تو ہے کوئی ۔۔۔۔

میرا بھی بہت جی چاہتا ہے کہ معاشرتی، معاشی، سیاسی، اقتصادی، سائنسی، ادبی وغیرہ وغیرہ جیسے موضوعات پر ”سنجیدہ“ اور ”بامقصد“ لکھوں، جس میں بھاری بھرکم الفاظ اور اصطلاحات کا تڑکا بھی ہو۔ لوگ مجھے اعلی پائے (اور سری) کا دانشور سمجھیں۔ میرے نام کے ساتھ بھی علامہ، پروفیسر جیسا کوئی لفظ جڑا ہو۔ میری تحریر کی کسی کو سمجھ آئے نہ آئے، سب واہ واہ ضرور کریں۔ ایسے سیمینارز اور کانفرنسز میں‌ مدعو کیا جاؤں، جن کے موضوعات اکثر ، بگلے اور انسانی ذہانت کا مستقبل یا تیل کی قیمیتیں اور اردو غزل کا زوال، ہوتے ہیں اور وہاں تین تین گھنٹے کے مقالے پڑھوں تاکہ سامعین میں ‌موجود، بے خوابی کے مریض خواتین و حضرات کو افاقہ ہو!!
میرا یہ بھی دل کرتا ہے کہ نجی چینلز پر ٹاک شوز کے نام پر جو سرکس ہوتا ہے مجھے بھی اس میں مدعو کیا جائے تاکہ میں‌ بھی اپنی دانش کے کرتب دکھا سکوں۔ میں ایک ایسا آل راؤنڈر قسم کا دانشور بن جاؤں‌ جو سیاسی ٹاک شوز کی بھی ضرورت ہو اور ”بالم آن لائن“ جیسے پروگرامز کی بھی۔ جو مرغیوں کی بیماریوں‌ پر بھی سیر حاصل گفتگو کرسکے اور برصغیر میں اردو کے زوال پر بھی۔ مریخ پر پانی کی موجودگی بھی اس کا موضوع ہو اور جسے اس بات کا بھی علم ہو کہ کترینہ کیف اتنی ظالمانہ حد تک خوبصورت کیوں ہے!!!
لیکن جب بھی میں لکھنے کے لئے اپنی انگلیاں کی بورڈ پر رکھتا ہوں، نجانے کیا ہوتا ہے کہ یہی کچھ لکھ پاتا ہوں جو آپ پڑھ رہے ہیں!!!
تو ہے کوئی پروفیسر، کوئی علامہ، کوئی بحر العلوم، کوئی دانشور جو میری مدد کرے۔ جو مجھے بتائے کہ میں‌ کیسے ان جیسا بن جاؤں‌کہ ہر جانب میری بلے بلے ہوجائے۔ میری تحاریر بھی ایٹی وان کا کام کرنے لگیں۔ مائیں بچوں کو سلانے کے لئے لوریوں‌ کی بجائے میری پوسٹیں سنائیں۔ عدالتیں قید بامشقت کی سزا کے زمرے میں‌، میرے بلاگ کا تین گھنٹے روزانہ مطالعہ، کی سزائیں سنانے لگیں۔ تھانوں میں پانجے لگانے کی بجائے سنتری بادشاہ میری پوسٹیں سنا سنا کر ملزمان سے تفتیش کریں۔۔۔
تو ہے کوئی ۔۔۔۔
Comments
25 Comments

25 تبصرے:

دوست نے فرمایا ہے۔۔۔

:grin: :grin: :grin: :grin: :grin:
افسوس صد افسوس۔۔۔ ابھی اس مقام پر پہنچنے کے لیے بڑی ریاضت کی ضرورت ہے۔ لگے رہو میاں ایک نہ ایک دن پہنچ ہی جاؤ گے۔

میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ چیلنج تو بہت بڑا ہے، لگتا نہیں کوئی آپ کا سامنا کر سکے۔ ویسے تحریر اچھی ہے اور چبھتی ہوئی ہے۔

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

محترم جعفر بھائی!

پہلے ہی کونسے کم لوگ ہیں جو یہ کام کام نہیں کررہے، کہ آپ بھی روز آلو گھوبھی۔ اور ٹینڈوں تماٹروں کے بھاؤ بتاء بتاء کر پریشان کریں گے ۔ کیونکہ اب قوم ادہر کے ملکوں سے نہیں بلکہ آلو گھوبھی۔ اور ٹینڈوں تماٹروں کے بھاؤ سے پریشان ہوتی ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::دوست:: آپ کہتے ہیں تو مان لیتاہوں۔۔۔
ورنہ ایسا دانشور بننے کے لئے ریاضت کی نہیں‌کچھ اور چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
مثلا اشرافیہ سے تعلق ہونا۔۔ علم سے دشمنی ہونا، آنکھوں پر تعصب کی پٹی ہونا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
::میرا پاکستان::‌ شکریہ۔۔۔ :smile:
::جاوید گوندل::‌ :lol: :lol:

sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔

سلام جعفر

اچھا لکھا ۔۔۔۔۔
اتنے سوال ----- جواب کون دے گا
آپ جو لکھتے ھیں لوگ پرھتے ھیں
آپ ویسا کیوں بننا چاھتے ھیں جن کو لوگ سنتے نہیں

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

میں ہوں ناں۔ آپ نے خوامخواہ اتنے الفاظ ضائع کئے۔ ایک میل کافی تھی۔ بس اندیشہ یہ یہ ہے کہ بلے بلے ہونے کے بجائے بلے پڑنے نہ شروع ہوجائیں۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک کام کرو بھیا،

ہماری سُننا چھوڑ دو، کسی تبصرے کو اپنے لئے مفید نہ جانو، اختلافی نوٹ کو ڈیلیٹ کرتے رہو، انشا ٕاللہ جلد ہی اپنی منزل پا لو گے۔

نوٹ: اس تبصرے کا پڑھنا اور اس پر عمل بھی مندرجہ بالا ہدایات کے زمرے میں آتا ہے ۔۔

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

بلاگرز ہیں بلاگرز کی طرح لکھی جائیں ۔۔ اور آپ جیسا لکھتے ہو بہت درست لکھتے ہو بھائی ۔ اپنی ایک پہچان بنا چکے ہو اور اسے قائم دائم رکھے ہوے ہو ۔

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

بالم آن لائن کا آئیڈیا تو اچھوتا ہے۔۔۔ اگر تارڑ‌ صاحب کو پتہ صاف کرکے آپ یہ پروگرام کرنے لگیں تو پھر لکھنے کی ضرورت ہی کہاں پڑے گی ۔۔ :lol:

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

=========
مائیں بچوں کو سلانے کے لئے لوریوں‌ کی بجائے میری پوسٹیں سنائیں۔ عدالتیں قید بامشقت کی سزا کے زمرے میں‌، میرے بلاگ کا تین گھنٹے روزانہ مطالعہ، کی سزائیں سنانے لگیں۔
========
بھائی یہ مندرجہ بالا جملے میرے بلاگ کے لیے تو نہیں ہیں نا؟ :grin: :grin:

Mr.10% نے فرمایا ہے۔۔۔

کبھی ہمارے گھر مہمان بن کر آنا

ہم آپکو

کولڈ ڈرنک

چکن بریانی

قورمہ

تکہ بوٹی

کسٹرڈ

گلاب جامن

اور

آئیس کریم کی

تصویریں دکھائیں گے

بولو
آؤ گے نا ۔۔۔؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::سعدیہ:: ذرا تبصروں پر نظر دوڑائیں۔۔۔ جواب ہی جواب ہیں۔۔۔۔ :mrgreen:
بزعم خود دانشوروں کی واٹ لگانے کی کوشش کی تھی۔۔۔ ان جیسا بننے کی بالکل خواہش نہیں۔۔۔
::عنیقہ ناز:: :lol: بلے پڑنا خوب لکھا ہے۔۔۔
::منیر عباسی::‌ ڈاکٹر ہو تو آپ جیسا۔۔۔ :mrgreen:
::ریحان:: شکریہ بھائی جان۔۔۔ :cool:
::راشد کامران:: بالم آن لائن سے میری مراد تارڑ صاحب والا پروگرام نہیں۔۔۔ بلکہ ”ڈاکٹر“ عامر لیاقت کا پروگرام تھا۔۔۔ :mrgreen:
::ابوشامل:: آپ کو ”ان“ دانشوروں کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے ۔۔۔ لیکن پھر بھی مجھے امید نہیں کہ آپ اس کے لئے اہل ہوسکیں گے۔۔۔ :lol: :lol: :lol:
::مسٹر ٹین پرسنٹ::‌ خوش آمدید جناب۔۔۔ اور یقین مانیں اگر تو آپ نے یہ تبصرہ پوسٹ پر کیا تھا تو میری ناقص عقل اسے سمجھنے سے قاصر ہے۔۔۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

اگر ويسا لکھنا شروع کر ديا تو پھر کسی نے نہيں پڑھنی اتنی بھاری بھر کم باتيں اور ميرے پاس تو بالکل ٹائم نہيں ہو گا کہ ميں ڈ کشنری کھول کے بيٹھوں پوسٹ پڑھنے کے ليے ،ويسے بھی دانش سے بھر پور بلاگ کی ابتدائی سطر پر نظر ڈالکر ہی ميرا سر چکرانے لگتا ہے طبيعت بوجھل ہونے لگتی ہے آنکھوں کے آگے اندھيرا چھا جاتا ہے وامٹنگ کی سی کيفيت ہو جاتی ہے ان علامات سے کچھ اور نہ سمجھ لينا ،جيسا آپ لکھتے ہيں ويسے ہي اچھا ہے جيسی روح ويسے فرشتے ہم ہيں ناں پڑھنے کے ليے

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

سر جی جو ہیں بس وہ ہی رہیں ورنہ بلاگستان سے بھی جائیں گے

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen: لے اے وی کوئی گل ہے۔
بس آدمی کو اگلے کی نیت پلید کرنے کا فن آنا چاہیے، ورنہ یہ قابلیت کی بات نہیں ہے، اپنی بات اگلے کے منہ میں ٹھونسنے کا فن، تڑکہ لگا کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس فیر بن جاؤ گے وہی، :mrgreen: :mrgreen:
پاجی، تیرا بلاگ کیوں بند تھا، :?:

کاشفی نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا لکھا ہے جناب۔۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

میں‌ہوں‌ نا! :mrgreen:
حکم جناب عالی :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔۔۔ :cool:
لیکن میں‌ تو مشہور ہونا چاہتا ہوں۔۔۔ اس کا کیا کروں پھر۔۔۔ :mrgreen:
====================
ان علامات سے کچھ اور نہ سمجھ لينا
=====================
میں‌ تو بہت معصوم ہوں‌ مجھے کیا پتہ ان علامات کا کیا مطلب ہوتا ہے؟؟؟‌ :lol:
::بلو::‌ اچھا جی ۔۔۔ :smile:
::عمر بنگش::‌ ”نیت پلید کرنے کا فن“ :grin: :grin:
یار یہ بلاگ کا چکر میری سمجھ میں بھی نہیں آرہا۔۔۔تنگ آکے بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنا بھی لیا ہے۔۔۔ لیکن اسی دوران یہ والا پھر چل پڑا تو آلکس کا مارا کہ کیا اب سارا ڈیٹا کاپی پیسٹ کروں، اسی سے کام چلا رہا ہوں۔۔۔ جب تک چلے۔۔۔ بعد کی بعد میں دیکھی جائے گی۔۔۔ :smile:
::کاشفی:: شکریہ جناب۔۔۔ :smile:
::ڈفر:: ٹھیک ہے پھر۔۔۔ استاد جی۔۔۔ پہلا سبق کیا ہے ۔۔۔ ؟؟؟
:mrgreen: :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ابھی سبق نہیں
داخلے سے پہلے اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لئے ناجی صاحب کو مات دینا کا ٹیسٹ ہو گا
اگر پاس کر گئے تو باقی چیک لسٹ پر غور کیا جائے گا
فوراً سے پہلے اپنی دس منٹی آڈیو پوسٹو :mrgreen: ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: :mrgreen:
ہم باز آئے محبت سے، اٹھالو پاندان اپنا
اگر یہ شرط ہے تو
استعفی مرا با حسرت و یاس۔۔۔
:lol: :lol:

غفران نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک کتاب میں پڑھا ' کسی نے عللامہ اقبال سے پوچھا۔ حضرت آپ حکیم الامت کیسے بن گئے۔ آپ نے کہا، بھئی آپ بھی ایک کڑوڑ مرتبہ درود پاک پڑھہیں آپ بھی حکیم الامت بن جائیں گے۔ :roll:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

نا بچہ جو آپ لِکھتے ہو شرافت سے وُہی لِکھتے رہو خبردار جو کُچھ اور لِکھنے کا سوچا بھی تو
اور ہاں یہ بلاگ کی ہر دُوسرے دِن مت کِیُوں ماری جاتی ہے کہاں چلا جاتا ہے :?: :?: :?:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::غفران:: واقعی۔۔۔۔ :shock:
::آپی::‌ بلاگ کو دورے پڑتے ہیں ۔۔۔ سن سٹروک ہوجاتا ہے، بلڈ پریشر لو ہوجاتا ہے۔ بلاگ کے ڈاکٹر عبدالقدوس پڑھ رہے ہوں تو مودبانہ گذارش ہے کہ اس کو انجکشن وغیرہ لگا کر فٹ فاٹ کردیں۔۔۔
میں‌ اور شرافت۔۔۔ :grin:
شریفوں کا زمانے میں حال وہ دیکھا کہ شرافت چھوڑ دی میں نے۔۔۔
:mrgreen:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

یہاں شریفوں سے کیا مراد ہے؟

کھانے والے شریفے؟
رائے ونڈ والے شریف؟

یا فیر کوئی ہور؟

اپُن فِر کنفیوز ہوریلا ہے۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیرعباسی:: کنفیوز ہونے کا نئیں رے۔۔۔
شریف بولے تو
بابرہ شریف اور عمر شریف۔۔۔
کیا۔۔۔۔

تبصرہ کیجیے