ایک دن 'اوئے' کے ساتھ

(احمقانہ پس پردہ موسیقی)۔۔۔روحیل کھڑپینچ کی آواز, پس پردہ موسیقی پر اوور لیپ کرتی ہے۔۔۔''آج ہام آپ کی ملاقات جس شخصیت سے کرووائیں گےےےے، وہ ہار فن مولا ہیںںںں۔ ڈاکٹر صابر ایوان کا نام کون نئیں جانتااااا۔(احمقانہ موسیقی اوورلیپ کرتی ہے) نامور ماہر قنون ہیںںںں۔ ججوں کے ساتھ ڈریکٹ کنکشن راکھتے ہیں۔ ان کے بارے میں ماشہور اے کہ نسواری کو بھی بری کرووالیتے ہیںںںں۔ (موسیقی اوور لیپ)۔ آپ نے یونی وسٹی آف کوکوبانگو سے اخلاقیات میں پی ایچ ڈی کی ی ی اور فوجداری مقدموں میں بڑا نام پیدا کیاااا۔آیئے ان سے ملتے ہیںںںں۔''

ڈرائنگ روم میں صابر ایوان اور روحیل کھڑپینچ آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔ کھڑپینچ کی آواز اوور لیپ کرتی ہے۔۔۔۔'' پیلے ہم نے آنڈوں پرونٹھوں کا ناشتہ کیااااا۔۔۔ پھر ہم نے دودھ پتّی کے دو دو مگّے پیےےےے۔۔۔ اس کے بعد لسّی کا ڈُوھڑ (ڈیڑھ) گلاس پیااااا۔۔۔ پھر ہمیں نیند آگئی ی ی (خرّاٹوں کی آواز اوور لیپ) اور ہم بارہ بجے اٹھے۔۔۔احمقانہ موسیقی۔۔۔ پھر صابر ایوان سے گپ شپ شروع ہوئی ی ی ''۔۔۔

آپ پر اَلزام لگایا جاتا اے کہ آپ نے وزیر اعظم زلفی کی پھانسی پر مٹھیائیاں بانٹیں تھیںںںں، آپ اس پر کیا کہتے ہیںںںں؟

جی نہیں۔۔۔ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ اصل ماجرا یوں ہے کہ جناب زلفی شہید، کی شہادت کے دوسرے دن میں نے ان کی غائبانہ رسم قل کا اہتمام کیا تھا، کیونکہ اس دن بوجہ چھٹی، سبزی منڈی بند تھی، لہذا پھلوں کا بندوبست نہ ہوسکا،بنابریں ختم قل شریف کے بعد حاضرین محفل میں گلاب جامنیں اور برفی وغیرہ بانٹی گئی تھی، اتنی سی بات تھی جس کا حاسدین نے بتنگڑ بنا دیاہے۔۔۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ جناب نسواری کے مخالفین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے مخلص ساتھیوں کی کردار کشی کرکے ان کو پارٹی سے نکالا جائے اور جناب نسواری کی ساکھ مجروح کی جائے، لیکن میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ ایسا صرف میری نعش پر سے گزر کر ہی ہو سکتا ہے۔ (وفور جذبات سے صابر ایوان کی داڑھی میں موجود سفید دھاری پھڑکنے لگتی ہے)

یہ بتائیں کہ ایک طرف تو آپ بی ٹی وی پر اسلامی لییکچر دیتے ہیںںںں، دوسری طرف جناب ناصف ولی نسواری کے وکیل بھی رہے ہیںںںں (آنکھیں میچ کر، ناک سکوڑ کر اور ہونٹوں کو گول کرکے) کیا یہ کھُولا تاضاد نئیں اے؟

مجھے آپ کے اس سوال سے تعصب، عناد، تنگ نظری اور انتہاپسندی کی بو آتی ہے، سو آئی آبجیکٹ اینڈ ریفیوز ٹو آنسر اٹ۔۔۔

روحیل کھڑپینچ کی آواز اوور لیپ کرتی ہے۔۔۔۔ صابر ایوان گسّے میں آگئےےےےے۔۔۔ انہوں نے لنچ کے لئے میری فرمیش پر کریلے گوشت پکوائے تھےےےے ۔۔۔لیکن انہوں نے کریلے گوشت کی ہوا بھی نہیں لگوائی ی ی ی۔۔۔۔  اور مُجے آلو اور کدّو کی بھجیا کھانے پر مجبور کردیاااا۔۔۔ جس پر ہامیں مجبورا پاروگرام مختصر کرنا پڑاااا۔۔۔

اگلے پاروگرام میں ہام آپ کی ملاقات ماشہور اداکارہ صیمہ سے کرائیں گےےےے۔۔۔ اس وقت تک کے لئے اجازت دیجیےےےے ۔۔۔ اللہ حافظ
Comments
28 Comments

28 تبصرے:

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاہا۔۔ :mrgreen:
باقی تو ٹھیک ہے لیکن موسیقی پر کیوں‌ اتنی تپ ہے؟ :lol:

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک صابر سوری بھی ہے مستقل قومی مشکل کا اس پر بھی کبھی نظر کرم کرو۔

نوٹ۔ سوری انگلش والا سوری ہے اردو والا سوری پڑھنے سے پرہیز کیا جإے۔

محمدصابر نے فرمایا ہے۔۔۔

میں اپنا نام اس طرح استعمال ہونے پر احتجاج کرتا ہوں۔ :lol:

SHUAIB نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ کاونسی بھاشا ہے بھئی؟
میں‌ تو بوکھلا گیا پڑتے پڑتے ;-)
اور تمہارے بلاگ پر تبصرہ کا سبمٹ بٹن نظر نہیں آیا تو میں‌ نے انٹر مار کر کام چلا لیا -

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

میں جام جہالت کے غلط استعمال پر احتجاج کرتا ہوں۔صبح چڑھاو گئے تو بارہ بجے سے پہلےآنکھ کیسے کھلے گی۔جناب نسواری۔۔۔۔۔۔۔کون ہے اوئے میری شان میں گستاخی کر نے والا۔کیا کھلے چہرے پر کوئی پنگا اس پوسٹ کی شان نزول کی وجہ ھے؟

عین لام میم نے فرمایا ہے۔۔۔

دن گزارا بابرا کے ساتھ اور لنک دیا ہے نرگس کا۔۔۔۔۔۔۔ کیا یہ کھولا تا ضاد نہیں!
:grin:

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت ہی خوب جعفر۔ جتنی خوبصورت پیروڈی فرمائی ی ی ی اس سے تو لگتا ہے یہ آپ کا فویورٹ پروگرام ہے ے ے ے۔ :mrgreen: اگر نہیں ہے تو کھلا تضاد ہے ے ے

عادل بھیا نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا دن گزرا آپکے ساتھ۔۔۔ لیکن بہت جلدی گزر گیا۔
عین لام میم:: ہاہاہا۔۔۔ بلکل دُرست

منصور احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ واہ واہ سب سے زیادہ مزہ موسیقی کا اآیااااا ہےےےےےےےےےےےےےے

کاشف نصیر نے فرمایا ہے۔۔۔

بابر اعوان اور صابر اعوان، بہت خوب مزا آگیا۔
صاحب آپ رسم الخط کون سا استعمال کرتے ہیں، ہمارے پاس آپکی تحریر واضع اور نستعلیق خط میں نطر نہیں آتی۔

سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ اوئے :mrgreen:
بہت عمدہ پروگرام ہے :grin:

فرحان دانش نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عثمان:: کسی دن پورا 'پاروگارام' بغور دیکھیں، آپ کو بھی اس موسیقی پر ایسی ہی تپ چڑھے گی۔
::بدتمیز:: وہی والا ناں۔۔۔ شدید قسم کا حسین شخص :evil:
::محمد صابر:: آپ کا احتجاج نوٹ کرلیا گیا :mrgreen:
::شعیب:: یہ گلابی اردو ہے
::یاسر:: اس کی شان نزول کی واحد وجہ یہ ڈائلاگ اور اس کی ڈیلیوری کا منفرد انداز ہے کہ 'کیا یہ کھولا تاضاد نئیں اے' :twisted:
::عین لام میم:: ;-)
::محمد اسد::‌ نئیں یہ کھولا نئیں‌بلکہ بند تضاد ہے :grin:
::عادل بھیّا:: میرے ساتھ؟ اوئے کے ساتھ گزارا جی دن آپ نے۔۔۔
::منصور احمد:: بلاگ پر خوش آمدید۔ صرف موسیقی کا مزا آیا؟ لگتا ہے آپ شروع کے لنک پر کلک کرکے وہ پاروگرام ہی دیکھتے رہے، تحریر پڑھنے سے محروم ہی رہے :grin:
::سعد:: :mrgreen:
::کاشف نصیر:: شکریہ۔ اردو کے جتنے بھی مشہور فونٹ ہیں، انسٹال کرلیں، انشاءاللہ تحریر بالکل درست نظر آئے گی۔
::فرحان دانش:: ;-)

haroonazam نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھی تحریر ہے۔

محب علوی نے فرمایا ہے۔۔۔

روحیل کھڑپینچ کا کردار خوب ہے صابر ایوان کے ساتھ اور زلفی کی پھانسی پر مٹھائی تقسیم کا معمعہ بھی خوب حل کیا ہے۔

یہ پوسٹ خوب ہے اور میرے خیال ہے بہبود آبادی سے بدرجہا بہتر :lol:

شعیب نے فرمایا ہے۔۔۔

میرے خیال میں اس کو
گلابی اووردو
بولنا چاہئے ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ہارون اعظم:: شکریہ :smile:
::محب علوی:: شکریہ محب بھائی
::شعیب:: بات آپ کی بھی سٹ پانے والی نہیں ہے

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

استاد صاحب، آداب ۔
ہاسے دا چنگا بندوبست کیتا جے ۔ بادشاہ کے سر دو سیییییینگ، کن کا کن کا، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

احمقانہ موسیقی والا ربط ابھی دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ تینوں حصے دیکھ کے واپس آ کے بشرط زندگی اس پوسٹ پہ تبصرہ کروں گا۔
:mrgreen:

mabdulbasit نے فرمایا ہے۔۔۔

:lol: nice koshish of perodi of warrainch

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::سنکی:: جناب، پہلے تو اپنے بلاگ پر تبصرہ کرنا آسان بنائیں، میں‌تقریبا دو دن سے کوشش کررہا ہوں۔۔۔ ہنوز دلی دور است۔۔۔۔ ہنسنے کا شکریہ
::منیر عباسی:: ہاں جی، ٹھیک ہے، نرگس کے بیڈروم سے کس کا واپس آنے کو دل کرے گا :grin:
::عبدالباسط:: تھینک یو تواڈا۔۔

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

استاد صاحب، آداب ۔
آپ کا ساتھ رہا تو ہم بھی اپنی سنکیت پر قابو پالینے میں جلد ہی کامیاب ہو جائینگے ۔ آپ بلا تبصرہ جانے دیں، اب ہماری امیدیں ایسی خاک تو نہ کرینجی ۔ تمام روڈیں روم کو بھی تو جاتی ہیں نا جی ۔

امتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جی شاہ جی ۔ ۔ ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جہالستان:: نہ جی قابو نہ پائی سنکیت پر، جیسے داغ تو اچھے ہوتے ہیں، ویسے ہی سنکی پن بھی کچھ ایسا برا نہیں ہوتا :grin:
::امتیاز:: مرشد بادشاہ دی خیر

عمران اشرف نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جناب!
خوب لکھا ہے۔ نام اگر اصل بھی لکھ دیتے تو کوئی مزائقہ نا تھا۔ میں یہ پروگرام ہنسنے کے لئے دیکھتا ہوں۔کمال لہجہ ہے صاحب کا اور مجال ہے جو درستگی کی کبھی کوشش کی گئی ہو۔ پرچی کی واضح مثال ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمران اشرف:: اصل نام لکھنے سے پیروڈی کا مزا تو نہیں‌آنا تھا جی۔۔ ;-)

اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت ہی عمدہ لکھا ہے
بہت شکریہ

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اکرم:: بلاگ پر خوش آمدید
پسندیدگی کا شکریہ ، امید ہے آتے جاتے رہیں‌گے

تبصرہ کیجیے