کھلا خط بنام سہراب مرزا - (ہفتہء بلاگستان - 5)
بمشکل پہلے اندوہناک سانحہ سے جاں بر ہوا ہی تھا کہ آپ کی تصویر دیکھ لی!
واللہ اگر آپ میری دسترس میں ہوتے تو آپ کا وہ ”حالاں“ کرتا کہ آپ کی ”چیکاں“ نکل جاتیں! اس طرح کی صحت پر آپ نے جتنی بڑی چوٹی سر کرنے کی ٹھانی ہے اس پر آپ کو کالے پانی کی سزا دی جانی چاہئے! اور آپ کے والدین کی سمجھداری کی بھی داد دینے کو جی چاہتا ہے کہ جانتے بوجھتے (شاید) اکلوتے بیٹے کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔
آپ کی صحت سے لگتا ہے کہ آپ آج تک اپنی بیکری سے صرف بند ہی کھاتے رہے ہیں۔ بندے کو کبھی کھلا بھی کھا لینا چاہئے!
آپ کے نام پر بھی یہاں لوگوں کو بہت اعتراض ہیں اور وہ آپ کا نام لے کر معنی خیز انداز میں ہنستے رہتے ہیں۔ ہنسنے کی وجہ دریافت کرنے پر سہراب سائیکل فیکٹری شاہدرہ لاہور کا حوالہ دے کر دوبارہ واہیات انداز میں قہقہے لگانے لگتے ہیں! مجھے سمجھ تو نہیں آئی لیکن یقینا کوئی بےہودہ بات ہوگی!
سب سے اہم بات یہ ہے کہ شادی کے بعد (اگر ہوئی تو) آپ کی زوجہ کیک، پیسٹریاں اور کریم رول وغیرہ کھا کھا کر وزن اور حجم میں ہیبت ناک اضافہ کرسکتی ہیں، جس سے آپ کا دل تو کھٹا ہوگا ہی، میرے جیسے عشّاق کا دل بھی کرچی کرچی ہوجائے گا!
آخر میں آپ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اپنی نہ ہونے کے برابر جوانی پر ترس کھائیں اور اس کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں شرمندگی کے علاوہ جان جانے کا بھی خدشہ ہو!
فدوی
آپ کی ہونے والی زوجہ کا عاشق زار
(چاہیں تو اس فقرے پر بھی غیرت کھا سکتے ہیں آپ!)
35 تبصرے:
- میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
چیکاں تو اس بیچارے کی پہلے ہی نکلی ہوئی ہیں کچھ اور نکالنے کی دھمکی دیجیے حضور۔
- August 24, 2009 at 3:39 AM
- بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یار اس کو غیرت کھانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ وہ تو خوشی سے پاگل ہے کہ "کسی" کی یکطرفہ محبت لے اڑا ہے :twisted:
- August 24, 2009 at 4:22 AM
- سناء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہاں میں بھی اسی سوچ میں ہوں کے اتنی افواہیں اڑنے کے باوجود یہ ہکدم ان سے شادی کا فیصلہ کیسے بنا لیا انہوں نے ;-) میں تو کہیں اور سے شہنائیوں کی آوازوں کا انتار کر رہی تھی :razz:
- August 24, 2009 at 5:09 AM
- سناء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مندرجہ بالا رائے میں ہونے والی غلطیوں کی معذرت کرتی ہوں کیونکہ آپکے دیے گئے ایڈیٹر پر ابھی تک صحیح طرح سے ہاتھ نہیں بیٹھا۔
- August 24, 2009 at 5:14 AM
- ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آپ کی یہ تحریر خبر سی معلوم ہو رہی ہے ۔۔۔۔ سو کچھ سمجھ نہیں لگ رہی کہ
اس خبر کو اچھی خبر سمجھوں کہ برئ :???: :grin: - August 24, 2009 at 7:01 AM
- غفران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بھئی ہم تو بولتے ، ایک کھدکش بمبار لئی جاو آپ ہمارے شمالی علاقہ جات سے اور میان سہراب مرزا کا ایڈریس دے دو ۔ ایسے چ قیمہ کرا کے بلی کو ڈال دو ۔
- August 24, 2009 at 7:40 AM
- اسدعلی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بھار رکھہ۔۔۔
اسی طرح کی اِک دو اور پوسٹ اگرسھراب میا ں پڑھ لیں۔۔تویقیناً آپ کی "سچی"محپت کو بذاتِ خُدآپ کی خدمت میں لا کر پیش کردں گے۔۔۔
آل دی بیسٹ۔۔۔ - August 24, 2009 at 10:43 AM
- راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یعنی ابھی بھی کھلا خط مرزا صاحب کے ہی نام؟ یعنی
مرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے۔ - August 24, 2009 at 11:16 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::میراپاکستان:: اور اب کیا جان نکال دیں جی بے چارے کی :mrgreen:
::بدتمیز:: :lol:
::سناء:: بس جی کیا بتائیں، دنیا بڑی ظالم ہے ۔۔۔ دل توڑ کے ہنستی ہے ;-)
::ریحان:: بری خبر ۔۔۔ عاشقوں کا دل ٹوٹنا بہت بری خبر ہوتی ہے :mrgreen:
::غفران:: مشورہ تو آپ کا مجھے گوانتاموبے پہنچانے والا ہے :lol: اور اس میںایک تکنیکی فالٹ بھی ہے، سہراب مرزا کا قیمہ کیسے بنے گا، قیمے کے لئے گوشت کا ہونا ضروری ہے :mrgreen:
::اسد علی:: آپ کے منہ میں گھی شکر :grin:
::راشد کامران:: ”ان“ کو تو بند خط لکھا ہے جی، اب ”ان“ کے نام خط ساری دنیا کو تو نہیں پڑھا سکتے نا۔۔۔ :grin: - August 24, 2009 at 1:23 PM
- عمر احمد نے فرمایا ہے۔۔۔
-
چیکاں ۔ حالاں ہاہاہاہاہا :mrgreen: ویسے ایک بات ہے کہ بھیے۔۔۔۔۔۔۔۔ تو بڑا بدنصیب ہے :mrgreen: نہیں یقین آتا تو بغور تصویر دیکھ لے :oops:
- August 24, 2009 at 1:37 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::عمر احمد بنگش:: تصویر ”بغور“ دیکھنے کے بعد ہی اس خط کو لکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ;-)
- August 24, 2009 at 1:55 PM
- نازیہ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے
کچھ ان سے کہا ہوتا کچھ ان سے سنا ہوتا
یہ تو عجیب ہی دستور دیکھا کہ رقیب روسیاہ کو خط لکھے جا رہے ہیں بجائے محبوبہ کے ۔ - August 24, 2009 at 3:19 PM
- اسدعلی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر::"شکر"توکافی مھنگی ھے آج کل۔۔۔۔اچھی طرح سوچ لیں۔۔۔
- August 24, 2009 at 3:25 PM
- محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔
-
واقعی کھلا خط ہے اور دیکھیں کہ آپ کے اس کھلے خط سے مزید کیا کیا دفتر کھلتے ہیں۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ جناب رقیبِ روسیاہ کی ظاہری ہیئت پر مت جائیے وہ مثال آپ نے سنی ہوگی "موٹا دیکھ کر ڈریو نہیں اور پتلا دیکھ کر لڑیو نہیں"۔ اس پر بھی دل نہ مانے تو میرا مشورہ ایک بار پھر یہی ہوگا کہ کہیں آپ موصوف کو ہاتھ لگاتے ہی سیدھے سیدھے 302 کے ٹیگ کے نیچے آجائیں۔ یہاںمثال آئے گی "اونگھتے کو ٹہلتے کا بہانہ"
خیر چھوڑیے ان مثالوں کو جب تک آپ کے رقیب کا منہ واقعی سیاہ نہیںہوتا تب تک درمیانی راہ نکال لیں، مطلب مذاکرات! آج کل تو یوں بھی ہر طرف یہی کچھ ہو رہا ہے ۔ اشارہ ہمیں غالب دے گئے ہیں۔
تم جانو، تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو
مجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو - August 24, 2009 at 3:38 PM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یار بیکری کا مال کھا کر بندہ ایسا تو نہیں ہونا چاہئے
یقیناً مال باسی ہی ہو گا
لیکن کیا پتا معاملہ اتنا سیریس نا ہو جتنی تم نے تصویر کشی کر دی ہے۔ جیسے محمد احمد کے بقول ”موٹا دیکھ کر ڈریو نہیں اور پتلا دیکھ کر لڑیو نہیں“
اور کیک پیسٹریوں کی فکر مت کریو
کہ زنانی اتنی تو عقلمند لگتی ہے کہ یہ جانتی ہو
”اس کے لئے ریکٹ (چھکے) سے زیادہ ٹینس اہم ہے“ :mrgreen: - August 24, 2009 at 5:23 PM
- دوست نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:twisted: :twisted: :twisted:
- August 24, 2009 at 9:51 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آ عندلیب مِل کر کریں آہ و زاریاں
تو ہائے گل پکار، میں چلاؤں ہائے دل
:mrgreen: :mrgreen: - August 24, 2009 at 10:52 PM
- اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ميں نے جب مرزے کو ديکھا تو ميرا تو تراہ ہی نکل گيا حور کے پہلو ميں لنگور والی بات ہے خير جب مياں بيوی راضی تو کيا کرے گا جعفر قاضی
- August 24, 2009 at 11:34 PM
- خرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر
تو نہیں اور سہی اور نہیںاور سہی
کے آزمودہ نسخے پر عمل کرو۔ اور مزید دلیل کے لئے
حرکت میں برکت ہے
کے اصول کو ذہن میں رکھو۔ جو بیت گیا سو بیت گیا۔
تیرے آگے آسماںاور بھی ہیں۔ :razz: - August 24, 2009 at 11:56 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::نازیہ:: ابھی آپ نے دیکھا ہی کیا ہے اس چھوٹی سے عمر میں۔۔۔ :grin:
::اسدعلی:: محاورے والی ابھی بھی سستی ہے ;-)
::محمد احمد:: بس آپ جیسے دوستوں کا سہارا ہے ورنہ ہم تو کبھی کے ”آتم ہتیا“ کرچکے ہوتے۔۔۔ :mrgreen:
::ڈفر:: صرف بند ہی کھائے گا بندہ تو ایسا ہی گا۔۔۔ ہمارے ایک دوست کی صحت بھی بیکری کے ہاتھوں برباد ہوچکی ہے۔ اگر ان کی نظر پڑی تو اس کی رسید بھی مل جائے گی۔۔۔۔ چھکے اور ٹینس پر میری رائے محفوظ ہے ۔۔۔ :mrgreen:
:: :oops:
::منیر عباسی:: ہائیں ۔۔۔ آُپ بھی ۔۔ یعنی
دیکھ جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی
:grin:
::اسماء:: آپ جی فکر نہ کریں، اول تو میری بددعاؤں سے یہ شادہ ہوگی ہی نہیں، اگر ہوبھی گئی تو انشاءاللہ کھسرے ہی پیدا ہوںگے آمین۔۔۔
::خرم:: آپ کا اس میدان بھی وسیع تجربہ لگتا ہے۔ لیکن اگر اور بھی ایسی ہی نکلی، مطلب کترینہ کیف ۔۔ تو پھر کیا کروں، ساری عمر کھجل ہی ہوتا رہوں۔۔۔ ;-) - August 25, 2009 at 12:20 AM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر:: کبھی کبھی درد سہہ بھی لینا چاہئے۔ ویسے خرم کے مشورے میں کافی مرہمی اثر ہے، آزما کے تو دیکھو۔۔۔
- August 25, 2009 at 12:41 AM
- شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ارے جعفر چھوڑو اب کیا مُقابلہ کرنا اور سوچ لو کہ یقینی وُہ جیسا بھی ہے خُود ہی بُھگتے گا ساہنُوں کیہہ
اور جو بھی آپ کے نصیب میں ہو گی وُہ کہاں جائے گی بھلا بچ کر یعنی فِکر ناٹ :mrgreen: - August 25, 2009 at 11:35 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::منیر عباسی:: اچھا جی۔۔۔ :grin:
::آپی:: یہ اصل میں تمثیلا بیان کی گئی حکایت ہے۔ جس میں اپنا نام استعارے کے طور پر استعمال کرکے نوجوان نسل کے ان جذبات کی ترجمانی کی گئی ہے جو وہ ثانیہ کے بارے میں رکھتے ہیں، ورنہ میں تو سخت نیک بندہ ہوں! :grin: - August 25, 2009 at 1:19 PM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میں تو دیکھنے اآیا تھا کہ کسی نے مرزے کی بھی سائیڈ لی ہو تو مجھے بھی تسلی ملے لیکن :cry: ۔
- August 25, 2009 at 2:57 PM
- اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔
-
کيوں ڈفر ہم کيوں مرزے کی سائيڈ ليں ہميں اپنا بندہ (جعفر) عزيز ہے نہ کہ اسکا رقيب
- August 25, 2009 at 4:34 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ڈفر:: مرزے کی سائیڈ ہے ہی نہیں تو کوئی لے گا کیسے ؟؟؟ :mrgreen:
::اسماء:: مہربانی شکریہ۔۔۔ :mrgreen: - August 25, 2009 at 5:14 PM
- حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر ، بیکری خرید لیں سب کی سب ، ثانیہ موٹی نہیں ہوگی پھر کیک پیسٹریاں کھا کے -- اتنا تو کر سکتے ہیں ناں عاشق جو ہوئے :razz:
- August 26, 2009 at 3:47 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::حجاب:: اتنے پیسے ہوتے میرے پاس تو ثانیہ کے پیچھے ہی جاتا۔۔۔ :mrgreen:
- August 26, 2009 at 1:16 PM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر::: مرزے کی سائیڈہے ہی نہیںتو۔۔۔۔۔۔
یہ تو وہ بات ہے کہ مرزا فرنٹکی تصویر بنواتا ہے تو بھی سائیڈپوز ہی لگتا ہے :mrgreen: - August 27, 2009 at 8:38 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
عمر بنگش:: سرکار آپ پنجابی سٹیج ڈرامے ذرا کم دیکھا کریں ۔۔۔ :mrgreen:
- August 28, 2009 at 1:23 AM
- يوں نہ تھا ميں نے فقط چاہا تھا يوں ہو جائے » یوم ٹیگ و یوم عکس بندی۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] عمر احمد بنگش کی پچپن اور مرغبانی والی تحریریں جعفر کا کھلا خط بنام سہراب مرز خاور کی بلاگنگ کیا ہے والی میرا پاکستان کے افضل صاحب کی [...]
- August 28, 2009 at 1:32 AM
- حالِ دل » Blog Archive » سپیمی سازش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] ایک تحاریر سے شاید ان دشمنان ملت نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مابدولت [...]
- October 25, 2009 at 12:27 PM
- منظرنامہ » ہفتہ بلاگستان ایوارڈ : نامزدگیاں نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] کھلا خط بنام سہراب مرزا از [...]
- November 2, 2009 at 4:23 AM
- حالِ دل » Blog Archive » سہراب مرزا کو خراج تحسین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] کہا کہ اگر چہ وہ ہمارا رقیب ہے لیکن لگتا ہے کہ اسی کے خط کی وجہ سے مرزا صاحب نے یہ فیصلہ کیا ہے جو دیر سے تو ضرور [...]
- January 30, 2010 at 12:28 PM
- منظرنامہ » ہفتہ بلاگستان ایوارڈز نتائج نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] : (کل ووٹ : ۲۳) ٹائی تحریر : کھلا خط بنام سہراب مرزا از جعفر ( ۴ [...]
- March 10, 2010 at 7:17 PM