مزید چوّلیں

بکواس کرنا آسان اور سننا بہت مشکل ہے۔۔۔
==============================================================
دولت کی نمائش، جسم کی نمائش سے بھی بڑی فحاشی ہے!
==============================================================
گنجا مرد اور موٹی عورت ، پھیکے خربوزے کی طرح ہوتے ہیں۔۔۔۔
==============================================================
شادی سے پہلے اپنی مجوزہ ساس کو غور سے دیکھیں، آپ کو اپنی ہونے والی بیوی کا مستقبل نظر آجائےگا۔
==============================================================
خود پر ہنسنا سیکھیں اس سے پہلے کہ دنیا آپ پر ہنسنا شروع کردے۔۔۔
==============================================================
جو عورت اپنی ساس کی عادتیں اپنالے، اس کا شوہر ہمیشہ اس کے قابو میں رہتا ہے!!
==============================================================
عاشق کو محبوب سے ”اپائنٹمنٹ“ کم اور ”ڈس اپائنٹمنٹ“ زیادہ ملتی ہے۔۔
==============================================================
زخم بھر جاتا ہے، اس کا نشان نہیں مٹتا۔۔۔۔
Comments
16 Comments

16 تبصرے:

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

اورموٹے مرد اورگنجی عورت کےمتعلق کیا ارشادہے نیز میٹھےخربوزوںکےلیےکیا کومبینیشن ہوگا

مسٹر کنفیوز نے فرمایا ہے۔۔۔

سب کچھ مٹ جاتا ہے چاہے جیسا بھی نشان ہو
مگر شرط اتنی سی ہے کہ ابجیکٹ انسان ہو

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

زبردست قِسم کی چولیں ہیں جعفر واہ
لیکِن ایک دو باتیں تو واقعی بہت زبردست ہیں اُنہیں چولیاں نہیں کہا جا سکتا وُہ حقیقتیں ہیں زِندگی کی گو تھوڑی کڑوی ہیں

زخم بھر جاتا ہے، اس کا نشان نہیں مٹتا۔۔۔۔
اور
خود پر ہنسنا سیکھیں اس سے پہلے کہ دنیا آپ پر ہنسنا شروع کردے۔۔۔
دونوں باتیں بہترین ہیں بس بات ہے سمجھ کی

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ کچھ بھاری بھر کم اور ثقیل چولیں ہیں۔ اب ان پہ تبصرہ دینا اور بھی چول ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:؛انیقہ ناز:: گنجی عورت۔۔۔۔ :shock: نہ بی بی۔۔۔ اس بارے میں سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتےہیں۔۔۔ میٹھے خربوزوں کا کامبینیشن بھی ہے۔۔۔ لیکن لکھ نہیں سکتا۔۔۔ :mrgreen:
::کنفیوز:: :roll:
::شاہدہ اکرم:: آپ کے تبصرے کی نذر یہ شعر۔۔۔
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
::جاوید گوندل:: تبصرہ تو کردیا آپ نے پھر بھی۔۔۔ تو کیا خیال ہے اب۔۔۔ :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

خربوزوں والی خوب کہی
میٹھے خربوزوں کا کمبینیشن تو لکھنا ہی پڑے گا :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: نا یار کچھ نہ پچھ۔۔۔ مٹھے خربوزے کھا تے عیش کر۔۔۔۔ کمبنیشن بہت بالغانہ ہے ۔۔۔ کیوں سنگسار کروانا ہے مجھے۔۔۔
:mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

یار ذرا اپنے سر پر تنکا رکھ کر ٹھنڈی سانس لے کر بتا کہ ان میں‌سے کون سی والی چول ہے :mrgreen:

پہلی، دوسری، تیسری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یار ساری ہی کمال ہیں :oops:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر:: یار ایک وہ لفظ ہے نا فرنگی زبان کا۔۔۔
sarcasm
اس کا اردو میں ایک لفظی ترجمہ کیا ہے، وہ پتہ نہیں مجھے
لیکن یہ چولیں وہی ہیں۔۔۔
:neutral:

وسیم نے فرمایا ہے۔۔۔

:cry:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::وسیم::‌ وضاحت کی جائے کہ کون سی چوّل پر رونا آیا آپ کو؟؟؟ :mrgreen:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

مشتاق احمد یوسفی صاحب نے ایک بات کی تھی پہلے تو میں نے سوچا کہ اس کو اپنے بلاگ پر لکھوں گا مگر یہاں کچھ اسی قسم کی باتیں ہو رہی ہیں تو یہیں سہی تو بات کچھ اس طرح ہے کہ :

شام کا بھوُلا اگر صبح گھر آجائے تو اسے ؛؛بھولا؛؛ نہیں کہتے۔۔۔۔ :grin: :lol: :grin:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو::‌ بڑے دنوں کے بعد تشریف لائے جناب۔۔۔۔ :smile:
یہ بھی آپ کا ہی بلاگ ہے جی ۔۔۔ تکلف نہ کریں۔۔ اور جو مرضی لکھیں۔۔۔ :mrgreen:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

جی جی مجھے معلوم ہے کہ یہ بھی میرا ہی بلاگ ہے اس لئے اب کوئی تکلف نہیں کروں گا اور یہ جو مرضی لکھنے والی بات پر قائم رہیے گا :wink:

ماوراء نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت چولیں مار لیں آپ نے۔۔۔ :oops: اب آپ سے ایک کام پڑ گیا ہے۔ آپ کے جی میل پر ایڈریس پر آپ کو میل کی ہے۔ :oops:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: قائم ہوں‌ جی۔۔۔ اپنی بات سے نہیں پھرا کبھی۔۔۔ دماغ البتہ پھر جائے تو گارنٹی نہیں۔۔۔ :mrgreen:
::ماوراء:‌: :grin: آپ بھی ذرا ہمارا جوابی برقی خط دیکھ لیں۔۔۔
:smile:

تبصرہ کیجیے