حاجی غلام دین نمازی زکاتی

”تمہاری سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ تم چوّل ہو“۔ یہ کہہ کر انہوں نے اپنے کھیسے سے کے ٹو کی ڈبی نکالی، سگریٹ سلگایا اور لمبا کش لگا کر ناک سے دھواں نکالتے ہوئے سر ہلانے لگے۔
ٹھہرئیے ! پہلے میں ان سے آپ کا تعارف کروادوں۔
ان کا نام حاجی غلام دین نمازی زکاتی ہے۔ چونکئے مت۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حج کرنے کے بعد بندہ اپنے نام کے ساتھ حاجی لگا سکتا ہے تو نماز پڑھنے کے بعد اسے نمازی لکھنے اور زکوۃ دینے کے بعد زکاتی لکھنے کا بھی پورا حق ہے۔ اگرچہ خود انہوں نے صرف اس وقت ہی زکوۃ دی تھی جب حکومت بینک کھاتوں سے زبردستی زکوۃ کاٹ لیا کرتی تھی۔ آج کل کے حالات میں‌جہاد کا ذکر کرنا وہ مصلحت کے منافی گردانتے ہیں‌، اس لئے جہادی لکھنے پر آمادہ نہیں اگرچہ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر وقت اپنے نفس امارہ کے ساتھ جہاد میں مصروف رہتے ہیں۔ میں جب بھی بہت خوش ہوتا ہوں، میرا کوئی کالم ہٹ ہوتا ہے، میرے پروگرام کو اشتہارات زیادہ ملتے ہیں اور نتیجے کے طور پر میرا کمیشن بھی بڑھ جاتا ہے، جب بھی کسی نئے اعلی عہدیدار سے میرے ”دوستانہ“ تعلقات پنپتے ہیں۔ غرض جب بھی میری زندگی میں خوشی کا کوئی موقع آتا ہے میں‌ان کے پاس حاضری ضرور دیتا ہوں۔
میری ان سے ملاقات انجمن تاجران غلہ منڈی کی تقریب حلف برداری میں‌اتفاقا ہوئی اور پہلی ہی ملاقات میں انہوں نے مجھے اپنی شخصیت کا گرویدہ کرلیا۔ ان کی شخصیت کی سادگی حیران کن ہے۔ بے تحاشا دولتمند ہونے کے باوجود غربت ان کے چہرے اور باتوں‌سے ٹپکتی ہے۔ سادہ خوراک استعمال کرتے ہیں۔ ایک دفعہ تو میں نے انہیں کیک رس، پیپسی میں ڈبو کر کھاتے ہوئے بھی دیکھا ہے!
اس کے بعد میری ان سے ملاقاتیں جاری رہیں۔ مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کے پیچھے ان کا ہی ذہن کام کرتا رہا ہے۔ آپ اعلی درجے کے عیار، چوٹی کے دھوکے باز اور بے حد عمدہ بے ایمان ہیں۔ ان سے ملنے سے پہلے میں بھی نام نہاد ایمانداری، راست گوئی، اور قلم کی عصمت وغیرہ کا قائل ہوا کرتا تھا۔ لیکن ان کی صحبت میں، مجھے پتہ چلا کہ زندگی میں کامیابی کے گُر کیا ہوتے ہیں!
لیکن آج ان کی بات نے مجھے حیرت زدہ اور غمگین کردیا۔ میرے چہرے کے تاثرات دیکھ کر انہوں نے ایک قہقہہ لگایا اور میرے کندھے پر ہاتھ مار کر بولے۔ ”دل چھوٹا نہ کرو۔ چوّل ہونا فی زمانہ ایک خوبی ہے، اس میں بیستی کی کوئی بات نہیں۔ یقین نہیں‌ آتا تو رحمن ملک سے لے کر سلمان تاثیر اور فوزیہ وہاب سے لے کر شیخ رشید تک کسی کو بھی دیکھ لو۔ ایک سے بڑھ کر ایک چوّل ہے۔ اور ان سب کے سردار کا نام تو پوری دنیا جانتی ہے“۔ یہاں‌ تک پہنچتے پہنچتے ان کی آواز بھرّا گئی تھی اور آنکھوں میں فرط عقیدت سے آنسو آگئےتھے۔ میں نے اٹھ کر ان کے گھٹنوں‌ کو چھوا اور کمرے سے باہر نکل آیا۔
Comments
30 Comments

30 تبصرے:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ کیا بات ہے زکاتی صاحب کی، لگتا ہے آرڈیننس کی خبر ان تک بھی پہنچ ہی گئی ۔ :cool:
بہت عمدہ، نہایت خوبصورتی سے بیان کیا ہے

رضوان نے فرمایا ہے۔۔۔

ج سے جعفر
ج سے جاوید چوہدری

جعفر تم نےحاجی صاحب سے رابطہ گانٹھ کے جاوید چوہدری کے پیٹ پر لات تو مار ہی دی ہے اب مستقبل کی کراماتی پیش گوئیاں بھی شروع کردو۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

بچہ جمورا اب تو بچ
آپ تو مرے گا ساتھ پوری بلاگر کمیونٹی کو بھی چھتر پوائے گا
اور کیا پتا چھتر کے ساتھ اور علاوہ کیا کیا ہو؟
میرے خیال میں تو حکومت کی ماں‌ بھین کرنے سے اتنا نقصان نہیں ہو گا جتنا صحافیوں سے اڑنگی کرنے کا ہو گا
آج کے اخبار میں ہے کہ سائیبر ایکٹ پر عمل شروع ہو چکا ہے
اور پہلا کیس جنگ کے تحقیقاتی ونگ نے انصار عباسی کی نگرانی میں ایف آئی اے کو ریفر کیا تھا
کیونکہ انصار عباسی صاحب کو ایک ”ای میل“ آئی تھی
اب حکومت سیاستدان نہیں میڈیا کرتا ہے باوے
سمجھ رہے ہو نا!

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

زکاتی صاحب سے مل کر خوشی ہوئی، اور اللہ کی لعنت ان سب سیاہ ست دانوں اور ان کے اشاروں پر دُم ہلانے والے صحافیوں پر :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر بنگش:: خبر ان تک نہیں پہنچی بلکہ ایسے ہی زکاتیوں نے مل کر آرڈیننس بنایا ہے۔۔۔ :eek:
::رضوان:: حال دل پر خوش آمدید :smile:
کون جاوید چوہدری ؟؟؟۔۔۔ میں کسی جاوید چوہدری کو نہیں جانتا۔۔۔ :mrgreen:
::ڈفر:: مجھے ڈر نئیں لگتا اے۔۔۔ :mrgreen:
میرے اوپر کیس ہوا تو میں نے سب کوپکڑوا دینا ہے کہ یہی لوگ تبصرے کرکرکے ہلا شیری دیتے تھے اس لئے یہی مجرم ہہیں، میں تو بے چارہ معصوم سا آدمی ہوں۔۔۔ یو نو۔۔۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی۔۔۔۔ :wink:
::وارث:: آمین ۔۔۔ :lol:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ہی ہی ہی
ڈیمانڈ اینڈ سپلائی :mrgreen:

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

"رحمن ملک سے لے کر سلمان تاثیر اور فوزیہ وہاب سے لے کر شیخ رشید تک کسی کو بھی دیکھ لو۔"

بہت خوب جعفر بھائی!
اس کے بعد واقعی کچھ اور دیکھنے کو دل نہیں چاہتا۔

خوش رہیے۔

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر صاحب کیا بات ہے آپ کی
وارث صاحب آپ نے جان بوجھ کر ''سیاہ'' ست دانوں لکھا ہے یا لکھا گیا ؟؟؟
ویسے سائیبر ایکٹ سے متعلق ایک خبر آئی ہے جو میں اپنی نئی پوسٹ‌میں لکھنے لگا ہوں آج شام تک دیکھ لینا سب لوگ۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

پتہ چلے جعفر دبئی ميں کام پر جاتے ہوئے اچانک غائب ہو گيا ہے وہ بھی ايسے کہ پکڑا کراچی کے ائيرپورٹ سے گيا ہے حکومت کے فرشتوں کو بھی علم نہيں کہ وہ کہاں ہے البتہ خفيہ والے کہھ گئے تھے کہ اب ہمارے پاس پہنچ گيا ہے خيريت سے ہے وزير اعظم صاحب قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہيں انہيں علم نہيں جبکہ رحمان ملک صاحب فرماتے ہيں زخمی ہونے کی اطلاع کنفرم کرتا ہوں شيخ رشيد کا کہنا ہے کہ جعفر پاکستانی منڈا ہے اور يہ قوم ہر قسم کے بحرانوں سے نکل آتی ہے وہ بھی کہيں سے نکل آئے گا
يہ سب ہميں سنے کو ملے گا اگر ايک دو اور بلاگ ايسے لکھ ڈالے تو اور ہم ايفل ٹاور کے پاس بينر اٹھا کر کھڑے ہوں گے
ُ بے قصوروجعفر کو رہا کر دو وہ يہ سب کيسے لکھ سکتا ہے جبکہ وہ صرف پانچويں پاس ہے`

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: میں‌ایک ماہر اقتصادیات بھی ہوں۔۔۔ :grin:
::محمد احمد::‌ شکریہ۔۔۔
::بلو::‌ سیاہ ست دان میرے خیال میں وارث صاحب نے عمدا لکھا ہے، یونس بٹ کی ترکیب ہے یہ شاید۔۔ اگر میں غلط ہوں تو وارث صاحب تصحیح فرمادیں۔۔۔
::اسماء:: ‌ہاہاہاہاہا۔۔۔
ایک بنی بنائی بلاگر ہیں‌ آپ۔ چھوڑیں ہم لوگوں پر وقت ضائع کرنااور اپنا بلاگ شروع کریں۔ شیخ رشید کا بیان ۔۔۔ ابھی تک ہنس رہا ہوں۔۔۔
اور آخر میں انگریزی زبان میں‌ آپ سے سوال
are you smarter than a fifth grader
:mrgreen:

م۔م۔مغل (ناطقہ) نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب جناب ،بہت خوب اظہاریہ ہے ، ماشا اللہ ،اللہ کرے زورِ‌قلم اور زیادہ

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

میں نے سنا وہ کہہ رہے ہیں کہ
غالب، برا نہ مان، جو جعفر برا کہے
ایسا بھی کوئ ہے کہ سب اچھا کہیں جسے

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

خیر جو بھی ہو، ایک بات تو پتہ لگ گئی ۔ ۔ ۔ حاجی صاحب آپکو بخوبی پہچان گئے :mrgreen:

اور ہمارے حکمران بہت اچھے، نیک، شریف، اور ایماندار لوگ ہیں۔ مزید تعریف کروں یا کافی ہے؟ :grin:

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اعلٰی (:

sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔

سلام جعفر

میں تو فین ھوگئ زکاتی جی کی
اتنی خوبیوں والےانسان بس اب تو پاکستان کی سیاست میں ھی رہ گئے ھیں
عوام بس عوام ھیں ھمارے حکمران ماہان ھیں

اچھا لکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویل ڈن

سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب صاحب۔ گزارش ہے کہ 'خیراتی' کے بارے میں بھی کچھ لکھیے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::م م مغل::‌ بہت نوازش قبلہ۔۔
::عنیقہ ناز:: ناوک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں
::حارث گلزار::‌ بس جی حاجی صاحب کی مہربانی ہے کہ چول تک ہی رہے، کچھ اور بھی کہہ دیتے تو کوئی کیا کرلیتا ان کا۔۔۔ :mrgreen:
::راشد کامران:: محنت وصول ہوگئی :razz:
::سعد:: شکریہ جناب۔۔۔ اور حال دل پر خوش آمدید۔۔۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ميں بلاگر اور اوپر سے سمارٹر بن گئی ناں تو ايک ہی مارٹر کی مار ہوں ميں، آپ لوگ تو ٹھہرے کنوارے ،کہيں بند شند ہو گئے بھی تو ادھر بيٹھ کر ٹھنڈی گرم آہيں بھرتے رہيں گے ميرے تو چھوٹے چھوٹے بچے ہيں پيچھے اور پھر آپ لوگوں کو وخت بھی نہيں ڈالنا چاہتی اتنی گرمی ميں اسلام کی بيٹی کو رہا کرو پاکستان کی بيٹی کو رہا کرو جيسے نعرے لگانا خاصا مشکل ہے اور اگر شہيد بلاگ بن گئی تو ِ ِ ِ ِ ِ

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

اسماء‌جی کوئی بات نہیں بے فکر ہو کر لکھنا شروع کر دیں حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا ہے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء::‌ حسن نثار کی طرح قافیے ملائے ہیں آج آپ نے، فاقے، کاکے ، ناکے، چاکے، پٹاکے :mrgreen:
::بلو:: کیا بات ہے جناب کی۔۔۔ حکومتی ترجمان کی طرح بیانات جاری کررہے ہیں آپ۔۔۔ :lol:

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

اس معاشرہ میں بھرے زکاتیوں کی بہت اچھی عکاسی کی جعفر آپ نے۔ ویسے یہ سردار والی بات مبہم ہے، سچی پوچھئے تو مجھے تو ایک سے بڑھ کر ایک دکھائی دیتا ہے۔ نسواری ہے، تشریف نواز ہے، چوہدری ہلاکت ہے وغیرہ وغیرہ۔

عین لام میم نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جی واہ۔ ۔ ۔۔
جتنا مزہ تحریر پڑھنے کا آیا، اتنا ہی تبصروں کا۔ ۔۔ ۔ !
اب صرف شکایت کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔ ۔ ۔۔ ہم میں سے کوئی نہیں کرنے والا آپ کی شکایت۔ ۔ ۔ کھل کے اظہار کریں!!

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::خرم::‌ حال دل پر خوش آمدید :razz:
پر سپرسٹار تو نسواری ہی ہے نا :wink:
باقی سارے تو سائیڈ ئیے ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::عین لام میم::‌ شکریہ۔۔۔ :smile: دیکھا آپ بھی ہلا شیری دے رہے ہیں :grin:
یار آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرنے کی اتنی کوشش کی ہے کہ اگر کترینہ کو پٹانے کی کرتا تو کامیاب ہوجاتا، مہربانی فرما کر اس کا کچھ کریں۔ ایکسپلورر، فائر فوکس، سب ٹرائی کرلیئے ہیں۔

محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔

'سیاہ ست' کی ترکیب کہیں پڑھی تھی اب یہ یاد نہیں‌ کہ کس کی ہے شاید ڈاکٹر یونس بٹ کی ہو، ویسے ڈاکٹر یونس بٹ کی زیادہ تر تراکیب یوسفی سے مستعار ہیں :grin:

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

سابقہ عہدیدار

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

بھائی میرے!
آپ دوسروں کے گھروں میں پتھر پھینکنے چھوڑ دیں۔ ششیے کا بنا بنایا گھر کیوں برباد کرنے پہ تلے ہیں۔

پتہ ہے۔؟ رحمان ملک بڑی ترنگ میں کہتا ہے۔ ۔۔اوہ جی ساڈیاں تے امریکہ نال یاریاں نے۔۔ یقین نہ آئے تو آئی ایس آئی اور آئی بی کے اعلٰی عہدیدار بوڑھے بریگیڈئر امتیاز احمد سے پوچھ لیں۔

میں آجکل مصروف ہوں۔ ورنہ لمبی نصحیت کا دفتر ضرور کھولتا۔ :grin:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: بہت دن ہوگئے تھے آپ کی راہ دیکھتے ۔۔
ملازموں کی بھی کبھی مالک کے ساتھ یاری ہوئی ہے؟؟؟ :grin:

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

ابھی وہ ملازم حاضر سروس ہے۔ جب گھوڑا پٹ جائے تو اس کانام مشرف ہوتا ہے۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اچھا،

میں نے بھی کوشش شروع کی ہوئی ہے ایک عدد نقل مارنے کی، پر مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہی۔۔

دیکھئے کب تک۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: مشرف اور گھوڑا؟؟ چاہے پٹا ہوا ہی کیوں نہ ہو گھوڑا ہر حال میں گدھے سے برتر ہوتا ہے۔۔۔ اس لئے مشرف گھوڑا نہیں ہے۔۔۔
::منیر عباسی:: دیکھئے ڈاکٹر صاحب۔۔۔ نقل مارنا بہت بری بات ہے۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ ہمیں آپ کی ڈاکٹری کی سند پر بھی شک ہوجائے۔۔۔ :mrgreen:

تبصرہ کیجیے