یار دوست

دوست بڑی کمینی چیزیں ہوتے ہیں نہ ان کے بغیر گزارا ہوتا ہے نہ ان کے ساتھ!

آن لائن دوستیاں اگر جنس مخالف سے نہ ہوں تو خوب پھلتی پھولتی ہیں۔ پھلتی پھولتی تو وہ بھی ہیں لیکن کسی اور سمت میں ۔۔۔ آہو!۔ بلاگنگ شروع کرنے کے بعد طبقہ بلاگراں کے کچھ ارکان سے بڑی بے تکلفیاں ہوئیں جو اب بڑھ کر دوستی تک پہنچ رہی ہیں۔ اگرچہ کچھ لوگوں کو ان دوستیوں پر اعتراضات بھی بہت ہیں لیکن جی ہر مزےدار چیز متنازعہ ضرور ہوتی ہے۔ لہذا اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نشتہ!

ذیل کی سطور میں ایسے ہی چند دوستوں کا نام لیے بغیر 'بوجھو تو جانیں' ٹائپ ذکر کیا جائے گا۔ نام نہ لکھنے کو کوئی میری بزدلی پر محمول نہ کرے اگرچہ اصل وجہ یہی ہے! انیس نے بہت پہلے خبردار کردیا تھا کہ آبگینوں کو ٹھیس لگنے سے بچانے کے لئے دوستوں سے سچ مت بولو اور اس کے لیے انہوں نے 'خیال خاطر احباب' جیسی اصطلاح گھڑی تھی، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں اور اگر نہیں جانتے تو جان لیں کہ میرے جیسا صداقت شعار، راست گو، بے باک انسان ایسی خبرداریوں کو خاطر میں نہیں لاتا اور وہی کہتا ہے ۔۔۔ جو نہیں کہنا چاہیے!

ایک بھائی جان ایسے ہیں، جن کے بلاگ اور ان کی فیس بک وال پر ہمیشہ وہ کچھ لکھا ہوتا ہے کہ چنگا بھلا مٹن کڑاہی کھاتا ہوا بندہ، خودکشی بارے سوچنے لگتا ہے!۔ ہزار دفعہ سمجھایا ہے کہ یار! لک ایٹ دا برائٹ سائڈ۔ یعنی کہ بلب (آج کل انرجی سیور) کی طرف دیکھ۔ تاکہ تیری آنکھوں میں بھی جلن ہو اور تمہیں پتہ چلے کہ تکلیف ہوتی کیا ہے؟ اور مجھے شدید شک ہے کہ یہ ایسی باتیں خوب پیٹ بھر کے کھانا کھانے کے بعد ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے کرتا ہے۔ لیکن ہمیں یہ سب پڑھ کے جو السر ہوجانا ہے، اس کی اسے کوئی پروا نہیں!۔ بندہ بن اوئے۔۔

دوسرے پائین، صرف تب لکھتے ہیں، جب کسی کی واٹ لگانی مقصود ہو۔ ورنہ برفانی ریچھ (ھاھاھاھاھاھا) کی طرح، لمبی نیند سو جاتے ہیں۔ بہت دفعہ کہا ان کو آف دی ریکارڈ کہ اوئے (ان کا لقب لکھنے کو دل تو کررہا ہے، پر، آئی ول پاس) لکھا کر تیرے جیسا لکھنے والے کم ہیں بلکہ ہیں ہی نہیں اور، کوئی اور نہیں ملتا تو میری ہی واٹ لگا لیا کر۔ لیکن پائین ہیں کہ بس۔۔۔آہو۔

ایک اور صاحب ہیں جو فیس بک سٹیٹسوں پر ایسے فقرے چست کرتے ہیں کہ بندہ پھڑک کر رہ جاتا ہے۔ پر جب اپنے بلاگ پر لکھتے ہیں تو ان میں پروفیسر اشفاق علی خان کی روح حلول کرجاتی ہے۔ 'روسی ٹریکٹر اور بکریوں کا بانجھ پن' جیسے موضوعات پر لکھتے ہیں اورایسی فلسفیانہ باتیں کہ بندے کا دیوار میں ٹکریں مارنے کو دل کرنے لگتا ہے۔ لکھیں جی، ایسی باتیں بھی لکھیں اور جم جم لکھیں، لیکن کبھی اپنا دوسرا ٹیلنٹ بھی آزمائیں، جس کی روز مشق کرتے ہیں۔ مہربانی ہوگی!

اور جو آخری ہے اس پر مجھے بڑی تپ ہے! آپ پوچھیں گے کیوں؟ اس کی ایک بڑی ٹھوس وجہ ہے۔ جو بندہ پریکٹس میں ہی ساری توانائی لگا دے اور میچ کھیلنے کے لیے ان فٹ ہوجائے، اس کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ جی! بالکل۔۔ میرا بھی یہی خیال ہے کہ ۔۔۔فیس بک کھاگئی زن و جواں کیسے کیسے۔۔۔۔ سیانے صحیح کہتے تھے، نام کا اثر آخر کار ہوہی جاتا ہے!

Comments
18 Comments

18 تبصرے:

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

آخری والا اوے تو میں پہچان گیا ۔۔۔۔۔ باقی کی تعریف استاد جی تسی خود کرو ۔۔۔۔ اور ہاں میں تو کہیں نہیں ہوں نا۔۔۔۔ ایویں خوش ہو رہا ہوں میں۔۔۔۔۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

دوسرے نمبر والا تو میں پچھان گیا :mrgreen:
پہلے والے پہ تھوڑا مشکوک ہوں کہ میرے پاس کچھ لوگ ہڈن بھی ہیں ، ایک دفعہ فیر :mrgreen:

یاسرخوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

پہلے اور آخری کو میں پہچان گیا۔
وچکارلے الےکی وضاحت کی جائے۔
کامریڈ کچھ کچھ ہو سکتے ہیں۔
کچھ کچھ ۔۔ایویں ایویں گلابی بھی۔

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

وچکارلا تیسرا بندہ ھے جی۔
اسکا بتائیں۔
میں نے بکریاں پالنی ہیں۔

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

نہ جی نہ ۔ دوست کمينی چيز نہيں ہوتے

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

میری بدقسمتی یہ ہے کہ مجھے شعر مکمل یاد نہیں‌رہتے اس لئے میں‌ اس مراسلے پر یہ کہنے پر اکتفا کروں‌گا کہ

بہت شور سنتے تھے پہلو میں‌دل کا
جو چیرا تو ایک قطرہ خون نکلا

وغیرہ وغیرہ والی صورت حال اس مراسلے کو پڑھنے کے بعد نظر آئی۔ بلکہ میں‌تو یہ کہوں‌گا کہ آُ نے اوئے گروپ کی واٹ لگانے کی بجائے اپنے قارئین کی واٹ لگا دی ہے اس بار۔

پھر بھی خوش خطی کے نمبر میں‌دے دیتا ہوں۔

امتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

یار میں "سبوں" کو پہچان گیا ہوں۔ لیکن لسٹ میں بندے کچھ شارٹ لگ رہے ہیں۔۔
اور دوست بے شک کمینی چیز ہوتے ہوں گے ۔۔ لیکن جن کے بارے میں تم نے لکھا۔ وہ اس سے بہت بڑھ کر لگ رہے ہیں مجھے

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جعفر ۔۔ مگر ایک کی سمجھ آئی ہے باقی کے کون سمجھائے گا :?

وقاراعظم نے فرمایا ہے۔۔۔

میں تو جی صرف دوسرے کو پہچان سکا ہوں۔
پہلے بھائی جان کی خصوصیات پڑھ کر کئی احباب کا خیال آتا ہے اور آخری دو حضرات کے بارے میں خاصی کنفوژن ہے۔۔۔۔

شازل نے فرمایا ہے۔۔۔

آخری بندے کو تو میں وی پچھانڑ گیا
کیا آپ لوگوں کی کایا کلپ تو نہیں ہوتی بلاگ لکھتے ہوئے۔

عادل بھیا نے فرمایا ہے۔۔۔

سیکنڈ لاسٹ والا کچھ کچھ پہچان گیا لیکن باقی نہیں سمجھ لگی۔۔۔ تحریر پڑھ کر علم ہوا کہ میں آپکو جتنا نڈر سمجھتا تھا آپ تو بلکل ہی اُلٹ نکلے۔۔۔ اتنا ڈر ڈر کر لکھا کہ گویا ابھی کوئی جھپٹے گا جعفر پر اور نوچ کر کھا جائے گا

دوست نے فرمایا ہے۔۔۔

لو جی سواد بڑا آیا پر سمجھ نئیں آئی۔ :-D
سممجھ یہ نہیں آئی کہ کس کس کے بارے میں لکھا ہے۔ چونکہ ہمارا تو یہ حال ہے کہ کبھی کبھی آنا ہوتا ہے۔

Shabih Fatima Pakistani نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ

...تیسرا دوست ڈفر ہے ؟

باقی کا نھیں معلوم

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

شبیہ فاطمہ۔۔۔ خوش آمدید، اور سوچیں اور ذرا گہرائی میں جاکے سوچیں، جو تکا آپ نے لگایا ہے افسوس وہ تیر نہ بن سکا۔۔

Shabih Fatima Pakistani نے فرمایا ہے۔۔۔

main ne tau jee khaasy yaqeen se kaha tha k yai Duffer hain :S

aap khud he batadain k yai kon kon hain

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ناں جی، بتانا نہیں ہے میں نے
درست جواب دینے والے کو شاباش دی جائے گی
بہرحال جس کا نام آپ نے لکھاہے، وہ ان چاروں میں سے ایک ہے، لیکن کونسا ہے یہ اندازہ دوبارہ لگائیں۔

Shabih Fatima Pakistani نے فرمایا ہے۔۔۔

Nahi jee mazeed nahi pehla he andaza(jab k woh andaza nahi tha ) ghalat...wesy mujhy tau yai bhi nahi pata k aap k dost hain kon kon....

chalain jo bhi hain..aapnay un k baary mein likha khoob hai ...
baki posts mein phr kabhi parhungi

MAniFani نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاہاہا، بڑے پرانے پاپی ہیں ۔۔ یعنی پچھلے تین چار سالوں سے نہیں بدلے یہ

تبصرہ کیجیے