ٹیگو ٹیگ - (ہفتہء بلاگستان - 6)
جعفر
2. آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
نام یہی ہے جہاں آپ اسے پڑھ رہے ہیں اور ربط بھی یہی ہے۔ وجہ تسمیہ کا مطلب پتہ نہیں مجھے، تو جب تک مطلب پتہ نہ ہو تو کیسے جواب دے سکتا ہوں
3. آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
اسی سال شاید فروری میں۔
4. آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز
اتنا بے وقوف نہیں ہوں میں۔
5. کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟
میں موضوعات پر لکھ ہی نہیں سکتا، یاویاں ہی مارسکتا ہوں لہذا ہر طرح کے موضوع پر لکھنے کی خواہش ہے جو پوری ہونا ممکن نہیں۔
6. آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)
قارئین کی وجہ سے۔
7. اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں
پچھلے پانچ ایس ایم ایس نہایت ذاتی قسم کے ہیں، انہیں شئیر کرکے چھتر کھانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا!
8. آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)
مجبوری ہے، کسی اور زبان میں لکھ نہیںسکتا!
9. کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔
جی ہاں، سب سے پہلے اپنا بلاگ، ڈفر، عمر بنگش، خاور کھوکھر، راشد کامران، اردو سیارہ، وہاں سے پھر جو بھی نئی پوسٹ ہو۔
10. آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟
عدیل، بلو بلا، ڈفر، تانیہ رحمان، شعیب سعید شوبی
11. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مختلف تحریروں پر ہونے والے تبصروں میں سے چند دلچسپ یا مفید تبصرے شیئر کیجیے۔ ربط دینا نہ بھولیں ۔
یہ سوال بلاگنگ پر پی ایچ ڈی کروں گا تو ہی اس کا جواب لکھ سکتا ہوں۔ اتنی تحقیق ابھی کرنے کا وقت نہیں!
12۔ ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟
جیسا آپ کا دل چاہے!
14. مختلف بلاگرز کو کوئی شعر یا جملہ انہیں ٹائٹل کے طور پر منسوب کریں۔
ڈفر: بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب
خاور: لوک دانش
راشد کامران: ادیب
میرا پاکستان: سیاستدان (اچھے معنوں میں!)
عمر بنگش: یاراں دا یار
آپی: آپا وڈی
بدتمیز: انتہائی میسنا!
خرم بھٹی: دانشور
اسماء: یکے والی
انیقہ ناز: بھیجہ فرائی
14۔ ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل تحریریں جو آپ کو پسند آئی ہوں؟
راشد کامران کی تمام تحاریر، ڈفر کی اکثر تحاریر، خاور کھوکھر کی تمام تحاریر مگر خاص طور پر ”پیجا حرام دا“، عمر بنگش کی چوٹی پرت۔ اور بھی بہت سی جو ابھی ذہن میںنہیں۔
15۔. کن بلاگرز کو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے لکھنا چاہیے ؟
مجھے!
16. بلاگ دنیا میں آپ اپنا کردار کس انداز میں ادا کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں؟
میرا کردار تو سائیڈئیے کا ہے جو میں بخوبی ادا کررہا ہوں۔
17۔ ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات
زبردست
اب میں ٹیگ کرتا ہوں
راشد کامران
عمر بنگش
خاور کھوکھر
غفران
آپی
31 تبصرے:
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ایس ایم ایسوںاور ذاتی ہونے کا سنتا ہوںتیرے منہ سے تو مجھے فلپینی یاد آ جاتی ہے،، کیوںروزے میںایسا کرتے ہو :mrgreen:
بعضسوالوںکے جواب تیری بے نیازی کو واضع کرتے ہیں :oops: جیوندہ رہ - August 27, 2009 at 2:44 PM
- بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یار مجھے کیوں میسنا کہا دیا میں نے کیا مسکینی دیکھائی ہے؟ :razz:
- August 27, 2009 at 3:16 PM
- حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔
-
لگتا ہے ہفتۂ بلاگستان بھی دیکھنا پڑے گا۔ آپکے بارے میں مزید جان کر پتہ نہیں کیسا لگا۔ ۔ ۔ اچھا لگا ہوتا تو مجھے پتہ ہوتا :razz:
- August 27, 2009 at 7:20 PM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
پہلی بات تو یہ کہ ایک تین پانچ سات ۔۔۔ والی کیا لاجک ہے؟ :?: :?: :?:
یوم بلاگستان والا آئیڈیا اچھا ہے
ہر مہینے کی دوسری رکھ لیتے ہیں
پہلی کو تنخواہ دوسری کو پوسٹ
خوشی خوشی میں ساری پوسٹیں ہی اچھی لگیں گی :mrgreen:
اور پیجا حرام دا کا بے وجہ ذکر کر دیا
اب اس پوسٹ پہ بھی بمباری شروع ہو جإے گی اور اس نے بن جانا ہے تورا بورا :mrgreen: - August 27, 2009 at 7:52 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ڈفر پاء اے ہن تسی اگ لان آلی گل کر رہ او :mrgreen:
- August 27, 2009 at 8:35 PM
- غفران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
وئی وئی وئی۔۔ او لاکا، یہ مجھ ننھی جان کے ناتواں کاندھوں پہ کتنی بڑی ذمہ داری ڈال دی۔ پٹاک- جوڑ اتر گیا ۔۔ :???:
خیر، اس بارے بھی پوسٹ کرتے ہیں ، اور آپ کو بھی ٹیگ کیا ہے میں نے ، وہ بھی دیکھ لیں ۔۔ - August 27, 2009 at 9:40 PM
- خرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مجھے دانشور کہہ دیا ہے سو آج کے دن جعفر کی عزت کی جائے گی۔ :mrgreen:
- August 28, 2009 at 12:31 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
عمر بنگش:: ان بعض سوالوں کی نشاندھی کی جائے تاکہ میں خود بھی اپنی بے نیازی سے لطف اندوز ہوسکوں ۔۔۔ :cool:
بدتمیز:: آپ کا تبصرہ ہی آپکے میسنے پن کو ظاہر کرنے کے لئے کافی ہے :grin:
حارث گلزار:: میں نے اپنے بارے میں کچھ بتایا ہی نہیں تو پتہ کیسے چلتا ;-)
ڈفر:: یہ کونسے طاق اعداد کا ذکر ہے بھیا!
”پیجا حرام دا“ پر تو فلم بننی چاہئے۔۔۔ چاہے بین ہوجائے :mrgreen:
غفران:: اس لئے کہ سیانے کہتے ہیں کہ شہر کے حاکم اور حکیم سے بنا کر رکھنی چاہئے ;-)
خرم:: :lol: :lol: - August 28, 2009 at 1:21 AM
- يوں نہ تھا ميں نے فقط چاہا تھا يوں ہو جائے » یوم ٹیگ و یوم عکس بندی۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] پہلے ہی کئی لوگ اپنا ٹیگ نمٹا چکے اور مجھ تک یہ پہنچا جعفر کے توسط سے۔ تو یہ رہے کچھ جوابات جن میں دلچسپی کا عنصر ڈھونڈنا آپ [...]
- August 28, 2009 at 1:31 AM
- راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
پیجا حرام دا پر فلم بننی چاہیے لیکن انگریزی میں ہی بن سکے گی اردو والے شاید اس کا بوجھ نہ اٹھا سکیں۔۔
آپ کا ٹیگ کرنے کا شکریہ اور ٹیگ نمٹا دیا ہے آپ کو پنگ بیک آگیا ہوگا۔ - August 28, 2009 at 2:08 AM
- Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔
-
کیا الحبیب ہوٹل سپر ہائ وے کا چکر لگایا ہے۔ بھیجا فرائ ، بھنا قیمہ، گرم پائے، ہانڈی گوشت، مٹن کنہ، بھنی دال۔
- August 28, 2009 at 8:11 AM
- اسدعلی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفرلگتا ھے آپ کو روذہ لگا ھوا تھا جب یہ پوسٹ لکھی۔۔ :roll:
۔ - August 28, 2009 at 11:09 AM
- ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شکر ہے بھئی، القابات میں میں بچ گیا ورنہ مجھے نجانے کیا فرائی کا لقب مل جاتا :mrgreen:
ٹیگ کے typical جعفر style جوابات !!!! - August 28, 2009 at 12:30 PM
- تلخابہ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شکر ہے ہم نئے ہیں اور ہماری حرکتوں کا پتا نہیں چلا ہے اب تک جعفر صاحب کو ‘ اس لیے ہم بچ گئے۔ ویسے اچھے القابات دیے ہیں آپ نے
- August 28, 2009 at 1:43 PM
- عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اور راشد صاحب پنجابی میں بنے تو کسی رہے گی پیجا ح۔۔۔۔۔دا پر فلم آخر اوریجن بھی تو وہیں کا ہے :mrgreen:
- August 28, 2009 at 5:08 PM
- عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ڈفر ویسے بمباری تو اصل تحریر پر بھی نہیں ہوئی تھی تو پھر جعفر پر کیسے ہوسکتی ہے :cool:
- August 28, 2009 at 5:11 PM
- اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
يکے والی يقينا تم نے اسماء کو لکھا ہو گا جو بلاگر ہے اگر مجھے لکھا ہے تو بتانا اس کا مطلب ذرا ، مجھے اتنی خالص اردو نہيں آتی اگر مطلب اچھا ہو تو درست اور اگر ايسا ويسا ہوا تو جوابی کاروائی کے ليے تيار ہو جاؤ :evil:
- August 28, 2009 at 5:24 PM
- سناء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بھئ آپ نے تو ان کے سیدھے سوالوں کا ٹیڑھے سے ٹیڑھا جواب دے کر لا جواب کر دیا ہے۔ مزاہ آگیا صحیح معنوں میں :razz: :mrgreen:
- August 28, 2009 at 8:33 PM
- Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اسماء، یہ آپکے لئے ہے۔ ایسے ہی شک کا فائدہ نہ دیں جعفر کو، اردو میں اسکا بہت برا مطلب ہوتا ہے۔ سمجھا کریں۔ یکے کے آگے ایک گھوڑا ہوتا ہے اور یکے والی کے ہاتھ میں لہراتا ہوا ھنٹر اورہاں یکے والی کی گالیاں بڑی مشہور ہیں۔ فلم شعلے میں تو اسپر گانا بھی بنایا گیا ہے۔ ابھی بھی اپکا خون جوش میں آیا کہ نہیں۔ :twisted:
- August 28, 2009 at 11:09 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہا ہا ہا
عنیقہ ، آپ اب بی جمالو کا کردار نبھانے تو نہیں جا رہیں۔ - August 28, 2009 at 11:56 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::راشد کامران:: انگلش میں ہی بنا لیںگے لیکن سب ٹائٹلز پنجابی کے دے دیںگے۔۔ :lol:
::انیقہ ناز:: جی نہیں، آپ کے بلاگ کا چکر لگایا تھا۔ ;-) ویسے خاور صاحب آپ کے اس لقب سے متفق نہیں ہیں، ان کے مطابق آپ باجی ڈانگ بردار ہیں۔۔۔
::اسد علی:: جی بہت زور سے لگا تھا اب تک درد ہورہی ہے۔ :mrgreen:
::ابوشامل:: اللہ کا شکر ہے ، میں تو سمجھا تھا کہ آپ کہیںوزیر شزیر بن چکے ہیں، اس ہئے غائب ہیں۔۔۔ :smile:
::تلخابہ:: خوش آمدید جناب۔ ۔۔۔ جن کو دئیے ہیں القاب ذرا ان کی آراء بھی ملاحظہ فرما لیں۔۔۔ :lol:
::اسماء::آپ ہی ہیں جی۔۔ بلاگنگ والی اسماء کو میںجانتا نہیں۔ مسرت نذیر کی فلم تھی جی یکے والی، پہلے وہ دیکھیں اس کے بعد گسہ نکالیں۔۔ :cool:
::انیقہ ناز:: آپ بہت خطرناک ساس ثابت ہوں گی۔۔۔ :mrgreen:
::منیر عباسی:: آپ کو ابھی بھی شک ہے ;-) - August 29, 2009 at 12:07 AM
- محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یومِ ٹیگ پرآپ کی تحریر اچھی لگی۔
ساتھ ساتھ مجھ ایسے ناشکرے بندے کو بھی مقامِ شکر ہاتھ آیا جب آپ کی جانب سے دوستوں کے لئے ٹائٹلز دیکھے، شکر ایسے موقع پر کے اس موڈ میں میں آپ کو یاد نہیں آیا۔
آپ کے بلاگ کی رونق دیکھ کر رشک آتا ہے ۔ وہ کیا کہا ہے کسی نے کہ "کوئی بات تو ہے تم میں خاص" اس کے آگے یوں تو "احمد بناسپتی" کاٹکڑا بھی تھا لیکن اس کی یہاں ضرورت نہیں ہے۔ - August 29, 2009 at 1:16 AM
- عبداللہ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
احمد نہ سہی بناسپتی چلے گا :mrgreen: :lol:
- August 29, 2009 at 11:54 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::سناء:: اچھا، ٹیڑھے جواب ہیں! میں نے تو اپنی طرف سے بالکل شرافت سے جواب دیئے ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::محمد احمد:: وہ جناب اصل میں یہ پوسٹ بہت ہی جلدی میں لکھی گئی ہے، اگر ایک آدھ گھنٹہ ہوتا میرے پاس تو سب کو ایک ایک ٹائٹل دینے کا ارادہ تھا، خیر یار زندہ صحبت باقی ;-) - August 29, 2009 at 1:22 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر :: اللہ کرے آپ ہر بُرا کام یوں ہی جلدی میں کیا کرو۔۔ :mrgreen: :mrgreen:
- August 30, 2009 at 3:31 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::منیر عباسی:: :grin: پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کا آپشن ہر وقت میرے پاس موجود ہے! :mrgreen:
- August 31, 2009 at 1:37 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہ تو بے ایمانچی ہو جائے گی ۔۔ :cry:
- August 31, 2009 at 5:10 PM
- شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر اپنا بھائ ہے نا تو اپنے لِئے القاب بھی اچھا ہی لگے گا نا
یعنی آپا وڈی جو میرے خیال میں مُجھے ہی مِلا ہے
باقی ٹیگ کے جوابات زبردست ہیں :razz: :razz: :razz: - September 9, 2009 at 7:06 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::منیر عباسی:: مجھے بہت سے لوگ ”جا وے بے ایمانا“ کہتے رہے ہیں ۔۔۔ :mrgreen:
::آپی:: جی بالکل آپ کے لئے ہی لکھا تھا۔۔۔ :smile: - September 9, 2009 at 1:53 PM
- منظرنامہ » ہفتہ بلاگستان ایوارڈ : نامزدگیاں نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] ٹیگو ٹیگ از [...]
- November 2, 2009 at 4:25 AM
- منظرنامہ » ہفتہ بلاگستان ایوارڈز نتائج نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : ٹیگو ٹیگ از جعفر ( ۵ [...]
- April 2, 2010 at 11:43 PM