چکّر
چکّر باز دنیا۔۔۔۔ آخر میں اتنا چکرایا ہوا کیوں ہوں؟۔۔۔ لوگ کہتے ہیں جو چکّر دنیا کو دیئے ہیں، وہ واپس آرہے ہیں۔ میں کہتا ہوں ، چلو اچھا ہے۔۔۔ دنیا میں دیا چکّر دنیا میں واپس مل جائے۔ پر خود یہ دنیا چکّر کھا رہی ہے سورج کے گرد۔۔۔ پھر یہ کیا چکّر ہے؟ یہ سمجھنے کی کوشش کرتے کرتے کم ازکم میں تو چکرا گیا ہوں۔۔۔
شیطان نے امّاں حوّا کو چکّر دیا تو یہ چکّر شروع ہوا، جو آج تک بس چکّر پہ چکّر کھا رہا ہے۔۔۔
چکّر شاید کسی گول چیز کو کہتے ہیں جس کا کوئی سرا نہ ہو، پھر تو سارا مسئلہ ہی ختم ہوگیا، جس کا سرا کوئی نہیں تو اس کا اختتام کیا ہوگا۔۔۔ میں سوچتا ہوں کہ شاید سوال حل ہوگیا پر پھر بھی سوال وہی رہے گا کہ یہ چکّر آخر ہے کیا۔۔!
زندگی ایک بہت بڑا چکّر ہے، شاید پینسٹھ سال کا یا ساٹھ سال کا۔ اس کے اندر تین چکّر ہیں، بچپن، جوانی اور بڑھاپا۔ پھر ان چکّروں میں کچھ اور چکّر ہیں، جیسے بچپن میں معصومیت کا چکّر۔۔ اپنی معصومیت دکھا کے ایک روپیہ لینے کا چکّر۔۔۔ اور نرم گالوں پر پیاری پیاری آنٹیوں کی پپّیوں کا چکّر۔۔۔ یہ چکّروں میں سب سے بادشاہ چکّر ہے!
پھر جوانی کا چکّر شروع ہوجاتا ہے۔ یعنی آپ چھوٹے چکّر سے اور بڑے چکّر میں آگئے، جیسے فزکس میں ایک الیکٹران اپنے مدار کو چھوڑ کر بڑے مدار میں جاتاہے تو بہت انرجی ضائع کرتا ہے۔۔ بس۔۔۔ آپ بھی ان چکّروں میں بہت سی انرجی ضائع کرنے والے ہیں کیونکہ اس چکّرمیں آپ کے چکّر الجھنے والے ہیں۔ جی چکّر ہی چکّر۔۔۔ پہلے محبت کا چکّر۔۔۔ پھر لڑکی کے گھر کے چکّر۔۔ پھر شادی کا چکّر۔۔۔پھر اس کے بعد بچوں کے پیمپر لانے کے چکّر۔۔۔ ان کو سکول چھوڑنے کے چکّر۔۔۔ ان کی دیکھ بھال کے چکّر۔۔۔ اتنے چکّر کہ بس آپ کو ایک دو بار خود اسپتال کے چکّر لگانے پڑ جاتے ہیں۔۔۔
اور پھر آخری قبرستان کا چکّر۔۔۔ جو صرف وہاں آپ کو چھوڑنے جانے والوں کے لئے ہے۔۔۔ کیونکہ آپ کا چکّر تو وہاں ختم ہوجاتا ہے۔۔۔۔!
23 تبصرے:
- افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
چکر صرف دو ہوتے ہيں
پيسے کا چکر اور محبت کا چکر ۔ بچپن جوانی اور بڑھاپا چکر نہيں ہيں کيونکہ وہ شروع ہوتے ہيں تو ختم بھی ہوتے ہيں
:smile: - July 15, 2010 at 4:16 PM
- یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہ مہمان لکھاری کا کیا چکر ؟ مجھے تو کچھ جنگ کے کالم کی آفتابیوں کا بھی چکر لگا رہا تھا۔
ہر عمل کا رد عمل تو ھوتا ہی ھے۔چکر در چکر دے دھنا دھن چکر ھو جاتا ھے گھن چکر۔
ارے یہ کیا سر نہ پیر چکر ہی چکر گھوم گیا سر چکرا کے چکر :lol: :lol: :lol: - July 15, 2010 at 5:02 PM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اور شاہ زاد سے تعرف کے چکر کو تو ختم ہونا ہی چاہئے۔
اور بلاگوں سے فیس بک تک کا چکر؟
پوسٹوں سے تبصروں تک کا چکر؟
بلاگی جنگوں کا چکر؟ - July 15, 2010 at 5:16 PM
- احمد عرفان شفقت نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اور قبرستان سے آگے حساب کتاب کا چکر، سزا جزا کا چکر۔۔۔سخت پکڑ والا۔
- July 15, 2010 at 5:31 PM
- یاسر عمران مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔
-
خوب کہی جناب ۔ پییمپر کا چکر اور اس کے ساتھ ساتھ، نیل پالش، لپ سٹک اور شیمپو لانے کا چکر بھی ہوتا ہے ۔ وہ بھی قبرستان کےچکر سے پہلے ختم نہیں ہوتا۔
- July 15, 2010 at 5:54 PM
- جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ایک بینڈ والا چکر بھول گئے ہیں آپ، جس کا ایک مطلب تو ڈھول اور باجا ہی ہوتا ہے ۔ اخیر ہی کی ہے، اس بار بھی ۔
- July 15, 2010 at 7:23 PM
- سعد نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اتنا چکر دینے کے بعد چکر ٹھیک کرنے والی گولی کا ذکر بھی کر دیتے :shock:
- July 15, 2010 at 9:53 PM
- عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سیانے نے اک چکر کا ذکر کیا تھا۔
کہ مرد جہاں سے نکلتا ہے۔۔۔۔اسی قسم کی جگہ واپس جانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ :shock:
غبی افراد تشریح کے لئے مجھے ای میل کریں۔ :idea: - July 16, 2010 at 2:36 AM
- شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر یہ آپ ہی ہو یا کوئ اور ہے انداز تو ہُو بہُو آپ کا ہے لیکِن یہ چکر کیا ہے ویسے؟؟؟؟
کیُوں آ رہے ہیں اِتنے چکّر؟؟؟؟ - July 16, 2010 at 4:49 AM
- Tawarish Moskovich نے فرمایا ہے۔۔۔
-
چکر کا کیا چکر ہے گرو جی صاف کہتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں
:lol: - July 16, 2010 at 7:40 AM
- جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سبھی کو پتہ ہے کہ سوری کہنا بڑوں کی عظمت بڑھاتی ہے ۔ چھوٹوں کا تو کام ہی سوری کو بدنام کرنا ہوتا ہے جی ۔
- July 16, 2010 at 11:53 AM
- جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہمارا آخری تبصرہ ٹھیک کرکے کچھ تو عظمت دکھا دیں ۔
استاد صاحب اور استانی جی، اب کچھ گریس فل اینڈ ہو ہی نہ جائے ۔
عثمان صاحب سے بھی رگلیز خرید کر مفت تقسیم کرنے کی التجا ہے جی ہماری ۔ - July 16, 2010 at 12:12 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میںتو کیا ہوتا۔۔
;-) - July 16, 2010 at 4:44 PM
- امتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔
-
چکر سے بندر یاد آ گیا
بندر کے گلے میں رسی بندھی ہوتی ہے
اور دوسرا سرا مالک کے ہاتھ میں۔
اب بندر جتنا بھی بھاگے ، اپنی طرف سے وہ
کئی سو میل بھی بھاگ لے ، وہ درحقیقت رسی کی لمبائی میں گول چکر ہی کھا رہا ہوتا ہے۔
اب بندر کو پتہ ہو یا نہ ہو کہ چکر کھا رہا ہے ایک ہی جگہ کے
اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا
کیونکہ کھانے اس نے بہرحال چکر ہی ہیں - July 16, 2010 at 5:33 PM
- جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
وہ تو وہ وہ ہے جسمیں بندہ جیتے جی اتر جائے تو سبھی کسر نکالنے آجاتے ہیں ۔
استاد صاحب اور استانی جی، اس سے آگے تو ہماری بھی بس ۔ - July 16, 2010 at 7:53 PM
- یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اوئے خانہ خرابو :twisted:
مجھ شریف بندے کیوں گھوما پھرا کے چکرا دیا :lol: :lol: :lol:
ویسے چکر ایسا چکر کہ بس تاریخ میں رقم رہنے والا چکر :lol: - July 16, 2010 at 9:48 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سمجھ نہیں آتا کہ کہاں سے شروع کروں۔۔ چلیے یہاںسے شروع کرتے ہیں کہ یہ تحریر میری نہیں، ایک ایسے مظلوم کی ہے جسے جبرا یہ بلاگ نیا نیا شروع ہونے پر، پڑھنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ آخر کار بے چارے کا دماغ ہی مرگیا اور اس نے بھی کہنا شروع کردیا کہ 'ویکھیا۔۔ ۔میںآئی تے تہاڈے گھر دی بو ختم ہوئی'۔۔۔۔ لہذا اب اکثر و بیشتر ان حضرت کی تحاریر سے بھی عوام الناس کو مستفید، محظوظ وغیرہ کیا جائے گا۔ موصوف نے ایک ذاتی محفل میںارشاد کیا ہے کہ وہ تبصروں وغیرہ کا جواب نہیں دیںگے، لیکن اتنے لوگوں کے تعریف کرنے کے بعد مجھے امید ہے کہ وہ اپنی رائے پر نظر ثانی کریں گے۔۔۔
تعارف ان کا یہ ہے کہ اس حقیر پرتقصیر نے انہیںاپنی دوستی کے رتبے پر فائز کیا ہوا ہے۔ ٹھرکی اتنے ہیں کہ ان کی باتیں میرے کان بھی لال کردیتی ہیں۔۔۔ دور سے دیکھنے پر پرانا سٹیم ریلوےانجن لگتے ہیں، رنگ کی وجہ سے نہیں، دھویں کی وجہ سے ۔۔۔ ان کا منہ، منہ کم اور چمنی زیادہ ہے جہاں سے ہر وقت وہ دھواں نکلتا رہتا ہے، جو وزارت صحت نے مضر قراردیا ہوا ہے۔۔۔ لیکن وہ کہتے ہیں کہ مر تو بندے نے جانا ہی ہے تو کچھ حسرت لے کر مرنا تو اور زیادہ مرنا ہے۔۔۔۔
اس تحریر چھاپنے پر میں اس لئے راضی ہوا کہ اس کا ایک جملہ ٹھاہ کرکے لگا مجھے ۔۔کہ ۔۔لوگ کہتے ہیں جو چکّر دنیا کو دیئے ہیں، وہ واپس آرہے ہیں۔۔۔۔۔ ;-) - July 17, 2010 at 12:31 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شاہ زاد صاحبکو خؤش آمدید۔۔۔۔۔۔ یہ تو لاجواب چکری قسم کا مہمان لکھاری نہیںہے اوےےےےےےےے :mrgreen:
- July 17, 2010 at 4:33 PM
- md نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اتنے چکر آنے کے بعد متلی کوبھی آنا چاھئے - مجھے آپکا بلاگ فوٹوسٹیٹی بھت پسند آیا تھا -شکریہ
- July 18, 2010 at 2:49 PM
- کاشف نصیر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہاں تو خوب چکر بازیاں ہورہی ہیں، ویسے جعفر صاحب پچھلے ہفتہ کا کیا سین ہے، اسماء بی بی والا معاملا سمجھ نہیں آیا، میں تو ایک ہفتہ غائب رہا ہوں واپس آیا تو اس طرح کی خبریں مل رہی ہیں۔
ویسے جعفر صاحب آپ ہمیں کب بلاگ رول میں شامل کررہے ہیں۔ - July 19, 2010 at 4:54 PM
- کاشف نصیر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
افتخار صاحب ایک چکر اور ہوتا ہے جس کے بعد آنے پر مٹھیائیاں تقسیم ہوتی ہیں۔ آپ اس چکر کا زکر بھول گئے۔
- July 19, 2010 at 5:01 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
کاشف میاں، اس معاملے کا نہ ہی پوچھیںتو بہتر ہے
میں آپ کو ابھی شامل کررہا ہوں بلاگ رول میں۔۔ بھول گیا یار۔۔ معذرت۔۔۔ - July 19, 2010 at 6:31 PM
- وقاراعظم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ویسے یہ چکر سے یاد آیا کہ کیا خوب چکر چلا ہے پچھلے چند ہفتوں میں بلاگستان میں۔۔ :mrgreen:
- July 20, 2010 at 2:41 AM