یہ
منظر لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا کے مضافات میں واقع ایک
وسیع فارم ہاؤس کا ہے۔ سوئمنگ پول کے کنارے چھتریوں کے نیچے میزیں انواع و اقسام
کے مشروبات سے سجی ہوئی ہیں۔ یہ فارم ہاؤس میڈلین کارٹل کے سربراہ ایل مانچو
کا ہے جہاں وہ بیرونِ ملک سے آنے والے خاص مہمانوں کی خاطر تواضع اور بزنس سے جڑے
معاملات کو دیکھتا ہے۔ آج یہاں ایک بہت خاص مہمان بہت دور سے آیا ہے۔ اس کا تعلق
میڈلین کارٹل سے اس وقت سے ہے جب پابلو ایسکوبار زندہ تھا۔ میڈلین کارٹل پر اچھے
برے وقت آتے رہے لیکن اس مہمان کا تعلق کبھی کمزور نہیں پڑا۔
یہ
مہمان پاکستانی سیاست کا جانا پہچانا نام رانا ثناءاللہ ہے!۔
ہلکے
رنگ کی پولو شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس سر پر تنکوں کا ہیٹ، کالے شیشوں کی عینک،
ہاتھ میں ارغوانی مشروب کا جام اور منہ میں کیوبن سگار۔ یہ پاکستانی سیاست
کا بڑا نام تو ہیں لیکن ان کی دوسری شناخت اتنی پراسرار اور چھپی ہوئی ہے کہ آج تک
کوئی اس کا کھوج نہ لگا سکا تھا۔ یہ دہائیوں سے میڈلین کارٹل کے ساؤتھ ایشیا میں
ایجنسی ہولڈر ہیں۔ 1993 میں جب نواز شریف کو حکومت سے نکالا گیا اور ان کے کاروبار
زوال پذیر ہوئے تو انہیں اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے خطیر وسائل کی ضرورت
پڑی۔ رانا صاحب اس وقت پی پی پی میں تھے۔ ان کو میاں صاحب کی اس ضرورت کا پتہ چلا
تو جون 1993 کی ایک گرم شام کو وہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف سے ملے اور اپنی خدمات
پیش کیں۔ باقی تاریخ ہے۔
ایل
مانچو سے رانا ثناءاللہ کی ملاقات ایک خاص مشن بارے تھی۔ دنیا بھر میں ڈرگ کا بزنس سی آئی اے
اور موساد کے ذریعے ہوتا ہے۔ 2017 کے وسط میں مغربی ممالک کے طاقت کے مراکز میں پریشانی کی لہریں دوڑ رہی
تھیں۔ انہیں علم ہوچکا تھا کہ پاکستان میں اگلی حکومت عمران خان کی ہوگی اور ان کی
انٹیلی جنس ایجنسیاں بیس سال پہلے یہ نتیجہ نکال چکی تھیں کہ اگر عمران خان کو
اقتدار مل گیا تو اس دنیا میں ایک نیا ورلڈ آرڈر تشکیل پائے گا جسے مسلمان کنٹرول
کریں گے اور عمران خان اسے لیڈ کریں گے۔ 2013 میں کامیابی سے انہوں نے عمران خان
کا راستہ روک لیا تھا لیکن اس دفعہ پوری مسلم دنیا پوری تیاری کے ساتھ عمران خان
کے ساتھ تھی۔ 2018 کے انتخابات میں مغربی
طاقتوں کے بدترین اندیشے درست ثابت ہوئے اور پوری کوشش کے باوجود عمران خان کا
راستہ نہ روکا جا سکا اور عمران خان وزیر اعظم پاکستان بن گئے۔
اس
موقع پر ایک نئے پلان کو بروئے کار لایا گیا۔ رانا ثناءاللہ کے ذریعے ڈرگ منی
اربوں کے حساب سے پاکستان میں لائی گئی۔ اس کے ذریعے پاکستان کی ریاست اور عمران
خان کی حکومت کے خلاف مہم شروع کی گئی۔ 25
اکتوبر 2018 کو ایک اسرائیلی جہاز اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ ہو اتھا۔ اس جہاز
میں 90 ارب ڈالر کی کرنسی پاکستان لائی گئی۔ جب تک اداروں کو بھنک پڑتی یہ کرنسی
ٹریلرز کے ذریعے فیصل آباد منتقل کردی گئی اور جہاز واپس چلا گیا۔
جن
ٹریلرز کے ذریعے یہ ڈالرز منتقل کیے گئے انہی میں سے ایک ٹریلر کے ڈرائیور کا ضمیر
جاگ گیا۔ وہ فیصل آباد انٹی نارکوٹکس کے دفتر پہنچا اور ساری تفصیل من و عن بتا
دی۔ اس ڈرائیور کو حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا گیا ۔ دورانِ تفتیش
سارے سرے رانا ثناءاللہ تک پہنچے۔ ان کی نگرانی شروع کردی گئی۔ بالآخر دو مہینے کی
کڑی نگرانی کے بعد ان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ رانا ثناءاللہ کی
گرفتاری سے پوری مغربی دنیا میں صفِ ماتم
بچھ گئی۔ ان کو نظر آنے لگا کہ اب پوری دنیا میں اسلام کے غلبہ کو روکنا
ناممکن ہے۔
اس
موقع پر مولانا فضل الرحمن نے اپنی خدمات پیش کر دیں!۔
مولانا
مغربی طاقتوں کے ہمیشہ سے خاص دوست رہے ہیں اور ہر مشکل موقع پر انہوں نے اپنی
وفاداری اور جانثاری ثابت کی۔ رانا
ثناءاللہ کی گرفتاری کے کچھ عرصہ بعد مولانا عمرے کا بہانہ کرکے تل ابیب پہنچے اور
امریکی، برطانوی، فرانسیسی اور اسرائیلی اعلی حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کی۔ مولانا
نے کہا کہ اگر انہیں مطلوبہ فنڈنگ فراہم کر دی جائے تو وہ عمران خان کی حکومت کو
گرا سکتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح مغربی طاقتوں کی دنیاپر اجارہ داری یقینی بنانے میں
اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مولانا نے یقین دلایا کہ وہ ساری سیاسی جماعتوں کو
اکٹھا کرسکتے ہیں کیونکہ سب کرپٹ ہیں اور
عمران خان نے ان کے بڑے رہنماؤں کو شکنجے میں کس دیا ہے اور وہ کسی بھی صورت ان کو
نہیں چھوڑے گا۔ اگر ان کو ذرا سی بھی امید ہوئی کہ عمران خان سے چھٹکارا مل سکتا
ہے تو وہ دل و جان سے میرا ساتھ دیں گے۔ چار دن جاری رہنے والی ملاقاتوں میں اس
منصوبہ کی جزئیات طے کی گئیں اور مولانا کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق 36 ارب ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کردی گئی ۔
اس طرح آزادی مارچ کا آغاز ہوا۔