کو جرنل بنایا اے۔ ۔۔۔۔یہ باتیں جھوٹی باتیں ایں، یہ نون لیگیوں نے پھیلائی ایں۔ تم شاہ جی کا نام نہ لو، کیا شاہ جی شدائی ایں۔۔۔

لوگ مجھ کو یاد کارتے ایں۔ آہیں بھارتے ایں۔ میں ایک دن لُوٹ کر آؤں گا۔۔۔۔ میرا انتظار کارنا۔۔۔ہچچ ہچچچ۔۔۔ ہچکی اے ۔۔۔آتی اے۔۔ عوام یاد کارتی اے، نشہ نئیں اے۔۔۔ مجے سب پتہ اے۔ اسلام کا پتہ اے، نظام کا پتہ اے، عوام کا بی پتہ اے، میں نے جنگیں لڑیں ایں، میں بہادر اوں، مجے ڈر نئیں لاگتا اے۔۔ ہچچ ہچچچ ہچچچ۔۔۔
Comments
22 Comments

22 تبصرے:

فرحان دانش نے فرمایا ہے۔۔۔

اوئے مینوں بھی اپن یپالٹی وچ شامل کرلیوے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:

فرحان دانش نے فرمایا ہے۔۔۔

اوئے مینوں بھی اپنی پالٹی وچ شامل کرلیوے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

سر جی۔۔
کر لو گل!
تُسی اینوں‌ صدر بنا کر ہی چھڈنا۔۔ :twisted:

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

او یہ جملہ تو رہ گیا جی آپ کی اسپیچ میں۔۔۔۔۔۔ آئی اسٹریکٹلی کنڈیمٹ۔۔۔۔۔ اور اب پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے :mrgreen:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

کيا آپ کو اُميد ہے کہ وہ پاکستان آئے گا ؟
سنا ہے کہ اس کی بيوی لاہور ميں اپنے وفاداروں کا اجلاس کرا رہی ہے

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ نے اپنے آپ کو شاہ جی تو کہنا شروع کردیا تھا۔
اب بڑے شاہ جی کی وفا داری کیوں کر رھے ہیں؟
کیا بڑے شاہ دوبارہ خروج کر کے بادشاہت میں آرھے ہیں؟اور یہ پارٹی جو ھے شاہ جی دی جی حضوری واستے اے؟

یاسر عمران مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔

ہم اش کااشتقبال کڑیں گے اور اشے ہی شدر بنائیں گے :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::فرحان دانش:: اس کی پالٹی میں‌شمولیت کی شرائط بڑی سخت ہیں، سخت بولے تو سخت۔۔۔ ;-)
::عثمان:: ناں‌جی میرا وس چلے تے میں اینوں باندر بنا دیاں، تسی صدر دی گل کردے او۔۔۔ :mrgreen:
::ضیاءالحسن:: یہ تقریر نہیں ہے جناب، خیالات ہیں، فرہاد علی تیمور جاتے جاتے، خیال خوانی مجھے سکھا گیا ہے۔۔۔ :mrgreen:
::افتخار اجمل بھوپال:: او تاریخیں دینے والے تو بلاگوں پر بھی پچھلے سال سے تاریخیں دے رہے تھے، پتہ نہیں ان کے ممدوح اور محبوب نے کیوں ان کو گھاس نہیں ڈالی۔۔۔ باقی یہ وفادار اگر اس کی بیوی کے ہیں تو یہ تو سخت شرمندگی والی بات ہے استاد کالیے خاں کے لئے۔۔۔ :grin:
::یاسر:: وہ لطیفہ تو سنا ہی ہوگا آپ نے جو ایک مراثی نے عدالت میں ذات پوچھنے پر جج کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ جی میں‌بھی جج ہی ہوں :mrgreen: یہ وڈے شاہ جی بھی ایسے ہی شاہ جی ہیں۔۔۔ خروج؟؟ خروج تو ہوگیا اس کا یہاں سے، اب قبر میں دخول باقی ہے، ویسے بے غیرت اتنی جلدی مرتے نہیں۔۔۔ :mrgreen:
::یاسر عمران مرزا:: پہلے اس کو انسان بنائیں‌گے۔۔ پھر شدر بنائیں‌گے :mrgreen:

نعمان نے فرمایا ہے۔۔۔

میرے خیال میں پرویز مشرف کا دور حکومت برا نہیں تھا اس دوران ملک میں کافی کام ہوا ہے۔ خاص طور پر پورے ملک میں انفرااسٹرکچر کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔ لیکن ٹھیک ہے ان کی مذمت مسلسل کی جاتی رہنی چاہئے کیونکہ ان کا اقتدار غیر قانونی تھا اور انہوں نے انتہائی سنگین مجرمانہ غلطیاں کی ہیں۔
دوسری بات لیگ کے تو نام سے ہی ذہن میں لوٹوں کا تصور آتا ہے اور مجھے نہیں معلوم کون سی لیگ ہی جو لوٹازم کی ذلت لیگ نہیں ہے؟

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر اللہ کا نام لو شُکر کیا تھا اُس سے جان چُھوٹی اب ہمیں کیا آفت آپڑی ہے کہ دوبارہ اپنے سر پر مُسلّط کر لیں یہ الگ بات ہے کہ اور کون؟؟؟؟
یعنی کوئ بھی نہیں تو پِھر کیا ہو؟؟؟؟

یاسر عمران مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفربرو : انسان بناؤ تو ایسے کہہ رہے ہو جیسے موجودہ والا شدر انشان ہے :lol:
اور بقیہ پارلیمنٹ کے متعلق کیا خیال ہے
انسان صدر، اسی ملک میں ہوتا ہے جو ڈیزرو کرتے ہیں۔ :lol:

شازل نے فرمایا ہے۔۔۔

کبھی الطاف حسین کی بھی پیروڈی بنائیں اور پھر کچھ لوگوں‌کا رقص بسمل دیکھیں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::نعمان:: آپ کی یہ بات درست ہے کہ فوجی دور میں ترقی زیادہ ہوتی نظر آتی ہے۔ منیر نیازی کا مصرعہ ہے شاید کہ 'حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ' اور یہ بات پچھلے دنوں کافی زیر بحث بھی رہی۔ لوٹا ازم پر تو ہماری ساری سیاست کا دارومدار ہے۔ کون ہے جو اس سے مبرا ہے؟
::آپی:: ہماری اتنی جرات ہی کہاں‌ہے کہ کسی کو اپنی مرضی سے اپنے سر پر مسلط کریں، فوجی راج ہو یا جنتا راج، منظوری کہیں اور سے ہی آتی ہے۔۔
::یاسر عمران مرزا:: ہمارے پیارے صدر کی شان میں‌گستاخی۔۔آپ کو انسانوں سے نچوا دیا جائے گا۔۔۔ (کتوں سے اس لئے نہیں‌لکھا کہ ۔۔۔۔ آہو۔۔۔۔ :mrgreen: )
::شازل:: پیروڈی کی پیروڈی کیسے بنائی جائے، الطاف انکل تو خود عرفان حیدر عابدی اور اداکار رنگیلے کی مشترکہ پیروڈی ہیں۔۔۔ ;-)

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

شازل اینڈ جعفر صاحباں کیوں لوگاں اور بھلے لوگاں دے خلفشار خوں بلند فرماندے او :sad:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::یاسر:: آپ کا اشارہ کن لوگاں کی طرف ہے؟

عمران اشرف نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اعلٰی جناب!
خوب اندازِ بیاں پایا ہے۔ اِن کا ایک جملہ مجھے اب یاد آتا ہے۔
'اب پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے'

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمران اشرف:: بلاگ پر خوش آمدید :smile:
مشرف انکل نے آٹھ سال میں‌جس دلجمعی سے سب سے پہلے پاکستان کا بیڑا غرق کیا تھا تو ان کو فرسٹ ہینڈ انفرمیشن تھی کہ اب پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔۔۔

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

آنے دو بھائی کیا فرق پڑتا ہے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: ہاں واقعی، فرق تو کوئی نہیں‌پڑتا
جہان ستیا ناس وہاں سوا ستیاناس۔۔
:grin:

haroonazam نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ ویسے یہ بات تو ٹھیک ہے کہ فیس بک پر مشرف کے فین بہت ہیں، لیکن عوام میں وہ بہت غیر مقبول ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہوں نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کو کنٹریکٹ دیا ہو۔ کم از کم پیپلز پارٹی کے طرز حکومت سے تو ایسا لگتا ہے۔ ;-)

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ہارون اعظم:: بلاگ پر خوش آمدید :smile:
پسندیدگی کا شکریہ۔ کنٹریکٹ والی بات پر ایک پوسٹ ہونی چاہیے۔۔۔ :grin: زبردست آئیڈیا ہے۔۔۔ اس آئیڈیا کے جملہ حقوق تو غیر محفوظ ہیں‌ناں۔۔ :lol:

haroonazam نے فرمایا ہے۔۔۔

جی بالکل جملہ حقوق غیر محفوظ ہیں۔ آپ کی تحریر کا انتظار رہے گا۔

تبصرہ کیجیے