اموسنل اتیا چار

کبھی نہ کبھی آپ کا بھی زندگی میں‌دل ٹوٹا ہوگا اور آپ نے جس سے بہت پیار اور اعتبار کیا ہوگا اس نے آپ کو دھوکہ دیا ہوگا۔۔ کیا ۔۔۔ کبھی ایسا نہیں‌ہوا آپ کے ساتھ؟؟ نہ ہوا ہو میرے ساتھ تو بہت ہوا ہے اور اسی لئے میں ان لوگوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جن کے پیار اور اعتبار کو استعمال کیا گیا ہو اور ان کے حصے میں‌پچھتاوے کے سوا کچھ نہ آئے۔۔۔
کل میں‌جب ایک ایسے ہی عاشق کی پریس کانفرنس دیکھ رہا تھا تو مجھے لگا کہ "گویا یہ بھی میرے دل میں ہے" میاں صاحب جدید دیوداس کی طرح زرداری کو طعنے دیتے ہوئے بالکل اس گانے کے بول کی تصویر بنے ہوئے تھے
بول بول why did u ditch me whore
جندگی بھی لے لے یار kill me
فرق صرف یہ تھا کہ میاں صاحب دیو داس کی طرح الکحل کو گیڑا نہیں‌دے رہے تھے بلکہ لگتا تھا کہ انہوں‌نے پیڑوں‌والی لسی کے دو تین جگ چڑھائے ہوئے ہیں ‌اگر چہ دونوں‌کے سائڈ افیکٹس ایک جیسے ہی ہیں بلکہ میرے خیال میں‌تو پیڑوں‌والی لسی زیادہ نشہ آور ہوتی ہے اور اس کا ثبوت بھی میاں صاحب برابر دے رہے تھے ۔۔۔
اور ابھے دیول کی طرح اپنے ہرجائی محبوب سے ان الفاظ میں‌شکوہ کر رہے تھے
کیسا تیرا جلوہ یہ کیسا تیرا پیار ۔۔۔ تیرا "اموسنل اتیا چار"
Comments
11 Comments

11 تبصرے:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا بات ہے ۔ اچھی تحریر ہے

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ بلو بادشاہ ۔۔

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاہاہاہا
واہ جی واہ کیا کہنے
اچھے خاصے منجھے ہوئے لکھاری ہو
اپنا بلاگ سیارہ اور سب رنگ پر بھی رجسٹر کروا لو
زیادہ سے زیادہ لوگ پڑھ سکیں گے پھر

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر صاحب ۔۔۔ مانجھا تو کسی نے نہیں‌ مجھے ابھی تک۔۔۔ دوسروں‌ کو ہی مانجھتا رہا ہوں‌ ابھی تک :mrgreen:
اور یہ سیارہ اور سب رنگ کا سبق دے دیا اور لنک نہیں‌دیا۔۔۔ اب پھر سرچ کرو اور پھر
رجسٹر کرو :???:
حوصلہ افزائی کی بہت بہت نوازش۔۔۔ من آنم کہ من دانم
A bundle of thanks

محمد کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

:shock: واھ وا واھ وا آتے ھی سیاست بازی یعنی کہ کیچڑ میں چھلانگ لگا دی کافی گندے لگتے ہیں آپ :lol:

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

خوش آمدید ۔۔۔ لیکن
جگتیں‌کرنا منع ہے خلاف ورزی کرنے والے کو حوالہ فیصل آبادی کیا جائے گا !!! :mrgreen:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

فیصل آبادی کی تعریف اور خصوصیات تفصیل سے بیان کی جائیں
جہاں ضروری ہو اشکال بھی بنائیں

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

:ڈفر: فیصل آبادی ایک ایسا خطرناک Phenomenon ہے جس کے آلات ضرب میں صرف‌اس کی زبان شامل ہے جس سے وہ دوسرے جانداروں‌ کی بہت اچھی طرح پھینٹی لگاتا ہے۔
اشکال نہیں‌بنا سکتا۔۔۔ کیونکہ میرا بلاگ میں Adult مواد ممنوع ہے :lol:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

میاں محمد شریف مرحوم اپنی اولاد کو جس طرح کی تربیت دے گئے ہیں ۔ وہ آج کے شطرنج بازوں سے دھوکہ نہیں کھائیں گے تو اور کیا کریں گے

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

خوش آمدید اجمل صاحب !!!
کسی کے اعتماد کو دھوکہ دینے والے در اصل اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔
تفنن بر طرف ۔۔۔ میرے خیال میں‌ تو نواز شریف نے سیاسی میدان میں زرداری کو چت کر دیا ہے۔ اب زرداری کے پاس کوئی بہانہ اور چال باقی نہیں بچی جبکہ نواز شریف کے پاس اب بھی سارے آپشن کھلے ہیں۔

kami نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی میں نے نام بدل لیا ہے اب مجھے نئے نام سے لکھا اور پکارا جائے (نوٹ) فیکس نکالنا منع ہے

تبصرہ کیجیے