شاہد کپور اور احسان صاحب

ایک دو دن پہلے شاہد کپور کی نئی فلم "کمینے" کا ٹریلر دیکھا۔ اس میں‌ وہ ایک توتلے کا کردار ادا کر رہاہے جو س اور ش کو ف بولتا ہے۔ اب اس کا ڈایلاگ دیکھیے۔
" تین فال سے فکل بھی نہیں‌ دیکھی میں‌ نے اف کی"
kaminey

اس سے مجھے اپنے ایک استاد یاد آگئے جو دسویں‌ میں ہمیں‌ ریاضی اور کیمسٹری پڑھاتے تھے۔ نام ان کا احسان الحق تھا اور نک نیم "چِینا" تھا اوہو پریشان نہ ہوں یہ نک نیم مطلب ۔۔۔ چھیڑ ۔۔۔ :grin: میری ہی ڈالی ہوئی تھی ۔۔۔ جی جی بالکل بہت بدتمیزی کی بات ہے لیکن آپ نے بھی تو رکھے ہوں‌ گے اپنے استادوں‌کے نک نیم۔۔۔ ہاں‌ ہاں‌۔۔۔ یہ دبی دبی ہنسی بتا رہی ہے کہ ایسا ہی ہے۔۔ ۔بہر حال ہمارے سر بھی B کو V پڑھتے تھے اور جیسا پہلے لکھ چکا ہوں‌ کہ پڑھاتے بھی ریاضی اور کیمسٹری تھے تو ہماری تو واٹ لگ جاتی تھی جب وہ زبانی کچھ بھی پڑہاتے تھے ۔۔۔ تھے بھی بہت جبر جنگ ۔۔۔ ایک سے دوسری دفعہ پوچھنے پر ایسے گھورتے تھے کہ بس جیسے ابھی گراؤنڈ میں‌ لے جا کر پھانسی دے دیں‌ گے۔۔۔ لہذا ہم سیاق و سباق کی مدد سے سمجھ لیتے تھے کہ یہاں‌ کیا مراد ہے B یا V
ایک خوشگوار دن جب ہم بہت خوش تھے (یہ مت پوچھیے کیوں؟ آپ کو خود معلوم ہونا چاھیے کہ ایک دسویں‌کا نوجوان صبح صبح کیوں خوش ہوتا ہے :grin: ) اور سر جی کچھ پڑ ھا رہے تھے " اے سکویر پلس وی سکویر" ہم نے لقمہ دے دیا " سر! بی یا وی" تو بولے "وی نہیں‌ و ی ی ی" تو صاحب کلاس میں وہ ہنسی کا فوارہ چھوٹا کہ کچھ مت پوچھیں‌ اور اس کے بعد میرے ساتھ کیا ہوا وہ تو بالکل ہی مت پوچھیں ۔۔۔ :roll:
بہرحال اکر سر احسان صاحب یہ پڑھ رہے ہوں‌ تو میں‌کہنا چاہتاہوں‌کہ سر جی! آج جو کچھ بھی ہیں‌ وہ اللہ کی رحمت کے بعد آپ کی وجہ سے ہیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
Comments
9 Comments

9 تبصرے:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اچھے

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

شکریہ بلو جی ۔۔۔

شعیب سعید شوبی نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اچھے جناب!۔۔۔۔۔۔ہمارے محلے میں بھی ایک لڑکا ہوا کرتا تھا جو تھوڑا توتلا تھا۔ اس کی زبان بھی بڑی دلچسپ ہوتی تھی۔ ہم خوب مذاق اُڑاتے تھے۔ تاہم بعد میں احساس ہوا کہ مذاق اڑا کر کچھ اچھا نہیں کرتے تھے۔

محمد کامران اصغر کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

پتا نہی یہ استاد جی کا واقعہ ہے یا شاید کپور کی فلم کی پبلسٹی جعفر بھائی زرہ تسلیی سے لکھا کریں ایسا لگتا ہے جیسے آپ سے جبراٰ لکھوایا جا رہا ہے ٹائم دے کر۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

::شعیب:: پسندیدگی کا شکریہ
::کامی:: ذرا رہ نمائی کریں گے تسلی سے کیسے لکھتے ہیں؟؟؟؟ :twisted:
اگر تو شاہد کپور پر اتنا برا وقت آگیا ہے کہ اسے میری پبلسٹی کی ضرورت ہے تو بھگوان اس کی رکھشا کرے ۔۔۔۔ :mrgreen:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

میرا کسی توتلے سے واسطہ نہیں پڑا سوائے اپنے بھانجے کے جب وہ چھوٹا تھا
لیکن مجھے ایک توتلے کا لطیفہ ضرور آتا ہے جو یہاں نہیں لکھا جا سکتا
اور یہ صحیح‌طریقہ ہے، پہلے لترول کر دو بعد میں‌مدافی مانگ لو بلکہ احسان مندی شروع کر دو
اشکے وئی اشکے :mrgreen:

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر جی ۔۔۔ ہمارے سر جی توتلے نہیں‌ تھے صرف کبھی کبھار ان کے پلگ میں کچرا آ جاتا تھا :grin:
اور سرکار لترول تو میری ہوئی تھی ۔۔۔ میں‌ نے تو صرف بیان کی ہے ۔۔۔ :oops:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمارے ایک استاد محترم باتوں میں نہیں صرف ہنسنے میں تتلاتے تھے، :oops:

jAfaR نے فرمایا ہے۔۔۔

:grin: :grin: ایسا توتلا تو پہلے کبھی نہیں سنا تھا۔۔۔ :mrgreen:

تبصرہ کیجیے