دُر شاباش!
شاہي سيّد نے فرمايا ہے کہ يہ اردو بولنے والے 'بھيّا لوگ' پناہ گزين ہيں! جيسے ان کے اور ہمارے محترم باچا خان، وفات پانے کے بعد بھي جلال آباد ميں پناہ گزين ہيں۔ شاہي سيّد کے لئے بھي ايک عدد دُر شاباش!
آپ کے اور ہمارے، ہم سب کے پيارے، الطاف انکل نے ايم پي اے رضا حيدر کے قتل پر، پرامن يوم سوگ کي اپيل کي تھي۔ ان کے پيروکاروں نے بھرپور طريقے سے اس اپيل پر عمل کيا! اس ڈسپلن اور تنظيم اور يقين محکم پيدا کرنے پر الطاف انکل کے لئے دُر شاباش! (يہ الطاف انکل کي پندرہ کروڑويں دُر شاباش ہے)
شہباز شريف عرف خادم اعلي عرف عائشہ ہني کے ڈارلنگ عرف بيٹھي ہوئي آواز نے کہا ہے کہ سيلاب زدگان کي مدد کے لئے ناجائز دولت لوٹنے والوں سے پيسہ اگلوانا چاہيے۔ ان سے پوچھنا صرف اتنا ہے کہ يہ کام مياں شريف مرحوم کريں گے۔؟ اس کے ساتھ ہي انہوں نے تين ہزار سات سو ترپن ويں دفعہ خوني انقلاب آنے سے آگاہ کيا۔ يہ انقلاب، شايد اس سيلاب کے بعد آہي جائے کہ خدا کے گھر دير ہے، اندھير نہيں! خادم اعلي کے لئے بھي ايک عدد تازہ تازہ دُر شاباش!
صدرپاکستان اينڈ کو، کو کسي دُر شاباش کي ضرورت نہيں!
سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!
29 تبصرے:
- گمنام نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آپ مرھم کا انتظام کرتے تھے دل جلانا کب سے شروع کر دیا !!!! :shock:
- August 7, 2010 at 7:00 PM
- گمنام نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اور ہاں صدر صاحب کیلئے دُر شاباش نہیں دُر ۔۔۔۔۔ آپ بھی سمجھ توگئے ہوں گے! ;-)
- August 7, 2010 at 7:13 PM
- عمران علی مغل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اس پوسٹ کے پوسٹنے پر آپ کو بھی ایک عدد دُر شاباش :twisted:
- August 7, 2010 at 7:19 PM
- یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہ تو اپنے بندے کا بلاگ ہے۔بد اخلاقی کی کھلی چھٹی ہے ہمیں :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
صدرپاکستان اينڈ کو، کو کسي دُر شاباش کي ضرورت نہيں!
یہ کیسا ھے۔
خنزیر خوش باش :twisted: - August 7, 2010 at 7:31 PM
- کاشف نصیر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اتنا دلچسپ بلاگ لکھنے آپ کو بھی شاباش در شاباس ۔۔۔۔
ایک شاباشی بارا سنگہ کو بھی دینی چاہئے تھی سنا ہے کہ اس میں انسانوں والی خصوسیت پائی جاتی ہیں! - August 7, 2010 at 7:34 PM
- ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میںکوئی نی میرے گیلے گیلے گیلانی ساب کو بی کوئی شابشی دو
کائرے اور فوزیے کو بی اور نائی ملک سنگھ کو بھی - August 7, 2010 at 7:57 PM
- وقاراعظم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اسیں سمجھ تو گئے ہیں جی پر آپ باز نہیں آتے۔ الطاف انکل کو بھی پندرہ کروڑوبار دُر شاباش دیدی ہے۔ اب بھگتیں بارہ سنگے کو۔ :mrgreen:
- August 7, 2010 at 8:33 PM
- ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔
-
واہ جی واہ ۔۔۔۔۔۔۔ آپکے کے لئے اوے شاباش اوے وہ بھی 100 کروڑ با :razz: ر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بار سے آپ امید ہے کچھ اور نہیں سمجھیں گے :mrgreen:
- August 7, 2010 at 9:14 PM
- جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
دُرفِٹے منہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔درُ فٹے منہ ہی رہتا ہے۔ دُرشبآش کبھی نہیں بن سکتا۔لہٰذاہ ۔۔ دُرشبآشیوں کو دُر فٹےمنہ نہ کہنے میں کیا چوکھا زور لگتا تھاـ۔
- August 7, 2010 at 9:19 PM
- جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اے تے ول پان آلے ہاسے دی گل کیتی جے، استاد صاحب ۔
- August 7, 2010 at 10:28 PM
- عین لام میم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ڈفر سے اتفاق کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ تواڈا کیہڑا بِل آنا اے۔۔۔۔۔ بچوں کی فرمائش پہ دے دو انہیں بھی دُر شاباشی۔۔۔! :lol:
- August 7, 2010 at 11:29 PM
- عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آپ اپنی شاباشیاں اپنے پاس رکھیں۔ مجھے یہ بتائیں کہ یہ عائشہ ڈارلنگ کون ہے؟ :???:
- August 8, 2010 at 12:29 AM
- شازل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
عائشہ ڈارلنگ کوئی نیا اسکینڈل ہے یا پرانے اسکینڈل کا ری میک
- August 8, 2010 at 12:57 AM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
عائشہ ڈارلنگ کو نہ جاننے والے حضرات اپنی عمر کا بالواسطہ اظہار کر رہے ہیں۔
:mrgreen: :mrgreen:
خیر ، سنا ہے برمنگھم میں ایک جیالے نے صدر پاکستان کو عملی طور پر در شباسی دے دی ہے ، دو جوتے مار کے!!!!
اسے کہتے ہیں محبت کا اظہار۔ - August 8, 2010 at 2:33 AM
- یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جیالا زندہ باد :grin: :grin: :grin: :grin: :grin:
- August 8, 2010 at 7:29 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::گمنام:: پہلے دل جلائیں گے تو پھر ہی مرہم بکے گا ناں ;-)
::عمران علی مغل:: ناں جی، پوسٹنا کوئی کام ہے؟ اصل کام تو اسے پڑھنا ہے، اس لئے آپ کو بھی۔۔۔ :mrgreen:
::یاسر:: بارہ سنگھا ٹھیک کہتا ہے کہ آپ بہت متعصب شخص ہیں۔ بھلا خنزیروں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔۔۔۔ :twisted:
::کاشف نصیر:: لگتا ہے آپ کی جان پہچان ہوگئی ہے بارہ سنگھے سے :grin:
::ڈفر:: زرداری اینڈ کو میں سب آجاتے ہیں یار۔ ویسے بھی میری طرف سے یہ کام کل کردیا ہے کسی نے ۔۔۔ دستی۔۔۔ :mrgreen:
::وقار اعظم:: میری طرف سے تو یہ پہلی ہی ہے، باقی تو انہیں وقتا فوقتا دنیا بھر سے ملتی رہی ہیں
::ضیاءالحسن:: آپ اصلی ضیاء ہی ہیںناں :grin: اوئے دیکھ کے مجھے اطمینان قلب ہوا کہ آپ اصلی تے وڈے ضیاءالحسن ہیں۔۔۔ تشویش کی وجہ یہ تھی کہ آج کل کوئی آپ کا متوقع برادر نسبتی (المعروف بہ سالا) آپ کے نام سے تبصرے کرتا پھر رہا ہے :mrgreen:
::جاوید گوندل:: سرجی، در شاباش، در فٹے منہ سے اوپر کا درجہ ہے جدید لغت میں ;-)
::سنکی:: :cool:
::الف عیم میم:: ڈفر کو دیا گیا جواب آپ کو بھی کفایت کرتا ہے ;-)
::عثمان:: آپ اتنے نئے لگتے تو نہیں
::شازل:: سکینڈل نہیں تھا جی، سنا ہے شادی کی تھی اپنے حبیب جالب ری مکس نے۔۔۔
::منیر عباسی:: اسے داڑھی اور تنکے والی مثال سے بھی بخوبی سمجھا جاسکتا ہے :mrgreen:
::یاسر:: ناں جی۔۔۔ جوتا زندہ باد۔۔۔ :mrgreen: - August 8, 2010 at 1:14 PM
- عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شہباز شریف کی آخری پُونڈی تو میں نے اس کے ساتھ سنی تھی جس نے کھر کھیڈ لگائی تھی۔ :mrgreen:
لگتا ہے کہ بلاگر اعظم نے مطالعہ ذلالیات میں کوئی باب مس کردیا ہے۔ :lol: - August 8, 2010 at 2:10 PM
- عمران اشرف نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ارے واہ!
آج کا اخبار تو مزیدار خبروں سے بھرا ہوا ہے۔ ھمارے صدرصاحب فرماتے ہیں " مجھے اگر پتہ ہوتا کہ سیلاب اتنی تباہی لائے گا تو دورے کا منصوبہ نا بناتا"
دُر شاباش! - August 8, 2010 at 4:06 PM
- محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اور اپنے مولانا فضل الرحمن آج کل خاموش خاموش ہیں، اس پر ان کو در شاباش :razz:
- August 8, 2010 at 10:44 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::عثمان:: بلاگر اعظم کو جلد ازجلد بڑاہونےکی ضرورت ہے ;-)
::عمران اشرف:: :evil:
::محمد اسد:: ان پرتو در۔۔۔۔ - August 9, 2010 at 1:46 PM
- امتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔
-
صدر صاھب کی اپنی موجودگی میں ڈیوڈ کیمرون اور آسفہ کی تاریخ لگوانے پر در شاباش
- August 9, 2010 at 3:30 PM
- راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
معذرت چاہتا ہوں پڑھنے میں کچھ دیر ہوگئی۔۔ میرے لیے بھی در شاباش۔۔
پاکستانی عوام کی شاباشیں کدھر ہیں بھئی؟ یہ کندھوں پر بٹھا کرتمام سزاواران شاباش لوگوں کو اقتدار میں لاتے ہیں پھر کہتے ہیں اشکے بھئ اشکے۔۔ انکے لیے بھی در شاباش۔ - August 10, 2010 at 7:27 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::امتیاز:: یار تو خود تو اندر ہوگاہی مجھے بھی کوڑے پڑوائے گا :grin:
::راشد کامران:: سیلاب کی وجہ سے رعایت کی ہے جی عوام سے۔ اب انہی در شاباش والوںسے امداد کی بھیک مانگیں گے اور ان کے حق میں نعرے لگائیں گے۔۔۔ در شاباش۔۔۔ - August 10, 2010 at 12:47 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بڑی شاباشیںبانٹی جا ری ہیں۔۔ خیر تو ہے ناں ;-)
- August 11, 2010 at 12:00 AM
- بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
پھر تو سارے بلاگستان کے لئے بھی در شاباش
ویسے میں نے نوٹا ہے کہ جب بش کو جوتا پرا تھا تو سب نے اس کے حوالے سے کچھ نہ کچھ لکھا تھا اپنے بلاگز پر ، لیکن اپنے پیارے صدر کو جوتا پڑنےپر کسی نےشور نہیں مچایا اور کچھ نہیں لکھا ۔
کیوں؟
اس پر بھی در شاباش :mrgreen: - August 12, 2010 at 1:31 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::عمر بنگش:: تجھے بھی چاہیے؟
::بلو:: ہاں تو نے لکھ دیا ہے ناں۔۔۔ بس فرض کفایہ ادا ہوگیا۔۔ :grin: - August 15, 2010 at 2:00 AM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
نہیںیار، میرے پاس تو سٹاک میںپہلے ہی کافی ساری ہین۔۔۔ :oops:
- August 15, 2010 at 6:01 PM
- قاری نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بہت اعلیِ'۔۔۔۔ (-:
- December 2, 2010 at 9:44 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::قاری:: بلاگ پر خوش آمدید، پسندیدگی کا شکریہ اور دوبارہ آنے کی امید کے ساتھ :smile:
- December 2, 2010 at 10:45 PM