خیالاتِ پریشاں

یہ کیسا انصاف اے؟
مجھے نوٹس دیا اے۔ میں نے کیا کِیا اے؟
سب سے پَیلے پاکستان اے۔ پھر لندن اے۔ مزے ایں۔ رنگ میں بھنگ ڈالا اے۔ مجھے ڈر نئیں لگتا اے۔
نواز شریف اے۔ بے ایمان اے۔ لوٹ کے کھا گیا اے پاکستان کو۔ میری اونسٹی اے، ڈگنیٹی اے۔ صرف 24 کروڑ کا فلیٹ اے۔ ایجویئر روڈ اے، اچھااے۔ رونق میلہ اے۔ میمیں‌ ایں۔ پھرتی ایں۔ مزا آتا اے۔
زرداری اے، اچھا آدمی اے۔ مجبور اے۔ پھس گیا اے۔ نواز شریف نے دھوکہ دیا اے، مکر گیا اے۔
رانی مکر جی اے، وہ بِی مکر گئی تھی، میں‌ گیا اوں، وہ نئیں آئی اے، میں نے ویٹ کیا اے، پھر بِی نئیں‌ آئی اے۔ دل توڑا اے۔ محفلیں یاد آتی ایں۔ شوکت عزیز تھا، عبداللہ یوسف بی تھا، گانے ہوتے تھے، ڈانس ہوتا تھا، مزا آتا تھا۔ اب کچھ بی نئیں‌ اے۔ ظلم اے۔ زیادتی اے۔ اس پر کوئی سووموٹو نوٹس نئیں‌اے۔ میرا کوئی حق نئیں اے؟؟ خدمت کی اے، ملک کی، عوام کی۔
مجھے جسٹس چوہدری سے ڈر نئیں لگتا اے۔ صرف اس کی آنکھوں سے ڈر لگتا اے۔ خون اے، اترا ہوا اے۔ ساری نواز شریف کی سازش اے۔ اس کے پاس پیسہ اے۔ لگاتا اے۔ وکیلوں کو لگاتا اے۔ جلوس نکلواتا اے۔ صحافیوں کو کھلاتا اے۔ مکار اے۔ جھوٹا اے۔ ہائی جیکر اے۔ اب لارڈ نذیر کو میرے پیچھے لگادیا اے۔
امریکہ اے۔ بے وفا اے۔ نظریں‌ نئیں ملاتا اے۔ کہتا اے، عدالت کا معاملہ اے۔ اتنے بندے پکڑ کے دئیے ایں، پھر بھی کوئی مدد نئیں کی اے۔ ظلم اے۔
میں‌ بہادر اوں، میں نے جنگیں لڑیں‌ ایں۔ مجھے ڈر نئیں لگتا اے۔ (سوں‌سوں سوں) رو نئیں را اوں۔ نزلہ اے۔ ناک صاف کی اے، رویا نئیں اوں، مجھے ڈر نئیں‌ لگتا اے۔۔۔
Comments
111 Comments

111 تبصرے:

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

ابھی تو آغاز ہے۔ اس کو تو ایک ہزار بار زندہ کیا جائے اور اسکی سزا اسکو دی جائے۔ ہر دل جلے ۔ ہر پاکستانی کے ہاتھ میں ایک لتر ہو۔۔۔ اور ۔۔۔ بس۔۔۔

اسکی زندگی کے باقی دن عبرت ناک ہوں ۔ اسے ہر ایک دن ایک نئی وضاحت کرنی ہوگی۔ اور ہر روز اسے ایک نئی سزا سانئی جائے گی ۔ انشاءاللہ۔

جھوٹا اور مکار بردہ فروش۔ اس نے ملک تباہ کیا۔ قوم کی بیٹیوں اور بیٹوں کو بیچا۔ اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام لیواؤں پہ ، ایک مسلمان ریاست میں زندگی اجیرن کر دی۔ اس غدار وطن نے ملک اور قوم کو ایک کھیل سمجھا ۔

اس کا انجام اتنا دردناک ،ر سوا کن اور عبرتناک ہونا چاہئیے کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے لئیے ایک عبرتناک مثال بن جائے ۔ تاکہ آئیندہ کوئی بھی مسلمان ڈکٹیٹر یا قوم فروش حکمران ایسی جرآءت نہ کر سکے۔

یہ آج کے پاکستان کی موجودہ صورت حال اور مخدوش حالات کا ذمہ دار ہے۔ اسکے قصہ پارینہ ہونے کے بعد بھی اسکی ذلت جاریہ کا بندوبست ہونا چاھئیے۔

ساتھ ساتھ وہ ۔۔۔ جو کل تک اسکے ساتھ تھے۔ اس کی شہہ پہ اکڑتے تھے ۔ جنہوں نے کراچی کے قتل عام کے دن اسکے ساتھ اسلام آباد میں بھنگڑے ڈالے اور متواتر کئی سالوں تاک اقتدار کے مزے لوٹے۔ جو یہ نعرے لگاتے تھے کہ ۔۔ وردی بہت ضروری ہے۔ جو اسکے سکھا شاہی کے چھپر تلے قوم کی پستیوں پہ قہقے لگاتے تھے۔ مگر آج ہر بات کا قصور وار اسے ٹھرا رہے ہیں ۔ ان کو بھی اس کے ساتھ ساتھ سلسلہِ عبرت سے گزارا جائے۔

جرم۔۔ جرم ہوتا ہے۔۔ اور قوم فروشی کے جرم میں شامل سب کرداروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاھئیے۔ پھر بھی سب سزاؤں کو بھگتنے کے بعد بھی ان کی ذلت جاریہ ضروری ہے ۔ اسکے باوجود بھی شاید یہ سارا بے غیرت ٹولہ ۔ شاید ۔۔ افغانستان میں قوم کی صرف ایک بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی افغانستان میں جبر کے ہاتھوں مجبور اور ہر رات ایک نیا ستم سہنے والی صرف ایک رات کی دردناک چیخوں کا بدلہ نہ دے سکیں۔ انکی فرد جرم انتہائی گھناؤنی اور بہت لمبی ہے ۔ جس میں کراچی سانحہ ۔ لال مسجد۔ کارگل کی بے مقصد مہم جوئی میں مارے جانے والے شہدا اور اُس طرف گم یا لاپتہ ہوجانے والوں کے بیوی بچوں کا دردناک انتظار۔ بھارت کے ساتھ بے مقصد پینگیں بڑھانے پہ کشمیر کاز سے غداری۔ ملک کو پتھر کے دور میں لے جانا، امریکہ کو پاکستان پہ ذلالت کی حد تک مسلط کر دینا ۔ ایک بہت لمبی اور وغیرہ وغیرہ کی فہرست ہے۔

اسے اور غدار ٹولے کو عدالتوں سے سزا سنوا کر عبرت ناک بنایا جانا ضروری ہے ، تاکہ مظلوً اور بے گناہوں کو کا یقین اپنے رب کائنات پہ مکمل ہو سکے ، کامل ہو سکے۔

تانکہ آنسو بہاتے مظلوم کے کہ لب بھی کبھی مسکرا سکیں۔

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے بھی رچرڈ گئیر اور بریٹ پٹ بہت پسند ہیں۔ لیکن افسوس ان ممیں سے کوئ مجھ سے کوئ وعدے کرکے نہیں مکرا۔ سنجیو کمار کی مسکراہٹ پر میری جان جاتی ہے مگر وہ بغیر مجھے کوئ مزہ کرائے دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اور مادھوری سے میرا التفات بھی شاید ہمجنسیت میں ڈالا جائے۔
میرے ایک بس ایسے ہی سے رشتے دار جو ایک نفسیات داں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں چوبیس کروڑ سے زاءد مالیت کے گھر میں رہتے ہیں۔ میرے گھر میں وہ لوگ جو گذشتہ دس سال سے امریکہ میں رہائش پذیر ہیں ان کے پاس اس سے کہیں زیادہ مالیت کی جائدادیں ہیں۔ آپ کو شاید پتہ نہیں کہ چوبیس کروڑ کی نہ صرف اس جگہ پر کوئ اہمیت نہیں بلکہ ہم جیسے غریب ملکوں میں جو لوگ معمولی لوہے کی بھٹیوں سے زندگی شروع کر کے رائیونڈ میں محل بنا لیتے ہیں انکے لئیے تو یہ رقم ایک چھوٹا مذاق ہے۔ہم سب بہت خوش ہونگے کہ آپ ذرا ان لوگوں کے بھی کٹھے چٹھے کھولیں۔ اور ساتح میں یہ بھی بتائیے گا کہ ان سب لوگوں کو کون کون اداکار اور اداکارائیں پسند ہیں جن کی وہ صرف تعریف نہیں کرتے بلکہ ان سے اپنی زندگی کے روشن ایاموں کو مزید روشن کرتے ہیں۔
جسٹس صاھب کی آنکھوں سے تو مجھے بھی ڈر لگتا ہے پتہ جو نہیں چلتا کہ وہ کس طرف دیکھ رہے ہیں۔۔ نوز شریف تو اس وقت صحیح سے پنجابی فلموں کے ہیرو بنے ہوءے ہیں اور جبتک اسے پھانسی نہ ہو جائے بلکہ ان دوسرے صاھبکے بقول بار بار پھانسی پر نہ چڑھایا جائے انہیں طاہرہ سید کے گانوں میں بھی سواد نہیں آئے گا۔ چاہے یہ کرتے کرتے لوگ غربت کی آخری سرھدوں کو جا پکڑیں۔
مجھے تو یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا کہ جب لال مسجد کے ٹھیکیداران مسجد میں اسلحہ جمع کر کے اپنی مرضی کے مذہب کی ترویج شروع کر دیں۔ جب انکا نام نہاد شہید رہنما ٹی وی پر یہ اعلان کر دے کہ ہمارے پاس ایک مہینہ تک لڑنے کے لئیے اسلحہ موجود ہے اسکے باوجود لوگ انکے لئے آنسو بہائیں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم بحیثیت قوم کس قدر انصاف سے دور ہیں۔ مذہب کے نام پر اسلحہ اٹھاءیں تو صھیھ ہے لیکن اگر آپ اس ملک میں بن بلاءے مہمان ہیں اور اپنے اوپر استعمال ہونے والے اسلحے کے جواب میں اسلحہ اٹھاءیں تو صحیح ہے۔
جناب ایک بات کا میں آپ کو یقین دلا دوں کہ خدا آپکی امیدوں کے مطابق دنیا نہیں چلاتا۔ اسے اس بات کی ککھ پرواہ نہیں کہ آپ کس پر جان دے رہے اسکا نام استعمال کرکے۔
آپ اپنی مخصوص عینک کے استعمال سے آنکھوں کی کمزوری اور آشوب چشم کا شکار ہوتے ہیں۔ اور کچھ نہیںہوگا۔ ان امراض کا کوئ علاج نہیں۔ کیونکہ ان میں سے ایک واءرل انفیکشن ہے اور وہ اپنا سائیکل پورا کرکے جائےگا۔
جب تک میں اس بات پر افسوس کروں کہ کیا مجھے رچرڈ گیئر اور بریٹ پٹ کی محبت سے دل خالی کرلینا چاہئے۔ اور وہ سنجیو کمار کی عظیم مسکراہٹ۔ اور مادھوری، لا حول ولا قوت :(

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ جملہ صحیح کرلیں کہ جب آپ اس ملک میں بن بلائے مہمال ہوں اور اپنے اوپر استعمال ہونے والے اسلحے کے جواب میں اسلحہ اٹھائیں تو صحیح نہیں ہے۔ اسی کو دوغلہ پن کہتے ہیں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک بار پھر دل جلوں کے لئے مرہم لے کر حاضر ہوں۔۔۔ لگتا یوں ہے کہ کچھ دل جلے میرا پورا مرہم بھی ختم کردیں گے اور جلن پھر بھی ختم نہیں ہوگی۔۔۔ :mrgreen:
::جاوید گوندل::‌ صرف مشرف کا سوال نہیں ہے جی۔۔۔ سب کو ٹانگنا چاہئے ۔۔۔ جو بھی اس ملک اور اس کے باسیوں کو باسی کررہےہیں۔۔
::عنیقہ ناز:: رچرڈ گئیر اور براڈ پٹ ۔۔۔ :mrgreen:
آپ کے موقف سے سخت اختلاف رکھنے کے باوجود آپ کی رائے کا احترام ہے مجھے۔ دلیل دینے کا فائدہ اس لئے نہیں ہے کہ بندہ جب کسی رائے کو عقیدے کا درجہ دینے لگے تو عقیدوں کے خلاف تو کوئی دلیل کام نہیں کرتی۔۔ اور ویسے بھی میرے جیسا جاہل، آپ جیسی تعلیم یافتہ انسان کو کیا دلیل دے سکتا ہے؟؟؟‌ ہیں جی
ایسی ہی گسہ نکال لیا کریں، صحت اچھی رہتی ہے۔۔۔ ہماری بھانجی کو پیار دیں۔۔۔ :smile:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ہی ہی ہی ہی
یار مرہم نہیں رکھتے تم تو لوگوں کے زخموں پر مرچیں ڈال دیتے ہو :mrgreen:
اور ہاں لال مسجد سے جو ایک مہینے تک جبگ کرنے قابل اسلحہ نکلا تھا اس میں سے دو ٹینک میں نے اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں
بیچنا محال ہو رہا ہے
کوئی گاہک ہو تو بتانا
باقی تبصرہ نماز پڑھ کر آتا ہوں تو کرتا ہوں ;-)

سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

میں جاوید گوندل صاحب سے متفق ہوں، ایسے غداروں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

رہنے کو تو لوگ اربوں کے گھروں‌میں رہتے ہیں
لیکن ہم تو صرف مشرف کی بات کرتے ہیں کہ اس کے باپ دادا کی کونسی ہیروں کی کانیں تھیں ‌پاکستان کو چھوڑ کر؟
یا اس کے باوا جی کی کونسی اور کتنی ملیں تھیں جن سے اتنا پیسہ جینریٹ ہو گیا؟
یا اس کی بیوی کسی وڈیرے کی اولاد تھی؟
کہ8 سال میں فلیٹ کےساتھ ہی یہاں محلات بھی کھڑے ہو گئے
لوگوں کو شریفوں کے محلوں پر تحفظات ہیں تو اس پر لکھیں
زرداری پر ہیں تو اس پر لکھیں
ویسے ایک بات تو ہے
اگر ہمیں آزادی اظہار اچھی لگتی ہے اور وہ بھی بالغانہ قسم کی تو یہ سیکولر مشرف کی دین ہے اور پھر ہمیں‌فطرتاً مشرف بھی اچھا لگنا ہی چاہئے
اسی واسطے
آئی لَو یو مشرف دی باسٹرڈ

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اور ہاں ٹینک بالکل ان ٹچ ہیں
زیرو میٹر :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: بالکل غلط الزام ہے۔۔۔ مرچیں سالن کے علاوہ کسی چیز میں استعمال نہیں کرتا۔۔۔
ٹینکوں کے گاہک تو بہت ہیں۔۔۔ ایک تو اپنے الطاف انکل ہی ہیں۔۔۔ کچھ اسلحہ وسلحہ خریدنے کی بات کررہے تھے حفاظت وغیرہ کے لئے۔۔۔
یہ بات۔۔۔ 22ویں گریڈ کے افسر کے پاس اربوں روپیہ کدھر سے آیا۔
اور نوسال ایمانداری کا باجا بھی بجایا۔۔۔ چت بھی میری اور پٹ بھی میری۔۔۔
نوسال بلا شرکت غیرے ٹن ٹن کرتے رہے ہیں نا جی مشرف صاحب۔۔ لاتے سب سیاستدانوں کی کرپشن سامنے اور دے دیتے سب کو پھانسی ۔۔۔ کس نے روکا تھا۔۔۔ لیکن چور، چور کو کیسے سزا دے سکتا ہے؟ اس نے تو تمام سیاسی جماعتوں کے سب سے کرپٹ لوگ نیب کے ذریعے اکٹھے کئے اور کاف لیگ (قاف نہیں) بنائی۔۔ تو بندہ تو اپنی صحبت سے ہی پہچانا جاتا ہے جی۔۔۔ باقی ایم کیوایم کی کرپشن کے پول تو اردشیر کاؤس جی نے ایسے کھولے ہیں کہ اللہ دے اور بندہ لے۔۔۔یہاں پر آکر اردشیر کاؤس جی بھی متعصب ہوجاتے ہیں شاید۔۔
::سعد:: منصفانہ ٹرائل ہونا چاہئے جی مشرف کا۔۔۔ پھر جو بھی فیصلہ ہو سب کو منظور ہوگا۔۔۔

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

بینات کو ۔۔بیانات۔۔، اتراف کو ۔۔ اعتراف۔۔، مچرف کو ۔۔،مچھرف، وغیرہ پڑھا جائے

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

او جی ہماری قوم اجتماعی طور پر نا شکری اور احسان فراموش ہے
لوگوں کی عقل ٹھکانے رہتی جب نمبو (یار لوگ ”لیموں“ لکھوں تو سمجھیں گے) کے چھلکے لے کر آج مندروں کی پیتلی گھنٹیاں چمکا رہے ہوتے
کل کے ۔۔۔ یہاں آ کر نواب بنے بیٹھے ہیں تو یہ راگ الاپتے ہیں کہ ہم تو اپنا سب کچھ چھوڑ آئے
اور جو اپنا سب کچھ چھوڑ آئے ان کا کوئی پرسان حال ہی نہیں
وقت دکھاتا ہے جی یہ سارے تماشے
اللہ کی بے آواز لاٹھی کو سارے موضوع بحث تو بناتے ہیں
لیکن جب تک اس سے اپنی تشریف لال نا ہو، سمجھ نہیں آتی جی

جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر بھائی!
:lol:

لالے کی جان نے فرمایا ہے۔۔۔

تھوڑا خیال رکھا کریں اپنے مُلک کا بی بی جی۔۔۔۔۔۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

تجھے ڈر نئیں‌لگتا اے۔۔۔۔۔ تو نے اڈیالہ جیل دیکھی اے۔ :mrgreen:
شرم نئیں آتی اے۔ ایک تو مقدمے کرتے ایں۔ پھر بلاگوں‌میں‌مٹی بھی پلید کرتے ایں۔ :mrgreen:
جعفر تو اگر مشرف کے ہاتھ چڑھ گیا ناں، تو تیری ساتھ وہ کرنی ہے ناں‌کہ ناں‌پوچھ، ہاں‌یہ ہو سکتا ہے، کل کو اگر کوئی تیرے اوپر چودہ سال والا مقدمہ بنائے تو پھر ثبوت کے طور پر یہ تحریر پیش کرنا، بغیر تبصروں‌کے کیونکہ،
مجھے بڑا ڈر لگتا اے، پلسے بڑی زلیل چھترول کرتے ایں :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: ہاہاہاہا۔۔ بے آواز لاٹھی اور لال تشریف۔۔۔ :lol: :lol:
::لالے کی جان:: بی بی نہیں بابا ہوں میں۔۔ جعفر نام ہے میرا۔۔ :grin:
::عمر:: یار اب اس پر تو مجھے عزت مآب رحمن ملک نہیں پکڑ سکتے۔۔۔ میں نے ان کو تو کچھ نہیں کہا۔۔ مشرف کی واٹ لگائی ہے اور مشرف کی واٹ تو ہز ہائی نس کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھی کل لگائی ہے اس طرح تو اس پر بھی 14 سال کا کیس بن جائے گا۔۔۔ ہیں جی۔۔۔ :lol:
ایک ڈرامے میں ببو برال پولیس رضاکار بنا ہوا ہے، اس کو ایک عورت آکر کہتی ہے کہ میرے بیٹے کو پولیس پکڑ کر لے گئی ہے اسے تھانے سے چھڑوا لاؤ۔ اس پر وہ جوابا کہتا ہے کہ “مائی میں او پولیس آں جنہوں‌ پولیس پھڑ کے لے جاندی اے“۔۔ مشرف بھی ایسا ہی کمانڈو ہے۔۔۔۔ :mrgreen:

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

اوہ ہو ہو يہ جعفر کا بلاگ اور اوپر سے جاويد صاحب کا تبصرہ پڑھ کر ميرا بلڈ پريشر ہائی ہو گيا ہے ابھی رکيں ذرا دوائی کھا کر خود کو نارمل کرتی ہوں تو کچھ لکھنے کے قابل ہو سکوں گی

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر اور جاويد گوندل صاحب کے ساتھ 100% اختلاف اور عنيقہ صاحبہ کے ساتھ تقريبا 100% متفق ہوں، عادت ہی بن گئی ہے لوگوں کی دو پارٹی حکومت کی ؛ آپ جيسے لوگوں نے ان دو پارٹيوں کو ملک ٹھيکے پر دے ديا ہے اور آپ لوگ برابر کے ذمہ دار ہيں ملک کو اس دہانے پر لانے کے اور پھر حاميوں سے دلاہل سنو تو ايک کے پاس موٹر وے اور دو روپے کی روٹی جبکہ دوسرے کے کريڈٹ پر صرف روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ ہے اور جيالے ايسے جاہل کہ بی بی کی قبر پر يا جائے شہادت پر مسلسل بيٹھے نوحے پڑھ رہے سر ٹکرا رہے ہيں ميا تو دل کرتا ہے وہاں جاؤں اور انکے سر پکڑ کر صعيح طرح سے ٹکراؤں تاکہ ان سے ہمارے ملک کو نجات حاصل ہو مشرف ايسے لوگوں کو مجبورا آنا پڑتا ہے اس ميدان ميں جب جاہل قوم تلی بيٹھی ہو ملک کو تباہ کرنے پر اور دو دو سو ليکر ووٹ ديں اور نعرے لگائيں، اور حد يہ کہ لتر کھا کھا کر بھی عقل نہ آئے اور جو ايک آدھ اچھا بندہ مل جائے اسکو پھانسی پر چڑھانے کے ليے تيار ہو جائيں قاہد اعظم پاکستان بنا گئے بعد ميں آنے والے بگاڑ گئے مشرف اکیلا جتنا درست کرنے کی کوشش کر سکتا تھا اس نے کي، اب سوال ديکھو پروانوں ديوانوں کا کہ اگر دونوں اتنے لٹيرے تھے تو انکو پھانسی کيوں نہ لگا دی پھانسی کيسے لگاتا پوری قوم نے دو دو سو کے عوض سڑکوں پر آ جانا تھا اور يہ افتخار چوہدری سب اپنی نوکری کے ليے کر رہا تھا اب بھی ذاتی انتقام لے رہا ہے لال مسجد والے مستحق تھے جو انکے ساتھ ہوا اخبار والوں نے جتنی بچيوں کے اعداد و شمار شہيدان کے زمرے ميں شائع کيے ہيں اتنی لڑکياں تو پاکستان بھر کے مدرسوں ميں نہيں ہوں گی اور جو مر گئيں اپنے کارناموں کی وجہ سے مريں ماں باپ نے انہيں ادھر علم حاصل کرنے بھيجا تھا نہ کہ ڈنڈے اٹھا کر لوگوں کي پٹائی لگانے کو اور سڑکوں پر نعرے لگانے کو اور عافيہ صديقی قوم کی بيٹی کو کيا ضرورت پڑی تھی کہ جس تھالی ميں کھا رہی تھيں اسی ميں چھيد کر رہی تھيں حيرت ہے مجھے اس پاکستانی قوم پر کہ ٹرکوں ٹرالوں کشتيوں ميں جان کی بازی لگا کر ان ملکوں ميں آتے ہيں پھر سہوليات اتنی کہ مڑ جانے کا نام نہيں ليتے اور بے حسی اتنی کہ ان ملکوں ميں بيٹھ کر انہی کو اڑانے کی منصوبہ بندي، محترمہ عافيہ صاحبہ کے شوہر کا انٹرويو بھی پڑھ ليں کھبی ؛ آنکھيں دل اور دماغ کھول کر ، صرف ايموشنل نعروں سے بليک ميل نہ ہو جايا کريں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: بالکل ۔۔۔۔ جس طرح مجھے اپنی رائے رکھنے کا حق ہے، اسی طرح سب کو ہے۔ لیکن معاف کیجئے بات تو آپ نے بھی ان دو دو سو لے کر ووٹ دینے والوں کی طرح کی ہے۔
پہلی بات تو یہ کہ مجھے کسی سیاسی جماعت سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اور یہ کوئی ڈپلومیٹک بیان نہیں۔
آپ کے خیال میں کیا واقعی مشرف سب کچھ ٹھیک کر رہا تھا؟ مارشل لاء لگایا تب تو کسی کی پرواہ نہیں کی اس نے؟ لال مسجد میں‌ اتنا اسلحہ اکٹھا کیسے ہوا؟ علاقے کے ایس ایچ او تک کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے علاقے میں کس کے پاس کیا ہے؟ حکومت کے ناک کے نیچے یہ سب کس کی آشیر باد سے ہوا؟ اگر آپ سننے کو تیار ہوں تو عرض کرتا ہوں۔ سٹیج بنایا گیا تھا امریکہ کو اپنی ناگزیریت کا یقین دلانے کے لئےکہ اگر مجھے ہٹایا گیا تو انتہا پسند حکومت پر قبضہ کرسکتے ہیں۔ وہاں‌کے مولویوں کو اتنی عقل ہوتی تو انہیں مولوی کہتا ہی کون؟ اور آپ 15، 16 سال کی لڑکیوں‌کو قصور وار ٹھہرا رہی ہیں، لیکن ڈنڈوں‌ کے مقابلے میں فاسفورس بم مارنے والا بے قصور ہے؟
سوات سے دو ماہ میں‌ طالبان کا صفایا کردیا آرمی نے جب ان کی نیت ٹھیک تھی۔ پچھلے چار سال سے کیوں نہ ہوسکا یہ کام؟ اس کے پیچھے کون تھا؟
مشرف بھی یہی کہتا تھا کہ یہ قوم جمہوریت کے قابل نہیں اور آپ بھی انسانی حقوق کے حوالے سے عظیم تاریخ رکھنے والے ملک میں بیٹھ کریہی فرما رہی ہیں۔
اب خود فیصلہ کرلیں کہ جذباتی کون ہے؟ عنیقہ بی بی نے اسے نسلی مسئلہ بنایا اور آپ نے اس کی تائید کردی۔
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
(یہ مصرعہ ہے، کچھ اور مت سمجھیں :mrgreen: )

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

مارشل لاء بہت ضروری تھا بلکہ ڈنڈا بہت ضروری ہے سياستدانوں کے ليے اور انکے چننے والوں کے ليے بھی اب ڈنڈے کے بغير حالات ديکھ ليں ، اور ابھی ہمارے ملک نے اتنی ترقی نہيں کی کہ کيمروں سے ديکھ ليا جائے کہ فلاں گلی ميں ايک آدمی پستول ليے کھڑا تھا يہاں جب حالات قابو سے باہر ہو جاتے ہيں تو کچھ سمجھ آتا ہے گھر ميں جب بچہ نشہ شروع کر ديتا ہے تو ماں باپ کو بھی تب سمجھ آتی ہے جب پانی سروں گزر چکا ہو ابھی ملا عمر اينڈ کو مشرف کے جانے کے بعد کس کو يقين دلا رہے ہيں سٹيج پرفارم کر کر کے؟ لڑکيوں کو باہر نکلنے کا پورا پورا موقع ديا تھا مگر ملا نے انہيں ڈھال بنا رکھا تھا اور چند ايک کو شہادت کا شوق تھا تو ہو گئيں ملا نے اپنی فيملياں تو پہلے ہی شفٹ کر ليں اور بيگانی اولادوں کو پھنسا ديا عبدالعزيز صاحب کی بھی دو بيٹياں تھيں اور ايک عدد آئنٹی جان بھی اور ملا بمعہ برقعہ دوسروں کو شہادت کی ترغيب دينے والے خود وسيع تر قومی مفاد ميں بھاگ کھڑے ہوئے مشرف نے ق بنائی تو آپ لوگوں کو پورا پورا موقع ديا چن ليتے ناں ايماندار بندے؟ ابھی دوسری دفعہ پھر اس نے ہی موقع ديا تو پوری قوم چلی بی بی کے احسانوں (ناکردہ) کا بدلہ چکانے اور اب پھر خوب چکھ رہے ہيں مزا مگر ايک دو کيا سو سال بھی کم پڑيں گے اس قوم کو درست ہونے کے ليے ،ايماندار بندے کے پاس پيسے نہيں تو اس نے تو کونسلر بھی نہيں بن سکنا، جمہوريت کے قابل يہی لوگ ہيں جن کو کچھ عقل بوجھ ہے جو ايسے نمائندے لاتے ہيں جو انکے ملک کو بلنديوں پر لے جاتے ہيں نہ کہ ہمارے والوں کی طرح اندھيروں ميں، سو دو سو روپوںکے عوض جمہوريت نہيں ملتی ، ميں ابھی بھی قائم ہوں اپنی بات پر کہ يہ ڈنڈے سے چلنے والی قوم ہے اور اسے آپ ميري جذباتيت اور عنيقہ کي نسل پسندي کہہ کر حقائق پر پردہ نہيں ڈال سکتے خول سے باہر نکل آئيں پڑھے لکھے بندے جب بغير سوچے سمجھے ايک ہی ڈگر پر چلتے رہتے ہيں تو مجھے ان ميں اور بي بی مرحوم کے مزار پر بيٹھے پروانوں ميں کوئی فرق نظر نہيں آتا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء::
زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو
اور
سن تو سہی جہاں میں ہے ترا فسانہ کیا
کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا
اگر پڑھا لکھا ہونے کا مطلب فوجی راج اور مشرف جیسے ۔۔۔۔اور۔۔۔۔ کا حامی ہونا ہے تو چوہا لنڈورا ہی بھلا۔۔۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

پھر سمجھتے رہيں زبان خلق کو نقارہ خدا اور بيٹھے رہيں بيس گھنٹے لوڈ شيڈنگ ميں جب چوہا خود ہي لنڈورا خوش ہے تو مجھے کيا اعتراض اور ؛مجھے کوئی فرق نہيں پڑتا کوئی غائبانہ کيا کہتا ہے ويسے بھی اس قوم کی غيبتيں کرنے کی بڑی عادت ہے مجھے خود غيبتيں سنے ميں بڑا مزا آتا تھا پاکستان ميں ؛ ميں جب شروع ميں ادھر آئی دل ہی نہيں لگتا تھا غيبتيں کرنے سنے والا جو کوئی ميسر نہيں تھا اب کہيں عرصہ پانچ سال بعد اس عادت سے جان چھوٹی ہے مگر بھر بھی ايک کسک سی باقی ہے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: جی بالکل، کالیے کو راگ رنگ سے فرصت ملتی نوسال ۔۔۔
تو بجلی کا کچھ سوچتا نا۔۔۔
آخر کار آپ عورتوں کی طرح طعنے دینے ہی لگیں۔۔۔ :mrgreen:
آپ ٹھنڈے ماحول میں مٹھے چاول کھائیں اور عیش کریں۔۔۔
اور بلڈ پریشر نہ بڑھنے دیں۔۔۔
آپ کی صحت اور زندگی کے لئے دعا گو۔۔۔
:lol:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

صرف صدر کا نام بدل گیا ہے باقی سب کچھ تو وہ ہی ہے
بہت جلد زرداری کی زبانی بھی یہی سب کچھ سننے کو ملے گا

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

یا اللہ! میں تو اسی کشمکش میں رہا کہ پوسٹ پڑھوں یا اسکے کمنٹس۔ خیر، پوسٹ میں نے پڑھ لی ہے، اچھی ہے، اس شخص کے طریقۂ بیان کا صحیح نقشہ کھینچا ہے آپنے۔ ۔ ۔ کمنٹس کے لیئے میرے خیال میں مزید ۲ یا ۳ دن رکھنے پڑیں گے۔ ۔ ۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے لگتا ہے اسما ٕ صاحبہ خواہ مخواہ اپنے ضبط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھیں۔ اتنا غصہ اور بھی فضول میں!!!

آپ کے دلائل کو دیکھ کر میجھے مہوش علی یاد آ گئیں ۔ آج کل وہ بھی ایک فورم میں جامعہ حفصہ کی طالبات کے خلاف کافی دلائل دے چکی ہیں۔

پتہ نہیں کیوں اس واقعے کو دونوں مذہبی فاشسٹوں اور لبرل فاشسٹوں نے انا کا مسئلہ بنا لیا ہے۔ مٹی پاؤ۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

جا یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: کیا سننے کو ملے گا؟؟؟؟
::حارث گلزار::‌ ”اس شخص“ لکھ کر آپ نے اپنے دلی جذبات ظاہر کردئیے ہیں :grin:
::منیر عباسی:: ڈاکٹر صاحب، میں‌ نے ایک ہلکی پھلکی پیروڈی لکھنے کی کوشش کی تھی، لیکن خواتین وحضرات سخت سنجیدہ ہوگئے تو پھر مجھے بھی ہونا پڑا۔ مجھے یہ سمجھ نہیں‌آتی کہ یو ٹیوب بھری پڑی ہے مشرف کی پیروڈیز سے، میری پیروڈی میں‌ایسی کیا بات ہے کہ سب ہی ignite ہوگئے؟؟؟ :shock:
::عمر بنگش::‌ بس جارہاہوں یار۔۔۔ دل ٹوٹ گیا ہے میرا، دنیا سے، دنیا والوں سے، بلاگ سے بھی۔۔۔ :cry:
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

محمداحمد نے فرمایا ہے۔۔۔

فی الحال تبصرے تو کوئی نہیں پڑھے لیکن آپ نے جو کچھ لکھا ہے

وہ عمدہ اے اور اچـا اے۔۔۔۔!

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھی تھریر اور انیقہ صاحبہ اور اسماء صاحبہ کے تبصرے بہترین،میرے لکھنے کو تو کچھ بچا ہی نہیں :sad: ،نہ نہ میں کی نقل نہیں کررہا ہوں :smile:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد احمد:: آپ کا بوت بوت شکریہ اے۔۔۔ :lol:
::عبداللہ:: اچھی تحریر :shock:
یقین نہیں آرہا کہ آپ نے ایسا لکھا ہے۔۔۔ :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

نا یار اس کو کالیا تو نا کہو
شراب پی پی کر لال ہونے کی کوشش اس کے چہرے سے عیاں ہے :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر اچھی تھریر کو اچھی تحریر نہ کہنا ناانصافی کی دلیل ہے اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں نا انصاف ہر گز نہیں ہوں ;-)
ویسے ایک سب سے بڑا جرم اس مشرف کا تو آپ حضرات بھول ہی گئے کہ اس نے آپ لوگوں کو امریکہ کے بموں سے بچانے کی جو سب سے بڑی غلطی کی ہے اس پر واقعی اسے گوندل صاحب والی سزا ملنا ہی چاہیئے :twisted:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: حضرت سیدنا پرویز مشرف مدظلہ العالیہ (یہ عالیہ کون ہے؟) پر اتنا بڑا الزام؟؟؟؟ شرم کرو۔۔۔ اب تم کو باتیں آتی ایں۔۔ شرم نئیں آتی اے۔۔۔ ڈفر او۔۔۔ مجے پکا یقین اے۔۔ نواز شریف کے ایجنٹ او۔۔۔
::عبداللہ:: میں نے آپ پر ناانصافی کا الزام لگایا بھی نہیں
بالکل جناب، جناب کالیا کے احسانات کا بدلہ یہ احسان فراموش قوم قیامت تک بھی لگی رہے تو نہیں چکا سکتی۔۔۔
بس اک دفعہ ہتھ آوے سہی۔۔۔

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

گوندل صاحب نے یہ نہیں بتایا کہ جو جرائم انہوں نے مشرف کے گنوائے ہیں ان کا قصور وار 62 سال میں اس دھرتئ پاک سے صرف ایک یہی بد بخت نکلا یا اور بھی کچھ مومنین کے نام ان کے ذہن میں موجود ہیں ۔

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

چلین خواب دیکھتے رہین خواب دیکھنے مین تو کوئی حرج نہیں ہے :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عبداللہ:: خواب دیکھنے والوں کو ہی تعبیر ملتی ہے۔۔۔
آہاہاہا۔۔۔ کیا بات کہی ہے میں‌نے۔۔۔ واہ واہ۔۔۔
مزا آگیا۔۔۔
:mrgreen: :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر اپ کا مسئلہ پتہ ہے کیا ہے آپ صرف جگتیں لگانے میں ہی دلچسپی رکھتے ہین اور جب کوئی کام کی بات پوچھی جائے یا ایسی بات ہو جس کا اپ سے جواب نہ بن پرے تو آپ اسے ایسے ہی چٹکیوں میں اڑا نے کی کوشش کرتے ہیں مگر اپنی کم علمی یا غلط بیانی کا اعتراف کرتے آپ کی انا کو ٹھیس پہنچتی ہے :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

ویسے خیال رکھیئے گا کہیں خواب خواب ہی نہ رہجائیں ،بلکہ خواب پریشاں نہ بن جائیں :mrgree:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عبداللہ:: جی بالکل۔۔۔ میں کم علم اور جاہل ہوں۔۔۔ ہزار دفعہ لکھ چکا ہوں۔۔
آپ جیسے بحر العلوم کا مقابلہ کیسے کرسکتا ہوں۔۔۔
سننے میں‌تو یہ بھی آیا ہے کہ آپ سکول میں‌ اپنے استادوں کو بھی پڑھانے کی کوشش کرتے پائے گئے تھے اس کے بعد انہوں نے آپ کی جو گدڑ کٹ لگائی ہے تو آپ کی ذہنی حالت میں کچھ تغیرات نمودار ہوگئے، جن کے اثرات اکثرو بیشتر آپ پر دوروں کی صورت میں وارد ہوتے رہتے ہیں۔۔۔
ہیں جی۔۔۔
ہن آرام ای۔۔۔ :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

نہیں اب مجھے اپنی تشخیص پر پورا یقین ہوگیا ہے :evil:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

DuFFeR - ڈفر رقمطراز ہيں:

Sunday، 26 July 2009 بوقت 5:25 pm
او جی ہماری قوم اجتماعی طور پر نا شکری اور احسان فراموش ہے
لوگوں کی عقل ٹھکانے رہتی جب نمبو (یار لوگ ”لیموں“ لکھوں تو سمجھیں گے) کے چھلکے لے کر آج مندروں کی پیتلی گھنٹیاں چمکا رہے ہوتے
کل کے ۔۔۔ یہاں آ کر نواب بنے بیٹھے ہیں تو یہ راگ الاپتے ہیں کہ ہم تو اپنا سب کچھ چھوڑ آئے
اور جو اپنا سب کچھ چھوڑ آئے ان کا کوئی پرسان حال ہی نہیں
وقت دکھاتا ہے جی یہ سارے تماشے
اللہ کی بے آواز لاٹھی کو سارے موضوع بحث تو بناتے ہیں
لیکن جب تک اس سے اپنی تشریف لال نا ہو، سمجھ نہیں آتی جی
ڈفر کے اس تعصب سے بھرے تبصرے پر بس اتنا ہی کہوں گا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے جو ایسی بکواس لکھتے ہیں وہ بھول گئے کہ ان کے باپ دادا سکھون کے تلوے چاٹا کرتے تھے ،

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

مینے نہ چاہتے ہوئے بھی یہ زبان استعمال کی ہے کیونکہ بعض لوگوں کو جب تک ان کی ہی زبان میں نہ سمجھایا جائے انہیں بات سمجھ نہیں اتی،

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عبداللہ:: نہ جی کسر نفسی سے کام نہ لیں۔ یہی آپ کی اصل زبان ہے جو اب ظاہر ہوگئی ہے۔۔۔
یہ وہی ڈفر ہے جس کی تعریفوں کے پل آپ نے باندھے تھے۔۔۔ یاد ہے ؟؟؟‌ یا بھول گئے۔۔۔

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اور میری زبان ابھی بھی آپ لوگون سے الحمدللہ بہت بہتر ہے،

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

جو بھی صحیح بات کرے گا اسے صحیح اور جو غلط بات ہوگی اسے غلط ہی کہا جائے گا،
اگر ڈفر نے اپنے اوپر چڑھا خول اتار دیا ہے تو مجھے بھی اصلی شخصیت کو پہچاننے میں تامل نہیں ہونا چاہیئے،

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عبداللہ:: آپ سے بحث کرنا اور سموسے تلنا
دونوں بہت مشکل کام ہیں۔۔
:mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
یار اس پوسٹ کو تو تو سٹکی مارک کر دے :mrgreen:
قسم سے میں تو دن میں بیس دفعہ لوگوں کے تبصرے پڑھنے اس پوسٹ پر آ رہا ہوں :mrgreen:
اور مزید تبصرہ نماز کے بعد ;-)
اگر عبداللہ صاحب کو برا نا لگے تو :mrgreen:

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

دلچسپ، میرے بلاگ کے ساتح تو کچھ مسائل چل پڑے اور میری ایک تین دن پہلے لکھی ہوئ پوسٹ عالم انتظار میں ہے۔ خیر، دو خواتین اور گیارہ حضرات نے خیال آرائ کی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ دونون خواتین اپنے پس منظر میں مختلف ہونے کے باوجود کم وبیش اس بات پرایک جیسی ہیں۔ چلیں اردو میں لکھنے والی خواتین ہی بہت کم ہیں ان خوتین کو کیا گنیں۔
اب گیارہ مرد ھضرات میں سے ایک آپ کے واضح مخالف ہیں۔ باقی دو کو میں شک کے زمرے میں رکھ کر ایک طرف کر دیتی ہوں۔ رہ گئےآٹھ افراد۔ کیا یہ بات دلچسپ نہیں کہ ان آٹھ مرد حضرات کی اکثریت کا تعلق نواز شریف اور چیف جسٹس کے صوبے سے ہے۔

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

سبحان اللہ۔ پاکستانی قوم کا مزاج گندھا ہے اس بلاگ پر ہونے والے تبصروں میں۔ نقار خانے میں بھی کم شور ہوتا ہوگا۔ آج کل تو مشرف کو گالیاں دینے کا فیشن ہے جیسے پہلے کبھی نواز شریف کو گالی دینے کا فیشن تھا، بے نظیر کوگالی دینے کا فیشن تھا، اور کل زرداری کو گالیاں دینے کا فیشن ہوگا۔ لوگ ابن الوقت ہیں، جب کوئی اقتدار سے چلا جاتا ہے تب اس کی خوب مٹی پلید کرتے ہیں۔
خواہران من عنیقہ و اسماء، آپ کی بات سمجھ کر بھی یاروں نے سمجھنی نہیں کہ ہمیں بت تراشنے کا شوق ہے اور اگر اس بت کی داڑھی ہو تو پھر تو کیا ہی بات ہے۔ شائد اسی لئے موئنجو داڑو کی مورتی بھی ہر جگہ ثقافت کی تعریف میں رکھی جاتی ہے۔ :smile: جج چوہدری آج کا ہیرو ہے یہ سوچے سمجھے بغیر کہ اس کے اپنے کوتک کیا تھے یا ہیں۔ اب اندھا دھند ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ان کا مسئلہ صرف "حصہ" کا ہے۔ نواز شریف کو ویسے یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ اس نے پاکستانیوں کو کاروبار کرنا سکھا دیا ہے۔ پہلے سیاست میں پیسہ لائے اور اب عدالت میں۔ سوموٹو تو ان کے دور حکومت میں کئے گئے کاموں پر بھی بہت سے لئے جاسکتے ہیں اور ابھی بھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب میں رشوت کے ریٹ کم نہیں ہوئے لیکن وہ کیوں نظر آئیں گے ان کو۔ فی الحال تو کوشش ہے کہ سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ سے بھی بالا ادارہ قرار دے دیا جائے تاکہ کل کو ججوں کا حصہ پانی چلتا رہے۔ لیکن ہمیں اس سے کیا، ہمیں تو مشرف کے فلیٹ سے دلچسپی ہے اور اگر آپ نے کوئی دوسری بات کی تو آپ سیکولر ہیں اور غیر محب وطن ہیں

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا یہ دلچسپ بات نہیں کہ نوازشریف کا ڈومیسائل پنجاب کا اور چیف جسٹس کا ڈومیسائل بلوچستان کا ہے؟

جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔

خرم نے فرمایا ہے۔۔۔

عنیقہ بہنا - آہم ۔۔۔ یہ خاکسار بھی پاکستان میں پنجاب سے تعلق رکھتا ہے۔ میرے خیال میں دوستوں کے نظریات میں مماثلت میں ان کی سکونت کا عمل نہیں ہے۔ ہم جذباتی قوم ہیں اس لئے نعروں اور بڑھکوں سے جلدی متاثر ہو جاتےہیں اور اس میں سندھ، پنجاب، سرحد، بلوچستان کی تخصیص نہیں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک حل تو میں نے کافی پہلے بھی پیش کیا تھا
پنجاب پر دو ایٹم بم مار دیں۔۔۔
مسئلہ حل ہوجائے گا۔۔۔
سنجیاں‌ہوجان گلیاں وچ مرزا یار پھرے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

عنیقہ بی بی نے مشرف کی مخالفت کا ایک فارمولہ بھی ایجاد کیا ہے، ڈاکٹر جو ہوئیں۔۔۔
ایک فارمولہ اس کی حمایت کا بھی ہے
اس کے حمایتی یا تو کراچی کے ہیں یا بیرون ملک مقیم پاکستانی۔۔۔
اس کی وجوہات پر بھی روشنی ڈالیں۔۔۔
کیا پاکستان صرف کراچی کا نام ہے،
بلوچستان، سرحد، پنجاب، اندرون سندھ شاید افریقہ میں واقع ہیں۔۔ یا شاید بحرالکاہل کے کسی دور دراز مقام پر

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

اقبال کی ایک نظم ہے۔ پنجابی مسلمان اسکا عنوان ہے۔ حیرت ہے اس نظم کے لکھنے کے باوجود ان کے خلاف نہ پرچہ کٹا اور نہ انکو یہ طعنہ ملا کہ انہوں نے کوئ فارمولہ ایجاد کیا ہے۔لیجئے پڑھئے۔
مذہب میں بہت تازہ پسند اسکی طبیعت
کرلے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مریدی کا تو ہرتا ہے بہت جلد
تاویل کا پھندا کوئ صیاد لگادے
یہ شاخ نشیمن سے اترتا ہے بہت جلد

یہ انکی نظم ہے پنجاب کے دہقان سے اس سے لئے گئے کچھ اشعار ہیں۔
بتعان شعب و قبائل کو توڑ
رسوم کہن کے سلاسل کو توڑ
یہی دین محکم، یہی فتح یاب
کہ دنیا میں توھید ہو بے ھجاب
بخاک بدن دانہ ئ دل فشان
کہ ایں دانہ و دارد ز حاصل نشاں
یہ ایک اور نظم ہے اسکا عنوان ہے۔ پنجاب کے پیرزادوں سے۔ اسکے کچھ اشعار،
کی عرض یہ میں نے کہ عطا فقر ہو مجھ کو
آنکھیں میری بینا ہیں و لیکن نہیں بیدار
آئ یہ صداسلسلہ ء فقر ہوا بند
ہیں اہل نظر کشور پنجاب سے بیزار
عارف کا ٹھکانا نہیں وہ خطہ کہ جس میں
پیدا کلہ فقر سے ہو طرہ ء دستار
مجھے نہیں معلوم علامہ مرحوم نے یہ سب باتیں مشرف کی حمایت میں کیں یا بغض پنجاب میں۔ جی، میں یہ بھی سوچتی ہوں کہ کراچی والے کیون اتنے لادین، سنگدل اور کٹھور ہو گئے ہیں کہ وہ یہ سب عطیم راز سمجھ نہیں پاتے ۔ میں آج سے آٹھ سال پہلےبلوچستان کے دشت و صحرا میں ماری ماری پھری اور میں نے انسانون کو کیڑے مکوڑوں سے بھی بدتر زنگی گذارتے دیکھا۔ جو ہم شہروں میں رہنے والے سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس کے باوجود بگتی جیسے سفاک آدمی کے مرنے پر میں نے لوگوں کو احتجاج کرتے دیکھا۔ لوگون نے کہا مشرف نے جس طرح اسے مارا اسکا انجام بھی وہی ہوگا۔ میں اس بات پر یقین رکھتی ہون کہ اپنے اپنے گھروں میں من موجیاں کرنے والے اگر ان کیڑے مکوڑوں کے بارے میں علم رکھتے ہوئے ایسی باتیں کرتے ہیں تو اس بات کے مستحق ہیں کہ انکی پوری قوم کسی خود کش ھملہ آور کے ہاتھوں ماری جائے۔ یہ وہ لوگ ہین جو خدا کے ہونے کا اتنا شور مچاتے ہیں جب کچھ بن نہیں پڑتا تو بد دعائوں کے ڈراوے دیتے ہیں۔ لیکن عملی طور پر یہ کسی دہرءے سے زیادہ دہرئے ہیں۔ یہ ان لوگوں سے زیادہ برے ہیں جنہین ہم آدم خور کہتے ہیں۔

اگر آپ کو افریقے مین رہنے والون کی اتنی فکر ہوتی تو آپ کسی دولتمند ملک میں بیٹھ کر یہ قصیدہ خوانی، لنترانیان اور ہجو نہ کرتے۔ یہ سب میرے جیسے لوگون کو روا ہے جو ہر قسم کے حالات سے نبرد آزما ہونے کے باوجود یہاں موجود ہیں اور صرف اپنا پیٹ بھرنے کے متعلق نہیں سوچتے۔ ہم یہاں پر ایک غیر منصفانہ سوچ کے خلاف لڑیں گے اگر آپ بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں تو واپس اپنی سرحدوں میں آئیے۔ اور ہمارے برابر رہ کر بات کریں۔ ورنہ یہ پیٹ بھرون کی باتیں ہیں۔ خالی پیٹ انسان کو چاند تارے بھی روٹیاں نظر آتے ہیں۔ اس عورت کے ساتھ مکران کی سنگلاخ پہاڑیوں میں جا کر رہئیے جو اپنے پیٹ میں مردہ بچہ لئیے کسی اونٹ کی پیٹھ پر سفر کر رہی ہوگی کہ اسے ہسپتال پہنچا کر اسکی جان بچا لی جائے۔ وہ اگر زندگی سے گذر جاءے تو بگتی جیسے تمام لیڈران اسکے قاتل ہیں۔ دراصل یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ایک بار نہیں بار بار پھانسی ہونی چاہئیے۔ اور اس نطام کے حماءتیوں کے ساتھ بھی یہی ہونا چاہئیے۔
اقبال جب یہ کہتے ہیں کہ
جس کھیت سے دہقان کو میسر نہ روزی اس کھیت کے ہر خوشہ ء گندم کو جلا دو، تو میں اس انقلابی سوچ میں انکے ساتھ ہوتی ہوں۔ اگر ایک بد کردار شخص اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ اس نظام کو توڑیں گا جو جھوٹ اور نا انصافی پر مشتمل ہے تو میں اسکے ساتھ ہوں۔ اگر ایک بزعم خود دیندار شخص ان نا ہمواریوں اور نا انصافیوں کو ہوا دیتا ہے تو میں اسکے ساتھ نہیں ہوں۔ یہی میرا نکتہ ء نظر ہے اور عقیدہ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عنیقہ ناز::
ایک بد کردار شخص اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ اس نظام کو توڑیں گا جو جھوٹ اور نا انصافی پر مشتمل ہے تو میں اسکے ساتھ ہوں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میاں محمد بخش نے فرمایا تھا
نیچاں دی آشنائی کولوں کسے فیض نہ پایا
ککر تے انگور چڑھایا ہر گھچا زخمایا
پنجاب اور کراچی کی بحث نہ میں نے شروع کی اور نہ میں اس پر یقین رکھتا ہوں۔ جواب آں غزل کے طور پر عرض کیا تھا۔
باقی آپ کے باہر بیٹھنے کے طعنے پر یہی عرض کرسکتا ہوں کہ
قبر کا حال مردہ ہی جانتا ہے۔۔۔۔۔
خوش رہئے۔۔۔
اور ہاں اقبال کے ھاتھوں میری لتریشن کا شکریہ
:mrgreen:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یار مسئلہ کچھ اس طرح کا ہے کہ اماں باوا میرے مہاجر ہیں‌ (اردو سپیکنگ بھی کہتے ہیں لوگ) ‌اور مجھ منحوس کی پیدائش سے پہلے کراچی میں‌رہتے تھے۔ ابا نوکری کرنے اسلام آباد آئے تو یہیں‌کے ہو کر رہ گئے۔ لیکن دونوں اتنے نا عاقبت اندیش تھے کہ ہمیں‌تعصب کی پٹی کبھی پڑھائی ہی نہیں اور یہ بھی کبھی نہیں‌بتایا کہ ہمیشہ طلم کا رونا ڈالے رکھو گے تو لوگ بہت ترس کھائیں‌گے اور تمہارے دل کو تسلی ہو گی۔ نا کبھی یہ کہا کہ پنجابیوں‌ سے میل جول مت رکھنا یہ بڑے ظالم لوگ ہوتے ہیں جس کا نتیجہ اب یہ بھگت رہا ہوں‌کہ میرے دوستوں‌میں‌3 پٹھان 4 پجابی اور 4 مہاجر ہیں اور جبر کی بات تو یہ ہے کہ ہم میں‌سے کسی کو کبھی ان باتوں‌میں‌پڑنے کا موقع ہی نا ملا :cry:
کوئی سکھوں ‌کے تلوے چاٹنے کی بات کرتا ہے تو مجھے تو یہ بھی قبول کرنے میں‌عار نیہں‌ کہ میرے آبا و اجداد سکھ ہی ہوں‌گے بلکہ مجھے اس پر فخر ہے۔ میں‌تو ایسے چوڑے مسلًیوں کو بھی جانتا ہوں جو سرحد کیا پار کر آئے سید بن بیٹھے اور ثبوت کے طور پر اپنا شجرہ دکھاتے پھرتے ہیں۔
حال اب یہ ہے کہ میرے چاچے مامے اب مجھے اردو سپیکنگ ماننے سے انکاری ہیں اور مجھے پنجابی کہتے ہیں‌اور میں اس میں‌فخر محسوس کرتا ہوں کہ کھلے دل و دماغ والے لوگوں ‌سے میرا رشتہ جوڑا جا رہا ہے
اور بلوچوں ‌کی خوب کہی۔ صرف بلوچ نہیں‌سارے پاکستان میں‌یہی حال ہے۔ دور جانے کی ضرورت نہیں اگر کراچی سے باہر نکل کر بلوچستان میں‌پھرنے ٹرنے کی بجائے کراچی کے نواح‌میں‌ہی غریبی کا کچھ اعلٰی و ارفع لائف سٹائل دیکھ لیا جائے تو آنکھیں‌کھولنے کے لئے کافی ہے
اور ہاں‌میں‌نے اس نظام کو توڑنے کا ٹھیکہ لینے کے لئے اپنی بِڈ جمع کروا دی ہے۔ جس جس نے ساتھ دینا ہے پانچ ہزار ممبر شپ فیس میرے اکاؤنٹ میں‌جمع کروا دے بعد میں‌بلیک مارکیٹ‌شروع ہو گئی تو کوئی گلہ نا کرے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: یہ بحث جس نہج پر آگئی ہے، میرا کچھ بھی کہنا اب مناسب نہیں۔ لیکن ۔۔۔
بدتمیز کی ایک پوسٹ کے تبصرے میں بھی میں‌ نے لکھا تھا کہ صرف فیصل آباد میں سمن آباد اور ناظم آباد نام کی دو آبادیاں ہیں جن کی تقریبا 50 فیصد سے زیادہ آبادی اردو بولنے والی ”تھی“، اب کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ یہ اردو بولنے والے ہیں، تو کیا نفرت زدہ ماحول میں کوئی اپنی شناخت ایسے کھو سکتا ہے؟‌ بڑے پڑھے لکھے پی ایچ ڈی لکھنے والے ہیں، وہ ذرا اس پر روشنی ڈالیں گے؟؟؟؟
میرے والد کے دو سب سے گہرے دوست، جن سے ہمارا ”مرن جین“ اکٹھا ہے وہ بھی اردو بولنے والے ہیں، اللہ شاہد ہے کہ بلاگنگ سے پہلے کبھی اس بارے میں‌سوچنے کا بھی اتفاق نہیں ہوا۔ اور یہ واقعی مجھے اب پتہ چلا کہ پنجابی اتنے خبیث ہوتے ہیں۔ پھر ایک اور بات ہے کہ پنجابیوں کے دل نہیں‌ہوتے، پتھر رکھے ہوتے ہیں سینوں میں، اس لئے ان کو جو دل چاہے گالی دیجئے، ان کا دل نہیں‌ دکھتا!
میرا دعوی ہے کہ میرے پورے بلاگ میں سے کسی بھی ایک قومیت کے خلاف کوئی میرا لکھا ہوا جملہ دکھا دے تو میں بلاگنگ تو کیا دنیا ہی چھوڑ دوں۔۔۔۔
اتنا سنجیدہ زندگی ایک دفعہ پہلے ہوا تھا، یہ دوسری دفعہ ہے۔۔۔ پہلی دفعہ کے بارے میں پوچھ کر شرمندہ نہ کریں ۔۔۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

بات مشرف سے ہوتے ہوئے صوبوں کی طرف نکل گئی حالانکہ ايک شخص کے کام کو ديکھنا چائيے نہ کہ اسکا صوبوں سے تعلق ، پہلے تو جعفر کے ليے کہ مشرف کہ جو حمايتی کراچی يا بيرون ملک نظر آتے ہيں کراچی کی وجہ تو عنيقہ صاحبہ بہتر بيان کر سکيں گی بيرون ملک والوں کو چونکہ باہر بيٹھ کر سب صاف صاف دکھتا ہے اسليے اچھے برے کی تميز پيدا ہو جاتی ہے جبکہ پاکستان ميں رہنے والوں کو ديگر مسائل زندگی ميں اسطرح الجھا ديا جاتا ہے کہ وہ سوچنے سمجھنے کے قابل ہی نہيں رہتا نيز يہ کہ جس طرح مذہب ہميں پيدائشی طور پر ملتا ہے اور ہم اسی سے چپکے رہتے ہيں يہی حال ہماری سياست کا ہے سرحد ميں پختون پارٹياں سندھ ميں پيپلز پارٹی بلوچستان کے اپنے وڈيرے کراچی ميں الطاف بھائی اور پنجاب ميں زيادہ تر پنجابی ليڈران ہی منتخب کيے جاتے ہيں پنجابی چونکہ بقول عنيقہ بي بي کے مذہب ميں تازہ پسندي والے ہوتے ہيں تو وہ پيپلز پارٹی يا ديگر کو بھی ووٹ دے ديتے ہيں مگر باقی تينوں صوبوں ميں اپنے اپنے سياسی مذُہب پر نسل در نسل قائم رہتے ہيں ضرورت سوچنے اور اپنے خول سے باہر نکلنے کی ہے اور ايک بات جو ميں کھلے دل سے اعتراف کرتی ہوں کہ ہمارے صوبے ميں تعصب پايا جاتا ہے تو صرف پٹھانوں کے خلاف اسکی وجہ انکا صوبہ نہيں بلکہ وہاں ہونے والے چھوٹے موٹے واقعات ہيں جن ميں عموما پٹھان ملوث ہوتے ہيں باقی سندھ بلوچستان اور اردو سپيکنگ سے تو تعصب کا نام و نشان بھی نہيں جعفر والی ہی بات ہے مجھے بھی اب شادی کے بعد پتہ چلا کہ پٹھانوں ميں لفظ پنجابی گالی کے ليے استعمال ہوتا ہے اور باقی سب ميں تو پنجاب کے خلاف اسقدر نفرت پائی جاتی ہے کہ ٹھڈا لگ کر گر بھي جائيں تو پنجابي کو کوستے ہيں اٹھتے بيٹھتے دعا کرتے ہيں کہ ہماری تو قبر بھی پنجابی کے پاس نہ ہو واللہ اتنا تعصب يقين کريں پنجابی بلحاظ تعصب صوبہ گان سب سے پيچھے ہيں اس سلسلے ميں ڈفر يا ان جيسے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ جو پنجاب ميں عرصے سے رہ رہے ہيں ان سے پوچھا جا سکتا ہے يا پھر اگر کسی کو خود موقع ملے تو مشائدہ جا کر کر سکتا ہے ويسے ميرا دعوی ہے کہ اگر ريسچ کروائی جائے تو سب سے کم تعصب کرنے والا صوبہ پنجاب ہی ہو گا اور سب سے اوپر ____يار لوگ ايدھی کی طرح تو کھلے دل سے اسکو پہلے ہی مانتے ہيں باقی يہ تعصب صرف سياست ہے جو لوگوں کے ذہنوں ميں بٹھا ديا گيا ہے مجھے تو ہر برے کام کرنے والے سے نفرت ہے چاہے وہ نواز شريف ہی ہو اور ہر اچھے کام کرنے والے سے محبت چاہے وہ ايدھی ہو يا اوڈھو

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: سیاسی رائے اور پسند ناپسند کا حق رکھنا، ہر بندے کا بنیادی حق ہے، آپ کو مشرف اور اس کی پالیسیاں پسند ہیں، مجھے نہیں ہیں۔ اس میں قومیتیں اور صوبے اور زبانیں کدھر سے آجاتی ہیں؟
برداشت ختم ہوچکی ہے ہم لوگوں کی۔
یہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں لکھی گئی تنقیدی تحریر تھی۔ جس کا مقصد صرف چند قہقہوں کا حصول تھا۔ ٹی وی چینلز پر مشرف کی اس سے زیادہ مٹی پلید کی جاتی ہے۔ ان پر تو کوئی نہیں‌ بھڑکا، مجھ غریب پر دانہ پانی لے کر چڑھ گئے ہیں سب۔ اگر آپ سب کا غصہ صرف اس صورت ٹھنڈا ہوسکتا ہے کہ میں نواز شریف کی پیروڈی لکھوں تو آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ وہ پوسٹ لکھی پڑی ہے میرے پاس۔ لیکن اب اسے شائع نہیں کروں گا۔ کرلوجو کرنا ہے۔۔ :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اسماء صاحبہ انیقہ صاحبہ نے جو بات کی تھی وہ صرف اتنی تھی کہ یہاں لوگوں نے صرف اس لیئے نواز اور جسٹس کے گناہ معاف کردیئے ہیں کہ انکا تولق ان کے اپنے سوبے سے ہے اگر ایسا نہ ہو تب بھی بظاہر ایسا نطر آتا ہے(منیر صاحب ڈومیسائل بلوچستان کا ہونے سے بندہ بلوچی نہیں ہوجائے گا یہ بے وقوفانہ پاٹھ اپ کسی اور کو پڑ ھائیے گا)
اب سوال پھر وہی گھوم پھر کر آجاتا ہے کہ تینوں صوبے پنجاب سے نفرت کیوں کرتے ہیں اور اس کی وجہ 62 سال سے پنجاب اسٹیبلشمنٹ کا اس ملک پر غاصبانہ قبضہ ہے اور اس نفرت کا شکار عام لوگ بھی ہوتے ہیں خصوصا"جب وہ اپنے کرتا دھرتاؤں کی سائڈ لیتے ہیں،یہاں تک کے جنوبی پنجاب ملتان ڈیرا اسماعیل خان ڈیرا غازی خان اور آزاد کشمیر کے لوگ بھی پنجاب سے نفرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں جب کہ وہ تو خود پنجابی ہیں،
خرم بشیر بھٹی صاحب جیسے لوگ بھی ہیں فرمانالحق اور چوہدری حشمت اور اسماء بی بی جیسے پنجابی بھی ہیں جو حق سچ کا پہچانتے اور سمجھتے ہین ظاہر ہے ان سے کون نفرت کرے گا،بات صرف اپنے خول سے باہر نکل کر سچ کو جاننے اور ماننے کی ہے،
مین بارہا بتا چکا ہوں کہ میرا خاندان منی پاکستان ہے ،اور ہم کبھی نفرت یا تعسب کی باتین نہین کرتے کیونکہ ہم سب ناہمواریوں اور نا انصافیوں کے خلاف ہیں،
ڈفر صاحب کی بات پر صرف اتنا بک رہا ہوں جنوں مین کیا کیا کچھ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی :smile:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

انکا تعلق ان کے اپنے صوبے سے ہے،

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر تم نے تو دانہ پانی سميت مجھ پر چڑھائی کر دی حالانکہ ميں خود يہی کہہ رہی ہوں بندے کے کام ديکھو اسکا صوبہ نہيں؛ بہرحال عبد اللہ نے ميرا لکھا سمجھ ليا ہے اسکا مطلب ہے حوش و حواس والوں کو سمجھ آ گيا ہے ميرا تبصرہ

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر کے ليے نسخہ ايک تبصرہ فی لسی کا گلاس اور ميرا تبصرہ بمعہ لسی کا جگ شکريہ اللہ حافظ

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء::‌ :lol:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

گوندل صاحب جس طرح ہم کراچی والے یہاں اردو سیارہ پراپنا وقت ضائع کررہے ہیں آپ کو یہ جان کر افسوس ہوگا کہ اپ نے بھی اتنا لمبا تبصرہ لکھ کر محض اپنا وقت ہی ضائع کیا ہے :mrgreen:
آپ اپنا راگ الاپتے رہیئے اور ہم اپنا،
نہ اپ کو ہماری بات سمجھ آئے گی اور نہ ہمیں آپ کی یہ داستان الف لیلہ ہضم ہوگی :mrgreen:
ویسے برا مت مانیئے گا یقین کیجیئے آپ کا اتنے لمبا تبصرے آپ کے ہم خیال لوگ بھی پورے اور صحیح طرح نہیں پڑھ پاتے :smile: اگر بات مختصر اور جامع ہو تو پڑھنے میں بھی مزا اتا ہے اور سمجھنے کی بھی بندہ کوشش کرے :roll:
میرے ایک سوال کا جواب آپ پر ادھار ہے کہ اس دھرتیئ پاک پر 62 سالوں میں ایک بدبخت مشرف اور ایک بدبخت الطاف حسین ہی پیدا ہوا یا اور بھی کچھ مومنین کے نام آنجناب کے ذہن میں ہیں

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اسماء صاحبہ عزت افزائی کا شکریہ، :smile:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

::عبداللہ:: آپ سے بحث کرنا اور سموسے تلنا
دونوں بہت مشکل کام ہیں۔۔،
جی جناب سچ کہا آپ نے جگت بازی اور کج بحثی جتنا آسان کام ہے اصولی اور دلائل کے ساتھ بحث اتنا ہی مشکل کام :mrgreen:

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

دیکھیں ہر جگہ کے اپنے مسائل اور انکے پس منظر ہوتے ہیں۔ جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ قبر کا حال مردہ جانتا ہے۔ کراچی سے باہر بیٹھکر اس طرح کی باتیں کرنا بہت آسان ہے۔ لیکن میری طرح آپ یہاں پیدا ہوئے ہوتے۔ پھر ایک کمیونٹی کے غیض وغضب اور بد معاشیوں کو بھگتا ہوتا۔ پھر آپ نے ایسا دن بھی دیکھا ہوتا کہ لوگ آپ کے ارد گرد ان نہتے لوگوں کو ذبھ کرتے اور انہی نہتے لوگون کے گھروں کو راکٹ لانچر سے اڑادیتے اور پٹرول بمون سے جلا کر خاکستر کر دیتے۔ وہ جن کے آنگن میں آپ نے درختوں پرجھول جھول کر بچوں کی نظمیں گائ ہوتیں، انہی کے سینوں میں کلہاڑیاں دھنسی ہوئ دیکھی ہوتیں۔ اپنے گھروں کو بے سر وسامانی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگنا پڑتا۔ پھر ریاست کی پولیس یہ سب کھڑی خاموشی سے دیکھتی رہتی کہ اوپر آڈر نہیں آیا کچھ کرنے کا ۔ آپ اپنی جمی جمائ جگہ چھوڑکر بے گھر ہوجاتے، آپکے بچوں کے بدن ہلکی سی فائرنگ کی آواز پہ لرزنے لگ جاتے۔ آپکا باپ جو دل کا مریض ہوتا وہ اپنی کاروباری جگہ پر تنہا پڑا ہوتا اور آپ کوشش کے باوجود اسکے پاس پہنچنے سے قاصر ہوتے اسلئے کہ چند گھنٹوں کے اندر اس علاقے کو آپریشن کلین اپ کے لئے سیل کردیا گیا ہے۔ میں آپ سے ضرور پوچھتی کہ اب بھی آپ اس کمیونٹی سے اتنی محبت کرتے ہیں۔جب انکے قاتل اس سارے واقعات کے بعد اس علاقے میں دندناتے پھر رہے ہوتے اور دوسرے لوگ اپنے گھروں سے بھاگ کر پناہیں تلاش کر رہے ہوتے تو میں آپ سے ضرور پوچھتی کہ اب آپ بتائیے کس سے آپ کو محبت ہے اور کس پہ جان دینا چاہتے ہیں۔ محبت ایثار، قربانی وفاداری، یہ سب لکھنا آسان ہے سہنا مشکل۔ ان میں سے بیشتر باتیں ایم کیو ایم کے وجود میں آنے سے پہلے کی ہیں۔ جس دن میں نے سینوں میں کلہاڑی دھنسی دیکھی اس دن مجھ سمیت بیشتر لوگ نہیں جانتے تھے کہ ایم کیو ایم کیا ہے۔ لوگ یہاں اب ایم کیو ایم کو ووٹ دیں گے وہ نواز شریف یا بےنظیر کو ووٹ نہیں دیں گے۔ وہ جماعت کو یا عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ شہر کی آج جو بھی صورت حال ہے یہ انیس سو چھیاسی سے بہتر ہے۔ اب سب کے پاس برابر کا اسلحہ ہے۔ اب کوئ یہ نہیں کہتا کہ ہم نہتے مارے جاتے ہیں۔ اب مجھے یہ خوف نہیں کہ ایکدن صبح صبح میری بستی کے اوپر ایک دوسری بستی کے لوگ حملہ آور ہونگے جو اتفاق سے کلمہ گو ہونگے۔ یہ جو باہر لوگ بیٹھ کر کہتے ہیں ناں کہ بڑے برے حالات ہیں تو یہ اتنا صحیح نہیں ہوتا۔ ایک وقت تھا کہ میں اپنے تعلیمی ادارے میں کرفیو کے وقفے میں جاتی تھی اور کرفیو کے دوسرے وقفے میں واپس آتی تھی۔ بلکہ ایسا بھی ہوتا تھا کہ گھر سے بالکل صحیح حالت میں گئے اور واپسی میں گھر سے کچھ پہلے اتار دیا گیا کہ آپکے علاقے میں کرفیو ہے۔ تو اب ایسا نہیں ہے۔
اب اگر آپ کے پاس بہتر قیادت کے حصول کا کوئ فارمولہ ہے تو اسے سامنے لے آئیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگوں کا مجموعہ ایسا ہے کہ ہم ان سے امید کریں کہ وہ عام انسان کے لئے کچھ کریں گے تو بتائیے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو اپنے آپ کو اسکے لئے تیار کریں، اور ہمارے سامنے آئیے۔
حقیقت کو جھٹلانا چھوڑ دیں۔ میں یہاں اردو کے ایک مایہ ناز مصنف سے پوچھتی ہوں کہ میں سانحہ علیگڑھ پر تفصیل سے لکھنا چاہتی ہوں۔ کیونکہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ یہ وہ واقعہ ہے جس نے اس شہر کی سوچ کو کے دھارے کو تبدیل کر دیا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنی پوری سچائ سے جو کچھ لکھونگی اسے تعصب کی زبان بنا دیا جائے گا۔ آپ مجھے بتائیے یہ سب کیسے تحریر کیا جا سکتا ہے۔ وہ خاموش ہو جاتے ہیں ۔ صرف یہ کہتے ہیں مشکل بات ہے اور مشکل وقت۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

عبداللہ صاحب آپ نے کہا اپنے تبصرے میں :
http://jafar.wordpress.pk/?p=529&cpage=2#comment-1331
تبصرے کا ربط دے دیا ہے میں نے اور آپ نے کہا :
(منیر صاحب ڈومیسائل بلوچستان کا ہونے سے بندہ بلوچی نہیں ہوجائے گا یہ بے وقوفانہ پاٹھ اپ کسی اور کو پڑ ھائیے گا)

کیا اس کا میں یہ مطلب لوں کہ جو لوگ اب پاکستان کی شہریت رکھتے ہیں مگر ابنائے وطن نہیں ہیں، جیسے کہ افتخار چوہدری بلوچی نہیں ہیںبلوچستان کے حوالے سے ابن وطن نہیں ہیں، ، آپ ان کے پنجابی آبا و اجداد کی نسبت سے انھیں یاد کر رہے ہیں،اور، آپ کی اپنی منطق کی رو سے اگر وہ خود بھی کہیں کہ وہ بلوچستانی ہیں تو آپ نہیں مانیں گے۔ تو وہ لوگ جن کا آبا و اجداد کے لحاظ سے یہاں، موجودہ پاکستان کی سرزمین سے تعلق نہیں ہے، کسی بھی طور پاکستانی نہیں کہلائے جا سکتے؟ اور بہتر یہ ہوگا کہ ان کو ان کی نسلی نسبت سے یاد کیا جائے؟

اگر ایسا ہی ہے تو سب قارئین گواہ رہئے کہ یہ عبداللہ صاحب خود ہیں جو یہاں پر نسل پرستی کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ کوئی اور نہیں۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

عبداللہ یار شکریہ تو میرا بھی ادا کرو
میں‌ نے بھی کوئی کم عزت افرائی نہیں کی آپ کی
:mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی:: ڈاکٹر صاحب۔۔ ایک برادرانہ مشورہ
یہ اپنے عبداللہ صاحب کے بارے میں ہی یہ محاورہ ہے کہ
پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ
تو ان کی باتوں کا برا نہ مانیے
ان کو خود پتہ نہیں‌ لگتا کہ کیا لکھ یا بول رہے ہیں۔۔
ایک لطیفہ بھی یاد آگیا ہے۔۔۔
لیکن مجبوری ہے لکھ نہیں‌ سکتا۔۔۔
:lol: :lol:

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

بس بہت ہو گيا سندھی مہاجر پنجابی پٹھان کا چکر اب عبداللہ جعفر منير عباسی جاويد گوندل بھائی بھائی اور ميں اور انيقہ بہنيں ، ويسے ايک سوال ہے آپ سب سے ميں تو گھر ميں فارغ ہوتی ہوں اسليے تبصرے لکھتی رہتی ہوں کيا آپ سب بھی ميری طرح ويلے ہيں؟ اب آئندہ جو بھی تبصرہ کرے وہ نارمل حالت ميں کرے لگتا ہے بيوی کے حصہ کا غصہ ادھر نکال ديتے ہيں بعض نے تو مجھے لگتا ہے پی رکھی ہوتی ہے بی بی سی والے بتا رہے تھے اب پاکستان ميں بھی آسانی سے دستياب ہے :lol:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

عبداللہ صاحب سے عرض ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں جتنا بھی جامع لکھا جائے ، کِلا ٹھوک کے بتایا جائے ۔ انکی شکایات وہیں رہتی ہیں۔

اور عنیقہ بی بی! کی گزارش میں عرض ہے کہ جو جو جب بھی ہوا ہم سب کی مذمت کرتے ہیں۔ مگر آپ کے جذباتی طرزِ بیاں سے متفق نہیں۔ آپ کو چاہئیے تھا بارہ مئی کے قتل و غارت میں پہ بھی کچھ روشنی فرما دیتیں۔ ظاہر ہے اب آپ ہر جگہ تو چشم دید گواہ نہیں ہوسکتیں۔ آخر انسان کون کون سی معصوم جانوں کو یوں درندوں کی بھینٹ چڑھتے ہوئے دیکھ سکتا ہے ۔ لازمی طور پہ آپ بارہ مئی کو یا تو کراچی میں نہیں تھیں یا پھر آپ نے اور بہت سے دوسرے عالی مرتبہ لوگوں کی طرح کچھ نہیں دیکھا۔ بہت ممکن ہے آپ بارہ مئی کے بارے میں کچھ سنا ہی نہ ہو۔؟ اسی کے ساتھ ایک بدترین صورتحال ہی بھی ہوسکتی ہے کہ آپ سرے سے بارہ مئی کے واقعے سے انکار کر دیں۔ کہ معصوً لوگوں کی جانوں کا بلیدان لینے والوں کا کوئی تعلق پیرِ لنڈن اور ایم کیو ایم سے نہیں تھا۔ کہ وہ سب افسانہ تھا۔ جبکہ ایک مسئلہ ہے کہ بارہ مئی کے روز دیدہ دلیری سے سارا دن لوگوں کے

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

بسرہ معی کو ۔۔ بارہ مئی پڑھا جائے۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

بسرہ معی کے کے روز دیدہ دلیری سے سارا دن معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے غنڈوں اور موالیوں کی ویڈیوز کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ جبکہ آپ کے پاس اپنی چشم دیدی کے جذباتی بلکہ افسانوی طرزِ بیاں کا کوئی ثبوت ، ایک آدھ فوٹو یا ویڈیو تک نہیں مگر پھر بھی اگر کوئی ایسا واقعہ ہوا ہے تو ہم اسکی مزمت کرتے ہیں۔ آپ کو شاید یاد نہ ہو اس واقعے کی چشم دیدی ایک مختلف جگہ آج کی چشم دیدی سے سو فیصد مختلف بیان کر چکی ہیں۔ اور آپ اس مٰن کیس کی نوعیت کے حساب سے کم و بیشی کرتی رہتی ہیں۔ خدارا نفرتوں کے اس کھیل کو بند کریں ۔ کم از کم علم کا دعواہ کرنے والوں کو اپنے بیان سے صادق ہونا چاہئیے۔ ایک بدتریں صورت بارہ مئی کی یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کے نزدیک چونکہ مرنے والوں کا تعلق آپ کے طبقے سے نہیں تھا اسلئیے ایسے واقعے سے آپکے نزدیک کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔؟ اگر میں غلطی پہ ہوں تو میری تصحیح فرما دی جئیے گا۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

عبداللہ کو کوئی جغرافیہ پڑھائے اور بتائے کہ کونسا شہر کس صوبے میں‌ہے
http://en.wikipedia.org/wiki/Dera_Ismail_Khan
دوسری بات یہ کہ ضیا الحق بھی مہاجر تھا
http://en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Zia-ul-Haq
پاکستان کے حصے میں کتنے پنجابی حکمران آئے ذرا اس کی بھی گنتی ہو جانی چاہئے
اور تیسری بات یہ کہ
عنیقہ جی آپ خواتین ڈائجسٹ میں‌افسانے لکھا کریں بلکہ کسی ہارر ڈائجسٹ میں
”گھس بیٹھیوں“ کے پاس کونسا اسلحہ ہے اور وہ کتنے ظالم ہیں؟
مہاجروں کے پاس کتنا اور کیسا اسلحہ ہے؟ یہ کہانیاں ہمیں‌ مت سنائیے
یہاں این جی اوز اور سیٹھ صاحبان سے فنڈ نما بھتہ لینے کے لئے کوئی مہم تھوڑا ہی چل رہی ہے
اگر کسی کو اینٹ ماریں گے تو پتھر کی جواب میں امید کرنی چاہئے
(گو اس محاورے کا پنجابی ورژن ہی اصل مزہ دیتا ہے لیکن تبصرہ ریٹڈ مارک ہو جائے گا)
منیر عباسی صاحب کے لئیے عرض ہے کہ بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں ;-)

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

او پائیا
میرا تبصرہ ماڈریشن میں چلا گیا ہے اس کو تو ”کڈ او بار“

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

عنیقہ بی بی سے ایک گزارش بصدِ احترام کرنی ہ کہ وہ ہر بات کو ہیر پھیر کر ہم غریب الوطنوں کو ، کراچی سے باہر یا ملک سے باہر بیٹھ کر آسانی سے باتیں کرنے کا طعنہ اکثر دیتی رہتی ہیں۔

اب آپ کو کیا علم کون کتنے دن سال کے کراچی گزارتا ہے۔ سال میں کتنی دفعہ پاکستان اپنے معاملات کی وجہ سے آتا جاتا ہے۔ اسلئیے یہ گھِسا پٹا طنز کرنا چھوڑ دیں ۔ کہ غریب الوطنی اپنی جگہ پہ ایک احساس ہے جو ایسے لوگوں کو بہت کم چین لینے دیتا ہے چہ جائیکہ آپ بھی عام روائتی خواتین کی طرح طنزو تشنیع کریں۔

ویسے بر سبیل تذکرہ کبھی آپ نے یہ مشورہ پیرِلنڈن کو نہیں دیا۔؟کہ وہ کراچی یا وطن سدھاریں ۔ کراچی کی کچھ گرم سرد چکھیں ۔ کہ کراچی کے گرم سرد کے حتمی ذمہ دار جو ٹہرے۔ یا آپ بھی ان کی عقیدت یا دہشت سے خوفزدہ ہیں؟

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر بھائی!
پائیا ۔۔آف لائن۔۔ ہے۔ تو تبصری کیسے نکلیں گا۔؟ :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

آگیا جی۔۔۔ واپس آگیا میں
اسماء۔۔۔ بھائی ہی ہے جی عبداللہ میرا۔۔ ورنہ کوئی غیروں سے اتنی لمبی بحثیں کرتا ہے۔۔۔
بھائیوں میں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ بھائی، بھائی نہیں رہتا۔۔
:smile:

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

گرے ہونگے پرندے زخم کھا کر
یہان بکھرے ہوئے پر بولتے ہیں

ہر کسی کہ بس میں تو نہیں ہوتا کہ آثار سے اندازہ کرے کہ یہاں کیا ہوا تھا۔ اسکے لئے علم کے ساتھ اور بہت سی چیزیں بھی درکار ہوتی ہیں۔ ویڈیو اور فوٹوز، گوندل صاحب، آپکے بھولے پن پر تو میں فدا ہو گئ ہوں۔ اگر یہاں کراچی میں ہوتے تو ضرور آپ سے بہ نفس نفیس ملنا پسند کرتی۔ ملتے کہاںہیں ایسے معصوم طبع لوگ۔ اس واقعے کی ویڈیوز میں اسکے وقوع ہونے کے اگلے روز ہی دیکھی تھیں۔ اپنی پیدائش میں ہونے والے کچھ تیکنیکی مسائل کی بناء پر مجھے اس قابل نہیں سمجھا گیا کہ اسکی ایک کاپی مجھے بھی عنایت کی جاتی۔ ورنہ آپ کو ضرور دیتی۔ آپ چاہیں تو اپنے ذراءع استعمال کرکے اسے نکلوا لیجئیے۔ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو۔ ویسے کیا آپ کے پاس جڑیانوالا باغ میں ہونے والے واقعے کی ویڈیو یا فوٹو ہیں۔ یا پھر محمد بن قاسم کی فتح کا منظر کہیں محفوظ ہے یا پھر فاسفورس بم پھینکنے کی ویڈیو آپ نے دیکھی ہے۔ مجھے ضرور بتائیے گا۔
اور ہان بارہ مئ نہیں، اس سے پہلے اور اسکے بعد میں کہاں کہاں تھی ان سب کی تاریخ میرے پاس ہے اس کے لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ساٹھ سال کی ہوجانے پر اپنی خود نوشت لکھونگی۔ اس میں تفصیل سے بیان کرونگی۔ اس سے نہ صرف یہ کہ رائلٹی ملے گی بلکہ سند بھی رہے گی۔ کیسا؟

جعفر۔ میری طرف سے تو اس موضوع پر بس ہو گئ ہے۔ اپنے بلاگ کے لئے بھی تو کچھ رکھنا ہے یا صرف اسی پہ آکر سب کچھ لکھتی رہونگی۔

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

منیر عباسی صاحب کی گفتگو کے جواب میں، کہ جنہیں سن آف دی سوائل ہونے کی غلط فہمی ہو انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ وہ بھی 14 اگست کی رات سے پہلے ہندوستانی تھے اور سو کر اٹھے تو پاکستانی بن گئے،اور یہی جواب ڈفر اور ان جیسے دوسرون کے لیئے بھی ؛)

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر آپ کا شکریہ اس لیئے نہیں کہ مینے بھی برابر سے آپکی عزت افزائی کی ہے :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر ڈیرہ اسماعیل خان ضرور صوبہ سرحد میں ہے اور یہ بھی ہمارے جغرافیہ دانوں کا کرشمہ ہے، مگر وہاں پنجابیوں کی تعداد پٹھانوں سے زیادہ ہے ،اس کا شائد جناب کو علم نہ ہوگا اور مینے اسی حوالے سے بات کی تھی مگر میرے اصل سوال کا جواب آپ علاماؤں میں سے بمع گوندل صاحب کسی نے دینا گوارا نہ کیا کہ یہ سب پنجابی ہونے کے باوجود پنجاب سے نفرت کیوں کرتے ہیں اور کیوں اس سے نجات چاہتے ہیں :roll:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

بس کردو۔ میں نے عیش کی اے۔ تم کو کیا تکلیف اے؟‌ چھتر بی میں کاؤں گا۔ سبوں کو معلوم اونا چائیے۔ مجے اب ڈر لگتا اے۔تم لڑتے او۔ مجے مزا آتا اے۔ لڑتے رو۔ الطاف اے۔ ڈرامہ اے۔ گانے گاتا اے۔ گردن ہلاتااے۔ بندے مارتا اے۔ پِر ان کی مجلس بی پڑھتا اے۔ میری مدد بی نئیں کی اے۔میں نے اتنا ساتھ دیااے۔ لندن میں اے۔ ملتا بی نئیں اے۔ توتا چشم اے۔ اندھیرے میں بی کالی عینک لگاتا اے۔ میرا وکیل آگیا اے۔ اس سے بات کرنی اے۔ اب کوئی اس پر کمنٹا تو۔۔۔۔ میں کیا کرسکتا اوں میری تو اپنی واٹ لگی اے!!!!

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

جاؤ معاف کیا، کیا یاد کروگے کس سخی سے پالا پڑا تھا :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اور میرے سوالوں پر غور کرتے رہنا امید ہے کہ افاقہ ہوگا :razz:
مجھے بھائی سمجھنے کا شکریہ میں بھی تمھیں اپنا بھائی ہی سمجھتا ہوں برادر یوسف نہیں :razz: :smile:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ہتھ نہ پہنچے تے تھو کوڑی۔۔۔ ;-)

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

مگر اے بسائے آرزا کہ خاک شد :lol:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاتھ اور دماغ دونوں پہنچ گئے تھے جناب کے دماغ کو تھوڑا آرام مل جائے تاکہ کوئی سینس ایبل بات بھی لکھ سکیں بس یہی سوچا تھا :smile:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

لکنا تو آرزو تھا مگر عارضہ بھی چلے گا :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

مرچیں لگیں۔۔۔۔ :mrgreen:

عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا اسے مرچیں لگنا کہتے ہیں،پھر آپ کو تو لالوں لال ہونا چاہیئے :twisted:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاہاہاہا۔۔۔ پھر لگیں مرچیں۔۔۔۔
:mrgreen:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

ہونڑ آرام اے، جعفر پا جی؟

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

لے بھئی دو کمنٹ اور کر
اور کر دے تبصروں‌کی سنچری پوری
نہیں تو ایک تو کر دے
اور سینچری میں مار دوں گا :mrgreen:
روز قیات کہہ تو سکیں گے کہ کتنی کوشش کی ”لوگوں“ کو ”سمجھانے“ کی :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:lol: :lol: :lol:
لے فیر ۔۔۔
ہن 99 تے رن آؤٹ نہ ہو جائیں۔۔۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا تو یہاں گنتی ہو رہی ہے، یعنی اب کوئی تعمیری کام نہیں ہو رہا۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

اوئے یہ کیا ہو گیا ، یہ آؤٹ سائڈر کہاں سے آگیا؟

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

چلو، سنچری میں پوری کئے دیتا ہوں، آپ بھی کیا یاد رکھو گے۔

:mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ بمانچی اے
سنچری میں نے مارنی تھی
تم دونوں‌نے یہ عامر سہیل والی حرکتیں کر کے اچھا نہیں کیا :cry:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: عامر سہیل نے یہ پڑھ لیا تو اس کا نک نیم تو پتہ ہی ہوگا کہ ”میٹر“ ہے، تو اپنی خیر منانا پھر۔۔۔ :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

عامر سہیل تو لاہوریا نہیں؟ :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

101 فیصد لاہوریا ہے۔۔۔ :o

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

پھر اتنی ٹینشن کی بات نہیں
میں نے کہا ذرا ”پرے“ کا ہوا تو سر چڑھ جائے گا ;-)

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر::‌ :mrgreen: :mrgreen:
شہزادہ ایں توں‌ ویں۔۔۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

بس یارا جی آج کل اپنے لئے کوئی شہزادی ڈھونڈ رہا تھا لیکن اسما جی کے تبصرے کے بعد سلسلہ ترک کر دی اہے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:grin:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

دو سال پانچ ماہ بعد ایک اور تبصرہ۔

انکل ٹام نے فرمایا ہے۔۔۔

اتنے تبصرے پڑھ کر مجھے دو لطیفے سب سے مزے دار لگے

ایک تو لال مسجد والوں کے پاس اسلحے کی کھیپ
دوسرا
مارشل لا سے سیاستدانوں کو نقصان ہوتا ہے ۔

کون کہتا ہے کہ خواتین مخول نہیں کرتیں ۔۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

می نے کہا پوسٹ کا عرس منایا جا رہا تو میں بھی دھمال ڈال آؤں :ڈ

تبصرہ کیجیے