تو ہے کوئی ۔۔۔۔
میرا یہ بھی دل کرتا ہے کہ نجی چینلز پر ٹاک شوز کے نام پر جو سرکس ہوتا ہے مجھے بھی اس میں مدعو کیا جائے تاکہ میں بھی اپنی دانش کے کرتب دکھا سکوں۔ میں ایک ایسا آل راؤنڈر قسم کا دانشور بن جاؤں جو سیاسی ٹاک شوز کی بھی ضرورت ہو اور ”بالم آن لائن“ جیسے پروگرامز کی بھی۔ جو مرغیوں کی بیماریوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کرسکے اور برصغیر میں اردو کے زوال پر بھی۔ مریخ پر پانی کی موجودگی بھی اس کا موضوع ہو اور جسے اس بات کا بھی علم ہو کہ کترینہ کیف اتنی ظالمانہ حد تک خوبصورت کیوں ہے!!!
لیکن جب بھی میں لکھنے کے لئے اپنی انگلیاں کی بورڈ پر رکھتا ہوں، نجانے کیا ہوتا ہے کہ یہی کچھ لکھ پاتا ہوں جو آپ پڑھ رہے ہیں!!!
تو ہے کوئی پروفیسر، کوئی علامہ، کوئی بحر العلوم، کوئی دانشور جو میری مدد کرے۔ جو مجھے بتائے کہ میں کیسے ان جیسا بن جاؤںکہ ہر جانب میری بلے بلے ہوجائے۔ میری تحاریر بھی ایٹی وان کا کام کرنے لگیں۔ مائیں بچوں کو سلانے کے لئے لوریوں کی بجائے میری پوسٹیں سنائیں۔ عدالتیں قید بامشقت کی سزا کے زمرے میں، میرے بلاگ کا تین گھنٹے روزانہ مطالعہ، کی سزائیں سنانے لگیں۔ تھانوں میں پانجے لگانے کی بجائے سنتری بادشاہ میری پوسٹیں سنا سنا کر ملزمان سے تفتیش کریں۔۔۔
تو ہے کوئی ۔۔۔۔
25 تبصرے:
- دوست نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:grin: :grin: :grin: :grin: :grin:
افسوس صد افسوس۔۔۔ ابھی اس مقام پر پہنچنے کے لیے بڑی ریاضت کی ضرورت ہے۔ لگے رہو میاں ایک نہ ایک دن پہنچ ہی جاؤ گے۔ - June 24, 2009 at 8:23 PM
- میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہ چیلنج تو بہت بڑا ہے، لگتا نہیں کوئی آپ کا سامنا کر سکے۔ ویسے تحریر اچھی ہے اور چبھتی ہوئی ہے۔
- June 24, 2009 at 8:33 PM
- جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
محترم جعفر بھائی!
پہلے ہی کونسے کم لوگ ہیں جو یہ کام کام نہیں کررہے، کہ آپ بھی روز آلو گھوبھی۔ اور ٹینڈوں تماٹروں کے بھاؤ بتاء بتاء کر پریشان کریں گے ۔ کیونکہ اب قوم ادہر کے ملکوں سے نہیں بلکہ آلو گھوبھی۔ اور ٹینڈوں تماٹروں کے بھاؤ سے پریشان ہوتی ہے۔ - June 24, 2009 at 8:40 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::دوست:: آپ کہتے ہیں تو مان لیتاہوں۔۔۔
ورنہ ایسا دانشور بننے کے لئے ریاضت کی نہیںکچھ اور چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
مثلا اشرافیہ سے تعلق ہونا۔۔ علم سے دشمنی ہونا، آنکھوں پر تعصب کی پٹی ہونا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
::میرا پاکستان:: شکریہ۔۔۔ :smile:
::جاوید گوندل:: :lol: :lol: - June 24, 2009 at 8:48 PM
- sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سلام جعفر
اچھا لکھا ۔۔۔۔۔
اتنے سوال ----- جواب کون دے گا
آپ جو لکھتے ھیں لوگ پرھتے ھیں
آپ ویسا کیوں بننا چاھتے ھیں جن کو لوگ سنتے نہیں - June 24, 2009 at 9:30 PM
- Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میں ہوں ناں۔ آپ نے خوامخواہ اتنے الفاظ ضائع کئے۔ ایک میل کافی تھی۔ بس اندیشہ یہ یہ ہے کہ بلے بلے ہونے کے بجائے بلے پڑنے نہ شروع ہوجائیں۔
- June 25, 2009 at 12:30 AM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ایک کام کرو بھیا،
ہماری سُننا چھوڑ دو، کسی تبصرے کو اپنے لئے مفید نہ جانو، اختلافی نوٹ کو ڈیلیٹ کرتے رہو، انشا ٕاللہ جلد ہی اپنی منزل پا لو گے۔
نوٹ: اس تبصرے کا پڑھنا اور اس پر عمل بھی مندرجہ بالا ہدایات کے زمرے میں آتا ہے ۔۔ - June 25, 2009 at 2:25 AM
- ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بلاگرز ہیں بلاگرز کی طرح لکھی جائیں ۔۔ اور آپ جیسا لکھتے ہو بہت درست لکھتے ہو بھائی ۔ اپنی ایک پہچان بنا چکے ہو اور اسے قائم دائم رکھے ہوے ہو ۔
- June 25, 2009 at 5:20 AM
- راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بالم آن لائن کا آئیڈیا تو اچھوتا ہے۔۔۔ اگر تارڑ صاحب کو پتہ صاف کرکے آپ یہ پروگرام کرنے لگیں تو پھر لکھنے کی ضرورت ہی کہاں پڑے گی ۔۔ :lol:
- June 25, 2009 at 6:13 AM
- ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
=========
مائیں بچوں کو سلانے کے لئے لوریوں کی بجائے میری پوسٹیں سنائیں۔ عدالتیں قید بامشقت کی سزا کے زمرے میں، میرے بلاگ کا تین گھنٹے روزانہ مطالعہ، کی سزائیں سنانے لگیں۔
========
بھائی یہ مندرجہ بالا جملے میرے بلاگ کے لیے تو نہیں ہیں نا؟ :grin: :grin: - June 25, 2009 at 11:17 AM
- Mr.10% نے فرمایا ہے۔۔۔
-
کبھی ہمارے گھر مہمان بن کر آنا
ہم آپکو
کولڈ ڈرنک
چکن بریانی
قورمہ
تکہ بوٹی
کسٹرڈ
گلاب جامن
اور
آئیس کریم کی
تصویریں دکھائیں گے
بولو
آؤ گے نا ۔۔۔؟ - June 25, 2009 at 12:16 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::سعدیہ:: ذرا تبصروں پر نظر دوڑائیں۔۔۔ جواب ہی جواب ہیں۔۔۔۔ :mrgreen:
بزعم خود دانشوروں کی واٹ لگانے کی کوشش کی تھی۔۔۔ ان جیسا بننے کی بالکل خواہش نہیں۔۔۔
::عنیقہ ناز:: :lol: بلے پڑنا خوب لکھا ہے۔۔۔
::منیر عباسی:: ڈاکٹر ہو تو آپ جیسا۔۔۔ :mrgreen:
::ریحان:: شکریہ بھائی جان۔۔۔ :cool:
::راشد کامران:: بالم آن لائن سے میری مراد تارڑ صاحب والا پروگرام نہیں۔۔۔ بلکہ ”ڈاکٹر“ عامر لیاقت کا پروگرام تھا۔۔۔ :mrgreen:
::ابوشامل:: آپ کو ”ان“ دانشوروں کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے ۔۔۔ لیکن پھر بھی مجھے امید نہیں کہ آپ اس کے لئے اہل ہوسکیں گے۔۔۔ :lol: :lol: :lol:
::مسٹر ٹین پرسنٹ:: خوش آمدید جناب۔۔۔ اور یقین مانیں اگر تو آپ نے یہ تبصرہ پوسٹ پر کیا تھا تو میری ناقص عقل اسے سمجھنے سے قاصر ہے۔۔۔ - June 25, 2009 at 1:38 PM
- اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اگر ويسا لکھنا شروع کر ديا تو پھر کسی نے نہيں پڑھنی اتنی بھاری بھر کم باتيں اور ميرے پاس تو بالکل ٹائم نہيں ہو گا کہ ميں ڈ کشنری کھول کے بيٹھوں پوسٹ پڑھنے کے ليے ،ويسے بھی دانش سے بھر پور بلاگ کی ابتدائی سطر پر نظر ڈالکر ہی ميرا سر چکرانے لگتا ہے طبيعت بوجھل ہونے لگتی ہے آنکھوں کے آگے اندھيرا چھا جاتا ہے وامٹنگ کی سی کيفيت ہو جاتی ہے ان علامات سے کچھ اور نہ سمجھ لينا ،جيسا آپ لکھتے ہيں ويسے ہي اچھا ہے جيسی روح ويسے فرشتے ہم ہيں ناں پڑھنے کے ليے
- June 26, 2009 at 4:16 PM
- بلو نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سر جی جو ہیں بس وہ ہی رہیں ورنہ بلاگستان سے بھی جائیں گے
- June 26, 2009 at 8:19 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:mrgreen: لے اے وی کوئی گل ہے۔
بس آدمی کو اگلے کی نیت پلید کرنے کا فن آنا چاہیے، ورنہ یہ قابلیت کی بات نہیں ہے، اپنی بات اگلے کے منہ میں ٹھونسنے کا فن، تڑکہ لگا کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس فیر بن جاؤ گے وہی، :mrgreen: :mrgreen:
پاجی، تیرا بلاگ کیوں بند تھا، :?: - June 27, 2009 at 2:02 AM
- کاشفی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اچھا لکھا ہے جناب۔۔
- June 27, 2009 at 2:08 AM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میںہوں نا! :mrgreen:
حکم جناب عالی :lol: - June 27, 2009 at 3:38 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::اسماء:: آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔۔۔ :cool:
لیکن میں تو مشہور ہونا چاہتا ہوں۔۔۔ اس کا کیا کروں پھر۔۔۔ :mrgreen:
====================
ان علامات سے کچھ اور نہ سمجھ لينا
=====================
میں تو بہت معصوم ہوں مجھے کیا پتہ ان علامات کا کیا مطلب ہوتا ہے؟؟؟ :lol:
::بلو:: اچھا جی ۔۔۔ :smile:
::عمر بنگش:: ”نیت پلید کرنے کا فن“ :grin: :grin:
یار یہ بلاگ کا چکر میری سمجھ میں بھی نہیں آرہا۔۔۔تنگ آکے بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنا بھی لیا ہے۔۔۔ لیکن اسی دوران یہ والا پھر چل پڑا تو آلکس کا مارا کہ کیا اب سارا ڈیٹا کاپی پیسٹ کروں، اسی سے کام چلا رہا ہوں۔۔۔ جب تک چلے۔۔۔ بعد کی بعد میں دیکھی جائے گی۔۔۔ :smile:
::کاشفی:: شکریہ جناب۔۔۔ :smile:
::ڈفر:: ٹھیک ہے پھر۔۔۔ استاد جی۔۔۔ پہلا سبق کیا ہے ۔۔۔ ؟؟؟
:mrgreen: :mrgreen: - June 27, 2009 at 12:14 PM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ابھی سبق نہیں
داخلے سے پہلے اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لئے ناجی صاحب کو مات دینا کا ٹیسٹ ہو گا
اگر پاس کر گئے تو باقی چیک لسٹ پر غور کیا جائے گا
فوراً سے پہلے اپنی دس منٹی آڈیو پوسٹو :mrgreen: ۔ - June 27, 2009 at 4:03 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ڈفر:: :mrgreen:
ہم باز آئے محبت سے، اٹھالو پاندان اپنا
اگر یہ شرط ہے تو
استعفی مرا با حسرت و یاس۔۔۔
:lol: :lol: - June 27, 2009 at 4:07 PM
- غفران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ایک کتاب میں پڑھا ' کسی نے عللامہ اقبال سے پوچھا۔ حضرت آپ حکیم الامت کیسے بن گئے۔ آپ نے کہا، بھئی آپ بھی ایک کڑوڑ مرتبہ درود پاک پڑھہیں آپ بھی حکیم الامت بن جائیں گے۔ :roll:
- June 29, 2009 at 2:48 AM
- شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
نا بچہ جو آپ لِکھتے ہو شرافت سے وُہی لِکھتے رہو خبردار جو کُچھ اور لِکھنے کا سوچا بھی تو
اور ہاں یہ بلاگ کی ہر دُوسرے دِن مت کِیُوں ماری جاتی ہے کہاں چلا جاتا ہے :?: :?: :?: - June 29, 2009 at 8:17 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::غفران:: واقعی۔۔۔۔ :shock:
::آپی:: بلاگ کو دورے پڑتے ہیں ۔۔۔ سن سٹروک ہوجاتا ہے، بلڈ پریشر لو ہوجاتا ہے۔ بلاگ کے ڈاکٹر عبدالقدوس پڑھ رہے ہوں تو مودبانہ گذارش ہے کہ اس کو انجکشن وغیرہ لگا کر فٹ فاٹ کردیں۔۔۔
میں اور شرافت۔۔۔ :grin:
شریفوں کا زمانے میں حال وہ دیکھا کہ شرافت چھوڑ دی میں نے۔۔۔
:mrgreen: - June 29, 2009 at 12:45 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہاں شریفوں سے کیا مراد ہے؟
کھانے والے شریفے؟
رائے ونڈ والے شریف؟
یا فیر کوئی ہور؟
اپُن فِر کنفیوز ہوریلا ہے۔۔۔ - June 29, 2009 at 11:46 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::منیرعباسی:: کنفیوز ہونے کا نئیں رے۔۔۔
شریف بولے تو
بابرہ شریف اور عمر شریف۔۔۔
کیا۔۔۔۔ - June 30, 2009 at 12:09 PM